Episode 2

590 63 22
                                    

Here is a episode 2
راہ راست
ازقلم یشعرہ انصاری

---------*******-----

اپنے وطن کی خوشبو اور مٹی کی بات ہی الگ ہوتی ہے فاطمہ سہیل صاحب نے کراچی ایئرپورٹ پر قدم رکھتے ہوئےاپنی بیگم سے کہا ۔۔۔۔

اتنے میں سامنے سے ایاز صاحب اور حمدان آتے ہوئے دکھائی دئیے دونوں بھائی ایک دوسرے کو دیکھ کر پھولے نہ سمائے اور گلے لگ گئے ۔۔۔ سلام دعا کے بعد وہ لوگ گھر کی طرف نکل پڑے۔۔۔۔۔
لیکن حیا ترچھی نگاہوں سے حمدان کا جائزہ لینے میں مصروف تھی۔۔۔
وہ اس وقت تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھا درمیانہ قد گندمی رنگت بالوں کو جیل سے اچھی طرح سیٹ کیے ہوئے مغرور اٹھی ہوئی ناک  وہ بھرپور  وجیہہ پرسنالٹی کا مالک تھا

------------*********-------

گھر پہنچ کر بھی وہ حمدان کا جائزہ لینے میں مصروف تھی ۔۔۔
لیکن حمدان نے ایک دفعہ بھی اسے مخاطب نہیں کیا تھا حال چال پوچھنا تو دور کی بات ۔۔۔ وہ لوگ زندگی میں پہلی بار ہوش و حواس میں مل رہے تھے ۔۔۔۔جب وہ پانچ سال کی تھی تو حمدان سات سال کا تھا لیکن اس وقت بھی حمدان اس سے دور دور ہی رہتا تھا اور آج بھی ۔۔۔۔ وہ شروع سے ہی مغرور تھا یہ بات حیا  دعوے سے کہہ سکتی تھی۔۔۔
وہ یہ سب سوچ ہی رہی تھی کہ اتنے میں اقصیٰ اسے اپنے کمرے میں لے گئی ۔۔

--------********----------

ہئے حیا باجی آپ  کتنی پیاری ہیں نا ۔۔۔ اور آپ کے ہاتھ کتنے سوفٹ ہیں وہ بار بار اس کے ہاتھوں کو چھو کر بول رہی تھی...
حیا کو اس کی عادت بہت اچھی لگی ۔۔۔ ہمیشہ ویڈیو کال پر بات کرنے میں اسنے کبھی محسوس نہیں کیا تھا کے اقصیٰ کی عادت اتنی اچھی ہے وہ ہمیشہ اقصیٰ کو مغرور ہی سمجھتی تھی اسکے بھائی حمدان کی طرح ... لیکن آج حیا کو سمجھ آیا کے اقصیٰ کی عادت حمدان سے بلکل مختلف ہے....

میں کچھ نہیں کرتی اقصیٰ بس  امریکہ کا موسم ہی بہت پیارا ہوتا ہے۔۔۔
امریکہ کا نام لیتے ہی حیا کو یاد آیا کہ اس نے اب تک جیک  کو اطلاع نہیں دی کہ وہ پاکستان پہنچ گئی ہے۔۔۔

اس نے اقصیٰ سے معذرت کی اور جلدی جلدی کمرے سے باہر آ کر   what's app پر جیک کا نمبر ڈائل کرنے لگی ۔۔۔
پہلی ہی رنگ پر  فون اٹھا لیا گیا۔۔۔
کیسی ہو حیا پاکستان پہنچ گئیں نا؟؟؟
فون اٹھاتے ہی اسنے فوراً بے چینی سے  پوچھا ۔۔۔

ہاں ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ہم پہنچے ہیں ۔۔

چلو شکر ہے تم گھر پہنچ گئیں ۔۔۔
تم ٹھیک ہو؟؟
ہاں۔۔۔۔ جیک نے بس اتنا ہی کہا ۔۔۔
کچھ دیر تک دونوں باتیں کرتے رہے اور پھر فون بند ہو گیا ۔۔۔۔

--------********-------

دونوں فیملیز کے گھر ایک ہی تھے بس پورشن بنے ہوئے تھے جب جس  کا دل چاہتا وہ دوسرے کے پورشن میں آ جاتا ۔۔۔۔

Rah-e-Rast (Completed)Where stories live. Discover now