"Ep1"

158 1 0
                                    

( ”مشعلِ مَہتاب“ )                                  Ep#1
                                               آرزو زہرا

( آج کی شام کچھ عجیب سی ہی تھی بادل ایسے گرج رہے تھے جیسے کسی پہ غصّہ نکال رہے ہوں ۔۔بارش کی ہر بوندہ میں ایک درد چھپا تھا شاید آسمان آج بھی کسی کی بےبسی پر رورہا تھا۔۔۔ یہ منظر ہے دبئ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا جہاں تیز بارش کی وجہ سے کافی ساری فلائٹس کینسل ہو گئ تھیں۔۔ لوگ پریشانی سے اِدھر اُدھر گھوم رہے تھے ایسے میں صرف ایک وہی تھا جو سکون سے کھڑا تھا جیسے اُسے کسی بات کا ڈر ہی نا ہو شاید اس نے اپنی زندگی میں اتنے توفان دیکھ لیے تھے کے اب اسکے اندر سے سارے ڈر نکل گئے تھے)

..زمان!!...
زمان بیٹا!!.... (زمان جو بیگز اٹھا رہا تھا بی جان کی آواز پر انکے پاس آجاتا ہے)۔

زمان: جی بی جان۔۔؟
بی جان: زمان بیٹا میرا سفید والا بیگ نہی مل رہا ہے I
زمان: آپ فکر نہ کریں بی جان.. میں دیکھتا ہوں۔۔

(بی جان کے اتنا پریشان ہونے پے پاس کھڑا ارحم انسے پوچھتا ہے)
ارحم:ویسے بی جان اس بیگ میں ایسا بھی کیا تھا جو آپ اتنا پریشان ہورہی ہیں??..کہیں دادا جان کی تصویر تو نہی تھی۔۔(ارحم اپنا سامان اٹھائے بی جان کے پاس آکے شرارت سے کہتا ہے)۔

بی جان: میں نے جوتی اتار لینی ہے اپنی..چل پرے ہٹ۔۔!۔
ارحم!! کیوں پریشان کر رہے ہو بی جان کو...
( عباس صاحب ارحم کو ڈانٹتے ہیں)

...عباس!!..میرے بچے کو نہ ڈانٹا کریں!..
(امبرین بیگم جلدی سے آگے بڑھکے بولتی ہیں)

عباس صاحب: جی! جی! آپ ہی کا بیٹا ہے میرا تو کچھ نہی لگتا یہ!؛
(عباس صاحب تنظیہ انداز میں کہتے ہیں)

امبرین بیگم: آپ جو ہیں نہ.... (اس سے پہلے امبرین بیگم اور کچھ بولیں بی جان بولتی ہیں)۔

بی جان: ارے بس بھی کرو تم دونو..اور عباس تم جاؤ اور زمان کی مدد کرو وہ بیگ ڈھونڈنے میں۔۔

نائلہ: بی جان! پریشان نہ ہوں زمان بھائی گئے ہیں نہ ڈھونڈ لینگے بیگ۔۔(نائلہ انہیں پُرسكون کرنے کے لئے بولتی ہے..تبھی ہی زمان بھی واپس آتا ہے)۔

بی جان: کیا ہوا بیٹا ملا بیگ؟؟؟
زمان: نہی بی جان!۔۔۔
ارحم: ارے بی جان چھوڑیں نہ بیگ کو اس میں کونسا خزانہ تھا۔..
بی جان: بیٹا اس بیگ میں سب کے پاسپورٹس تھے۔۔

...کیا!!!!!!??????.... (سب ایک ساتھ بولتے ہیں) بی جان: ارے ہان بھئ تبھی تو میں پریشان ہورہی ہوں بیٹا..

عباس صاحب: اور امی وہ جو میں نے آپکو پاسپورٹس کے ساتھ ایک بیگ دیا تھا..وہ بھی کیا اسی بیگ میں 
تھا؟؟
بی جان: ہاں بیٹا۔۔۔
عباس صاحب: اف خدایا!! اس بیگ میں پیسے تھے!۔

زمان: کیا!!.. اچھا ٹھیک ہے کوئی بات نہی آپ لوگ فکر نہ کریں۔۔کچھ کرتے ہیں!۔۔سب سے پہلے پیسے ایکسچینج کرنے ہیں..ارحم میرا والٹ دو!!۔۔

"مشعلِ مہتاب"(short urdu story)Where stories live. Discover now