Here is a Episode 5
راہ راست
از قلم یشعرہ انصاری
--------*******-------حیا اب ہر جگہ نور کے ساتھ ہی رہتی تھی وہ اب شلوار قمیض اور سر پر نماز کی طرح ڈوپٹہ باندھنے لگی تھی نماز بھی باقاعدگی سے پڑھنے لگی تھی۔۔۔
مدرسہ جوائن کئے ہوئے محض دو مہینے ہی ہوئے تھے.... لیکن حیا میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگی تھی اسنے شرعی پردہ شروع کردیا تھا ... یونیورسٹی بھی برقعے میں ہی جاتی تھی
یونیورسٹی میں اسے سب عجیب ہی نظروں سے دیکھتے تھے مانو وہ دوسرے سیارے سے آئی کوئی عجوبہ ہو ۔۔۔ہر طرف چہ میگوئیاں ہوتی تھیں کہ پہلے تو دوپٹہ تک نہیں لیتی تھی اور اب برقعہ پہننے لگی ہے دیکھ لینا دو دن بعد ہی یہ سب کچھ اتار کر پھینک دے گی۔۔۔
پوری یونیورسٹی میں اسی طریقے کی باتیں ہونے لگیں تھیں...
وہ لوگوں کی نظروں اور باتوں کی پرواہ کیے بغیر صرف اور صرف خدیجہ کی باتوں پر عمل کرتی تھی جو کہ اس کے مدرسے کی استانی تھیں وہ ہمیشہ اسے یہی کہتی تھیں۔۔
کہ کبھی بھی لوگوں کی نظروں کی پرواہ مت کرنا اور انکی باتوں پر تو کبھی کان دھرنا ہی مت....
کیونکہ دنیا کے لوگوں کو کسی حال میں چین نہیں ہوتا وہ تب بھی ہمارے خلاف باتیں بناتے ہیں جب کوئی لڑکی بنا دوپٹے کے گھر سے باہر نکلتی ہے
اور جب بھی باتیں بناتے ہیں جب کوئی لڑکی شرعی پردہ کرنے لگتی ہے
زمانے کی فکر اور باتوں کو چھوڑ دو۔۔۔
تمہیں فخر ہونا چاہئے کہ اللّٰہ نے تمہیں پردہ کرنے کی توفیق دی....
وہ ان سب باتوں کو سوچتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئی اور نور کے ہمراہ بیٹھ کر لیکچر سننے لگی--------*******------
حیا سونے کے لیے لیٹ چکی تھی کہ موبائل کی بیپ پر اس نے موبائل اٹھایا نام پڑھ کر اس کے چہرے پر ایک بار پھر وہی مسکراہٹ آ گئی جو ہر دفعہ اسکے چہرے پر جیک کا نام پڑھ کر آتی ہے ۔۔۔
کیسے ہو جیک؟؟اس نے خوشی سے پوچھا
"کاش کہ میں تمہیں اس وقت بتا سکتا کہ میں اب جیک نہیں روحان ہوں لیکن جلد ہی تمہیں سب کچھ بتا دونگا"
"وہ دل ہی دل میں خود سے مخاطب ہؤا"
میں بالکل ٹھیک ہوں تم بتاؤ کیسی ہو۔۔۔؟؟؟
کیا کر رہیں تھیں؟؟؟
میں کچھ نہیں سونے کے لئے لیٹی تھی۔۔۔
اوہ.. سوری .. مجھے اندازہ نہیں تھا کہ تم سونے لگیں تھیں...
تمہیں سوری بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے میں نیند سے اٹھ کر بھی تم سے بات کر سکتی ہوں
کیونکہ ماما پاپا کے بعد ایک تم ہی ہو وہ انسان ہو جو میرے لئے سب سے خاص ہو۔۔۔کیا واقعی میں تمہارے لیے بہت خاص ہوں؟؟؟
اشتیاق سے پوچھا گیا...
YOU ARE READING
Rah-e-Rast (Completed)
Short Storyیہ ناول حقیقت پر مبنی ہے... اس ناول میں سارے منظر ہمارے معاشرے میں بآسانی دیکھنے کو ملتے ہیں... میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے اس ناول کو اچھا لکھنے کی... اور جو بات میں اس ناول میں لڑکیوں کو سمجھانا چاہ رہی ہوں امید ہے یہ پڑھ کر سب کو سمجھ آ...