Part 2

4 1 0
                                        

تو ہم نے سٹارٹ کیا کہ ہم پردہ کیوں کریں یعنی میں پردہ کیوں کروں؟؟آپ کہیں پر کام کر رہے ہیں کسی سکول میں یا کسی آفس میں..آپ پر ایک اتھوریٹی ہے جس نے آپ کو جو بھی آرڈر دینا ہے آپ نے وہ ماننا ہے.رائٹ..کہیں پر وہ صحیح بھی ہوتے ہیں اور کہیں پر وہ غلط بھی ہوتے ہیں..لیکن پھر بھی آپ کو ان کی بات ماننی ہے ورنہ وہ کبھی بھی آپ کو payنہیں کریں گے..رائٹ..گھر میں ہیں تو بڑوں کی بات ماننی ہے..یاد ہے آپ کو بچپن میں جو بھی تھا آپ کو اپنے والدین کی بات ماننی پڑتی تھی..کبھی آپ خوشی خوشی مانتے تھے کبھی آپ نہیں مانتے تھے..رائٹ..تو جہاں پر بھی آپ ہیں جیسے آپ نے مکان رنٹ پر لیا ہوا ہے تو جو مالک مکان ہے وہ آپ سے کیا کہے گا؟؟پینٹ آپ نے ہماری مرضی کا کرنا ہے..ہماری اجازت کے بغیر آپ نے کوئ توڑ پھوڑ نہیں کرنی..رائٹ..آپ کو ان کی بات ماننا پڑتی ہے..اب شوہر ہیں وہ اپنی بیویوں سے کہیں گے یہ کرو ان کو ماننا پڑتا ہے...کہیں پر شوہر غلط بھی ہوتے ہیں لیکن پھر بھی بیویوں کو ماننی پڑتی ہے..خوشی سے یا غمی سے..تو یہ ہو گئیں examples کہ جو اتھوریٹی ہوتی ہے اس کی بات ماننی ہے..چاہے وہ ٹھیک ہیں یا غلط..ہم بائیک کی مثال لیتے ہیں جیسے بائیک پر ڈبل سواری منع ہے..یا کہتے ہیں آپ نے ہیلمٹ لازمی پہننا ہے..لازمی ..مطلب کمپلسری ہے..حکومت آپ کی safetyکے لیے کرتی ہے نا..میں ایک دن یہی سوچ رہی تھی اس سے ان کو کیا ملتا ہے؟؟اس سے ایک تو آپ کی safety ہو گئ اور ایک ملک کی safety ہو گئ..یعنی ہمارے لیے کمپلسری کر دیا گیا..ورنہ کوئ پہنتا اور کوئ نہ پہنتا..جتنے حادثات ہو رہے ہیں وہ کیوں ہو رہے ہیں؟؟کیوں کہ لوگ seat belt نہیں پہنتے یا پھر ہیلمٹ نہیں پہنتے..یعنی ہمارے لیے یہ چیز کمپلسری کر دی گئ..تو یہ ہو گئیں دو دنیا داروں والی examples...کہ ایک جگہ آپ پر اتھوریٹی ہے اور دوسری جگہ آپ کی پروٹکشن کی جا رہی ہے..اب آتے ہیں اللہ کی بات کی طرف...قرآن کا سٹارٹ کیا ہوتا ہے...
*الحمدللہ رب العلمین*
الحمدللہ: تمام تعریف اس رب کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے.. *الحمدللہ*
الحمدللہ کہ اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کیا..الحمدللہ کہ اللہ نے ہمیں کیڑے مکوڑے پیدا نہیں کیا..الحمدللہ کہ اللہ نے ہمیں صحیح سلامت پیدا کیا اور امت محمدیہ میں سے پیدا کیا..کتنی چیزیں ہیں جس پر ہم اللہ کا شکر بجا لائیں..کم ہیں..اللہ نے کتنی دفعہ آپ کی گاڑی پنکچر ہوئ ہوگی آپ کو بچا لیا آپ کو پتا بھی نہیں چلا..جب آپ ماں کے پیٹ میں تھے آپ کی ماں آپ کو رزق نہیں پہنچا رہی تھی وہ آپ کا رب آپ کو رزق پہنچا رہا تھا..آپ کا رب جانتا تھا آپ کو اندر کس چیز کی ضرورت ہے..growکرنے کے لیے آپ کو کون سی چیز چاہیے..imagine کریں نو مہینے آپ کا رب آپ کو کھلا رہا ہے پلا رہا ہے..کہاں؟؟ماں کے پیٹ کے اندر..وہاں ہی اگر آپ کو موت آ جاتی تو آپ کا کیا ہوتا؟؟وہ رب جو آپ کو روز رزق دے رہا ہے صبح،دوپہر،شام..اور وہی رب جس کے آگے آپ سجدہ نہیں کر رہےاور وہی رب جس کے پاس آپ اپنا گناہوں سے بھرا دامن لے کر جاتے ہیں وہ رب معاف کر دیتا ہے..وہ رب آپ کے عیبوں کو ڈھانپ دیتا ہے..جب انسان کسی دوسرے انسان کے پاس باربار اپنی حاجت لے کر جاتا ہے نا تو کہتا ہے یہ کیا روز میرے پاس آجاتا ہے..وہ ایک بار ضرورت پوری کرتا ہے..دو بار کرتا ہے اور پھر انکار کر دیتا ہے..آپ کا رب کیا کہتا ہے؟
"جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں تو بتا دو کہ میں بہت قریب ہوں..جب پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار سنتا ہوں..لہزا وہ میری سنئں..مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت یاب ہوں"
الحمدللہ...الحمدللہ
اللہ ہمیں ہر وقت سننے کو تیار ہے لیکن ہم اللہ کو سناتے ہی نہیں ہم لوگوں کے سامنے اپنی جھولیاں پھیلاتے ہیں..رائٹ..کیوں کہ ہمیں رب کی پہچان نہیں ہے..کوئ غلط کام کریں گے نا ایک سال بعد بھی آپ کا دوست ملے گا نا وہ آپ کو طعنہ دے گا..یار یاد ہے تم نے یہ کیا تھا..لیکن وہ رب جس کے سامنے ہم اپنے گناہ لے کر جاتے ہیں..وہ ہمارے سارے عیبوں کو ڈھانپ دیتا ہے..جب ہم اللہ سے شئیر کرتے ہیں نا اپنی باتیں تو وہ کسی کو نہیں بتاتا..وہ اس کو نہیںhot topic of discussion بناتا..وہ رب جو آپ سے اتنی محبت کرتا ہے کہ مجھے آپ کے سامنے لا کھڑا کیا کہ سناو ان کو میرا کلام..وہ رب جو ستر ماوں سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہے..جس نے آپ کو اتنے پیارے رشتے دیے..ماں باپ،بہن بھائ..آپ کے سامنے اتنے healthy بچے کھیل رہے ہیں..آپ کو اتنے اچھے شوہر دیے...الحمدللہ..ہر چیز دی..وہ رب وہ اتھوریٹی ہے..اس نے آپ کے لیے پوری کی پوری کائنات بنا دی اور آپ سے کیا مانگا صرف اور صرف اطاعت..کہ میری اطاعت کرو..یعنی کائنات کی ہر چیز..یہ میرے بندے کے لیے..یہ بھی میرے بندے کے لیے..لیکن return میں آپ سے کیا مانگا صرف میری اطاعت..ہمیں کس لیے بنایا؟؟اللہ نے اپنے لیے بنایا..وہ پالنے والا بھی ہے وہ محبت کرنے والا بھی ہے..وہ گائیڈ کرنے والا بھی ہے وہ ٹوٹے ہوئے کو جوڑنے والا بھی ہے..الحمدللہ..وہ اپنے بندوں سے بے حد محبت کرتا ہے..وہ رب جو آپ کا پالنے والا ہے آپ کو اس دنیا میں لے کر آیا..آپ کیا تھے؟؟قطرہ تھے ایک پانی کا..اور کچھ نہیں تھے..آپ کو اتنا بڑا وجود دے دیا..آپ بھاگ رہے ہیں سو رہے ہیں کھا رہے ہیں..آپ کے جسم کا کوئ حصہ خراب نہیں ہے.. اللہ نے آپ کواتنی پیاری شکل دی ہے..آپ کے ایک ایک پور میں خون جاتا ہے..
وہ رب جو آپ سے محبت کرتا ہے اب اس کا حکم سنیں گے..آپ کو اللہ کی پہچان نہ ہو تو آپ کیوں اللہ کا حکم مانیں گے..اب اس رب کا حکم آپ کے سامنے آرہا ہے..اور جو اس رب نے حکم دیا ہے اس میں آپ کا فائدہ ہے..جو بھی اللہ ہمیں حکم دیتا ہے قرآن میں اور حدیث میں اس میں فائدہ صرف ہمارا ہے..یہ میں نے جان لیا اب آپ کو خود discover کرنا ہے..اس دنیا میں جو ہم سے محبت کرتا ہے نا ہماری بات مانتا ہے..ہمارا دل کرتا ہے ہم دنیا اس کے قدموں میں لا کر رکھ دیں..ستر ماوں سے زیادہ آپ سے پیار کرتا ہے..اسے پتا ہے آپ کو کب بھوک لگی ہے..اس وقت آپ کے دل میں غم ہے وہ جانتا ہے..جب آپ چھپ چھپ کر رو رہے ہوتے ہیں نا وہ رب آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے..آپ کے ہر معاملے کو دیکھ رہا ہوتا ہے..بندہ کس فکر میں ہے؟؟رات کو کالے پہاڑ پر کالی چیونٹی بھی چلتی ہے نا تو وہ رب دیکھ رہا ہوتا ہے..آپ جو سانس لے رہے ہیں اپنی وجہ سے تو نہیں لے رہے..رب کی وجہ سے لے رہے ہیں..غور کریں آپ کیا ہیں؟؟ایک منٹ میں انسان کیا سے کیا ہو جاتا ہے..کچھ بھی نہیں ہے آپ کے ہاتھ میں..اگر اس وقت آپ کی موت آگئ تو رب کے پاس کیا لے کر جائیں گے..جب آپ نے اللہ کا حکم ہی نہیں مانا..عورتوں کے لیے پردہ اللہ کا حکم بھی ہے اس کی محبت بھی ہے..وہی بات جو میں نے آپ کو ہیلمٹ والی بتائ وہ آپ کی protection کے لیے ہے..اللہ جانتا تھا کہ شائد مومن عورتیں پردہ نہ کریں..اللہ نے ہم پر فرض کر دیا..لاگو کر دیا ہم پر..تا کہ ہمیں کوئ اور نہ دیکھ سکے..ہم کتنے خوبصورت ہیں ..الحمدللہ..جب میں نے پردہ کیا اس کے بعد سے مجھے لگامیرے سے زیادہ پیارا کوئ ہے ہی نہیں..کیوں کہ میں allow نہیں کرتی کسی غیر محرم کو کہ اس کی نظریں مجھ پر پڑیں..میں allow نہیں کرتی سب کو ..میں کھلی ہوئ نہیں ہوں سب کے سامنے..الحمدللہ..اللہ نے مجھے چھپا لیا..دیکھیں نقاب آپ کی سکن کو بھی فرش رکھتا ہے..ڈائمنڈ کے ہار ہوتے ہیں نا آپ انھیں ڈبے میں بند کر کے رکھتے ہیں اور جب بھی انھیں کھولیں ان کی چمک خراب نہیں ہوتی.. اسی طرح جو مومن عورتیں اپنے آپ کو چھپا کر رکھتی ہیں وہ کس قدر خوبصورت ہوتی ہیں..وہ تو اپنے شوہروں کے لیے شہزادیاں ہوتی ہیں..ماشاءاللہ..کیوں کہ ان کے اوپر کسی اور کی نظریں نہیں پڑی ہوتیں..وہ رب جو آپ کو پال رہا ہے..وہ رب جو آپ کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے..وہ رب جس کی وجہ سے آپ مجھے سن رہے ہیں..وہ رب آپ کو قرآن میں حکم دے رہا ہے..یہ سب بتانے کا کیا مقصد تھا؟؟جب ہم رب کے شکر گزار بنتے ہیں..جب ہم رب کو پہچانتے ہیں تو پھر ہم رب کی قدر بھی کرتے ہیں..جیسے آپ کے باس ہیں نا آپ ان کی بہت قدر کرتے ہیں ورنہ وہ آپ کو نکال دیں گے..وہ دنیا جس میں آپ رہ رہے ہیں وہ آپ کے رب کی ہے..وہ مالک ہے کائنات کا..وہ ہے *وھو* *علی کل شیء قدیر*"جو ہر چیز پر قادر ہے..آپ کا کچھ نہیں ہے..آپ کیا ہیں؟؟آپ اس دنیا میں سانس لے رہے ہیں تو وہ آپ کا باس ہے..وہ بادشاہ ہے..لیکن وہ حکم وہی دیتا ہے جس میں آپ کا فائدہ ہوتا ہے..آپ کو پردہ کروا کر اس رب کو کیا ملے گا؟؟بتائیں..سوچیں ذرا..وہ آپ کو یونیک کرنا چاہتا ہے وہ آپ کو چھپانا چاہتا ہے دنیا سے..دنیا کی بری نظروں سے..اس رب کا کیا حکم ہے..آپ کو لگے گا جیسے یہ آیات ابھی آپ کے لیے اتری ہیں...
سورت الاحزاب آیت نمبر 59
*"اے نبی!اپنی بیویوں،بیٹویوں اور دیگر اہل ایمان عورتوں سے کہہ دیجئیے کہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں..اس سے وہ جلد پہچان لی جایا کریں گیئں اور ان کو ستایا نہ جائے گا..اور اللہ تعالی تو بڑا مغفرت اور رحمت والا ہے"***
سبحان اللہ..تو کیا آپ ہیں اہل ایمان..آپ ہیں ان عورتوں میں شامل؟؟بتائیں مجھے..اللہ نے یہ آیات آپ کے لیے نازل کی ہیں..اگرآپ ایمان کا دعوہ کرتی ہیں تو اوڑھ لیں اپنی چادریں اپنے چہروں پر تاکہ پہچان لی جائیں کہ یہ وہ بندیاں ہیں جنھیں اللہ نے چنا ہے اور جنھیں نے اہل ایمان کہا ہے..آپ عام عورتوں جیسی نہیں ہیں..آپ کو پتا ہے زمانہ جاہلیت میں کچھ عورتوں کا سینہ کھولا ہوا ہوتا تھا لیکن کچھ عورتیں تب بھی اپنے آپ کو چھپا کر رکھتی تھیں..یہ جو نقاب ہے نا اور یہ پردے کا حکم یہ لیٹسٹ ہے..آپ کہتے ہیں نا کہ یہ لیٹسٹ فیشن ہے تو نقاب بھی لیٹسٹ ہے..اور جو لوگ دوپٹے اتار کر سینے کھول کر پھرتے ہیں وہ ہیں جاہلیت میں جو اس زمانے کی عورتیں تھیں..رائٹ..جو اپنے آپ کو سب کے سامنے پیش کر دیتی تھیں..اگر آپ اہل ایمان ہیں تو آپ نے رب کی آیات سن لیں کہ رب نے کیا کہا ہے..اپنی چادریں لٹکا لیں..اپنے آپ کو چھپا لیں ..وہ رب آپ کو نہ صرف معاف کر دے گا بلکہ آپ پر اپنی رحمتوں کے دروازے بھی کھول دے گا..نہ فکر کریں دنیا کی..اہل ایمان عورتوں میں سے بن جائیں..
سورت النور میں اللہ تعالی کیا فرماتے ہیں..
"اے نبی! اہل ایمان عورتوں سے کہہ دیجئیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں..اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہو..اور اپنے گرہبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالی رکھیں اور اور اپنی آرائش کو ظاہر نہ کریں..الحمدللہ..کس کس کے سامنے ظاہر کرنا ہے وہ ان شاءاللہ ہم اگلی episode میں دیکھیں گے..لیکن آج آپ نے رب کا حکم سن لیا وہ رب جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے..وہ چاہتا ہے جو سب یہ پڑھ رہی ہیں وہ چھپ جائیں اللہ کی رحمت میں..رب کے سامنے ہاتھ اٹھائیں جو ہو گیا اس پر اللہ سے معافی مانگیں.صرف ایک قدم اللہ کی طرف بڑھائیں..آپ ایک قدم بڑھائیں گے وہ دس قدم آپ کی طرف آئے گا..الحمدللہ..بس اگر آپ اللہ کو راضی کرنا چاہتی ہیں تو پردہ کر لیں..یہ جو لوگ ہیں نا آپ کی تعریف کرتے ہیں آپ کے حسن کی..آپ پر کمنٹ پاس کرتے ہیں یہ آپ کو کیا دیں؟؟کچھ نہیں دیں گے.." " *وہ رب آپ کو جنت دے گا...وہ رب آپ کو اپنا دیدار کرائے گا"*
میں اپنی زندگی میں سوچتی ہوں یا رب العالمین میں تجھے دیکھنا چاہتی ہوں..بڑا دل کرتا ہے کہ جو ہم سے محبت کرتا ہے ہم اسے دیکھیں..یا رب العلمین تو مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے..میں کیا تھی تو نے مجھے کیا بنا دیا ..تو مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے کہ تو چاہتا ہے کہ غلط نظریں مجھ پر پڑیں ہی نہ..ہم کیوں نہیں ملنا چاہیں گے..وہ رب جو میں یہاں ہاتھ اٹھاوں وہ وہاں میری دعاوں کو سن لیتا ہے..کیوں؟؟کیوں کہ جو رب کے حکم پر چلتا ہے پھر وہ رب ساری دنیا اس کے قدموں میں لا کر رکھ دیتا ہے..میں نے اپنے رب کا صرف ایک حکم مانا اس رب نے مجھے کیا سے کیا بنا دیا..جب میں نے یہ آیات سنیں میں نے کہا تھا میں آپ کو اپنا experience بھی بتاوں گی..میری ایک فرنڈ تھی مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے رات کے دو بجے کا ٹائم تھا جب اس نے مجھے یہ آیات سنائیں..میں کہہ رہی تھی کہ یہ چپ ہو جائے مجھے نہ سنائے..مجھے پتا چل گیا تھا یہ آیات میرے لیے ہیں اور میں اس کے آگے کچھ نہیں کر سکتی..میری رب سے دوستی تھی وہ رب مجھے سنا رہا تھا میں کیسے پیچھے ہٹ سکتی تھی..میں رو رہی تھی بہت زیادہ..ایک ہفتہ گزر گیا اس بات کو..میں نے تب پردہ شروع نہیں کیا تھا..اور اس کے ایک ہفتے بعد جمعرات کی رات تھی اگلے دن جمعہ تھا میری فرنڈ نے مجھے پھر سے یہی آیات دوبارہ سنائیں..جب میں نے آیات سنیں سورت نور کی اور سورت احزاب کی..میں نے کہا اب بس..میں نے نہ آگے دیکھا نہ پیچھے..اور اگلے جمعہ تھا اور میں مکمل پردے میں تھی...الحمدللہ..میں نے لوگوں کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے..ہاں پرابلمز میں نے فیس کیں وہ میں آپ کو آگے بتاوں گی..ان شاءاللہ..لیکن میں نے جو سٹینڈ لیا thats it...میں نے اللہ کا حکم سمجھ کر کر لیا..میں نے اپنے آپ کو چھاپا لیا رب نے مجھ پر اپنی رحمتیں نازل کر دیں ..اتنا کرم کیا رب نے مجھ پر..رب العالمین مجھے اتنا آگے تک لے کر گیا ...اتنی محبت کرنے والے ساتھی عطا کیے..میں دعا مانگوں ہو نہیں سکتا کہ وہ میری دعائیں نہ سنے..جب آپ اللہ کے حکم پر چلتی ہیں تو آپ عام انسانوں جیسی نہیں رہتیں..بڑھاپے میں لوگ دین میں بہت آگے جاتے ہیں لیکن آپ کہیں یارب میری جوانی تیرے لیے ہے..وہ آپ کو ہر چیز لوٹائے گا کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دے گا..الحمدللہ..یہ سٹارٹ کرنے سے پہلے میں رو رہی تھی جیسے تو نے مجھے چنا ان سب کو بھی چن لے اپنے لیے..تو آج آپ نے رب کا حکم سن لیا وہ رب جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے..امید ہے کہ آج آپ اللہ کی رحمت میں چھپ جائیں گی اور اپنی اوڑھنیاں اپنے اوپر ڈال لیں گی..الحمدللہ..
اللہ آپ سے اور مجھ سے قبول فرمائے..آمین..

pardah seriesWhere stories live. Discover now