8

469 54 2
                                    


وہ کمرے میں کھیل رہی تھی جب کمرے کی لائیٹس آف ہوگئیں اور کسی نے اسے پیچھے سے پکڑ لیا

"کون ہے" گیارہ سالہ ہنزہ لرزتے لحجے میں بولی

"میری جان" اس آواز پہ وہ مکمل طور پہ لرز اٹھی

"ع۔۔۔۔عاطف بھائ"

"کتنا مرتبہ کہا ہے بھائ نہ کہا کرو" اس نے ہنزہ کو کندھوں سے پکڑ کر اس کا رخ اپنی طرف کیا

"عا۔۔۔عاطف بھائ دور رہیں مجھ سے"

"کیا بھائ بھائ لگا رکھا ہے آج تیرے بھائ بولنے کا بھوت اتارتا ہوں" وہ غلاظت سے بولا جب ہنزہ نے اسے دھکا دیا وہ چونکہ اس افادات کے لیے تیار نہ تھا تین چار قدم پیچھے ہوگیا اس سے پہلے وہ اسے دوبارہ پکڑتا ہنزہ نے اندھیرے میں واس ٹٹولا اور اس کے سر پہ دے مارا اس کے سر سے خون کا فوارا ابل آیا اور ہنزہ باہر کی جانب دوڑ گئ وہ اپنے چچا کے گھر سے باہر کی جانب ہی بھاگ رہی تھی جب ابی جان سے ٹکڑا گئ

"ارے میری جان کیا ہوا اور یہ تمہیں اتنی سردی میں پسینے کیوں آرہیں ہیں"

"ابی جان مجھے۔۔۔یہاں سے لے چلیں" وہ روتے ہوئے بولی تو ابی جان نے اور کوئ سوال کرنا مناسب نہ سمجھا

"ہنزہ اٹھو یار آر یو آل رائیٹ" اس کے کانوں میں آواز گونجی اور پھر اس کے چہرے پہ پانے کی چھینٹے پڑنا شروع ہوئیں جو اسے خواب سے باہر لے آئیں رایان اس کے چہرے پہ پانی کی ہلکی ہلکی چھینٹے مار رہا تھا

"آر یو اوکے تمہیں کوئ پرابلم ہے نائیٹ میئر ٹائپ" وہ خاموشی سے اسے تکتی رہی پھر دوبارہ آنکھیں موند لیں اور دھیرے سے بربرائ "میں نے نہیں مارا"

.........

"کیا لگتا ہے"

"مجھ سے تو ایسے پوچھ رہیں ہیں جیسے میں ڈاکٹر ہوں"

"تم کسی کام کی بھی ہو" رایان چڑ کے بولا

"آپ کی شادی پہ جو لڈو ٹھونس رہے تھے نا وہ میں نے ہی بنائے تھے" امل نے بھی حساب چکتا کیا وہ دونوں اس وقت باغیچے میں ٹہل رہے تھے

"تمہاری مہربانی۔۔۔۔یار سمجھو نا وہ ہر رات پسینے میں شرابوز ہوجاتی ہے اور کل رات تو وہ باقائدہ رو رہی تھی"رایان بےچینی سے بولا

"کیا پتا اسے نائٹ میر کا مسئلہ ہو"

"میں نے پوچھا تھا وہ خاموش رہی "

"کہیں اس کا تعلق ان کے پاسٹ سے تو نہیں" امل نے بہت سوچ کہ کہا

""مجھے بھی یہیں لگتا ہے"

"پھر"

"پھر کیا میں کوشش کر رہا ہوں کہ وہ مجھے ہی کچھ بتا دے"امل نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلا دیا

........

"آپ تیار ہو کر نیچے آجاؤ ہم سیر کے لیے چلتے ہیں" رایان کمرے میں اس کو کہہ کہ جانے لگا جب وہ بولی

《completed》کالا گلاب🌹۔۔Where stories live. Discover now