جولائی 29 ٢٠٢٠

13 5 24
                                    

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

السلام عليكم  !

آپ سب کی خیریت اللّه پاک سے نیک چاہتی ہوں۔
آج کی اچھی  بات  جو میں نے سیکھی وہ پیش خدمت ہے

"زندگی بہت ظالم ہے کبھی یہ بے پناہ ہنساتی ہے اور کبھی یہ بے پناہ رو لاتی ہے اگر زندگی کے ہر معاملے کو سیریس لیں گے تو آپ بہت جلد اس زندگی سے اکتا جائیں گے اور بجائے زندگی کے ظلم کو ختم کرنے کے اور خوش ہونے کے آپ ہمیشہ پریشان اور مایوس رہیں گے ۔لہٰذا  زندگی میں ہونے والے تمام واقعات اور باتوں کو سیریس مت لیا کریں ۔
وہ باتیں اور کام جو آپ کی زندگی میں واقعی  اہم ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں  ان کے بارے میں سنجیدہ ہو جائیں مگر ایسے کام جو آپ کو تکلیف دیتے ہیں یہ یا ایسی باتیں جو آپ کو تکلیف دیتیں  اور پریشان کرتی ہیں ان کاموں کو ہنس کر ڈال دیں ۔
زندگی کو ایک مذاق کی طرح بھی مت لیں لیکن جن باتوں سے تکلیف ہوتی ہے ان کو مذاق سمجھ کر بھول جائیں اور جو کام ایک بہترین اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے ان کو سیریس لیں اور ان تمام کاموں کو وقت پر مکمل کر کے سرخرو ہو جائیں ۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🔘🔲🔘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🔘🔲🔘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کی شاعری

🔶تو صرف محبت ہی نہیں عادت بھی تھا
دل کی چاہت ہی نہیں ضرورت بھی تھا

🔶 خوشی میں تو ہر کوئی لگتا ہے ساتھی
تو تو میرے ہر  رنج کی شہرت بھی تھا

🔶 زمانے کے ہر رواج سے ہوں آشنا 
خنجر زبانوں میں مگر تو حسرت بھی تھا

🔶 ٹھیک ہے مان لیتی محبت کو یک طرفہ
مگر اے نادان  تو میری عبادت بھی تھا

🔶 نہیں ہوتی کیا چاہتوں کی پھر بھی منزل
میرے عکس پر  لگی  تو تہمت بھی تھا 

🔶 بے روزگاری سے اجھڑے  مکاں  میں
سکونِ  الماری کی تو تو صنعت بھی تھا

🔶 وبا کے دن ہیں،  پریشان سب  وبا سے
میری الجھنوں کی آج تک تو شدت بھی تھا

🔶 کہیں سے لوٹ آ تھک چکی ہوں دوری سے
میری زندگی کے ہر پل کی تو زینت بھی تھا 
 
🔶 کیا اب  بھی میرے حصے میں ہیں صرف آنسو
میرے وجود کے ساتھ تو  قاتلِ  الفت بھی تھا 
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🔘🔲🔘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ضرور بتائیں کونسا شعر اچھا لگا آپ کو ۔

کمینٹ ووٹ شیر اینڈ فالو پلیز

آپ کی دعاؤں کی طلبگار
جزاک اللّٰه 

آپ کی دعاؤں کی طلبگارجزاک اللّٰه 

¡Ay! Esta imagen no sigue nuestras pautas de contenido. Para continuar la publicación, intente quitarla o subir otra.
میری شاعری و خیالات                                          (  IA.Daily Update)Donde viven las historias. Descúbrelo ahora