باب# 10 :--
عکس
غموں کی دھول میں شاید بکھر گیا ہو گا ،
بچھڑ کے مجھ سے جانے کدھر گیا ہو گا ،"زرمین ۔"
رفیق صاحب کی آواز پے زرمین نے جلدی سے اپنے آنسو صاف کیے ۔"جی دادا جان ۔"
زرمین نے مسکرا کے کہا ۔"تم نے بتایا نہیں نیلم بیگم کی طبیعت کیسی ہے ۔"
رفیق صاحب لان میں بنی لکڑی کی کرسی پے بیٹھتے ہوئے بولے ۔"جی دادا جان اب تو کافی بہتر ہیں ۔ "
زرمین نے چہرے کے تاصورات ٹھیک کرتے ہوئے کہا ۔"اور کاشان کیوں نہیں آیا ۔ مجھے لگا آج تو ضرور آئے گا ۔"
رفیق صاحب کچھ سوچتے ہوئے بولے ۔"شاید وہ مصروف ہو کہی دادا جان ۔ جب مصروفیت کم ہو گی آجائے گے آپ سے ملنے ۔"
زرمین نے انھیں مطمئن کرنا چاہا ۔"ہمم ۔"
رفیق صاحب بس ہنکار بھر کے رہ گئے ۔___________________________________
"میں اندر آجاؤں ۔"
سامان نے دروازے سے ہلکا سہ جھانک کے کہا ۔"ہاں آجاؤں ۔ خیریت ۔"
راحیل نے چونک کے اور کچھ حیرت سے سمن کو دیکھا ۔"تم ٹھیک ہو راحیل ۔"
سمن نے فکرمندی سے پوچھا ۔"تمہیں کیسا لگ رہا ہوں ۔"
راحیل نے ایک گہری سانس اندر کھینچتے ہوئے کہا ۔"راحیل فکر نہ کرو ۔"
سمن نے اسے تسلی دینا چاہی ۔
راحیل کا چہرہ اترا ہوا تھا ۔ اور آنکھیں لال ہونے کے ساتھ ساتھ سوجی ہوئی بھی تھی ۔ جو اس بات کی گواہ تھی ۔ وہ نہ صرف ساری رات جاگتا رہا ۔ بلکہ روتا بھی رہا ہے ۔"سمن کیسے فکر نہ کروں ۔ وہ دوست نہیں بھائی نہیں بلکہ اس سے بھی بھر کے ہے ۔ پتہ نہیں اس وقت کس حال میں ہو گا ۔ کہاں ہو گا ۔"
ضبط کی انتہا سے راحیل کی آنکھیں مزید سرخ ہو گئی تھی ۔سمن کو سمجھ نہیں آرہی تھی وہ کیا کہئے ۔ وہ اسکی حالت سمجھ رہی تھی ۔
"کوئی ایسی بات جو پچھلے دنوں ہوئی ہو ۔""بس کاشان کے نکاح والے دن وہ فون کالز اور زرمین بھابھی کے ساتھ ہونے والا واقع اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔ اور ان سب سے بھی کچھ پتہ نہیں چل پایا ۔ "
راحیل نے افسردگی سے کہا ۔"ہمت نہ ہارو راحیل ۔ اللہ کوئی نہ کوئی راستہ دیکھا دے گا ۔ بس اللہ سے دعا کرو ۔"
"کر رہا ہوں سمن ۔ ایک دعا ہی تو رہ گئی ہے جو بہت تسلی دیتی ہے ۔ تم ایسا کرنا آج زرمین بھابھی کے پاس چلے جانا ۔ انھیں ضرورت ہو گی ۔ ہبہ کو تو حارث سمبھال لے گا اور باقی سب بھی وہاں مجود ہیں ۔ پر زرمین وہ اکیلی ہے ۔"
راحیل نے ٹیک لگتے ہوئے آنکھیں بند کر کے آنکھوں میں آنے والی نمی کو اپنے اندر دھکیلا ۔
YOU ARE READING
اُسکی آنکھوں مِیں مِیرا عکس تھا۔
General Fictionپیشِ لفظ :-- شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور نہایت رحم والا ہے ۔ تمام تر لازوال اور بے مثال تعریفوں کے لائق ہے ۔ وہ پاک ذات جو تمام جہانوں کا خالق و مالک ہے ۔ ڈیر قارئین :- السلام علیکم !! یہ میرا پہلا ناول ہے ۔ امید کرتی ہوں ۔ آپ سب کو پسند...