Part 6

6 1 0
                                    

بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں امید کرتی ہوں کہ سب لوگ ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ھوں گے
اللہ تعالی ہمیشہ بہترین حالتوں میں رکھے اور آپ کی طرف بڑھنے والے ہر شر سے محفوظ رکھے۔۔آمین

آج کا ٹاپک جیسے آپ لوگوں کو نظر آرہا ہے "پردہ اور لوگوں کی باتیں" آپ کوئی اچھا کام کریں اور لوگ آپ کو باتیں نہ کریں ایسا ہو نہیں سکتا,شاید برائی پہ اتنے لوگ نہ اٹھتے ہوں جتنا اچھائی پہ اٹھتے ہیں کیونکہ آپ ان سے ﮈفرنٹ ہوتے ہیں,آپ کچھ ایسا کر رہے ہیں جو وہ نہیں کر رہے تو لوگوں کی باتیں تو آئیں گی جیسے ہم سٹارٹ کرتے ہیں سب سے پہلے جب آپ نے نقاب کیا ہوا ہے اور آپ کہیں گئی ہیں یا جو ہے آپ نے نیا نيا نقاب کرنا شروع کیا تو لوگ آپ سے پوچھیں گے اتنی گرمی میں نقاب کیسے کر لیتی ہو ,آپ کو اپنے اوپر آرہا ہوتا ہے کہ آپ پتہ نہیں کون سا بڑا گناہ کر رہیں ہیں یعنی اتنی گرمی میں آپ کیسے, اور جو لوگ گلوز اور موزے پہنتے ہیں ان کو دیکھا جاتا ہے کہ یہ __کئی لوگ تو ہیں کہ وہ بولتے نہیں ہیں لیکن ان کے جو ایکسپریشنز ہوتے ہیں آپ کو دیکھ کے ,مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں کلینک پہ تھی تو وہاں پہ ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی بوڑھی تھیں تو وہ مجھے اوپر سے لے کر نیچے تک دیکھ رهیں تھیں ,دیکھ ریں تھیں اور جیسے آنکھوں کے ان کے اشارے نا عجیب سے ہی تھے پھر نہیں رہ سکیں تو مجھے کہتیں ہیں بیٹا "آپ مدنی لڑکی ہیں"_ میں نے کہا کیا مطلب, کہتیں نہیں مدنی چینل والی ہیں .... میں کہا نہیں میں تو مسلمان ہوں اور مسلمان کو تو پردہ کرنا چاہیے__ہاں!ہاں بیٹا بلکل ٹھیک بات ہے تو ساتھ ہی پھر انہوں نے اپنا مسئلہ جو ہے مجھ سے شئیر کیا,یعنی ہمیں جواب دینا آنا چاہیے ٹھیک ہے نا__جیسے میں سوچ رہی تھی کہ جو فریکشن ہوتی ہے آپ نے پڑھا ہوگا جب ایک چیز جو ہے دوسری چیز سے رگڑ کھاتی,جیسے دو ہاتھ ہیں تو ہیٹ پیدا ہوتی ہے اور اگر دونوں چیزیں جو ہیں وہ رف سرفیس ہوں تو کیا حال ہوگا وہ چیز کھلتی نہیں جیسے کوئی لاک ہے,تالا ہے جس کو آپ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بہت زیادہ فریکشن ہوتی ہے تو وہ نہیں کھل پاتی تو اس کے اوپر آپ لبریکینٹ lubricant لگا دیتے ہیں یعنی کوئی آئل لگا دیتے ہیں تیل لگا دیتے ہیں تو اس سے کیا ہوتا ہے کہ اس کی آواز آنا بھی بند ہو جاتی ہے اور آرام سے کھل جاتے ہیں ٹھیک ہے__اسی طرح سے جب آپ پردہ کرتیں ہیں اور جو آپ سے سوال پوچھنے والا ہے اگر وہ آپ کو گرم سوال پوچھتا ہے,کوئی فریکشن والا سوال پوچھتا ہے تو آپ کو ایک آئل کا کام کرنا ہے بہت آرام سے اس سے گزر جانا ہے,کیونکہ جتنا ہارش آپ جواب دیں گے اتنی ہارش آپ ہوتی جائیں گی اور دیکھنے والے کبھی بھی دین پہ نہیں آئیں گے.....
فرض کریں آپ سے کوئی کہتا ہے اتنی گرمی میں پردہ کیوں کر رہی ہیں? آپ کہیں گی آپ کو کوئی مسئلہ ہے, کوئی تکلیف ہے آپ کو , تو وہ جو دیکھنے والا ہے وہ کبھی بھی پردہ نہیں کرے گا ,تو آپ نے بہت خوبصورت انداز سے جواب دینا ہے بڑے پیارے انداز سے جواب دینا ہے کہ نہیں جہنم کی گرمی جو ہے نا وہ بہت زیادہ ہوگی اس سے بچنے کے لیے میں ابھی اپنے آپ کو کور کر رہی ہوں اور آپ کہیں گے نہیں نہیں مجھے تو گرمی نہیں لگتی الحمداللہ آپ دیکھیں کہ کئی جگہ پہ ایسے یونیفارم پہناۓ جاتے ہیں آرمی میں, ائیر فورس میں انکے گرمی میں بڑے بڑے بوٹ ہیں وہ سب بھی تو پہنتے ہیں نہ تو وہ بھی سب اتنی گرمی میں وہ سب کچھ پہنتے ہیں اصل چیز کیا ہے کہ جو چیز آپ کیری کر رہے ہیں وہ کیسے کیری کر رہے ہیں ٹھیک ہے__
کیا آپ کو خود اپنے اوپر ترس آرہا ہے کہ اتنی گرمی ہے اور میں دیکھیں گرمی لگنا نارمل چیز ہے ,لیکن جب آپ باہر نکلتے ہیں تو آپ دین کو ریپریزنٹ کر رہے ہوتے ہیں گرمی لگ رہی ہے ٹھیک ہے
لیکن جب آپ باہر نکلتے ہیں توآپ دین کو ریپریزنٹ (represent) کر رہے ہوتے ہیں گرمی لگ رہی ہے ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی آپ سے سوال پوچھتا ہے تو u should be very very confident کہ آپ کیا کیری کر رہی ہیں اگر آپ سارے لوگ تیار ہو کے کسی فنکشن پہ جا رہے ہیں اور آپ اپنا گاؤن پہن رہی ہیں بلیک کلر کا نقاب کر رہی ہیں اور کوئی آپ کو ایسے دیکھے گا *_آپ شادی پہ بھی ایسے ہی جاؤ گی* تو کہنا الحمداللہ
یہ آہستہ آہستہ ہی کرنا آتا ہے یہ بھی ایک طریقہ ہوتا ہے شروع میں ہم کہتے ہیں جی جی بلکل.نہیں تو کیا تم کپڑے نہیں چینج کرو گی¿ کوئی بات نہیں عورتوں والی سائیڈ پہ تو پردہ اتار دینا,چلو ابائیہ دوسرا پہن لو,تھوڑا فینسی پہن لو ایسی باتیں ہوتی ہیں جتنا آپ(confident) رہیں گی اپنے اوپر اتنا وہ لوگ کہنا چھوڑ دیں گے.لیکن پیار کے ساتھ.وہ دیکھیں کہ یہ آخر اس کے اندر یہ پاور کہاں سے آئی ہے اتنی بہادر کیسے.ان کو بھی پردے میں اٹریکشن نظر آۓ گی .
کوئی آپ سے سوال پوچھتا ہے کہ اتنی گرمی میں نقاب کیسے کروں گی تو آپ کہنا الحمداللہ میں اللہ کے لیے کر رہی ہوں تو میں خوش ہوں. آپ کی آنکھوں میں ایک چمک نظر آنی چاہیے .جب آپ کوئی چیز full of confidence سے کہتے ہے نا تو آپ کی آنکھوں میں وہ چمک نظر آتی ہے,آپ کی آواز میں وہ جوش نظر آتا ہے کہ یہ; جی الحمداللہ
اور پھر دیکھیں آپ ان کو یہ بھی کہہ سکتی ہیں کہ جب آپ پردہ کریں گی تو ایک طرف تو آپ الحمداللہ اللہ کےدین کو فالو کر رہی ہیں.جہنم کی جو آگ اس سے زیادہ گرم ہوگی,اس گرمی سے زیادہ_دوسرا آپ یہ کہنا الحمداللہ اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں اللے تعالی نے اسے ہمارے لیے چنا ہے دیکھیں آپ کتنے غیر محرموں کی نظروں سے بچ جاتےاور آپ دیکھیں آپﮈسٹ میں بھی جا رہی ہماری سکن( skin) دیکھیں کتنی فریش نظر آرہی اور جب نظریں,گندی نظریں ہم پہ نہیں پڑتیں تو ہماری چمک رہتی ہے. اور جب ہمارے شوہر ہمیں دیکھتےہیں تو ان کی آنکھوں کی ہم ٹھندک بن جاتی ہیں ایسی عورتیں ہوتی ہیں جو آنکھوں کی ٹھنٹدک بنتی ہیں. جن پہ ہر نظریں نہیں پڑی ہوتیں_
اس کے بعد آپ سے ایک سوال پوچھا جائے گا کھانا کیسے کھاؤ گی¿ کھانا کیسے کھا لیتی ہو,اچھا آپ ریسٹورنٹ میں تو نہیں جاتی ہوں گی,آپ کسی شادی پہ تو نہیں جاتی ہوں گی _آپ بولیں الحمداللہ میں جاتی ہوں الحمداللہ میں جاتی ہوں .اور میں باقی لوگوں سے زیادہ اچھا کھانا کھا کے آتی ہوں__,یہ میں آپ کو اپنی بات بتا رہی ہوں جب مجھ سے کوئی پوچھتا میں کہتی ہوں الحمداللہ مجھے تو کسی نے دیکھنانہیں ہوتا تو میں تو عام لوگوں سےزیادہ مزے سے کھانا کھالیتی ہوں. آپ لوگ تو شرمندہ ہوتے ہیں تو میں شرمندہ نہیں ہوتی,کہ کسی کو تو نہیں پتہ میں کون ہوں اگر پتہ بھی ہےتو میں مزے سے کھانا کھارہی کسی کا میری طرف دھیان ہی نہیں تو میں تو پردے کے نیچے سے کھا لینا میں نے نقاب کے نیچے سے وہ جگہ بنا لی اور میں نے کھا لیا. ان شاءاللہ اس کے اوپر میں نے video بنانی ہے کہ پردہ جب آپ کریں گے تو کس طرح سے آپ نے نیچے سے کھانا_
کہ جب آپ کسی چیز کو کہتے ہیں کہ میں یہ کر لوں گی تو وہ ہو جاتا ہے __ مجھے یاد ہے میں اپنی بہن کے ساتھ باہر گئی تو آہستہ آہستہ اس کا بھی دل کیا کہ جب وہ باہر جاۓ تو نقاب نہ اتارے.تو وہ مجھ سے کہتی تھی یہ کیسے ہوگا,مجھ سے تو نہیں ہوتا ,نقاب تو خراب ہوجاتا ہے, گرجاتا ہے_تو میں کہتی تھی کھاؤ,آج تمہیں ایسے ہی کھانا ہے,تمہیں کھاناپڑےگا _تو اس نے جب کوشش کی تو ایک دو دفعہ چیز گرے گی بھی آپ سے_ آپ کا جو ٹارگٹ ہے وہ لوز بھی ہوگا,گر بھی جاۓ گا کوئی ایسی بات نہیں ہے_اس کے لیے میں آپ کو کہوں گی کہ آپ ﮈارک کلر کے سکارف لے کر جائیں_ پلین سکاف میں تھوڑا گندا جلدی ہوجاتا ہے اگر آپ کے پاس کوئی پرنٹ والا سکاف ہے اس طرح کا کہ اٹریکشن نہ لگے اس میں یہ ہوتا ہے کہ
جب آپ کھاتے ہیں نہ تو وہ گند لگ بھی جاۓ تو وہ نظر نہیں آتا__لیکن پہلی پہلی دفعہ ہوگا تھوڑا سا گند لگے لگا لیکن اب وہی چیزیں ہیں مجھے اتنی میں آپ کو بتارہی ہوں مجھے اندر سے اتنی خوشی ہورہی ہے میں نے جب کیا تھا, میں نےپردہ کیا تھاتو میری جو بہن ہے اس کا ,میرا بھانجھا پیدا ہوا تھا تو میری بہن نے ایک گٹ ٹو گیدر (get together ) رکھا ہوا تھا رکھا بھی کسی ہوٹل میں تھا.تو وہاں پہ سارے میری بہن کے سسرال والے بھی تھے,ہم لوگ بھی (invited )تھے.اور ور میرے پردے کے بعدمیرا پہلا ایونٹ تھا کسی ریسٹورنٹ میں,شادی میں نہیں ریسٹورنٹ میں__تو وہاں پہ تو جناب دو ٹیبلز لگے ہوئے ہیں مرد اور عورت بےشک الگ بیٹھے ہیں لیکن ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں _تو میں نے اپنی بہن کو کہا کہ تم تھوڑا سا آگے ہو جاؤ اور میں نیچےنیچے سے آرام سے کھا رہی تھی .ہاں سوپ ایک مشکل چیزہے_ وہ میں بتاتی ہوں کیا کرنا .لیکن باقی چیزیں آپ آرام سے کھا سکتے ہیں.
اب وہ جو ویٹرز آرہے تھے وہ آرہے تھے وہ چیز رکھ رہے تھےاور میں نے محسوس کیا کہ وہ میرے پیچھے کھڑے ہوکے دیکھ رہے تھے کہ اب میں کیسے کھاؤں گی_تو جب مجھے یہ محسوس ہوتا کہ یہ ایک چیلنج ہے اور آج میں جب یہ کر لوں گی تو کل یہ اپنے گھر جا کر اپنی ماں,بہن,بیٹی کو بتائیں گے کہ نہیں پردہ کیا جا سکتا ہے ضروری نہیں کہ ہم ریسٹورنٹ میں جا کے پردہ اتار دیں تو آپ سب کے لیے ایک مثال بن جاتی ہیں وہاں سارے جہاں بھی آپ کرتی ہیں نا اتنے سارے مجمعے میں تو کئ نظر یں آپ کے اوپر ہوتی ہیں جن کو آپ بھی نہیں دیکھ رہیں لیکن وہ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو وہاں پہ میں بیٹھی ہوئی تھی میں کھا رہی تھی ایک دو چیزیں نیچے گر بھی گئیں,لیکن الحمداللہ میں نے کھا لیا اور جب میں وہاں سے باہر نکلی تو میرے بہنوئی کہتے ہیں کہ تم نے کھا لیا_میں تو یہ دیکھ رہا تھا منیبہ کھاتی کیسے ہے_ کیسے کھاۓ گی یہ,میں نے کہا الحمداللہ_میری بہن نے کہا اس کو بڑی پریکٹس ہے تو اس کے بعد انہوں نے کہا چلو کون تو نہیں تم کھا سکتی, ہم آسکریم کھاتے ہیں, میں نے کہا میں آپ کو کھا کے دکھاتی ہوں الحمداللہ تو وہ ایک بہت ہی مزے کا ایکسپیر ئینس تھا__ اور ابھی بھی کبھی جب ہم باہر جاتے ہیں تو کبھی کبھی گر بھی جاتا ہے But it's ok ہم انسان ہیں ہو جاتا ہے تو آپ لوگوں کو کھا کے دکھائیں کہ دیکھیں میں آپ کے سامنے کھاتی ہوں تھوڑی سی اپنی سپیس بنا لیں,اپنا ہاتھ اندر کرکے ,نقاب کے اندر اور نیچے سے آپ کھا لیں_
جب آپ کہتے ہیں نا کہ میں کر لوں گی تو اللہ آپ کے لیے آسانی پیدا کردیتا ہے جب آپ کہتے ہیں نا کہ میں نہیں کر سکتی یہ کیسے ہو گاتو وہ پھر آسانی نہیں آتی_
جب آپ پردہ سٹارٹ کرتی ہیں نا تو شروع شروع میں اتنی بڑی گیدرنگ اپنا آپ اکیلا محسوس ہوتا ہے لیکن جب آپ اللہ تعالی سے دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی میرا کوئی مددگار پیداکردے تو اللہ سبحان وتعالی وہی مددگار پیدا کرتا ہے,ہو سکتا ہے فرسٹ اٹیمپٹ میں کوئی نہ ہو .اللہ آپ کو چیک کرنے والا ہو ,کہ واقعی آپ اتارتے ہیں کہ نہیں اتارتے _کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہےکہ کوئی مددگار نہیں آتا,آپ کا ٹیسٹ کیا جاتاہے لیکن آپ نہیں اتارتے اور واقعی آپ جس طرح مرضی کھا کے دکھاتی ہیں تو پھر اس کے بعد آسانی .کوئی نہ کوئی گیدرنگ ہے آپ کے کوئی رشتےدار آپ کی ہیلپ کر دے گا _
میرے ساتھ کچھ ایسے بھی لوگ تھے جو خود نہیں کرتے تھے لیکن وہ عزت بہت کرتے تھے.میرےلیے آسانی پیدا کر دیتے تھے الحمداللہ_
تو اللہ آسانی پیدا کرتا ہے لیکن فرسٹ ٹائم ہو سکتا ہے آپ کو اللہ تعالی نے چیک کرناہو_کہتے نا ٹھوک بجا کے اللہ تعالی چیک کرتے جیسے کوئی چیز لیتے ہیں ناتو اس کو تھوڑا سا دبا کے کھٹکٹا کے چیک کرتے ہیں کہ واقعی ٹھیک ہے کہ نہیں ٹھیک_ اللہ کو تو بے شک پتہ ہوتا ہےلیکن آپ کو بھی پتہ چل جائے کہ آپ کتنی جمی ہوئی,تو ﮈرنا نہیں ہے_
اچھا جب ایک دفعہ میری دوست کی شادی تھی جو میری فرسٹ شادی کا فنکشن تھا اس میں گئی تو نقاب بھی نہیں کرنا آتا تھا اس کی امی نے کہا یہ تو بھوت بن کے آگئی ہو.لیکن میں یہ نہیں کہا,میں نے پہلے بھی با ت کہی کہ میں نے یہ میں شادی پہ نہیں جاؤں گی_میں نے کہا نہیں جاؤ گی لیکن بہتر طریقے سے پردہ کر کے جاؤں گی_یہ بات ہوتی ہے نا آپ جم جائیں بس,اچھا کئ جگہ پہ جب آپ کھانا کھا رہی ہوں گی تو کچھ ایسی چیزیں بھی ہوں گی آپ کو تھوڑی سی قربانی دینی پڑے گی شروع شروع میں__
سوپ ہے نا جو وہ تھوڑا سا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس سے منہ گندہ ہوجاتا ہے. توآپ قربانی دے سکتی ہیں_اسی طرح ایک فنکشن تھا تو سردیوں کےدن تھے تو میں نے کہا اس شادی میں تو سوپ ہوگا__ مجھے شادی کا کھانا بہت پسند ہے میں آپ کو بتا رہی ہوں,تو میں کہااس میں تو سوپ ہوگا _تو جب سوپ میرے پاس آیا تو میری جگہ ایسی تھی وہاں سب لوگ مجھے دیکھ رہے تھے.وہ اس طرح کی گیدرنگ تھی کہ کلوز فنکشن تھا تو لوگ آجا رہے تھے اور وہ میرے لیے پاسبل نہیں تھا سوپ پینا_میں نے کہا یارب العلمین جو میں نے مانگا وہ میرے سامنے ہے لیکن آج میں تیرے لیے قربان کر رہی ہوں.میں پی سکتی تھی لیکن چونکہ میں ادھر دین ریپریزنٹ کر رہی تھی میرا پردہ خراب ہوجاتا_آپ دیکھیں پردے میں بھی ایک گریس ہوتی ہے,آپ گندے نہ لگ رہے ہوں سمجھ آرہی ہے نا تو میں نے کہا نہیں یا رب العلمین تیری خاطر میں چھوڑ رہی ہوں کیونکہ میرا یہ سکارف نہ گندا ہو,کیونکہ ایک طرح سے مجھے کھانا بھی ہے اور دوسری طرف سے دین کا بہترین رخ پیش کرنا ہے تو میں نے وہ نہیں کھایا_اور سچ میں اس کے بعد اکٹھی تین شادیاں تھیں,جیسے آپ کو پتہ دسمبر میں کافی زیادہ شادیاں آتی ہیں اور اس کے بعد میں نے بھر بھر کے سوپ پیا کیونکہ میرے لیے پھر اللہ تعالی نے اتنی آسانیاں پیدا کیں کہ ہر جگہ پہ مجھے کوئی جگہ مل جاتی جہاں میں نے بیٹھ کے کھانا_
اب جب آپ کھانا کھاتے ہیں شادی یا کوئی بھی ایسی جگہ ہے تو وہاں پہ آپ نے کیا کرنا ہے کہ شادی میں آپ نے ایک دیوار دیکھنی ہے,اگر تو سیپریٹ آپ کیلیے کوئی جگہ ہے تو ٹھیک ہے اگر نہیں ہے آپ اپنا چہرہ جو ہے نا دیوار کی طرف کر لیں_یہ مت سوچیں کے لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں فرسٹ ٹائم آپ کو لگے گا کہ لوگ سارے کے سارے مجھے دیکھ رہے ہیں لیکن آپ نے اس چیز کی پرواہ نہیں کرنی _وہاں آپ کا رب بھی آپ کو دیکھ رہا ہے_اگر وہ سب آپ کو دیکھ رہے ہیں تو وہ جو ہر چیز کا مالک ہے, جو بادشاہ ہے, جوآپ سے اتنی محبت کرتا ہے,جس کے لیے آپ نے پردہ کیاوہ آپ کو دیکھ رہا ہے __یہ فیلنگ آتی تو دل میں ایک ٹھندک محسوس ہوتی ہے,بہت زیادہ اندر تک کہ یا رب العلمین میں صرف تیری خاطر کر رہی تو میرا رب جب آپ محسوس کرتے ہیں اللہ مسکرا رہا ہے تو پھرلوگوں کی نظریں آپ کو چبتی نہیں ہیں_اصل میں یہ میں شئیر کر رہی ہوں تو وہ میری اندر کی فیلنگز ہیں وہ ایک سکون ہے اندر کا سکون جو آپ لے کے چلتے ہیں الحمداللہ_

جب یہ آپ کریں گے تو آپ کو اس چیز کا پتہ چلے گا اور جتنی آزمائشیں پریشانیاں آتی ہیں___یقین کریں جب آپ ان سے گزر جائیں گی نہ,تو ایک فتح کا جھنڈا ہوگا آپ کے ہاتھ میں کہ الحمداللہ آپ نے کر دیا___یہ بڑے با ہمت لوگوں کا کام ہے,کیونکہ ہمارے ہاں پہ سب لوگ نہیں کرتے یہ اور ہم لوگ وہ بیس بن رہے ہیں کہ ہاں____دیکھیں ہم سعودیہ میں تو نہیں ہیں کہ جہاں پردہ لازم ہے,یہاں پہ تو لازم نہیں ہماری اپنی چوائس ہے پاکستان میں__جیسے آپ یہ سمجھیں کہ ایک مثال کے طور پہ کہ جو فرشتے ہیں ان کو کوئی آپشن نہیں ہےانکو پتہ انہوں نے ایک کام ہی کرنا ہے__لیکن انسان کے سامنے اچھائی بھی ہے برائی بھی ہے اس کی اپنی مرضی ہے جو مرضی وہ کرے____
آپ یہی سمجھیں کہ پاکستان میں آپ کو پوری چھوٹ ہے ,آپ اسلامیک اسٹیٹ میں رہتے ہیں آپ پردہ کریں یا نہ کریں یہ آپ کے ہاتھ میں__اب جو کرے گا*کیا بات ہے اس کی* اجنبی لگے گا سب سےلیکن اللہ کے ہاں اس کی کیا قدر ہوگی ,, اور میں سوچتی کہ کئ لوگ پردہ کرنے والوں کو ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں ان کو نہیں پتا انہی میں کوئی اللہ کی دوست چھپی ہو,اللہ کا ولی چھپا ہو_آپ کو پتہ ہے کبھی آپ سڑک پہ گزر رہے ہوں کسی کو حقیر نا سمجھیں ہو سکتا ہے جوتے گانٹھنے والا جو موچی ہوتا ہے کیا پتہ وہ اللہ کا ولی بیٹھا ہو...اللہ کے ولی نظر تو نہیں آتے, سمجھ تو نہیں آتے ,ہم پہچان تو نہیں سکتے لیکن اللہ کے نزدیک کیا قدر ہے اس کی تو اگر آپ پردہ نہیں کر رہے تو دوسرے جو کرنے والے ان کے لیے بہت آسانیاں پیدا کریں_____تو کھانا آپ نے کھا کے دکھانا ہے یہ دیکھیں میں آپ کو کھا کے دکھاتی ہوں تو جب گر جائے تو شرمندہ نہیں ہونا,کہنا اوہ ہو! نشانہ کبھی غلط بھی ہو جاتا ہے ہنس کے کہنا ہے___وہی بات ہے کہ آپ کسی چیز کو کیری کیسے کر رہے ہیں.
اس کے بعد سوال آتا ہے گر گئ تو کیا کرو گی¿
تمہیں کچھ نظر بھی آرہا ہے کہ نہیں آرہا¿
جب آپ بہت اچھی طرح سے نقاب کرتے ہیں تو کوئی کہے گا گر جاؤگی تو___نہیں _نہیں گریں گے الحمداللہ نہیں گریں گی اگر گر بھی گئی تو کیا اٹھ جاؤں گی ادھر پل صراط پہ تو نہیں گروں گی ___جتنا جتنا آپ یہاں پہ اچھے طریقے سے چلیں گی ان شااللہ آپ پل صراط سے بھی گزر جائیں گی__اللہ کی نظروں سے تو نہیں گریں گی نہ زمین پہ گریں گی تو جو گرتے ہیں وہی اٹھتے ہیں ,وہی آگے بڑھتے ہیں ...کچھ بھی نہیں ہوگا,لوگ ہیلز پہن کے نہیں گرتے,گر جاتے ہیں مطلب یہ تو انسان کمزور ہے کسی طرح بھی گر سکتا ہے ,بچے نہیں گرتے,بڑے لوگ گر جاتے ہیں پاؤں پھسل جاتا ہے_تو جب کوئی پردے کے ساتھ گرے تو اس کا مزاق کیوں اڑائیں__اور جو مزاق اڑانے والے ہیں وہ خود ہی پھر گر جاتے ہیں___
اور ایک سب سے اہم جو چیز ہے وہ کیا ہے کہ"رشتہ کیسے ہوگا¿" جب کوئی پردہ کرتی ہے تو اس کو کہا جاتا ہےابھی تم نا کرو شادی کے بعد کر لینا,ورنہ تمہارا رشتہ نہیں ہوگا__یا وہ لڑکی اگر خود کر لیتی ہے تو اپنے آپ سے بار بار یہ سوال پوچھتی ہے کہ میرا رشتہ کیسے ہوگا __سب سے اہم بات سب سے اہم موضوع ہے ہمارا __ آپ کی عمر جو بھی ہے اس وقت 24,26,27,29 جو بھی ہے ابھی تک آپ کی شادی نہیں ہوئی نا تو پردہ کرنے کی وجہ سے آپ کی شادی رکے گی نہیں اگر ابھی نہیں ہوئی تو تب بھی ہونی ہو گی تو ہو جاۓگی ,نہیں ہونی ہو گی تو نہیں ہوگی,__یہ دیکھیں کہ کتنے لوگ ہیں اس وقت پاکستان میں,کتنی لڑکیاں ہیں جو گھر میں بیٹھی ہیں_جہیز کی وجہ سے,عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے,قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے,ماں باپ نہ ہونے کی وجہ سے,تعلیم کم ہونے کی وجہ سے,,, کچھ بھی ہو سکتا ہے..اتنی بڑی تعداد میں سے بہت کم ہوں گی جو نقاب کی وجہ سے گھربیٹھی ہوں گی....بہت کم ,بہت کم شرح___تو اب آپ کا ان کے بارے میں کیا خیال ہے¿
ہمیں اصل میں یہ احساس دلایا جاتا ہے ہمارے اپنے رشتے دار ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ بس اب تو تم بھی بیٹھ گئی گھر اب کرلیا پردہ اب تمہاری بھی شادی نہیں ہونی..
یہ غلط طریقہ ہے__
جب میں نے کیا تو میں نے اپنے آپ سے بار بار یہی سوال کیا کہ جب میں پہلے نہیں کرتی تھی پردہ تو تب میری شادی ہوگئی تھی_مطلب اللہ نے میرے لیے پسند کیا کہ میں یہ کروں اس کے بعد اللہ مجھے میرا ساتھی عطا فرمائے گا __اور ایسا ہو گا ان شااللہ اللہ تعالی نے میرے لیے بہت نیک انسان رکھا ہوا ہے ان شااللہ رکھا ہوا ہے__تو اللہ مجھے چاہتے ہیں کہ میں بھی اس کے قابل بن جاؤں... انتظار نا کریں کہ شادی ہوگی تو پھر کریں گی_ آپ کو نہیں پتہ کس وقت موت کا فرشتہ آجاۓ اور آپ اس دنیا سے چلی جائیں__خاص بات یہ ہے کہ آپ نے اس رستے پہ چلنا *اھدنا الصراط المستقیم* جو ہے ہم نے اس رستے پہ چلنا ہے __آخر میں دیکھا یہ جائے گا کہ کون اس رستے پہ تھا اور کون اس رستے پہ نہیں تھا,کون آگے تھا ,کون پیچھے تھا یہ تو بعد کی بات ہے سب سے پہلے تو دیکھا جاۓگا کون اس رستے پہ تھا__آپ کو اس رستے پہ آنا ہے اگلے والے لمحے کا تو کسی کو بھی نہیں پتا__اب ہمیں ایک چیز کرنی ہے کہ ہم سب کو مل کے جو بھی پردہ کر رہی ہیں آپ آج سے یہ عہد کریں__ ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں,اپنا ایک سرکل بنانا ہے,اگر لوگ اپنی کمیونٹی اور سرکل بناتے ہیں تو ہم پردہ کرنے والوں کو بھی اپنا ایک سرکل بنانا ہے __کس طرح سے ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے بات چیت کرنی ہے_
اور جہاں ہمیں کسی کے لیے اچھا پرپوزل ملتا ہے تو ہمیں اس تک پہنچانا ہے اس کو_
ہمارے یہاں پہ مسئلہ یہ ہےکہ ہمارے مرد بہت کم ہیں جو پردے کو accept کرتے ہیں ,ہاں کئی ایسے بھی ہیں جو آپ کو بہت دین والے نظر آتےہوں گے __ان کی profile سے بھی دین ہی دین ہو گا اور وہ تصویریں بھی دین والی شئیر کررہے ہوں گے لیکن یقین کریں جب ان کو یہ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی شرعی پردہ کرتی ہے مطلب شریعت کے مطابق تو وہ accept نہیں کرتے..یعنی آپ سمجھ لیں کہ وہ دو نمبر قسم کے د ین پہ چل رہے ہوتے ہیں __ اپنے لیے وہی prioritiesہیں ہمیں ماﮈرن لڑکی چاہیے ہم اس کو بدل لیں گے__*کیوں* لے کے بدلنا کیوں ہے¿ جو لڑکی پہلے سے تیار ہےآپ اس سے کیوں نہیں شادی کرتے__
تو ہمیں اگر آپ مائیں ہیں تو اپنے بچوں کو آج سے ,ابھی سے انکا ﺫہن بدلنا شروع کریں. ان لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں, بات یہ ہے ہم مسلم ملک میں تو ہیں لیکن ہمارے ﺫہن ایسے نہیں ہیں تو ہم نے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں__ہمارا بھی آپس میں سرکل اتنا مضبوط ہو کہ جہاں ہماری پہنچ نہیں ہو پا رہی___دیکھیں لوگ ہیں ,دین والے ہیں لوگ لیکن پہنچ نہیں ہے ہماری وہاں تک تو ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کے جہاں کوئی اچھا رشتہ ملتا ہے...آپ کا بھائی اچھا ہے اپنی دوست کو بھیج دیں...دوست کا بھائی اچھا ہے آگے سے کسی کو,یعنی ایک دوسرے کا پتہ ہونا چاہیے اور ایک دوسرے کےلیے آسانی پیدا کرنی چاہیے_کیونکہ یہاں پہ جتنے بھی رشتے والے آتے ہیں/آتی ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں پہلے لڑکی دکھائیں ,,,اب جو میل ہے اس کے سامنے تو آپ نہیں آسکتیں.وہ کہتے ہیں پھر ہم تو نہیں ایسا رشتہ کرواسکتے...ہمیں کسی کے پاس جانا ہی نا پڑے کیونکہ پھر کتنی دفعہ وہ باتیں کرتے ہیں تو ہمیں اس چیز سے گزرنا ہی نا پڑے. آپ نے فکر نہیں کرنی _اللہ تعالی نے آپ کو چنا ہے اپنی آج بدل لیں..ہوسکتا ہے آپ خاندان میں وہ پہلی لڑکی ہوں جو پردہ کر رہی ہوں ,ہو سکتا ہے آپ خاندان میں وہ پہلے آدمی ہوں جو اپنے گھر میں پردے والی لڑکی لانے لگے ...لیکن آپ بنیادیں ہیں ابھی کچھ منٹ پہلے میری ایک سٹوﮈنٹ میرے پاس آئی ہوئی تھی ملنے کے لیے تو...وہ کہتی کہ ٹیچر میں اب حجاب کرتی ہوں نہ تو میرے ساتھ اور بھی میری کلاس کی دوستیں ہیں جو کرتی ہیں ....کہتی فرسٹ ٹائم جب میں نے کرنا تھا پارٹی تھی تو سب نے کہا کیسا ہئیر سٹائل بنانا ہے تو میں نے کہا کہ میں نے تو حجاب کرنا ہے تو وہ بڑی حیران ہوئیں حجاب کرو گی تم....کہتی ٹیچر آج میری ساری دوستیں جو ہیں وہ حجاب کرتیں ہیں اور ہمارے سکول میں وہ پہلی کلاس , وہ پہلی لڑکی میں تھی...
تو میں اسے سمجھا رہی تھی کہ جیسے کسی جگہ پہ جھاڑیاں ہیں نہ تو آپ اس جھاڑیوں کو اتار دیں پھر اس روﮈ کو smooth کر دیں اور اس کو پانی دیتے ہیں ایک رستہ بناتے ہیں جس پہ باقی لوگ چل سکیں تو *you are tha one* *you are the chosen one* اللہ نے آپ کو چنا ,باقیوں کے آنے کے لیے رستہ آسان کرنے کےلیے..
فرض کریں اگر میں نے پردہ کیاتو __ میری بہن کے لیے آسانی ہوئی,میری آنے والی کزنز کے لیے آسانی ہوئی ,آپ سب کے لیے آسانیاں ہوئی__ ان شااللہ
لیکن وہ جو پہلا انسان ہے وہ جو اس روﮈ کو سموتھ کرتا ہے اسکا اجر باقیوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ___جب میں نے پردہ سٹارٹ کیا تھا تو میری ایک دوست اس نے مجھے ایک بات کہی کہ دیکھو جو تمہارا اجر ہے وہ میرا نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ میں بچپن سے کرتی ہوئی آرہی ہوں ہمارے گھر کا ماحول ہی ایسا تھا __لیکن تمہارا ماحول بلکل مختلف ہے تم کرو گی تو تمہارا اجر زیادہ ___
تو اگر آپ جتنے بھی ماﮈرن ماحول میں ہیں آگے پیچھے کوئی نہیں کررہا تو فکر نہیں کرنی.
مجھے پتا ایک خوف ہے ایک بادل ہے ﮈر کے جو آپ کے اوپر چھا جاتے ہیں لیکن بادل کے بعد بارش بھی ہوتی ہے ,بادل کے بعد بہت پیاری بارش ہوتی ہے الحمداللہ __تو آپ نے جمے رہنا ہے یہ نہیں سوچنا کہ میرا رشتہ نہیں ہوگا ایسا نہیں سوچنا آپ نے ,کبھی بھی نہیں سوچنا__جو مقدر میں لکھا ہے وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا ,یہ نہیں سوچنا کہ پردے کی وجہ سے میرا مقدر خراب ہوگیا...اللہ کی آیات سچی ہیں آپ اللہ کی آیتوں پہ عمل کر رہی ہیں جس کی کائنات میں آپ رہ رہی ہیں آپ ایک آیت پہ عمل کرتی ہیں تواللہ اس کو بھی سچ آپ کو کرکے دکھاتا ہے ٹھیک ہے.... جیسے میں ,میں نے پہلے بھی بہت دفعہ بتایا ہوا کہ میں نے ایک سورت پڑھی تھی جس میں بتاتے ہیں ہاتھی والوں کی فوج آتی ہے اور کس طرح سے وہ *کعبہ* کو ﮈھانے آتے ہیں لیکن اللہ تعالی جھنڈ بھیجتا ہے *ابابیل* جھنڈ بھیجتا ہے پرندوں کا اور ان کے منہ کے اندر چنے کی جتنی کنکریاں ہوتیں ہیں وہ سب کو پڑتی ہیں اور وہ سارے ہاتھی ﮈھیر ہو جاتے ہیں __تو میں کہتی تھی یہ کیسے ہو سکتا ہے,یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس سے ہاتھی مرگیا تو پھر آپ یقین کریں انہی دنوں میں جب اپنے آپ سے سوال کر رہی تھی تو اللہ تعالی میرے سامنے ایک مثال لے کے آۓ __ یعنی میں فیس بک دیکھ رہی تھی تو پڑھا کہ ایکBritish air lines ہیں ان کا جہاز اڑا اور پرندوں نے اس کو ہر طرف سے گھیر لیا ہے اور انہوں نے اپنی چونچوں سے اس لوہے کی جو باﮈی تھی اسکی__ اس کو انہوں نے کیا حشر کیا آپ کبھی بھی اس کو سرچ کر سکتے ہیں__ اور ان کو جلدی سے ایمرجنسی landing کرنی پڑی.....تو مجھے یقین ہوگیا کہ جب اللہ کی فوجیں آسمانوں تک جا سکتی ہیں, ایک لوہے کی باﮈی کو توڑ سکتی ہیں تو پھر وہ ابابیل نے کیوں نا ہاتھیوں کا براحال کیا ہوگا تو اللہ دکھاتا ہے, اللہ کی آیتوں پر جو یقین کرتا ہے ....میری زندگی کی آیت میں بار بار شئیر کرتی ہوں *ولسوف یؤتیک ربک فترضی* کہ
اللہ تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی اور خوش ہو جاؤگے.

اور اللہ مجھے دے رہا ہے ,پہلے آپ یقین کرتے ہیں کسی آیت پر پھر اللہ آپ کو جواب دیتا ہے اور جب اللہ جواب دیتا ہے تو بہت بڑھ کے ہوتا ہے_ اگر کوئی آپ کے مقدر میں نہیں بھی لکھا ہوا تو آپ دعاؤں سے اس کو اپنا مقدر بنا سکتے ہیں .ہوتا ہے نہ بعض اوقات آپ پہلے نیک نہیں تھیں اب نیک ہو گئ ہیں تو آپ اتنی نیکیاں کرتی ہیں کہ آپ اس مقام تک پہنچ جاتی ہیں اللہ پھر آپ کو دے دیتا ہے کہ مانگو کیا مانگنا ہے مجھ سے.
ایک دعا ہے جو مجھے بہت پسند ہے میں آپ لوگوں سے شئیر کروں گی تاکہ جب بھی آپ مشکل میں ہوں اور آپ کو اللہ کی طاقت کا اندازہ نا آرہاہو لوگوں کی باتیں بہت زیادہ ہوں آپ کے اوپر تو آپ کو کیا کرنا ,ایک بڑی خوبصورت دعا ہے اس میں اسم اعظم ہیں یعنی اسکے ساتھ جب آپ دعاکرتے ہیں نبی(ص) نے فرمایا: اس دعامیں اسم اعظم ہیں جو آدمی اس کے ﺫریعے دعا کرے گا اللہ تعالی اس کی دعا کو رد نہیں کرے گا.
دعا:
ِ *اللّـٰـهُـمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُۖ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْـرُ ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ°تُوْلِجُ اللَّيْلَ فِى النَّـهَارِ وَتُوْلِجُ النَّـهَارَ فِى اللَّيْلِ ۖ وَتُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ ۖ وَتَـرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٍ*
اسکا ترجمہ سنیں اب __ِ *اللّـٰـهُـمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِى الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ*
ترجمہ; *اے اللہ تو بادشاہت کا مالک ہے تو بادشاہت دیتا ہے جسے تو چاہتا ہے*_
اور میری جب زندگی بدل رہی تھی ان دنوں سورت ملک یاد کر رہی تھی اس میں اللہ تعالی کی بادشاہت کا ﺫکر تھا اور میں مان گئی اللہ تعالی نے اسی طرح بادشاہت عطا کی... الحمداللہ آج آپ سب کے سامنے ہوں بادشاہ تو نہیں ہوں لیکن اللہ آپ کے لیے ہر کام آسان کر دیتا ہے ,تو جب آپ سوچتے ہیں کہ اے اللہ! تو بادشاہت کا مالک ہے تو بادشاہت دیتا ہے جسے تو چاہتا ہے__پھر آگے ہے:
*وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُۖ*
*اور تو بادشاہت چھین لیتا ہے جسے تو چاہتا ہے*_
یعنی سارا کا سارا اختیار کس کے پاس ہے اللہ تعالی کے پاس ہے. آپ کمزور محسوس کر رہے ہوں تو سوچیں اللہ بادشاہت ہے ,اللہ جسے چاہے بے حساب دے اور جس سے چاہے اللہ چھین لے اور تو عزت دیتا ہے *وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِل مَنْ تَشَآءُُّ*
*اور تو عزت دیتاہے جسے تو چاہتا ہے اور تو زلت دیتا ہے جسے تو چاہتا ہے*
تو عزت اور زلت لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہے __آپ سمجھیں آپ کسی کے پیچھے چکر کاٹ رہے ہیں کہ آپ کو عزت ملے, آپکو رتبہ ملے ,آپ کو کام ملے,آپ کی پہچان بنے.. تو یاد رکھیں کہ عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے اللہ جسے چاہے دے دے__ پھر اللہ حقیر کو بلند کر دے اور بلند کو ﺫلیل کر دے وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے .
*بِيَدِكَ الْخَيْـرُ*
*کس کے ہاتھ میں ہے تیرے ہی ہاتھ میں بھلائی ہے* ..الحمداللہ
*اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ*
*بے شک تو هر پہ قادر ہے تو جو چاہے تو کر لے یا رب العلمین*
تو اللہ نے کیا کرنا ایک منٹ میں آپ کا کام کر دینا ...کیا رشتہ آپ کے لیے مشکل ہے ¿ کبھی نہیں بس اللہ تعالی آپ کو مضبوط کر رہا ہے اللہ آپ کو اس کے بلند اجر کے لیے تیار کر رہا_
*تُوْلِجُ اللَّيْلَ فِى النَّـهَارِ*
*تو ہی ہے رات کو دن میں داخل کرتا ہے*_
تصور کریں اتنی بڑی نشانی کیا کوئی ہے انسان ,کوئی ہے طاقت جو ایسا کر سکے..رات کو دن میں داخل کرنا اور پھر دن کو رات میں لے جاتا ہے_کون کر سکتاہے¿ کوئی نہیں کر سکتا اللہ کی ﺫات کر سکتی ہے اور کسی میں اتنی طاقت نہیں ہے_
اس وقت اپنے باہر دیکھیں اندھیرا ہوا ہے کہیں ہاں کہ روشنی ہو جاۓ گی¿ کہے کوئی جو بہت بڑی authority بنے پھرتے ہیں , جو سمجھتے ہیں ہم نے پردہ کر لیا اب ان کے ہاتھ میں ہے ہمارا رشتہ ,یاآپ کے اردگرد آپ کے کزنز وغیرہ ہوں گے وہ آپکے گھر رشتہ نہیں بھیج رہے ہوں گے تم پردہ نہیں کرتی __کہیں اگر آپ authorityہیں کر کے دکھائیں اس رات کو دن __آپکا رب یہ کر سکتا ہے اور کوئی نہیں کر سکتا ,,,تو جو رب یہ کر سکتا ہے ابھی صبح ہوگی ,دن چڑھے گا تو سورج کو دیکھیے گا یہ میرے رب نے کیا ہے __
آپ کا مسئلہ is not a big issue .
*وَتُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ*
*اور تو ہی جاندار کو پیدا کرتا ہے بے جان سے*_
زمین جو ہے نہ بنجر زمین بے جان زمین جب اس میں پانی جاتا ہے تو اس میں جان آجاتی ہے .یہ صرف آپ کا رب کر سکتا ہے کوئی انسان نہیں کر سکتا. تو جب آپ بلکل بے جان ہو جاتے ہیں بعض اوقات آپ ٹوٹے ہوۓ ہوتے ہیں اور آپ کی ساری ہمت ختم ہو جاتی ہے اور آپ کو لگتا ہے آپ زندگی میں دوبارہ سر نہیں اٹھا سکتیں,اور ناامید ہو جاتی ہیں, دروازےبند آپکو محسوس ہوتے ہیں,آپکے اردگرد ساری دوستوں ,ساری کزنز کی شادیاں ہو رہی ہوتی ہیں تو اس وقت یہ یاد رکھا کریں کہ وہ رب جب آپ کو جان دے گانہ آپ کی زندگی میں جو پھول داخل کرے گا نہ تو آپ بھول جائیں گی کہ آپ کبھی بےجان بھی تھیں. اللہ جو ہے نہ بہت بڑا ہے,اللہ کی دنیا بہت وسیع ہے,اللہ کی طاقت کا اندزہ ہی نہیں ہے آپ کو.
*وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ*
*اور تو ہی جاندار سے بےجان پیدا کرتا ہے*
کئ جاندار لوگ جو ہیں ان سے بے جان روحیں پیدا ہوتی ہیں. عورتیں فوت ہوجاتی ہیں لیکن ان کے بچے پیدا ہو جاتے ہیں.سیریا میں بھی ایک واقعہ اسی طرح ہوا تھا کہ عورت کو تو bomb لگ کیا لیکن اندر سے اسکا بچا صحیح نکلا.اور کتنے جاندار لوگ ہیں لیکن جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ جاندار تو ہیں لیکن روحیں ان کی کیا ہیں بےکار ایمان سے خالی.
*وَتَـرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٍ*
*تو ہی ہےکہ جسے چاہتا ہے بے شمار روزی دیتا ہے*
رزق میں صرف کھانا پینا نہیں ہے, رزق میں بچے,آپکی اچھی جابز ,آپکے اچھے رشتے,آپکا علم سب کچھ آجا تا ہے .رزق کا دائرہ بہت وسیع ہے.تو جسے وہ چاہتا ہے وہ دے دے گا فکر نہیں کرنی کبھی بھی نہیں کرنی_ ایک بات یاد رکھیں ,میری بات یاد رکھیں! کہ جو لوگ گناہ کر رہے ہیں,گناہوں کی زندگی میں جارہے ہیں اللہ ان کو اسی کی طرف ﮈھیل دیے ہوۓ ہے.
تو بعض اوقات آپ سوچیں گی کہ پھر میں تو اللہ کی آیتوں پہ عمل کر رہی ہوں پھر میرے اوپر آزمائشیں کیوں آرہی ہیں¿ تو جو ہوتی ہیں نہ بڑی بڑی جنگیں وہ مضبوط سپاہیوں کے لیے ہوتی ہیں.حضرت ابراہیم(ع)کو آگ میں پھینکا گیا انہوں نے کیا کیا__*حسبنااللہ ونعم الوکیل*
آپ کو لگے آپ کے اردگرد آگ ہے کوئی آپ کی بات کو سمجھ نہیں رہا ,آپ اکیلی ہو گئیں ہیں تو سو چیں آپکا رب آپ کے ساتھ ہے .جب آپ اس آزمائش سے باہر نکلیں گی نہ تو لوگ مثال دیں گے آپ کی ,مثال دیں گے . تو آپ نے لوگوں کے لیے ایک مثال بننا ہے.
باہر سے آپ کتنا بھی ٹوٹی ہوئی کیوں نہ ہوں لوگوں کو نہیں دکھانا,اللہ کے آگے دعا کرنی ہے;کہ یارب العلمین مجھے طاقت دے.جو اللہ کے نبی (ص) دعا مانگا کرتے تھے.
*یامقلب القلوب ثبت قلب علی دینک*
لکھ لیں اس کو .ایک اور دعا ہے
*ربنا لاتزغ قلوبنابعد اﺫ ھدیتنا وھب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوھاب*
تاکہ اللہ تعالی آپ کو آپ کے دین پہ قائم رکھے,آپ کواستقامت دے.خاص طور پہ جو لڑکیاں نئی ہیں جو اب نقاب کر رہی ہیں وہ ان دعاؤں کو یاد کرکے لکھ لیں.میں نے یہ بہت دعائیں پڑھی تھیں کیونکہ ہم کمزور ہیں,ہم بہت کمزور ہیں لیکن اللہ جانتا ہے نہ,اللہ جانتا ہے .
تو اللہ تعالی آپ سب کے لیے اور ہم سب کے لیے بہت آسانیاں پیدا کریں.

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Nov 05, 2019 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

pardah seriesWhere stories live. Discover now