Part 5

541 39 13
                                    

                   بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم    

ہر طرف چہل پہل تھی۔ ہر کوئی اپنی ہی دنیا میں مگن تھا۔ کوئی کھانے میں تو کوئی تصویر کہینچوانے میں۔ ہال میں مہمانوں کی باتوں اور ہنسی کی آوازیں گونج رہی تھیں۔

امامہ کو آج ایک نئی دوست مل گئی تھی۔ دونوں ایک کونے میں بیٹھی باتیں کر رہی تھی۔

"حیا آپ کب سے نقاب کرتی ہیں ؟؟" امامہ نے پوچھا۔ امامہ بہت غور سے حیا کو دیکھ رہی تھی۔ حیا جو نقاب کے اندر تھی، مسکرائی۔

"جب سے اللّٰہ نے ہدایت دی ہے۔" امامہ کے چہرے پر مسکان آگئی۔

"بہت اچھی لگتی ہیں آپ ایسے۔" امامہ نے حیا کی تعریف کی۔ جواب ً حیا بھی مسکرائی۔

"امامہ آپ کو پتا ہے؟؟ ہم مسلمان عورتیں ہیں ، مسلمان لڑکیاں ہیں اور مسلمان بچیاں ہیں۔ ہم قیمتی ہیں، بہت قیمتی، کیونکہ ہمارا دین ہمیں قیمتی کہتا ہے۔ جب ہمارا دین خود ہمیں قیمتی کہتا ہے تو ہم لوگ کیوں سڑکوں پے برہنہ سر نکل جاتیں ہیں؟؟ کیوں ہماری آرائش ہر مرد کے لیے ہوتی ہے؟؟ کیا قیمتی چیزوں کو یوں سب کے سامنے لایا جاتا ہے؟؟ لوگ تو اپنی قیمتی چیزوں کو سات پردوں میں چھپا کر رکھتے ہیں نا سب کی نظروں سے دور، انہیں تو چھپا کے رکھا جاتا ہے تجوریوں میں ان چیزوں پے تو صرف اس کے مالک کا حق ہوتا ہے، جس طرح ہم پر صرف ہمارے محرم مردوں کا۔"
حیا سانس لینے کے لیے رکی۔

"کبھی کیمسٹری یا فزکس کی کتابوں پے غلاف نہیں چڑھاتا، کبھی کوئی شاعر اپنی شاعری کے مجموعے پر غلاف نہیں چڑھاتا، کوئی مصنف اپنے اپنی کتابوں پر غلاف نہیں چڑھاتا۔ غلاف صرف قرآن پر چڑھتا ہے۔ دنیا میں کتنی عالیشان عمارتیں ہیں، کیا ان پر غلاف چڑھایا جاتا ہے؟؟ نہیں.... غلاف صرف بیت اللّٰہ پے چڑھایا جاتا ہے۔ عورت کا مطلب ہی چھپا کر رکھنے والی چیز ہے۔ ہمارے نبی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) نے ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو اپنے آپ کو پردے میں نہیں رکھتیں۔ عورت کو عزت اللّٰہ نے تحفے میں دی ہے۔ جبکہ مرد کو کمانی پڑتی ہے۔ لیکن آج کل کے ہم سو کالڈ (so called) مسلمانوں نے یہ کونسیپٹ بنالیا ہے کہ جس کے جسم پے جتنا کم کپڑا ہوتا ہے وہ اتنا ہی ماڈرن کہلاتا ہے، جبکہ یہ زمانہ جاہلیت کی عورتوں کا طریقہ ہے۔"

"آج کل تو ہر دوسرا اُٹھ کے ہی کہہ رہا ہوتا ہے کہ پردہ آنکھوں کا ہوتا ہے، حیا آنکھوں میں ہونی چاہیے۔ مجھے بتائیں کہ ، کیا ہماری نظریں حضرت فاطمہ سے زیادہ پاک ہیں ؟؟ کیا ہمارے نظریں حضرت عایشہ سے زیادہ زیادہ پاک ہیں؟؟ جب انہوں نے پردہ کیا ہے، کب انہوں نے اللّٰہ کے حکم کی اطاعت کی ہے تو پھر آپ یا میں کون ہوتے ہیں ارگیومینٹس کرنے والے۔"

امامہ جیسے کسی طلسم کے زیر اثر تھی۔
" لیکن پردہ کتنا کرنا چاہیے؟؟ مطلب چہرا چھپانا ضروری ہے کہ نہیں ؟؟ " امامہ نے سوال کیا۔

𝐐𝐢𝐬𝐬𝐚-𝐞-𝐒𝐢𝐤𝐚𝐧𝐝𝐚𝐫 (Urdu)Where stories live. Discover now