بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں امید کرتی ہوں کہ سب لوگ ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ھوں گے
اللہ تعالی ہمیشہ بہترین حالتوں میں رکھے اور آپ کی طرف بڑھنے والے ہر شر سے محفوظ رکھے۔۔آمین
ہم جنکو سن رہے ہوتے ہیں ہمارے ٹیچر ہوں یا کوئی بھی ہم انکے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کون ہیں۔۔ہم سے کون مخاطب ہے۔۔ تو میں اپنے بارے میں بتاتی چلوں کہ
میرا نام منیبہ فاطمہ ہے اور میرا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور آپکی ہی طرح ایک عام سی لڑکی ہو بالکل عام سی لڑکی۔۔۔ میں کوئی سکالر نہیں آپ نے مجھے اپنا دوست سمجھنا ہے اپنی بہن سمجھنا ہے۔۔ٹھیک۔۔میں صرف اور صرف آپکی طرح ایک عام سی لڑکی ہوں جسے اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی رحمت سے بہت خاص کر لیا ،بہت عام سا بچپن تھا میرا اور اللہ نے مجھے اس پردے کی وجہ سے بہت خاص کر لیا،اور اب میں یہ چاہتی ہوں کہ اللہ آپکو بھی چن لیں،آپکو بھی خاص کرلیں، اپنی رحمت میں چھپا لیں،اللہ کی ذات خود کتنے پردوں میں چھپی ہوئی ہے۔۔جانتے ہیں نا آپ۔۔ہم اللہ کو دیکھ نہیں سکتے،وہ چھپا ہوا ہے،ہر قیمتی چیز چھپی ہوتی ہے،سیپ کے اندر موتی، کتنا خوبصورت لگتا ہے،مگر ساری دنیا سے چھپ جاتا ہے،اسکو کو کون پا سکتا سکتا ہے جو سمندر میں غوطہ لگاتا ہے، اسکی لہروں کو چیڑ کر جاتا ہے،وہی پھر سمندر میں سے موتی لے کر آتا ہے،لیکن یہ سب کے لیے نہیں ہوتا،کہ سب اسکو دیکھیں اسکو ہاتھ لگائیں۔۔نہیں۔۔وہ تو بہت خاص ہوتا ہے،الحمدللہ۔۔ہم سب عورتیں بھی بہت خاص ہیں۔۔اللہ نے ہم سب کو بہت خاص بنایا ہے مگر ہم نے خود اپنی قدر نہیں کی،آپ دیکھیں،آپکے قیمتی موبائلز،آپکے لیپ ٹاپس،آپکی قیمتی گاڑیاں، آپکے زیورات ان سب کو آپ کتنا چھپا کر رکھتے ہیں، سنبھال کر رکھتے ہیں،کیوں؟ کیونکہ وہ بہت قیمتی ہیں ہم سب کو نہیں دکھا سکتے اگر آپ اوپنلی اپنے ڈائمنڈ ایررنگز رکھ دیں گے تو کوئی بھی آ کر لے جائے گا،بالکل اسی طرح،آپ بھی بہت قیمتی ہیں،یونہی سب کے سامنے نہیں جا سکتیں،سب سے نہیں مل سکتیں،ہر ایک سے ہر طرح کی بات نہیں کر سکتیں،کیونکہ آپ بہت یونیک ہیں،میں چاہتی ہوں کہ ہم سب ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑیں اور جنتوں میں چلے جائیں،اللہ ہم سے راضی ہو جائے، جیسے میں نے اللہ کو پایا،ویسے آپ بھی اللہ کو پالیں۔۔ دیکھیں ہر انسان چاہتا ہے کہ کچھ بن جائے۔۔وہ یونیک بننا چاہتا ہے اپنی پہچان بنانا چاہتا ہے۔۔لوگوں سے تعریف چاہتا ہے زندگی کو انجوائے کرنا چاہتا ہے لیکن اس سب کے اندر اپنی boundaries کو کراس کر دیتا ہے۔۔اللہ نے فرمایاالا تطغوا فی المیزان"
*کہ میزان میں خرابی نہ کرو*
(سورت الرحمان)یعنی اللہ کے قائم کردہ بیلنس میں ڈسٹربنس نہ کرو۔۔مگر ہم کرتے ہیں۔۔کیسے؟ ہم اللہ کی باؤنڈریز کو کراس کرتے ہیں،انجوائے کرتے ہیں تو اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ یہ جائز ہے یا ناجائز ہے تعریف چاہنے کے لیے فیسبک پر اپلوڈ کرتے ہیں،اپنی پکچرز،وڈیوز، یہاں گئی۔۔ ایسے گئی۔۔!!کہاں کہاں نہیں گئی،یہ سب ہم کرتے ہیں۔۔یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ہیں وہ ایک دوسرے کو دکھانے کے لیے نئے نئے سوٹ پہنتی ہیں کہ ہماری تعریف ہو یہ سب کچھ کرتے ہیں نا لیکن اس سب کے اندر آپکی ذات کے اندر خلا پیدا ہوتی جاتی ہے۔۔کیونکہ آپکو پتہ ہے آپ اللہ کو ناراض کر رہے ہیں،آپ کیسے خوش رہ سکتے ہیں،آپ اچھے سے اچھے ریسٹورنٹ میں کھا لیں،اچھے سے اچھا سوٹ پہن لیں،اچھے سے بیڈ پر سو جائیں،ڈئزائنر وئیرز لے لیں،،مگر سکون نہیں ہو سکتا آپکی زندگی میں!!! کتنے لوگ ہیں آپ نیوز دیکھیں،ڈپریشن سے مر جاتے ہیں،خودکشی کرلیتی ہیں لڑکیاں،لڑکے ڈپریشن سے خود کو مار دیتے ہیں ۔۔کیوں؟کیونکہ جب وہ اللہ کی باؤنڈریز کراس کرتے ہیں،تو انکی روح اذیت اور بے چینی کا شکار ہوجاتی ہے جسکو وہ ختم نہیں کر پاتے تو اپنی ہی جان کو ختم کردیتے ہیں۔۔ہاں یہ سب ہو رہا ہے ہمارے معاشرے میں۔۔ہم سب کہیں نا کہیں یہ سب کر رہے ہیں،میں خود یہ سب کر چکی ہوں، ہر طرح کا فیشن میں نے بھی کیا (یہ سب بتانے کا مقصد بس یہ ہے کہ میں بھی آپکی ہی طرح ایک عام لڑکی ہوں) لیکن احساس نہیں تھا کہ خود کو چھپانا کتنی بڑی نعمت ہے،لیکن اللہ کی رحمت ہوئی، اللہ نے چنا،میرا کوئی کمال نہیں ہے،اللہ نے ڈھانپ لیا اور ڈھانپنے کے بعد اللہ نے ہر عیب کو بھی ڈھانپ دیا الحمدللہ۔۔عزت بھی دی،انجوائے بھی کرتی ہوں الحمدللہ، جو کرنا چاہتی ہوں زندگی میں،کرتی ہوں،لیکن مجھے پتہ ہے یہ میری boundaries ہیں میں ان سے باہر نہیں نکل سکتی،الحمدللہ،مگر اس میں میں آزاد ہوں،اپنی پرسکون نیند سوتی ہوں،پتہ ہے کبھی بھی موت آگئی تو الحمدللہ اللہ کی کہیں ہوئی باتوں پر عمل کر رہی ہوں،
تو ان شاءاللہ اس سیریز میں ہم کیا دیکھیں گے۔۔
1: پردہ کیوں کریں؟
2: پردہ کیسے کریں؟؟
(کن کن حالات میں کیسے خود کو کور کریں)
3: کن کن سے پردہ کریں ؟؟
4: پردہ کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے (شوہر اجازت نہیں دیتے،ساس جینے نہیں دیتی، دیور ہیں جیٹھ ہیں وغیرہ وغیرہ)
5: پردہ تو کرتے ہیں مگر مشکلات کا سامنا ہے،اچھے رشتے نہیں ملتے،لوگ مذاق اڑاتے ہیں،طنز کرتے ہیں،(یہ سب شروع کی باتیں ہیں،آہستہ آہستہ یہ سب ختم ہوجاتا ہے،جب وہ پتھر مار مار کر سمجھ جاتے ہیں کہ آپ بہت مضبوط ہیں احد پہاڑ کی طرح پر وہ ہٹ جاتے ہیں،پھر وہ آپ پر رشک کرنے لگتے ہیں آپ سے پوچھنے لگتے ہیں کہ کیسے کر لیا تم نے؟کیسے استقامت آئی؟ کیسے تم اتنی سپیشل بن گئی؟؟ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آپ special ہیں ♡ آپ اللہ کی چنی ہوئی بندی ہیں♡
اسکے علاوہ میں آپکو اپنی سٹوری ضرور سناؤں گی کہ میں نے کیسے پردہ کیا،کب کیا، کیسے میری زندگی بدل گئی، کیونکہ اگر کوئی سکالر ہو تو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ بہت نیک ہے اس لیے کر لیا، ہم نہیں کر سکتے۔۔نہیں میں بالکل عام سی لڑکی ہوں۔۔میں نے کر لیا تو یقین کریں آپ بھی کر سکتی ہیں،اللہ نے مجھے چنا اب آپکو بھی خاص بننا ہے،مجھے یقین ہے اسکے آخر تک جو میری سسٹرز سر کور نہیں کرتیں وہ خوشی سے کریں گی،وہ مطمئن ہو کر کریں گی انکے چہرے پر سمائل ہو گی۔۔
مجھے یاد ہے جب میں نے کور کرنا شروع کیا تو میں شیشے میں خود کو دیکھ کر مسکراتی تھی،مجھے ایسی فیلنگز آتی تھی جیسے اللہ مجھے دیکھ کر مسکرا رہے ہیں،اور مجھے لگتا تھا میں سب سے پیاری ہوں،میں سب سے یونیک ہوں کیونکہ میں چھپی ہوئی ہوں،اسکے بعد جا کر ایک سال بعد پردے کی طرف آئی،مجھے یقین ہے اسکے بعد،جو دوپٹہ لیتی تھیں وہ گاؤن پہنیں گی،جو گاؤن پہنتی ہیں وہ نقاب کریں گی،میں یہ نہیں کہتی کہ آپ فورا سے کر لیں،سٹیپ بائی سٹیپ کریں۔۔اور اگر آپ واقعی اتنی سٹرانگ ہیں (سمعنا واطعنا کا درجہ پانا چاہتی ہیں) تو ضرور کریں،اس چھوڑنا نہیں ہے،اگر آپ نے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے نا تو یہ آپکے ساتھ ہی دفن ہونا چاہیے یہ جو حیا ہے پھر یہ قبر تک جائے،اور جب ہم قبر سے اٹھیں تو اللہ ہمیں پکارے،ہم جنتوں میں جائیں، وہاں مزہ کریں،یہ زندگی تو چھوٹی سی ہے،آپ کسی فنکشن پر جاتے ہیں، زیادہ سے زیادہ کتنے دن ہوتا ہے،5 دن، 3 دن۔۔۔اسکے بعد پھر؟؟ سب ختم ہو جاتا ہے؟
کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ وہ دن نہ ختم ہوں۔۔آپکو یاد ہوگا جب ہم سکول جاتے تھے گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھیں ہم خوب انجوائے کرتے تھے مگر پھر چھٹیوں کے جب آخری دن آتے تھے ہم ڈرنے لگتے تھے،ہمیں پتہ ہوتا تھا کہ اب سکول جانا ہے اور ہم نے سلیبس کور نہیں کیا، اب ٹیچر سے ڈانٹ پڑے گی۔۔بالکل اسی طرح ہے جب ہم اس سفر سے جائیں گے،جب یہ سفر ختم ہو جائے گا،اللہ سے ملنا ہے نا؟؟ اسکو سب کچھ بتانا ہے نا؟؟ ہر چیز کا جواب دینا ہے نا؟؟اللہ کے سامنے ہماری بک کھلنی ہیں نا؟؟؟اللہ پوچھے گا نا جوانی کہاں گزاری، کہاں کہاں میری boundaries کراس کیں؟اسے جواب دینا ہے نا تو اسکی تیاری اس سفر کے مکمل ہونے سے پہلے کرنی ہے تاکہ اسکے غصے سے بچ جائیں ۔۔۔۔
ان شاءاللہ ۔۔
حیا مرد اور عورت دونوں کے لیے بہت important ہے۔۔مگر چونکہ ہم نقاب ڈسکس کر رہے ہیں اس لیے اس میں عورت کی حیا پر بات کی جائے گی۔۔
*جب حیا نہ رہے تو جو مرضی کرو*
ایک لڑکی جب بے حیا ہو جاتی ہے تو اسکے بعد وہ خو مرضی کرے کوئی فرق نہیں پڑتا،5 آدمیوں کے سامنے آئی ہے تو 10 آدمیوں کے سامنے بھی آ سکتی ہے، تو جب وہ اپنی حیا خود لٹا دیتی ہے تو پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟ at the end آپکا ایمان جاتا رہتا ہے،اور حیا کا تعلق سب سے پہلے آپکی نگاہوں کے ساتھ ہے،جو ہم کسی کو دیکھتے ہیں یا کوئی ہمیں دیکھتا ہے تو دل میں کچھ نہ کچھ feelings ضرور آتی ہیں،کسی کو یہ فیلنگز اچھی لگ رہی ہوتی ہیں،انسان اٹریکٹ ہو رہا ہوتا ہے اسکی طرف،کیونکہ نفس انسان کو برائی کی طرف مائل کرتا ہے،اس برائی کی اٹریکشن کی وجہ سے شیطان آپکو کہاں سے کہاں لے جاتا ہے،نگاہوں کے ذریعے اور پھر خیالوں کے ذریعے۔۔اور پھر فون پر بات شروع ہوتی ہے،اور پھر کتنے وعدے۔۔بہرحال اس سب سے انسان کا ایمان چلا جاتا ہے،جب ایمان گیا تو سکون بھی چلا گیا۔۔آپ کدھر جائیں گے؟؟ ڈپریشن کی طرف۔۔بے سکونی۔۔اچھا کھا لیں،پی لیں،پہن لیں،سب کچھ کر لیا۔۔لیکن کہیں گی کہ کیا کمی ہے اندر؟؟میں کیا نہیں کر رہی؟؟آپ پردہ نہیں کررہیں۔۔آپ نے خود کو چھپایا ہی نہیں۔۔آپ نے جانا ہی نہیں کہ آپ کتنی سپیشل ہیں،آپ کتنی یونیک ہیں۔۔آپکو اللہ نے چنا ہے۔۔جو جو میرے یہ الفاظ پڑ رہا ہے آپ یقین کریں اللہ نے آپکو چنا ہے تبھی تو آپ تک یہ میسج پہنچ رہا ہے۔۔اسکو اگنور مت کریں،
مجھے یاد ہے جب میں نے پردہ کیا تھا تب میں ایک جگہ گئی تھی تراویح کے لیے۔۔وہاں ایک عورت تراویح پڑھا رہی تھیں تب مجھے پتہ چلا کہ وہ جو تراویح پڑھ رہی ہیں وہ ایک بہو ہیں جواپنے گھر میں مکمل (شرعی) پردہ کرتی ہیں۔۔مجھے یاد ہے تب میرے ذہن میں آیا تھا کہ میں کروں گی،جب کوئی چیز آپ کہتے ہیں آپکا مائنڈ آپکی باڈی کو سگنلز دیتا ہے
(جیسے آپکو پیاس لگتی ہے آپ سوچتے ہیں تو آپ ہاتھ آگے بڑھا کر پانی لیتے ہیں اور پی لیتے ہیں،ایسا نہیں ہوتا کہ صرف سوچ لینے پر خودبخود پانی آپکے منہ تک آجائے،آپکو ہاتھ بڑھانا پڑے گا) بالکل اسی طرح،جب آپ سوچ لیتی ہیں کہ آپ پردہ کریں گی ان شاءاللہ تو آپ کر لیں گی۔۔ان شاءاللہ۔۔
یہ سارا دماغ کا کھیل ہے۔۔۔جیسے بچے ہوتے ہیں نا، جو سبجیکٹ انھیں مشکل لگتا ہے اسکا ٹیسٹ ملے تو فورا سے کہتے ہیں کہ یہ تو مشکل ہے،کیونکہ انھوں نے دماغ میں پہلے سے بٹھا دیا ہوتا ہے کہ یہ مشکل ہے۔اس لیے انھیں یاد ہی نہیں ہوتا ۔اور اگر انکا فیورٹ سبجیکٹ ہو تو 10 منٹ میں وہ کام کر لیتے ہیں،کیونکہ اب دماغ کو سگنل مل گیا کہ یہ تو بہت آسان ہے اور پھر وہ آسانی سے کرلیتے ہیں،یہ بہت آسان ہے پردہ کرنا۔۔۔
مجھے یقین ہے جب آپ پردہ کر لیں گی تو آپکی زندگی بدل جائے گی،آپ خود حیران ہوں گی۔نئے دوست،نئے جذبات،اللہ کی رحمت،اللہ کی محبت،اللہ کا قرب،زندگی میں سکون یہ سب آپکو ملے گا ان شاءاللہ۔۔
ہم لوگوں کی محبت کے لیے کرتے ہیں نا مختلف کام۔۔
لیکن اب یہ "پردہ"ہم نے اللہ کی محبت میں اللہ کے لیے کرنا ہے تاکہ وہ بھی ہم سے محبت کریں۔۔
آپکو پتہ ہے حدیث سے کیا پتہ چلتا ہے؟؟
کہ جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو وہ جبرائیل علیہ السلام کو بلا کر کہتے ہیں کہ میں فلاں (یہاں اپنا نام رکھ کر سوچیں) بندے سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو، یہاں تک کہ جبرائیل علیہ السلام اس انسان سے محبت کرنے لگتے ہیں،پھر وہ تمام آسمانوں کے فرشتوں میں منادی کردیتے ہیں کہ اللہ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو پھر وپ فرشتے اس انسان سے محبت کرنے لگتے ہیں حتی کہ پھر یہ محبت دنیا والوں میں ڈال دی جاتی ہے۔۔پھر دنیا والے محبت کرتے ہیں۔۔الحمدللہ۔۔
تو جب آپ اللہ کے لیے کچھ قربان کرتی ہیں تو وہ سب آپکو دے گا،جب آپ ڈیسائڈ کر لیتی ہیں کہ آپ کریں گی، آپ اپنی جوانی میں ٹھان لیتی ہیں کہ ہاں میں نے اپنی جوانی کو ایسے ضائع نہیں کرنا میں نے اللہ حکم کے مطابق چلنا ہے تو پھر دیکھیں اللہ آپکو کہاں سے کہاں لے جاتا ہے،اللہ آپکو زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک لے جائے گا،آپکو جو ملے گا وہ کسی اور کو نہیں ملے گا۔۔۔♡♡
YOU ARE READING
pardah series
Spiritual*رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدة من اللسانی یفقھو قولی*