عشق ہے تم سے

25 2 0
                                    

                         Episode 3
باس ہم بری طرح پھس چکے ہیں اُس کرنل رهاب نے ہمارے پیچھے اپنے جوان لگادیے ہیں اور ہم جس کے ذریعے ڈرگس پھنچاتِے تھے وہ بھی پکڑا گیا ہے ۔۔۔کیا بکواس کررہا ہے ۔۔تُجھے پتا ہے نہ کہ مجھے پاکستان اور خاص طور پر اُس کرنل سے بدلہ لینا ہے خود کو پتہ نہیں کیا سمجھتا ہے اور اپنے ملک سے جو اتنی محبّت کرتا ہے نہ ۔۔ساری محبت اسکی نکل وانی ہے مجھے۔۔اُس (گالی) کو تو اچھے سے بتاؤنگا میں۔۔۔رنجیت غصے سے دھاڑا۔۔۔اب شہزادے میری بات غور سے سن اگلا ڈبا جو ڈرگس کا بھیجیگا نہ وہ کالے کے ہاتھوں بھجوانا اُسنے اپنے ایک وفادار بندے کا نام لیا ۔۔شہزادہ سر ہلاتا وہاں سے نکل گیا ۔۔وہ صرف نام کا شہزادہ تھا ورنہ کالی رنگت اُسپر گھنگریالے بڑے بڑے بال ۔۔موٹا جسم اور پیلے دانت ۔۔رنجیت تو اسے بھی بدتر تھا ۔۔۔
سب لوگ گاڑی میں بیٹھے تھے اُنہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ پہلے وہ سمندر پر جائینگے اُسکے بعد کسی جگہ پر کھانا کھانے۔۔حمزہ گاڑی چلا رہا تھا علی اُسکے برابر میں بیٹھا تھا باقی اریبہ علینا اور شفق تینوں پیچھے بیٹھے تھے۔۔علینا بیٹھی علی اور اریبہ سے باتیں کررہی تھی جبکہ شفق علی کو اریبہ سے باتیں کرتے دیکھ کر غصے میں تھی اور جب وہ مزید برداشت نہیں کرپائی تو وہ باہر دیکھنے لگی۔۔۔اس ساری صورتحال میں شفق کا کوئی قصور نہیں تھا کہ وہ علی سے محبت کرتی ہے۔۔ مُحبت کو محض الفاظ مت سمجھو یہ اکثر ہو بھی جاتی ہے ۔۔۔ لیکن ہاں اُسکے محبت کرنے کا انداز ضرور غلط تھا۔۔جب اللہ نے کہہ دیا ہے کہ تُم مجھسے ضد مت کرو میں تمہیں بہترین سے نوازوں گا۔۔۔ہم آخر کیوں اللہ کے فیصلوں پر سر جھکانا نہیں سیکھتے کیا ہمیں اللہ کے فیصلوں پر شک ہے؟ کیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمارے لیۓ اچھا فیصلہ نہیں کریگا ؟ کیا تمہیں لگتا ہے کہ تُم خود کو جانتے ہو ۔؟ یا کوئی دوسرا تمہیں جانتا ہے۔۔۔؟ نہیں تمہیں تم سے بھی بہتر بلکے بہترین تمہارا رب جانتا ہے۔۔ تو تمہیں کیوں لگتا ہے وہ تمہارے لیے غلط فیصلہ کریگا جو تم اس سے ضد لگاتے ہو۔۔،کیا تم نے کبھی اپنی ماں کے پیار پر شک کیا ہے ۔۔؟ نہیں نہ تو پھر اللہ تو تم سے ستّر ماؤں سے ذیادہ مُحبت کرتا ہے اور یقین مانو جس دن تم نے اُسکے فیصلوں پر راضی ہونا سیکھ لیا تمہاری زندگی بہت آسان ہوجائیگی۔۔!!
حمزہ ہر دو منٹ بعد بیک ویؤ مرر سے علینا کو دیکھتا ۔۔علینا کو جیسے ہی اپنے اوپر نظروں کہ احساس ہوتا تو وہ ادھر اُدھر دیکھتی لیکن پھر جب کچھ سمجھ نہیں آتا تو باتوں میں لگ جاتی۔۔۔
   نزاکت لے کر آنکھوں میں وہ ان کا دیکھنا توبہ۔۔!!
   الہی ہم انہیں دیکھیں یا ان کا دیکھنا دیکھیں..✨
علی نے جان کر یہ شعر زور سے پڑھا باقیوں کو تو کچھ سمجھ نہیں آیا بس انہوں نے واہ واہ کی وہ جانتے تھے کہ علی کو شاعری کا شوق ہے اسلیئے کچھ نہیں بولے لیکن حمزہ سمجھ گیا تھا ۔۔علی ہمیشہ سے جانتا تھا کہ حمزہ علینا کو پسند کرتا ہے لیکن ایک اُسکی بیوقوف آپی کبھی نہ سمجھ پائی ۔۔اور حمزہ بھی جانتا تھا کہ علی اُسکی پسند سے باخبر ہے لیکن وہی اُسکی بیوقوف آپی۔۔اُسکے باد اُسنے باقی کا راستہ خود پر قابو رکھا کہ اگر اب علی نے پکڑ لیا تو اچھی خاصی بےعزتی کریگا جو بھی تھا وہ اُسکی بہن تھی اور بھائی بہنوں کے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کرتے۔۔۔!!

Ishq hai tmseWhere stories live. Discover now