سنو جاناں...
کبھی ایسا ہوکہ تجھے
میرے الفاظ نہ ملیں
میری شاعری
میرے جذبات
میرے احساس نہ ملیں
اک لمبا عرصہ گزرے
اور تجھے میری
کوئی آس نہ ملے
میرا پتا کوئی
میری پہچان نہ ملے....
ذندگی کے کسی بھی
موڑ پہ
تجھے میری آواز نہ ملے
میری پکار نہ ملے
تو جان لینا.....تو جان لینا جاناں....
کہ دنیا کی بھیڑ میں
کہیں کھو گئی ہے
جیتی جاگتی آنکھوں سے
منوں تلے سو گئ ہے
تنہائیوں کی دلہن بنی
شب سہاگن ہو گئ ہے
تو جان لینا جاناں
کہ
اک الھڑ سی لڑکی
اب جوگن ہو گئی ہے.....!!!!!
BINABASA MO ANG
(غزل کے بہانے) ! Ghazal kay bahany
Poetry"Khulta kisi py kyun mere dil ka mamlaa Shairon k intikhab ny ruswa kia mjhy...." کھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے.... This book is the collection of my urdu poems and ghazals.