Part 6

249 29 4
                                    

بسم الله الرحمن الرحيم

"We are getting late mummy"
حمین جوتے پہنتے ہوئے چلایا۔
"صبر کرو آرہی ہوں نا۔" امامہ کی سانس پھولی ہوئی تھی۔

"ممی آپ کر کیا رہی ہیں؟؟" حمین نے جب امامہ کی سانس پھولی ہوئی سنی تو جوتے چھوڑ کر امامہ کی طرف چل دیا۔

"او ماۓ گاڈ!! ممی واٹ ایس دیس؟؟
"Oh my God Mummy!! What is this?"
حمین جب امامہ اور سالار کے بیڈ روم میں پہنچا اور کمرے کی حالت دیکھی جو کہ سر پر آرہا تھا تو اپنا پسندیدہ او ماۓ گاڈ بولے بغیر نہیں رہ سکا۔

امامہ جو سٹول پے کھڑی الماری کے اوپر سے کچھ باکسز اتار رہی تھی ، مڑ کر اس نے حمین کو دیکھا۔

بیڈ پر باکسز کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ کچھ باکسز زمین پر بھی پڑے ہوۓ تھے۔ حمین دو قدم چل کے امامہ کے قریب آنے لگا تو اس کا پیر نیچے پڑے ایک باکس کے ساتھ لگا۔

وہ دو پل کے لیے روکا پھر نیچے جھک کر باکس اٹھا کر بیڈ پر رکھ دیا۔

"میں کچھ ڈھونڈ رہی ہوں جو مجھے نہیں مل رہا۔"
امامہ اب سٹول سے نیچے اتر کر ایک باکس میں سے کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی تھی۔
"لیکن جو آپ ڈھونڈ رہی ہیں وہ آپ کو یہاں نہیں ملے گا۔"

پتا نہیں اس عجیب مخلوق کو کیا سوجھا تھا جو اس نے یہ بات کی۔ امامہ کے چلتے ہوئے ہاتھ رک گئے۔ اس نے نظریں اٹھا کر حمین کو دیکھا۔

"تمہیں کیسے پتا کہ میں کیا ڈھونڈھ رہی ہوں؟؟"
"بس مجھے پتا چل گیا۔"

فورمل وائٹ شرٹ میں ملبوس ، ساتھ سیاہ رنگ کی پینٹ پہنے، شرٹ کی آستینوں کو کہنیوں تک فولڈ کیے ہوئے، شرٹ کا پہلا بٹن کھلا ہوا تھا۔ ہاتھ میں رولیکس کی واچ پہنے ہوئے، پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالا وہ امامہ سے مخاطب تھا۔

فورمل وائٹ شرٹ میں ملبوس ، ساتھ سیاہ رنگ کی پینٹ پہنے، شرٹ کی آستینوں کو کہنیوں تک فولڈ کیے ہوئے، شرٹ کا پہلا بٹن کھلا ہوا تھا۔ ہاتھ میں رولیکس کی واچ پہنے ہوئے، پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالا وہ امامہ سے مخاطب تھا۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

"اچھا؟ تو پھر مجھے بتاؤ جو میں ڈھونڈ رہی ہوں وہ مجھے کہاں ملے گا۔؟" امامہ نے کمر پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔

"بابا کے آفس میں۔" حمین نے لاپرواہی سے کہا۔
"ہاں؟؟؟ وہ چیز تمہارے بابا کے آفس میں کیا کرے گی؟؟" امامہ نے قدرِ حیرانی سے کہا۔

"آوف کورس (of course) ممی وہ وہیں ہو گی۔"
"آپ بابا کو ڈھونڈ رہی ہیں نا؟؟"
امامہ کا دل کیا کہ رکھ کے ایک تھپڑ لگاۓ اسے۔
"حمین آۓ ایم سیریس-"
"(Humain I am serious)"
امامہ کا سنجیدہ چہرہ دیکھ کر حمین نے اپنی ہسی اندر کر لی جو پوری قوت سے باہر آنا چہہ رہی تھی۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Sep 22 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

𝐐𝐢𝐬𝐬𝐚-𝐞-𝐒𝐢𝐤𝐚𝐧𝐝𝐚𝐫 (Urdu)Where stories live. Discover now