باب#8:-
لاپتہجو یقین کی راہ پے چل پڑے ،
انھیں منزلوں نے پناہ دی ،
جنہیں وسوسوں نے ڈرا دیا ،
وہ قدم قدم پے بہک گئے ،
"باجی آپ لوگ جا رہے ہو ۔ ""ہاں بلو ۔ گھر کو بھی تو دیکھنا ہے ۔ اور فکر نہ کرو رات کو ہبہ اور حارث بھائی آجائے گئے ۔ "
"وہ کیوں باجی ۔"
"ابھی ہبہ کا کچھ کام رہتا ہیں ۔ تو حارث بھائی کہہ رہے تھے ۔ تین سے چار مہینے لگے گئے ۔ تو تب تک وہ پاکستان میں ہی رہے گے ۔"
"اچھا ۔ ویسے باجی بس میرا تو یہاں ایک ہفتے کا ہی کام رہ گیا ہے ۔ باجی نے مجھے ایک مہینے کے لیے رکھا تھا ۔ "
"اچھا ۔ پھر کیا کرو گئی ۔ میرا مطلب کہی اور بھی کام کرتی ہو ۔"
زرمین اپنا بیگ بند کرتے ہوئے بولی ۔"جی جی باجی کرتی ہوں ۔ "
"اچھا چلو یہ تو ٹھیک ہے ۔ مجھے تو فکر ہونے لگی تھی ۔ کہ تم کیا کرو گئی ۔"
زرمین کی بات پر بلو مسکرا پڑی ۔
"بس باجی کچھ دنوں کی بات ہے پھر میری شادی ہو جائے گئی ۔ اور پرویز نے کہہ دیا ہے ۔ وہ مجھے شادی کے بعد کام نہیں کرنے دے گا ۔"
"واہ یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔"
زرمین نے مسکرا کر کہا اور اپنا بیگ کھولنے لگی ۔"یہ لو بلو ۔ یہ میں نے اپنی دوست کی شادی پے سلوایا تھا ۔ پر پہنا ہی نہیں ۔ پھر سوچا تھا ہبہ کے ولیمے پر پہن لوں گئی ۔ پر نیلم ماما نے اپنے والا پہنا دیا ۔ اب تمہاری شادی آنے والی ہے میری طرف سے تحفہ سمجھ لو ۔ اور اپنی شادی سے پہلے بھی آنا میرے گھر ٹھیک ہے ۔"
"باجی یہ تو مہنگا لگ رہا ہے ۔ اور بہت پیارا بھی ہے ۔ آپ نے ایک بار بھی نہیں پہنا ۔ "
"تو کیا ہوا ۔تم پہنو یاں میں ایک ہی بات ہے ۔ ایسے نہ دیکھو مجھے یار تم بھی انسان ہو اور میں بھی ۔ اور تمہیں پسند آیا ہے نہ تو بس رکھ لو ۔اور ہاں اگر پسند نہیں آیا تو تمہارے لیے نیا لے آتے ہیں ۔"
"نہیں نہیں باجی یہ بہت اچھا ہے ۔ بہت بہت شکریہ ۔ میں اپنی بارات پر پہنوں گئی ۔ اور آپ بھی ضرور آنا ۔ آئیں گئی نہ ۔"
"تم پیار سے بلاؤ گئی تو ضرور آؤ گئی ۔ "
"بس باجی سب سے پہلا کارڈ آپ کے گھر لے کر آؤ گئی ۔"
"ضرور ۔"
زرمین نے کہتے ہوئے عبایا پہنا ۔"باجی ایک بات کرنی تھی ۔"
"ہاں بولو ۔"
"باجی میں نے سارے گانے اپنے فون سے ختم کردئیں ہیں ۔"
"واہ یہ تو اچھی بات ہے ۔"
"پر باجی کل میں اور میری بہن ڈرامہ دیکھ رہے تھے اس میں بھی گانا آرہا تھا۔ اس کا کیا کریں ۔ "
BINABASA MO ANG
اُسکی آنکھوں مِیں مِیرا عکس تھا۔
General Fictionپیشِ لفظ :-- شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور نہایت رحم والا ہے ۔ تمام تر لازوال اور بے مثال تعریفوں کے لائق ہے ۔ وہ پاک ذات جو تمام جہانوں کا خالق و مالک ہے ۔ ڈیر قارئین :- السلام علیکم !! یہ میرا پہلا ناول ہے ۔ امید کرتی ہوں ۔ آپ سب کو پسند...