"Ep4"

7 0 0
                                    

”مشعلِ مَہتاب“                                     Ep#4
                     آرزو زہرا

(جمعے کے دن.. صبح ہی صبح زنیرہ زمان کے گھر پے آتی ہے جہاں سب ناشتے کی ٹیبل پیےبیٹھے ناشتہ کر رہے ہوتے ہیں)۔

زنیرہ:اسسلام علیکم تایا ابو!۔
جمیل صاحب: وعلیکم سلام!.. کیسا ہے میرا بیٹا.. زنیرہ: میں تو بلکل ٹھیک ہوں تایا ابّو۔۔
زائدہ بیگم: زنیرہ بیٹا بلکل سہی ٹائم پے آئ ہو۔۔آجاؤ ناشتہ کرو ہمارے ساتھ
زنیرہ: نہیں امی میں تو زمان کو بولا نے آئ تھی..ابّو نے اسے کچھ کام کہا ہے وہ آج بی جان وغیرہ آنے والےہیں نہ اسی لئے...
جمیل صاحب: بیٹا وہ نالائق تو ابھی تک سو رہا ہے.. کچھ خیال ہی نہیں ہے اُسکو.. (تبھی زمان نیچے آتا ہے)

زمان: ابّو اب اتنا بھی غیر زمیدار نہیں ہوں میں چاچو کا کام میں نے رات میں ہی کر لیا تھا..اور تم زیادہ میرے ابّو کو میرے خلاف بھڑکانے کی ضرورت نہی ہے..
زنیرہ:..دیکھا تایا ابّو کیسے بدتمیزی کر رہے ہیں یہ میرے ساتھ..
جمیل صاحب: زمان تمہیں کتنی دفع کہا ہے تمیز میں رہا کرو.. چھوٹی بہن ہے تمہاری۔۔..
زمان: بہن!!.. بہن وہن نہیں ہے یہ میری..اور تم اپنے گھر جانے کے کتنے پیسے لوگی..اب چلی بھی جائو!۔۔

جمیل صاحب: زمان!۔!۔
زنیرہ: میں تو جاہی رہی ہوں.. ناشتہ ہو جائے آپ جناب کا تو گھر تشریف لے آئے گا..ابّو انتظار کر رہے ہیں...ہن۔!۔

(زنیرہ جانے لگتی ہے لیکن پھر پیچھے مورکے کہتی ہے)
زنیرہ: تایا جان آج آپ باہر زرا دیہان سے جائے گا سنا ہے شہر میں کوئ جنگلی جانور گھس آیا ہے...

۔(زنیرہ یہ بات زمان کو دیکھتے وے کہتی ہے جس کا مطلب یہ تھا کے وہ زمان کو ہی جنگلی جانور کہ رہی ہے۔۔اور یہ زمان اچھے سے سمجھ جاتا ہے..وہ تو بس دانت پیس کر ہی رہجاتا ہے)

………...............................................

۔(شام ہوتے ہی گھر میں سب مہمان آنے لگتے ہیں.. تھوڑی دیر میں ہی کار پورچ میں آکے روکتی ہے جس میں سے عباس صاحب, امبرین بیگم, بی جان اور نائلہ اترتے ہیں)۔

اسسلام علیکم!.. (جمیل صاحب اور سب ملکے سلام کرتے ہیں۔۔۔۔سلام دعا کے بعد سب ایک ساتھ ڈرائنگ روم میں بیٹھے چائے پی رہے ہوتے ہیں)۔

سعید صاحب: بی جان کیسا رہا اپکا سفر؟؟
بی جان: بیٹا سفر تو بہت اچھا تھا لیکن تھکان بڈی ہوگئی ہے
عباس صاحب: بھئ میں تو کم سے کم تین چار دن سونگا!...اپنے بستر کے بغیرنیندہ کہاں آتی ہے مجھے

امبرین بیگم: بس رہنے ہی دیں آپ تو وہاں بھی خوب سوئے ہیں آپ!
بی جان: اچھا بس اب تم لوگ پھر مت شروع ہوجانا....بھئ زنیرہ کہاں ہے میری گڑیا نظر نہی آرہی؟
زمان: بی جان گڈیا نہیں آفت کی پڑیا کہیں اُسسے!
بی جان: زمان!...
فردوس بیگم: بی جان وہ کچن میں ہے زائدہ بھابی کے ساتھ!۔۔۔
بی جان: ہمم! ویسے ایک بات کافی عرصے سے میرے دل میں ہے ۔۔بُرا نا مانو تو بولوں ؟

"مشعلِ مہتاب"(short urdu story)Where stories live. Discover now