Part 3

2 1 0
                                    

سم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں امید کرتی ہوں کہ سب لوگ ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ھوں گے
اللہ تعالی ہمیشہ بہترین حالتوں میں رکھے اور آپ کی طرف بڑھنے والے ہر شر سے محفوظ رکھے۔۔آمین
*الحمداللہ پردہ سیریز کا ہمارا آج ڈے 3 ھے اور ہم ڈسکس کرنے والے ہیں کہ پردہ کس کس سے کریں*

ہم نے پہلے آیات دیکھ لیں جن میں اللہ تعالی کا حکم ہے۔۔ وہ اللہ جو ھم سے اتنی محبت کرتا ھے اور اس رب کا حکم تھا اور فرض تھا کہ ہم نے کس کس سے پردہ کرنا ہے اور کیسے پردہ کرنا۔
جب میں نے پردہ کیا تو مجھے بھی کہا گیا کہ نہیں نہیں تم نے پردہ نہیں کرنا آ جاؤ سامنے۔۔۔۔
بہت سی باتیں ہوئیں
آپ کے لیے میں بہت سمپل کروں گی تاکہ آپ کے لیئے کوئی مشکل نہ ہو
جو جو سسٹر نیت کر چکی ہیں ان کے لئے پردہ کرنے میں کوئی بھی مسئلہ نہ ہو
ہم کہاں سے دیکھیں گے اور اس کا سورس کیا ہوگا۔۔ان شاء الله قرآن ہوگا
*اللہ تعالیٰ نے بہت خوبصورتی سے ایک لسٹ بتا دی کہ کن کن سے آپ نے پردہ نہیں کرنا*
اور اس کے علاوہ جتنے لوگ ھوں گے ان سب سے پردہ کرنا ھے
ان شاء الله
اب ہم اپنا لیسن سٹارٹ کرتے ہیں
کل جو ہم نے آیت دیکھی تھی سورۃ النور کی ہم اسی کو مکمل کریں گے ان شاء اللہ اور آگے سے پوری لسٹ دیکھیں گے
اے نبی صلى اللہ وآلہ وسلم مومن عورتوں سے کہیے کہ وہ اپنی نگاہوں نیچی رکھیں
*پہلا حکم پردہ میں کیا ہے اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیے
سب سے اہم چیز کہ سب فتنے آنکھوں سے شروع ہوتے ہیں۔۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے کیا کہہ دیا
اے مومن عورتیں جب سب ایمان لا ئیں ہیں
تو آپ کو کیا کرنا ہے اپنی نگاہوں کو نیچے رکھنا ھے
اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں
شرمگاہوں کا آپ اچھی طرح سے اندازہ ہے کہ کون کون سی پارٹ شرم والے ہیں ان کی آپ نے حفاظت کرنی ہے
اور اپنی زینت ظاہر نا کریں
سوال اس کے جزو کے باھر ہے یعنی عورت اللہ تعالٰی نے خوبصورت بنائی ہے اب کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ چھپائیے اور کچھ خود بخود ظاہر ہو جاتی ہیں
اس میں سے کیا چیز ہے
*آپ کا قد*
کوئی عورت ہے کہ اس کا قد بڑا ہے اور وہ پردہ کر کے نکلتی ہے تو پھر بھی وہ نظر آ جائے کہ اس کا قد کتنا ہے۔۔ اس کی جسامت کیا ہے وہ موٹی ہے کہ پتلی اس کو چھپا نہیں سکتی۔بلکہ کور کر سکتی ہے اور بہت سے لوگوں نےاس کو غلط بنا لیا کہ
اس کا مطلب آپکا چہرہ ہے اس میں ہرگز چہرے کی بات نہیں وہ جو ظاہر ہو جائے اس میں آپکا قد آپکی جسامت اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں۔۔
اپنے فرنٹ پے اوڑھنیاں وہ ڈالی رکھیں
اور اپنی آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے(اب جو لسٹ آئے گی اس کے)
*سوائے اپنے خاوندوں کے*
*اپنے والد کے(باپ دادا پردادا چچا بھی یہ سب آپکے والد ہیں)*
*یا اپنے سسر کے (شوہر کے باپ سے)*
*یا آپکے بیٹوں کے*
*یا شوہروں کے بیٹوں سے(اگر آپکے شوہر کا پہلے سے بیٹا ہوتو وہ بھی آپکا محرم ہے اس سے پردہ نہیں ہو گا)*
*یا اپنے بھائیوں کے*
*یا اپنے بھتیجوں کے*
*یا اپنے بھانجوں کے*
*یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یعنی جن سے ملتے جلتے رہتے ہیں*
اور بہت سی عورتیں جن کو ہم نہیں جانتے مگر وہ بہت سا فتنہ پھیلا رہی ہوتی ہیں
کچھ عورتوں کے سامنے ہم خود کو کھول دیتے ھیں اور وہ ہماری تصویریں بنا بنا کر لوگوں کو آگے فارورڈ کر دیتی ہیں
اور ہم کہتے ھیں کہ ان عورتوں سے تو ہمارا پردہ نہیں ھے مگر وہ کہاں کہاں پکچرز شیئر کر رہی ہوتی ہیں
*یا اپنے غلاموں کے*
اس میں کون آئیں گے لونڈیاں یا نوکرچاکر یا مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں
یا بچوں کے جو عورتوں کی باتوں سے مطلع نہیں یعنی کہ ان کہ عورت کی جو جنسی چیزیں ہیں یا جنسی باتیں ہیں ان کا نہیں معلوم
ابھی وہ بالغ نہیں ہوئے نہیں ہوئے تو نہیں آئے گا کیونکہ بہت سارے بچے ایسے ہیں جنہیں بالغ ہونے سے پہلے سب باتوں کا پتا ہوتا ہے۔
استاد ہونے کی حیثیت سے مجھے پتا ہے کہ4-5-6 کے بچوں کو ہر چیز کا واضح پتا ہوتا ھے
تو بس آپنے دیکھنا ھے کہ اگر بچوں کو ان سب باتوں کا پتا چل چکا ہے تو پھر آپکو اس سے پردہ کرنا ھے۔
اب وہ یہ سب لسٹ ہے جو اللہ تعالی نے ہم سب کے سامنے رکھ دی
کہ ان ان سے آپکا پردہ نہیں ہے۔
اور باقی سب سے پردہ ہے۔
ہمممم۔۔۔ اگر یہ پردہ نہ ہوتا تو پھر لسٹ بنانے کی ضرورت نہ تھی
بہت سے لوگ اسکے اندر سوچتے ہیں کہ چہرے کا پردہ نہیں
اگر چہرے کا پردہ نہیں تو اس لسٹ کا کوئی فائدہ نہیں۔
اور چہرہ ہے تو عورت کی پہچان ہے
اگر کوئی کسی سےکہے کہ وہ عورت جا رہی ہے اس کو دیکھو تو فتنہ یہیں چہرے سے پھیلے گا
تو چہرہ وہ پہلی چیز ہے جس کو آپکو کور کر نا ہے
تاکہ آپ پہچانی نہ جائیں
اب یہاں پہ ایک بات میں کہوں کہ
جب میں نے پردہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ آپ کے جو بہنوئی ہیں ان سے آپ پردہ نہیں کریں گی تو میں نے کہا کیوں تو میں نے کسی سے نہیں پوچھا بلکہ لسٹ کھولی اور سامنے رکھی
اور میچ کی اور قرآن تھا میرے سامنے اور آیت بار بار پڑھی
اور دیکھا کی اس میں کہیں ذکر نہیں ہے بہنوئی کا دیور اور جیٹھ کا
مطلب کہ وہ غیر محرم ہیں۔
اب بہت سے لوگ کیا کہتے ہیں اک نئی چیز۔۔ یہ بھی اک فتنہ ہے کہ جو بہنوئی ہے کیا اس سے سالی مطلب بیوی کی جو بہن ہے اس کا نکاح نہیں ہو سکتا کیونکہ اک وقت میں دونوں بہنوں کی شادی نہیں ہو سکتی اب ہی کہتے ہیں کے یہ ہے عارضی محرم۔۔ یاد رکھیں کہ اسلام میں کوئی عارضی محرم نہیں ہوتا۔۔ خاوند کے ہوتے ہوئے پوری دنیا کے مردوں سے شادی نہیں ہو سکتی۔۔پھر بہنوئی تو نہیں آتے بلکہ سب آجاتے ہیں پھر آپ کے شوہت کا بھائی بھی تو آ جاتا ہے نا۔۔ تو یہ اک فتنہ ہے عارضی اور ابدی۔۔ جو محرم اللہ نے کہہ دیا اس کے علاوہ کوئی محرم نہیں اب آپ دیکھیں گھر میں آپ کا دیور ہے تو بھابی کا دیور کے ساتھ تو نکاح نہیں ہو سکتا تو کیا مطلب ہے کہ وہ محرم ہے آپ کا۔ ہرگز نہیں۔۔ اد پوری لسٹ میں اس کا کوئی ذجر نہیں آتا۔۔اور بتاتی چلوں جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا تھا کی ان سے دوررہنا ہے ان سے آپ کو دور رہنا ہے
ایسی چیز ہیں جو ہر وقت آپ کے گھر میں پھرتے رہتے ہیں تو ان سے آپ کا پردہ لازمی ہیں
اصل چیز آپ کے گھر میں تھی بہت سے واقعات دیکھے ہوں گے کہ ان رشتوں کے اندر گتنہ پھیل گیا کہ بھائ گھر نہیں ہے۔۔بھابھی اور دیور انکے درمیان رشتہ شروع ہو گیا ہے
بس اللہ نے ایک لسٹ بتا دی ہے یہ پوری لسٹ آپ کے لیے محرم ہے
اور ایک اور بات جو کہتے ھیں کہ چہرے کا پردہ نہیں ہے۔۔ اسلام میں سے سے لے کہ پاؤ. تج پردہ ہیں جسے چھپانا ہے اسکے ہاتھ اس کے پاؤں
کہیں ضرورت پڑے تو کوشش کریں کہ ان پے مہندی نہ لگی ہو اس پہ رنگز نہ پہنی ہوں اس کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اس سے ہی عورت پہچانی جاتی ہے
اور ہم نے پردہ کرنا ہے تو ایسے ہی کرنا ہے۔اللہکے حکم میں کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرنا کبھی بھی نہیں کرنا ضود کو ڈھیل نہیں دینی ہے اللہ کا حکم جیسے آجائے ویسے ہی ماننا ہے اس میں توڑ جوڑ کر کے آپ نہیں کر سکتے۔اگر آپ ڈائریکٹ نہیں کر سکتے بلکہ حکم بھی ڈائریکٹ کا ہے لیکن آپ سٹپ بائی سٹپ لینا چاہ رہی ہیں تو سب سے پہلے سر کور کرنا شروع کرنا ہے پھر کپرے لوز کرنا شروع کریں گی۔آپکے چہرے ہاتھ اور ٹخنے آپ کے بھائی بیٹے اور والد دیکھ سکتے ہیں پورا ستر آپ کو چھپانا ہے۔ اور غیر محرموں کے سامنے اپنے ہاتھ بھی چھپائیں اب آپ نے کیا کرنا ہے جیسے آپنے سٹپ لیا اور آہستہ آہستہ اپنے خاوند سے اجازت لیں اور منائیں اور خوش قسمت ہیں وہ بیویاں جن کے خاوند خود پردہ کا کہتے ہیں۔
اور شوہر اپنی بیوی سے کہہ رہا ہے کہ تم چھپ جاؤ تو یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ اور وہ لڑکیا جو کہتی ہیں کہ ہمیں ایسے مرد ملیں جو کہیں کہ ہماری بیوی پردہ کرے تو اللہ سب کو نوازیں۔ اور لوگ دیں پڑھیں اس میں اصل رول ماؤں کا ہوتا ہے کہ جب وہ خود پردہ کرتی ہیں تو بچوں نے پہلے ہی سب کچھ دیکھا ہوتا یے اور وہ شروع ہی سے بچوں کو اس راہ پہ چلا رہی ہوتی ہیں کہ سب کی عزت اسی میں ہے ماں نگ اگر خود نہیں کجا تو بیٹے نے بھی دیکھا تو وہ آگے سے بہو کو بھی کیسے کرائے
جہاں اک طرف عورت ایڈوانس یے تو مرد کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی عورت کو پردہ کرانا ہے۔۔ یہ کام پیارسے ہو ے والا ہے اگر آپ پیار سے سمجھائیں گے تو وہ مان جائے گی لیکن اگر زور دے کے کروائیں گے تو وہ نہیں کرے گی اگر کیا بھی تو دل سے نہیں کرے گی آپ سامنے نہیں ہوں گے تو وہ اتار دے گی پردہ تو وہی ہے جو دل کی خوشی سے کرے اور اللہ کی پہچان کرائیں کہ وہ ہے کون۔اللہ کے کیا انعامات ہیں اس کا کیا حکم ہے۔۔سب سے پہلے عورت کو پیار سے سمجھانے ان کو خود کا کور کرنے کا کہیں۔۔ اب اکثر بازار میں عورتوں کے عبائیا بہت ٹائٹ ہیں یہ پردہ میں نہیں آئے گا
تو پیار سے سمجھانا لازم ہے۔۔
یہ چیزیں دل سے کرنے والی ہیں۔زبردستی نہیں کرا سکتے تو اب ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے کی اگر گھر والے نا بھی کرنے دیں تو پھر کیا کریں۔ اس میں آپ نے اللہ سے بہت زیادہ دعائیں مانگنی ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ بہت ساری آسانیاں پیدا کر دیں یہاں میں بتاؤں مجھے جب پہلے دن کرنا تھا میں ناشتے کی میز پر بیٹھی جمعہ کا دن تھا مجھے نقاب کرنا ہی نہیں آتا تھا اور میں نے دوپٹہ لیا سائیڈز سے پن اپ کیا اور پورا کور کیا اور کھانے کی میز پر جا کے بیٹھ گئی اور امی ابو کو بولا کہ آج سے میں پردہ کروں گی۔
امی کو ابو نے گھور کے دیکھا کہ یہ کیا کہہ رہی ہے ایک تو پڑھاتی بھی ہے سٹوڈنٹس بھی ہیں گھر میں کزنز بھی آتے ہیں تو امی نے بولا کہ تم کیا کو گی میں نے کہا کہ میں کروں گی
اسی دن الحمداللہ میں نے کیا
اور مجھے یاد ہے جب میں پڑھانے بیٹھی تھی تو ابو نماز پڑھ کے آ رہے تھے اور انہوں نے دیکھا کہ میں پردہ میں ہوں اور انہوں نے اشارہ بھی کیا کہ یہ تم نے کیا کیا ہوا ہے۔۔میں کچھ نہیں بولی مگر میرا دل بہت ٹوٹا بہرحال وقت گزرا اللہ نے بہت ساتھ دیا اور اللہ تعالیٰ میرے والدین اور بہنوں کو جزائے خیر دیں۔
الحمدلله وہ آج بھی میرے ساتھ کھڑی ہیں اور تب بھی کھڑی تھیں
اور اللہ نے بہت ساتھ دیا اور جب مہمان آتے تھے بھی پردہ کرتی تھی ایک دفعہ مہمان آئے اور ابو نے پوچھا باہر کیوں نہیں آئی چچا آئے ہیں۔میں پہلے ڈر گئی پھر بولی کہ وہ چچا ہیں نہیں بلکہ لگتے ہیں
تب ابو بہت غصہ میں آئے کہ دکھنا اب تمھارے ساتھ کیا ہوتا ہے تو میں نے کہا یا رب العالمین تو جانتا ہے تو نے مجھے سپورٹ کرنا ہےاسی وقت دو نفل پڑھے اور اللہ نےسب کچھ ٹھیک کر دیا اور آج میرے ابو میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں الحمداللہ فخر کرتے ہیں اللہ کا بہت کرم ہے تو وقت لگتا ہے ہر چیز جو، آپ ابھی سے دعائیں کرنا سٹارٹ کریں۔اللہ ہمارے خاوندوں،بھائیوں اور بچوں کے دل نرم کریں۔
اور دعا کریں کہ آپ کو ایسے شوہر اور بچے ملیں جو آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں
نیک پردوں کے لیے نیک عورتیں ہیں سب سے پہلے دعا کریں کہ خود نیک عورتیں بنیں کیونکہ جو آپ خود ہوں گی شوہر بھی ویسے ہی ملیں گے۔
اللہ آپکی مدد کرے گا ڈرنا آپنے کسی سے نہیں ہے
جب آپ برائی کر رہے ہوتے ہیں جیسے کٹنگ کرا لی نیل بڑھا کیے تو لوگ آپکو باتیں نہیں سناتے بلکہ اپریشی ایٹ کر رہے ہوتے ہیں اور جیسے دین کا کام کرتے ہیں تو آپکو روج دیتے ہیں یہی آپ کے سیدھے راستے پہ ہونے کی دلیل ہے۔ جس درخت پہ پھل ہوتا ہے لوگ پتھر بھی اسے مارتے ہیں اور ہر وہ بندہ جو سیدھے ٹریک پہ جاتا ہے اس کے دشمن لازمی ہوتے ہیں اس کو ٹونٹ کرنے والے لازمی ہوتے ہیں جب کوئی سیدھے راستے سے روکے وہاں پر اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمت دیں کہ ہم سب بہترین طریقہ سے پردہ کریں اگر کہیں ایسے شوہر پڑھ رھے ہیں اورج
چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں پردہ کریں تو ان کو سپورٹ کریں آپ جیسے لوگوں کی ہمارے معاشرے میں بہت ضرورت ہے کہ آنے والی نسلوں کو آلپ نے تیار کرنا ھے اورپھر بھی اگر خاوند نہیں مانتا تو اللہ سے دعائیں کریں اور نیت یہی رکھے کہ میں کروں گی
اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کریں
اور آپکو معلوم ہے کہ نیت کے پیچھے بھی اللہ بہت جزا دیتا ہے میں ہی نہیں کہوں گی کہ اپنا گھر برباد کر کے ایسا کریں نہیں بلکہ اللہ سے دعا کریں اللہ تعالیٰ بہتری کرے گا۔۔
ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنا ہے۔۔
جزاک اللہ

pardah seriesWhere stories live. Discover now