©~~©

20 2 8
                                    

کمال ضبط خود کو بھی تو آزماؤں گی
میں اپنے ہاتھوں سے اس کی دلہن سجاؤں گی
سپرد کر کے اسے چاندنی کی ہاتھوں میں
میں اپنے گھر کے اندھیروں میں کوٹ آؤں گی
بدن کےکرب کو وہ بھی نہ سمجھ پائے گا
میں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
اب اس کا فن تو ہوا کسی اور سے منسوب
میں کس کی نظم اکیلے ہی گنگناؤں گی
وہ اک رشتہ بے نام بھی نہیں لیکن
میں اب بھی اس کے اشاروں پہ سر جھکاؤں گی
بچھا دیا تھا گلابوں کے ساتھ اپنا وجود
وہ سو کے اٹھے تو خوابوں کی راکھ اٹھاؤں گی
سماعتوں میں اب گھنے جنگلوں کی سانسیں ہیں
میں اب کبھی تیری آواز نہ سن پاؤں گی
جواز ڈھونڈ رہا تھا نئی محبت کا
وہ کہہ رہا تھا میں اس کو بھول جاؤں گی

پرویں شاکر
∆∆∆∆∆∆∆∆∆


Salam.!!
One of My Most Fvrt Ghazals.💞
I

wrote it as Alot of times in my Diary.📒📝
Specially 1st and last Lines.💞💔
Which Ashar Do you like??Must Tell me in Comment section.😊
Next Part Will be soon Stay Tunned💖
Allah Hafiz

ڈائری💞Where stories live. Discover now