Episode#4

45 2 0
                                    

حرم کی نظر اسکے چہرے سے ہوتی اسکی شرٹ پہ لگے بیچ پر ٹِک گٸی جس پر اسکا نام واضع لکھا تھا
التمش٠٠٠حرم نے منہ میں دہرایا
اور تصدیقی نظروں سے اسکی طرف دیکھا
التمش نے اسے ایک ہلکی سی مسکراہٹ سے نوازا جیسے تصدیق کر دی ہو
٠
٠
٠
تمام کیڈٹس کو ہاسٹل کی طرف بھیج دیا گیا تھا
حرم جب سے کمرے میں آٸی تھی ایک دفعہ بھی سکون سے نہیں بیٹھی تھی
التمش اس کے سینٸرز میں سے ہے  یہ سوچ سوچ کر اسکے سر میں درد ہونے لگا تھا
آر یو اوکے؟ خنسا۶ جو اسکی روم میٹ تھی اسنے حرم کو پریشانی میں دیکھ کر پوچھا
اٸی ایم اوکے تھینکس ، حرم نے خود کو نارمل کرتے ہوۓ کہا
ویل٠٠٠ اب ہم روم میٹس ہیں میرا خیال ہے تھوڑی بہت جان پہچان تو ہونی چاہیے ہماری ، خنسا۶ نے دوستانہ انداز میں کہا
بلکل کیوں نہیں ، حرم نے بھی اسی انداز میں جواب دیا
تو بتاٶ پھر کچھ اپنے بارے میں ، خنسا۶ نے مزید کہا
میرا نام حرم لغاری ہے اور میں ٹینز کے فاٸنل اٸیر میں ہوں (انیس سال)
میرے بابا احمد لغاری ملک کے مشہور بزنس مین ہیں
جہاں تک سٹڈیز کی بات ہے تو میں نے ایف-ایس-سی پری انجینیرنگ کے بعد اٸیر فورس میں جی ڈی (پی) کے لیے اپلاۓ کیا ،so that's how i'm here ، حرم نے عام انداز میں خنسا۶ کو اپنے بارے میں مختصر بتایا
what about you? ، حرم نے خنسا۶ سے پوچھا
میرا نام خنسا۶ جہانگیر ہے ، میں بھی انیس سال کی ہی ہوں
میری فیملی امریکہ میں سیٹلڈ ہے بس میں اور بھاٸی یہاں ہوتے ہیں
کیوں؟ حرم نے بے اختیار پوچھا
حرم تم نے لوگوں کو کہتے سنا ہو گا کہ سکون اپنے گھر میں ہی ہے اور دیکھا ہوگا کہ جب ہم کسی کے گھر جاتے ہیں تو ہم اس گھر کا اسکی چیزوں کا بہت خیال کرتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ کہیں اسکے مکینوں کو کچھ برا نہ لگ جاۓ عام الفاظ میں یوں کہو کہ ہم کمفرٹیبل فیل نہیں کرتے
بلکل اسی طرح حرم اپنا ملک اپنا ہوتا ہے چاہے ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جاٸیں سکون اور عزت ہمیں اپنے ملک میں ہی ملے گی، خیر
ہو سکتا ہے باقی سب بھی جلد یہاں شفٹ ہو جاٸیں ، خنسا۶ نے یہ کہ کر اپنی بات مکمل کی
ہممم٠٠٠حرم صرف اتنا ہی کہ سکی
٠
٠
٠
آج میس میں کھانا کھاتے ہوۓ اسکی نظر بار بار التمش کی طرف اٹھ رہی تھی
اگر التمش نے مجھ سے اس دن کا بدلہ لینے کے لیے یہاں punish کیا پھر ٠٠٠انکے پاس تو اچھا موقع ہے وہ کیوں ضاٸع کریں گے ،اور نہ جانے کیا کچھ اسکے زہن میں چل رہا تھا
سونے سے پہلے بھی وہ اسی کے بارے میں سوچ رہی تھی
کہ اسی دوران اسکی آنکھ لگ گٸ
.
٠
٠
Aviation cadets...Introduce yourself
وہی جاندار آواز ٠٠٠وہ بلکل پروفیشنل انداز میں مخاطب تھا
حرم اسکی آواز پہچان گٸ تھی
چونکہ حرم فرنٹ رو میں کھڑی تھی اسلیے شروعات اسی سے ہوٸی
I'm Haram laghari
150 GD(P) code
First term from Islamabad , sir
حرم نے بغیر کوٸی خوف دل میں لاۓ کافیڈینٹلی اپنا تعارف کروایا
اسی طرح باری باری سب نے اپنا انٹرو کروایا
٠
٠
حرم کو آج یہاں آۓ تین مہینے پورے ہو گۓ تھے اور آج وہ چھٹیوں پہ گھر جا رہی تھی
حرم ٠٠٠
وہ کوریڈور سے گزر رہی تھی جب اسے پیچھے سے کسی نے پکارا
وہ آواز پہچان گٸ تھی لیکن مڑی نہیں تھی
جب کہ وہ اسکے سامنے آکر کھڑا ہو گیا تھا
I just called you why did'nt you turn? اس نے غصے میں پوچھا
i'm sorry sir , حرم نے یہ کہتے ہوۓ سر جھکا لیا
look up ,ایسے کام کرتی ہی کیوں ہیں جن کے لیے بعد میں
سوری کہنا پڑے ، التمش نے مسکراہٹ دباتے ہوۓ کہا
حرم نے التمش کی اس بات پہ اپنا جھکا ہوا سر اٹھایا ، وہ جانتی تھی اسکا اشارہ کس بات کی طرف ہے
Ok ok relax...التمش نے اسکی شکوہ بھری نگاہوں کو دیکھتے ہوۓ کہا

Stay tuned
How was the Episode guys? I know it's a little shorter that usual but that's because of some reason ...hope you will understand 😊
Do let me know by comments ,votes and shares.
For updates follow my Instagram page
Ashylious_writes


حرَمWhere stories live. Discover now