باب چہارم:فجر مقفر

4 1 0
                                    

باب چہارم:فجر مقفر

کیا تم نے صبح دیکھی ہے؟
ہاں دیکھی ہوگی،سب نے دیکھی ہے
مگر میں نے ایک ایسی صبح دیکھی ہے
جو تاریک ہوتی ہے
ہر روشنی سے پاک
بالکل خالی،بالکل ویران
ہاں میں اسی کی بات کررہی ہوں
ایک فجر مقفر۔۔۔

بیجنگ،شب گیارہ بجے:
چائنہ کے شہر وہان میں تو جیسے رات ہوتے ہی رونقیں ہی بڑھ جاتی ہیں۔ایسے میں وہان کے مشہور گارڈن بےہے میں رونقیں ہی رونقیں تھیں۔نئے سال کی آمد آمد تھی جسکے باعث شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔عوام سڑکوں پر نکلے نئے سال کو ویلکم کررہے تھے۔ہر کسی کے چہرے پر خوشی ہی خوشی تھی۔
یہ لوگ بھی کتنے عجیب تھے نہ،نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہے تھے حالانکہ جانتے تھے کہ یہ بھی آخر میں گزر جائے گا۔۔۔

دس۔۔نو۔۔آٹھ
آہستہ آہستہ گھڑی کی سوئیاں بڑھ رہی تھیں

سات۔۔چھ۔۔پانچ
لوگوں کے چہرے پر اک عجب ہی خوشگواریت تھی

چار۔۔تین۔۔دو۔۔ایک
چاروں طرف ایکدم سے چراغاں ہوگیا۔ہر سمت آتش بازی ہورہی تھی۔ہر چہرے پر خوشی کی لہر تھی۔
رات گئے تک جشن منانے کے بعد وہ لوگ واپس گھروں کو لوٹ گئے۔اس نئے سال میں بہت کچھ نیا ہونے والا تھا پر ہر کوئی اس سے بےخبر تھا۔

یکم جنوری،شام چار بجے:
بےہے گارڈن میں پھولوں کی مہک ہر جگہ پھیلی ہوئی تھی۔نئے سال کی پہلی شام ٹھنڈی تھی۔ہلکی ہلکی خنکی نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا تھا۔
ایسے میں ایک مصور ہریالی کے بیچ بیٹھے سامنے کے منظر کی تصویرکشی کررہا تھا۔کچھ لمحے بعد ایک ویل سوٹڈ آدمی اسکے پاس آیا۔عمر تقریبا چالیس کے قریب تھی مگر اس عمر میں بھی چہرے پر بلا کی کشش تھی۔

"لڑکے!!کیا تم میرا اور میرے بیٹے کا اسکیچ بناوگے؟" مصور نے انکی آواز پر سر اٹھا خر دیکھا۔
"یہ میرا کام ہے اور میں اپنے کام سے منع کیوں کروں گا؟"اس نے بدلے میں سوال کیا ۔اسکی بات سمجھ کر آدمی مسکرایا۔اسی لمحے پیچھے سے ایک چوبیس سالہ لڑکا فون جیب میں رکھتا ہوا آدمی تک آیا۔آدمی اسے دیکھ کر مسکرایا اور وہ دونوں ساتھ سامنے اس بینچ پع بیٹھ گئے۔مصور نے اسکیچ شروع کیا۔

ان سب میں اک عجیب بات یہ تھی کہ وہ ان باپ بیٹے کی تصویر دو کاغذ پر بنا رہا تھا۔
دس منٹ بعد اس نے تصویر مکمل کر کے انکی جانب بڑھائی۔لڑکے نے تصویر وصول کی اور مصور کو اسکا معاوضہ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔۔

سال نو کی پہلی رات۔وہ ایک اپارٹمنٹ کے مخصوص کمرے میں بیٹھا تھا۔اسکے ہاتھ میں ایک تصویر تھی۔اس تصویر میں ایک ادھیڑ عمر آدمی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ کھڑا تھا۔ان کی شکل آپس میں بہت ملتی تھی۔مگر جو تصویر دیکھ رہا تھا وہ بھی ان سے مختلف نہ تھا۔

بیجنگ کی مشہور شاہراہ "ونگ فجنگ" چائنہ کی سب سے مصروف شاہراہ ہے۔یہاں پر ہر وقت ہر طرف شہریوں کا کافی ہجوم ہوتا ہے۔اور آج تو یہاں بلامعمول سارا ہجوم ایک کونے میں تھا۔وجہ یہ تھی کہ آج چائنہ کا ایک مشہور پلےبیک سنگر انکے درمیان تھا۔وہ گٹار کی تاروں کو ایک ادا سے ہلا رہا تھا اور اپنی سریلی آواز کا جادو چلا رہا تھا۔

ناول:خونی کاغذWhere stories live. Discover now