Part 4

4 1 0
                                    

سم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں امید کرتی ہوں کہ سب لوگ ایمان اور صحت کی بہترین حالتوں میں ھوں گے
اللہ تعالی ہمیشہ بہترین حالتوں میں رکھے اور آپ کی طرف بڑھنے والے ہر شر سے محفوظ رکھے۔۔آمین

پردہ اور ابلیس

یعنی ابلیس آپ سب جانتے ہیں شیطان کانام ہے
تو اب جب ہم نے یہ پردہ سیریس start کی اور یہ بتایا کہ پردہ کیوں کریں پھر پردہ کیسے کریں تو بہت سی لڑکیاں کرنا چاہ رہی ہیں لکن شیطان جو ہے نہ وہ وسوسے ڈال رہا سو میں نے کہا ہمیں سب سے پہلےیہ سوٸچ کرنا ہے اس کی ہسٹری کے اوپر کیونکہ یہ ہی شیطان جس نے پہلے یہ کام خراب کیا تھا اب بھی وہ آپ کے دلوں میں یہ وسوسے ڈال رہا ہے نہ کرو گھر والے نہیں مانے گیں اور پھر کیسے یہ سب کچھ چھوڑو گی کیسے دین پہ آو گی لوگ باتیں کریے گیں بہت سے ایسے جو ہے ذہن میں آپ کےسوالات آ رہے ہیں ( ان شاء اللہ )
آگے ان سب کا جواب آۓ گا لکن اس وقت جو آپ کے دل وسوسے آ رہے ہیں ان کا جواب ہم ان شاء اللہ قرآن سے لے گیں ( ان شاء اللہ )
تو ہم سب کے جو والد ہے جنہں ہم اپنا باپ کہتے حضرت آدم ابو البشر یعنی تمام انسانوں کےباپ حضرت آدم راٸٹ ان سےایک غلطی ہوٸی جس کی وجہ سے اللہ نے آپ کو اور آپ کی بیوی حضرت حوا کو جنت سے نکال دیا اور آپ کو جو جنتی لباس تھا اس سے بھی محروم کر دیا گیا تو آپ دونوں کی فطرت نے گوارہ نہ کیا کہ جو شرم و حیا کے جو مقامات ہیں سارے وہ سارے نظر آ رہے ہیں تو ہمارے جو باپ ہے ابو البشر یعنی حضرت آدم سب انسانوں کے باپ جن کو کہا جاتاہےان سے ایک غلطی ہوٸی جس کی وجہ سے اللہ نے آپ کو اور آپ کی بیوی حضرت حوا کو جنت سے نکال دیا اور آپ کو جنتی جو لباس تھا اس سے بھی محروم کر دیا تو آپ دونوں کی جو فطرت تھی اس نے گوارہ نہ کیا کہ جو شرم و حیا کے مقامات ہیں ننگے رہے تو انہوں نے کیا کیا اپنے آپ کو یعنی اپنے ستر کو پتوں سے ڈھانپ لیا
اب ہم قرآن میں یہ واقعہ دیکھنے کے بعد ہم
ان شاء اللہ اس پر غور کرتے ہیں اس میں ہمارے لیے کیا ہے
میں ان شاء اللہ آپ سے اس کا ترجمہ شٸر کروں گی
سورة الأعراف کا آیت 20 سے 23 تک ان شاء اللہ
پھر شیطان نے ان دونوں کے دل میں وسوسہ ڈالا تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے چھپائی گیں تھیں انہی کے سامنے کھول دے اور کہنے لگا تمہں تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس لیے روکاہے کہ کہیں تم فرشتے نہ بن جاٶ یا تم ہمشہ یہاں رہنے والے نہ بن جاٶ پھر ان دونوں کے سامنے قسم کھاٸی کہ میں فی الواقعہ تمہارا خیر خواہ ہوں اس پر ضرور غور کرنا کہ شیطان نے جو ہےقسم کھاٸی تھی کہ میں تمہارا well wisher ہوں چناچہ ان دونوں کو دھوکہ دے کر آہستہ آہستہ اپنی بات پر ماٸل کر ہی لیا پھر جب انہوں نے اس درختوں کو چکھ لیا تو ان کی شرمگاہیں ایک دوسرے پر ظاہر ہو گیں اور وہ جنت کے پتے اپنی شرم گاہوں پر چپکانے لگے یعنی وہ جو dress تھا وہ ان کا اتر گیا اور انہوں نے کیا کیا جنت کے جو پتے تھے اس سے اپنی شرم گاہوں اپنے private part کو چھپانا شروع کر دیا اس وقت ان کو پروردگار نے انہں کہا کہ کیا میں نے تمہں اس درخت سے روکا نہ تھااور یہ نہ کہا تھا کہ شیطان تمہارا کھولا دشمن ہے وہ دونوں کہنے لگے
رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
اے ہمارے پروردگار ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اپنے نفسوں پہ اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم بہت نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاۓگیں
کتنا خوبصورت یہ پورے کا پورا واقعہ یہ آپ کو بتانا بہت بہت ضروری تھا کہ کس طرح انہیں شیطان نے ان کا جو ستر ہےاس کو کیسے کھول دیا کیسے ان کو برہنہ کر دیاتو اس سے ہمیں پتہ لگتا ہے ستر ڈھپنا انسان کی فطرت میں ہے انسان کی Nature میں ہے کہ اپنے Parts کو چھپاے آپ نے چھوٹے چھوٹے بچے بھی دیکھں ہوں گیں جب وہ سب کو سامنے کپڑے Change کر رہے ہوتے ہیں وہ تھوڑا Gulit feel کرتے ہیں ماما Door بند کر دیں یہ بچپن میں شروع سے آپ کے اندر ہےکہ آپ نے ان Parts کو چھپانا ہے تو شیطان کا کام ہے انسان کو ننگا کرنا اس کو برہنہ کرنا یا ٹوٹل برہنہ کر دے ٹوٹل Naked کر دے یا پھر نہیں برہنہ یعنی کچھ کچھ نظر آے کچھ کچھ نہ نظر آے شیطان جو ہےوہ بے حیاٸی کا جب ایک دروازہ کھول دیتا ہے نہ تو پھر اس کے دروازے کھلتے جاتے ہیں براٸی کی طرف کتنے دروازے خود با خود کھلتے جاتے ہیں یہ ایک مین وجہ ہے آپ imagine کریں ایک پھول ہے اس پر کتنی petals ہوتی ہیں کوٸی اسے ایک ایک کر کے اس کی پتی کو جلاتا جاے جلاتا ,جاے جلاتا, جاے تو پھول کا کیا حشر ہو گا یہ ساری جو ہماری عورتیں ہیں پاک مومن عورتیں ایک پھول کی طرح ہیں delicate بہت خوبصورت بہت پیاری imagine کریں Red rose سب کو کتنا پیارا لگتا ہے اور ایک ایک petal کر کے جلاۓ پھر کیا رہ جاتا ہے تو یہ ہی کام شیطان کرتا ہے سب سے پہلے سر سے کپڑا اتارو اتار دو یہ اچھا نہیں لگ رہا بال نکال لو چلو اونچا سا جوڑا بنا لو حجاب تو لیا ہوا ہے اونچا سا جوڑا کر لیا پیچھے سے جس کا بہت سخت گناہ ہےاور اس کے بعد حجاب لے لیا چلو آگے سے فرنٹس تھوڑے سے بال نکال لو تھوڑا سا ساٸڈ پہ چلوایسا کرو اس کے ساتھ تھوڑا سا میک اپ کر لو کچھ نہیں جاتا دیکھو سب تو تیار ہو کر آے ہیں پھر آہستہ آہستہ چلو یہ گاٶن بھی اتار دو اس کو کیا کرنا ہے یہاں تو کوٸی بھی نہیں ہے یہاں تو صرف لڑکیاں ہی ہیں چلو ویٹر ہی آے گےپھر کیا ہواکوٸی مسلہ نہیں ہے سب تیار ہو کر آے ہیں چلو لوز سا dress پہن لیتی ہوں عبایا اتار دیتی ہوں اور پھر آہستہ آہستہ کیا یوتاہے چلو کوٸی بات نہیں عبایا بھی اتارا گاٶن بھی گیا جینز آج کل یہ بہت زیادہ ان ہے کہ جینز اور وہ بھی ٹاٸٹ جینز اور شرٹ عروج کے اوپر حجاب لیا ہوا ہے تو دیکھے آپ نے سر cover کیا باقی آپکی Body جو ساری ٹایٹلی کپروں میں ہیں کیا پردہ ہوا آپ کا یہ مذاق ہے پردے کا اس طرح نہیں کرنا شیطان سب سے پہلے آپ کو کیا کرے گا آپ کی شرم و حیا اتارے گا یہ اس کا کام ہے اللہ نے تو آپ کے لیے پردے کو پسند کیا ہے لکن شیطان کیا چہتا ہے دیکھں بہت سے topics ہے ڈسکس کرنے کے لیے لکن عورتوں کے لیے اس topic کو چوز کیا گیا "کیوں" کیونکہ جب ایک عورت اپنا پردہ اتارتی ہے اپنی حیا اتارتی ہے آپ پردے کے کیسی بھی لیول پہ ہو سکتے ہیں ہو سکتا ہے آپ صرف ڈوپٹہ لے رہے ہو ایک ایک کر کے جب وہ ساری پتیاں اتر جاتی ہے تو پھول مرچھا جاتا ہے بلکہ پھول کا وجود ہی نہیں رہتا وہ گر جاتا ہے اور جب وہ زمین پر گرتا ہے تو لوگ مسل کر اس کے اوپر سے گزرتے ہیں اس کو کچل کر گزر جاتے ہیں توجب یہ عورت خود اتارتی ہے اپنے ایک ایک کر کے اپنے سارےpatel جب اتارتی جاتی ہے تو باہر کی دنیا اس سے فاٸدہ اٹھاتی ہے کیا ہو گا تھوڑی دیر مزہ لیا And that set شیطان یہ کام کرتا ہے وسوسے ڈالتا ہے اتار دو کوٸی ضرورت نہیں تمہں کرنے کی یہ important نہیں ہے اسلام میں یہ فرض نہیں ہے دیکھو یہ نہ کرو آپextremist ہو جاٶ گی یہ سارا کون کرتا ہے یہ شیطان کا کام ہے آپ اپنے western ملکوں میں دیکھ لیں ادھر کیا ہے کھولے عام وہ لوگ بدکاری کے کام کر رہے ہیں آپ دیکھں کتنے ہمارے youngster( نوجوان ) ماں بہن وہاں تو کوٸی ہے ہی نہیں احترام ہی نہیں ان کا تو کہ اسکی وجہ سے ان کا خاندانی نظام ہی خراب ہوا ان کے بچے برباد ہو گۓ وہ اپنے بوڑھے والدین کو Old house میں لے جاتے ہیں اب ان سب کی بنیاد جو تھی وہ حیا تھی جب حیا نہیں رہی تو جو چاہے تم کرو تو پردہis a basic things اپنے آپ کو چھپاناis a basic thing یہ وہ لباس ہے جو اللہ نے آپ کے لیے پسند کیا آپ کو پتہ اسلام سے پہلے عرب میں بھی جو ہے اس طرح کا ہوتا تھا کہ اگر وہ طواف کیا کرتے تھے تو اپنے کپڑے اتار کر طواف کرتے تھے یعنی اسلام سے پہلے کی بات بتا رہی ہوں وہ کہتے تھے ان کپڑوں میں ہم نے گناہ کیے ہیں سو ہم ان کپڑوں میں طواف نہیں کرے گیں جو ان کی عورتیں تھی وہ بھی سارے کپڑے اتار دیتی تھی لکن private part تھوڑا سا چھوٹا سا کپڑا رکھ لیتی تھی یا کسی سے کپڑے ادھار لے کے وہ پہن لیتے تھے کہ یہ کسی کے کپڑے ہے پھر یہ اتار دیتے تھے یاکوٸی نیۓ کپڑے لے لیتے تھے پرانے کپڑوں میں طواف نہیں کرتے تھے تو اللہ تعالی نے یہ جو سارا حال تھا اس کے اوپر جو آیات کیا تھیں
اے آدم کی اولاد تم مسجد کی ہر حاضری کے وقت اپنا لباس پہن لیا کرو یعنی مسجد حرم اور باقی جو مساجد ہیں کہ کیا جب آپ نے وہاں جانا ہے تو اپنا لباس پہن کر جانا اس سے پہلے یہ سب کچھ ہوتا تھا یعنی ہمیں یہ پتہ چلتا ہے اسلام نے پردہ پوشی کا کتنا زیادہ اس کا حکم دیا ہے حتٰی کہ یہ بات ہے کہ کوٸی شخص ننگا ہو تو اسلام کیا کہتا ہے اس کے بارے میں کہ اگر کوٸی شخص ننگا ہو تو اسلام دیکھنے والے کو اس کا ستر دیکھنے سے منع کرتا ہے جیسے کے حضرت محمدﷺ کی جو حدیث ہے اس کےاندر کیا الفاظ ہے
کوٸی شخص کسی دوسرے کی شرم گاہ نہ دیکھےاور نہ ہی کوٸی عورت کسی دوسرے کی شرم گاہ کو دیکھےسبحان الله کوٸی کسی کو نہیں دیکھ سکتا مرد مرد کو نہیں دیکھ سکتا عورت عورت کو نہیں دیکھ سکتی آپ دیکھں بہت افسوس سے مجھے کہنا پڑتا ہے لکن یہ میں نے خود سنا ہے اپنے کانوں سے آپ نے بھی سنا ہو گا کہ ویکس کرنے کے لیے ایک ویکس ہوتا ہے بازوں وغیرہ پر تو آپ کر لیتے ہیں private parts عورتوں کی private parts کی ویکس کرنے کے لیے عورتیں آتی ہے إِنَّا لِلّهِ کتنی ڈرا دینے والی بات ہے یعنی اپنا سب کچھ مرد کے سامنے نہیں کھول رہی لکن عورت کے سامنے کھول رہی حلانکہ ایک عورت بھی عورت کی شرم گاہ کو نہیں دیکھتی میں نے آپ کو کلیر کٹ حدیث بتا دی لکن ایسا ہو رہا ہے آپ سب نے دیکھا ہو گا کوٸی نہیں رہا اب دیکھے سویمنگ کرنے کے لیے لڑکیاں جاتی ہے تو وہاں کیا ہے وہاں بھی کھولے عام ایک دوسرے کو دیکھتے کس قسم کے کپڑے پہنتی ہے ایک دفعہ یوں ہوا کہ حضرت محمد ﷺ نے دیکھا ایک آدمی کھولے میدان میں سر عام نہا رہا تھا تو نبی ﷺ اسی وقت ممبر پر چڑھے اللہ تعالی کی حمد ثنا بیان کی اور فرمایا یقینًا اللہ تعالی بہت زیادہ حیا دار اور پردہ دار ہے شرم و حیا اور پردے کو پسند کرتے ہے لحاظا جب تم میں سے کوٸی شخص غسل کرے تو اسے چاہے کے لوگوں سے اوٹ کر لیا کرے یعنی پردہ کر لیاکرے سبحان الله اور ہمارے ہاں کیا اوپن سب کچھ ہے لڑکیاں جا رہی ہے باقاٸدہ سوٸمنگ کر رہی ہے کہ ہمارا آپس میں کوٸی پردہ نہیں عورت کا عورت سے پردہ ہے مرد کا مرد سے پردہ ہے لکن ایسا نہیں ہےیعنی ایک دفعہ کسی نے پوچھا تھا انہوں نے سوال کیا نبی ﷺ سے کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ہم میں سے کوٸی شخص بلکل اکیلا ہو تو پھر کیا کرے تو نبی ﷺ نے فرمایا لوگوں کی نسبت اللہ تعالی اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہے کہ آپ سے حیا کی جاے یعنی بلا ضرورت آپ اکیلے بھی ہو تو ننگے نہ رہے سبحان الله
تو پھر شیطان کیا کرتا ہے اچھا ایک اور بات ہے عورت کا عورت سے پردہ ہے لکن جسے ڈیلوری کے دوران ظاہر ہے اسے ایک عورت کی ضرورت ہے کٸ ایسی بات ہوتی ہے ڈاکٹر کو دیکھانا پڑتا ہے وہاں جاٸز ہے لکن اتنا اتنا جتنا لازم ہے آپ کے لیے جس part پہ آپ کو problem ہے وہ صرف آپ ان کے سامنے کھولے پوری کی پوری نہ کھولے اس کے علاوہ فی میل ڈاکٹر نہیں ہوتی کوٸی بھی آپ کو treatment کروانا ہے اگر ڈیلوری کے علاوہ اس کے لیے آپ جا سکتے ہے میل ڈاکٹر کے پاس لکن اتنا حصہ کھولے پہلے تو کوشش کرے فی میل ڈاکٹر ہو نہیں ہے کوٸی ایکسپرٹ نہیں ہے کوٸی میل کے پاس ہی جانا پڑتا ہے تو پھر آپ صرف اتنا ہی پارٹ کھولے جتنا ضروری ہے یہ نہیں کے آپ سب کچھ کھول کر بیٹھ گٸے یہاں پر ہم لوگ بازاروں میں جاتے ہیں لڑکیاں پردہ کر کے جاتی ہے یا جب وہ کسی Shop پر جاتی ہے تو shopkeeper پردہ آگے کر دیتا ہیں کہ اب آپ آرام سے اتار لیں باہر کی دنیا تو سیو ہو گٸ اب آپ آرام سے کپڑے پسند کر لیں تو لڑکیاں آرام سے اپنا نقاب اتارتی ہے اور جناب کپڑے پسند کرتی ہےباہر والے سارے لوگوں سے اپنے آپ کو کور کر کے shopkeeper کے سامنے کھول دیتی ہے اسی طرح جب رسٹورنٹ وغیرہ میں جاتی ہے شادیوں میں جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے یہاں تو اتارنا ہےکھانا تو کھانا ہے تو کیا کرے ان شاء اللہ مجھے اس کا Question بھی آیا ہے کہ ہم باہر جاۓ تو کیسے کھانا کھاۓ کیا کرے ان شاء اللہ اس کے بارے میں آپ کو بتاٶں گی کہ آپ نے کیسے کھانا کھانا ہے اور کیسے اپنے آپ کو کور رکھنا ہے لکن دیکھے کوٸی exceptional نہیں ہے اس معاملے کہ آپ رسٹورنٹ میں جا رہی ہے تو آپ اتار دے صحابیات بھی تو کھاتی تھی نہ ام المومنین بھی تو کھاتی تھی تو ان شاء اللہ آپ کو طریقہ میں بھی بتاٶں گی کہ آپ نے کیسے کھانا ہے تو کیا بات ہمارے سامنے آٸی کے ابلیس آپ سے پردہ نہیں کروانا چاہتا کیوں نہیں کیونکہ پردہ اتر گیا تو حیا اتر گٸ ایمان چلا گیا تو پھر جو مرضی کروا لو تو وہ چاہتا ہے کہ آپ کا پردہ اترا جاۓ جس بھی پردے کے مقام پر اس وقت آپ موجود ہے اس سے نیچے آپ نے کبھی نہیں آنا اس سے اوپر جانا ہے ان شاءاللہ اور آپ جو جو آپ خود کو کور کرنا شروع کریں گیں جیسے آج میں نے اپنے سٹوڈنٹس کو ایک اکٹویٹی دی کہ آپ نے ایک ہفتہ آپ گھر میں بھی ہوں گے تو اپنا ستر ڈھانپ کر رکھنا ہے وہ بچے تھے ان کو نہیں پتہ تھا کہFather کے سامنے مطلب ڈوپٹہ اتار دے پھر میں نے ان کو سمجھایا نہیں آپ کا فیس آپ کا ہاتھ آپکے پاٶں یہ آپ کا Father آپ کے بھاٸی دیکھ سکتے ہیں otherwise آپ کا پورا ستر چھپانے والی چیزیں ہیں تو میں نے کہا یہ آپ نے پریکٹس کرنی ہے اس کے علاوہ دیکھں پردہ کیا ہو گا تو ایک اور بہت بڑی چیز ہے کہ پرفیوم لگاکر لڑکیاں چلی جاتی ہے اتنا سخت اس چیز کا گناہ ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو کور کیا لکن آپ پرفیوم لگا کر چلے گۓ جو زانی عورت ہوتی ہے نہ بلکل اتنا گناہ ہے اس کاجب آپ پرفیوم لگا کر جاتی ہے باہر even آپ مسجد میں بھی نہیں جا سکتی آپ کو پہلے غسل کرنا پڑے گا پھر نماز پڑھنی پڑے گی جب آپ پرفیوم لگا کر جاتی ہے تو جو یہ میل ہے وہ اس پرفیوم سے اٹریکٹ ہوتے ہے ان کے ناک کے اندر جوsenses ہے پرفیوم کے وہ بہت تیز ہے اور جب وہ یہ سونگتے ہے یعنی ساٸنس نے یہ پروف کیا ہے جب وہ اس طرح کی خوبصورت پرفیوم سونگتے ہیں تو اس سے کیا ہوتا ہے ان کا یہ کام کرنے کو دل کرتا ہے اس عورت کے ساتھ گندی بے حیاٸی کا کام کرنےکو دل کرتا ہے ہر حکم میں حکمت ہے تو کبھی آپ نے غیر محرموں کے پاس پرفیوم لگا کر نہیں جانا اپنے Husband کے پاس جانا تو ضرور لگا کر جاۓ اس سے بہترین تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا اپنے آپ کو اپنے شوہروں کے لیے محفوظ کر لے آپ ان کی شہزادیاں ہیں لوگوں کی شہزادیاں نہیں ہے اللہ تعالی ہم سب کو پردے کی توفیق عطا فرماۓ اور آپ نے سیریس کے end تک میرے ساتھ رہنا ہے ان شاء اللہ

pardah seriesWhere stories live. Discover now