کچھ مسافت طے کرنے کے بعد وہ ایک ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑے تھے جسکو ماڈرن انداز میں روایتی ڈھابے کا ٹچ دیا گیا تھا.
. جو باہر سے ایک ماڈرن اعلٰی طرز کے ریسٹورنٹ کی طرح تھا لیکن اندر سے بلکل مختلف پاکستانی
روایت اور کلچر کی بھر پور عکاسی کیے ہوئے تھا ریسٹورنٹ کی دیواروں کو خوبصورت وال پیپرز اور پینٹنگز سے آراستہ کیا گیا تھا کئ دیواروں پہ پاکستان کے بہت سے سیاحتی مقامات کی ہاتھ سے بنائی گئی پینٹنگز لگی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ انکی مختصر سی ہسٹری بھی بیان کی گئی تھی. لوگوں کے بیٹھنے کے لیے چارپائیوں کا انتظام تھا جبکہ جن برتنوں میں آنے والوں کو کھانا سرو کیا جا رہا تھا وہ بھی نہایت خوبصورت اور پاکستانی کلچر کی عکاسی کر رہے تھے.
ریسٹورنٹ پہنچ کر حرم بہت غور سے سب چیزوں کو دیکھ رہی تھی
اسکی یہ حرکت التمش سے چھپی نہ رہ سکی تھی
Hmm, seems you like it., التمش نے خاموشی توڑنی چاہی، وہ دونوں آمنے سامنے دو چارپائیوں پر بیٹھے تھے جنکے درمیان ایک عدد میز رکھا گیا تھا
I love it i mean I've been to so many restaurants but this is something different and utterly amazing.
وہ سراہے بغیر نہ رہ سکی
Yes it is. التمش نے اسکی ہمایت کی تھی ساتھ ہی ساتھ وہ خوش بھی تھا کیونکہ حرم کو یہ جگہ خاصی پسند آئی تھی
دونوں نے خوشگوار ماحول میں کھانا کھایا ساتھ
ساتھ ہلکی پھلکی گپ شپ بھی چلتی رہی تھی.
سر آپکی فیملی میں کون کون ہے... گاڑی میں واپسی کا سفر طے کرتے وقت حرم کی طرف سے سوال اچھالا گیا تھا
باقیوں سے کچھ مختلف نہیں بس ایک عدد والدہ، بابا جان اور نمونہ بہن ہے، فیملی کے بارے میں بتاتے ہوئے مسکراہٹ اسکے ہونٹوں پہ برقرار تھی
ہاں تو آپ کسی نمونے سے کم ہیں کیا، وہ ایک ہی لہ
میں بول گئی تھی اور یہ اندازہ ہونے پہ کہ ساتھ بیٹھا شخص اسکا سینیئر ہے وہ اپنے آپکو ملامت کر رہی تھی
نمونہ ہونا کوئی بری بات تو نہیں ہے بلکہ یہ i
mean
تو اچھی بات ہے کہ انسان باقیوں سے مختلف ہے، ہے نا؟، اُف حرم کیا تم کبھی بولنے سے پہلے سوچ نہیں سکتی یا اسی شخص کے سامنے تمہیں نے ساری بیوقوفیاں کرنی ہوتی ہیں
جواب دیتی ہو یا Bluntly کیا تم سب کو ہی اتنا
مجھ پہ خاص مہربانی ہے، وہ اسکے فوری جواب پہ حیران تھا اس لیے باقاعدہ اسکی طرف مڑ کے پوچھ رہا تھا کیونکہ وہ اسے اکیڈمی میں آبزرو کر چکا تھا اور یہ بھی جانتا تھا کہ وہ ایک کمپوزڈ
لڑکی ہے لیکن یہ بھی واضح تھا کہ اسکا یہ بیہیوئیر
فلحال التمش کے حصّے میں ہی آیا تھا
اب ایسا بھی کچھ اتنا بڑا نہیں بول دیا، وہ منہ میں ہی بڑبڑا کی ونڈ سکرین سے باہر کا منظر دیکھنے لگ گئی تھی اور التمش سر ہلا کر رہ گیا
.
.
.
حرم مجھے بہت سی تیاریاں کرنی ہیں اور میں اکیلے اتنا سب ہینڈل نہیں کروں گی تمہیں میری طرف آنا ہو گا اور وہ بھی جلدی تا کہ ٹائم سے پہلے سب تیاریاں مکمل ہو سکیں you know we've only a day for everything ، خنساء کے پیرنٹس کی 2 دن بعد ویڈنگ اینیورسری تھی جس کے لیے اس نے سرپرائز پارٹی پلین کی تھی اور اسی کی تیاریوں میں مدد کے لیے اس نے حرم کو کال کی تھی.
وہ تقریباً واپس بیس پہنچ گئے تھے کہ حرم کو خنساء کی کال رسیو ہوئی تھی
اور تب ہی سے وہ خنسا کا رونا دھونا سن رہی تھی
اچھا تو میں کل یہاں سے فری ہو جاوں گی then میں آجاؤں گی تمھاری طرف chill now, حرم نے اسے تسلی دی
واپس آکر حرم سیدھا اپنے روم میں گئ فریش ہونے کے بعد وہ شیشے کے سامنے کھڑی بالوں کی چٹیا بنانے لگی جب ہی اس نے التمش کا دیا ہوا کیچر دیکھا جو اب تک اسکے بالوں کو قید کیے ہوئے تھا
اوووپسس!! تمہیں تو واپس دینا ہی بھول گئی بے شک تم صرف ایک چھوٹے سے کیچر ہو لیکن تمہیں اپنے مالک کے پاس ہونا چاہئے اس لیے دل پہ جبر کر کے ہی سہی لیکن میں صرف تمہارے لیے سر سے ملوں گی اور تمہیں واپس دے آؤں گی ، وہ کیچر کو ہاتھ میں پکڑے بول رہی تھی
یہ تو طے تھا کہ حرم کوئی ایسی چیز جو کسی اور کی ملکیت ہو اپنے پاس نہیں رکھتی تھی پھر چاہے وہ ایک معمولی کیچر ہی کیوں نہ ہو