پیش لفظ :

93 8 6
                                    

”انتظار“ آپ سب کے سامنے ہے۔ انتظار ایک ایسا احساس ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ انسان کو مایوسی کی راہ پر لے جاتا ہے یا اسے حق کی راہ پر چلاتا ہے فقط نگاہ کا فرق ہے۔  اگر انسان مایوسی کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو خود بھی مایوسی کی راہ پر چل پڑتا ہے۔ مگر جب وہ اسے خدا کی آزمائش سمجھتا ہے 'خدا کے کیے پر راضی ہو جاتا ہے۔ تو پھر اللہ تعالی انسان کو اطمینان قلب بخشتے ہیں وہ اطمینان جو اللہ کی رحمت سے ہی انسان حاصل کر سکتا ہے۔
انتظار کی ایک خوبی جو اسے باقی تحریروں سے منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ اس میں آپکو ایک بھی منفی کردار نہیں ملے گا۔وجہ یہ ہے کہ میں یہ احساس اجاگر کرنا چاہتی ہوں کہ ہر تکلیف،پریشانی، دکھ،مصائب کسی حاسد یاکسی دشمن کی وجہ سے نہیں آتے بلکہ اکثر مصائب،تکلیفیں، بےچینی انسان کو اپنے اعمال کی وجہ سے ملتی ہیں۔عمومی رویہ یہ ہوتا ہےکہ یہ مصائب فلاں شخص کی وجہ سے ہم پر وارد ہوئی ہیں۔ مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ زیادہ تر مصائب اور تکالیف انسان اپنے برے اعمال کی وجہ سے اٹھاتا ہے چاہے وہ خطا ہو یا جان بوجھ کے کیا گیا عمل۔یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالی چاہتے ہیں کہ انسان خود کو برے کاموں سے بچائے اور نیک کام کرے ۔جس سے وہ اللہ تعالی کی خوشنودی بھی حاصل کر سکے اور اپنی آخرت بھی سنوارے۔
                
  آپ کے فیڈ بیک کی منتظر!
                                              
Insta:@rafia_imran

                                       "انتظار"Where stories live. Discover now