باب نمبر ۱

1.3K 68 14
                                    

کالا گلاب بقلم آسیہ ملک

تنہائ اداسی یہ راتوں کی کہانی

وہ انسنی محبتیں وہ ان دیکھی سی رانی

وہ کالے گلابوں کی رانی

وہ سن سے من ماہی

میرے دل کی وہ رانی

میری چاہتیں کے سردارنی

وہ اندھیرے میں گھری

ایک خاموش ظلمت کی کہانی

🌑کالا گلاب🌹

وہ بیٹھی حیرانی سے ادھر ادھر دیکھے جا رہی تھی لال جوڑا پہنائے ،پانچ سالہ ہنزہ کو دلہن بنایا جا رہا تھا اسے تو اپنا قصور بھی نہیں پتا تھا بلکہ اسے تو یہ بھی نہیں پتا تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اس کے ننھے زہن کو کیا معلوم کہ اس کو ایک ساٹھ سالہ بوڑھے انسان کو سونپا جا رہا تھا اچانک باہر شور مچ گیا

"بارات آگئ ۔۔۔ بارات آگئ" اور ساتھ ہی بینڈ باجے بجنے لگے پھر قریبا آدھے گھنٹے بعد اس کے پاس مولوی آئے اور اس کا نکاح پڑھوا دیا۔۔۔۔۔ کیا جہالت تھی ایک نابالغ کم سن بچی کی شادی کروا دی گئ جس کے کھیلنے کودنے کے دن تھے اسے بے جان گڑیا بنا دیا گیا تھا ابھی اس کی چاچی نے اس کا منہ میٹھا ہی کیا تھا کہ باہر سناٹا چھا گیا

"کڑیے ویکھ کہ آ کی ہویا اے؟" (لڑکی دیکھ کہ آؤ کیا ہوا ہے) چاچی کی بات پہ ان کی بیٹی دوڑ کہ باہر گئ اور پھر پندرہ منٹ بعد پھولی ہوئ سانس میں چاچی کو بولی

"اماں دلہے دا انتقال ہو گیا ای اونو دل دا دوڑا پے گیا سی اور اک منٹ وی او جی نہ سکیا او تھے ہی مڑ گیا" (اماں دولہے کا انتقال ہو گیا ہے اس کو دل کا دوڑا پر گیا تھا اور ایک منٹ بھی وہ جی نہ سکا فورا مر گیا)چاچی اس کی بات پہ دل پہ ہاتھ رکھے زمین پہ بیٹھ گئیں اور اپنے پیچھے معملے کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہنزہ کو ہمدردی سے دیکھا

"تجھے پہلے کونسا اے دنیا جین دیندی سی ہن تے تیرے تے بدبخت دا ٹھپا بھی لگ جائے گا یااللہ میری تی دی حفاظت کری مینو نہیں پتہ میں کدو تک جیندی آں پر میرے بعد ایدا اک تو ہی وارث ہے" (تمہیں پہلے کونسا یہ دنیا جینے دیتی تھی جو اب تم پہ بد بخت ہونے کا بھی ٹھپا لگ جائے گا یااللہ میری بیٹی کی حفاظت کرنا مجھے نہیں پتا میں کب تک زندہ رہتیں ہوں پر میرے بعد ایک آپ ہی اس کہ وارث ہیں) اور پھوٹ پھوٹ کہ رو دیں پیچھے ہنزہ بھی اپنی چچی کو روتا دیکھ کہ رو دی ایک وہیں تو تھیں جو اسے ماں جیسا پیار کرتیں تھیں وہ اپنا لباس سنبھالتے بامشکل چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی چچی تک پہنچی

"امی بی تسی رو نا اللہ مینو بہت جلد امی ابو دے کول لیجائے گا میں دعا کردیں آں" (امی بی آپ رو نہ اللہ مجھے بہت جلد امی ابو کہ پاس لیجائے گا میں ان سے دعا کرتیں ہوں) اس کی بات پہ چچی نے اسے گلے لگا لیا اور اس کا ماتھا چوما

《completed》کالا گلاب🌹۔۔Where stories live. Discover now