چلو وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے،،،
پہ کیا کریں ہمیں اک دوسرے کی عادت ہے،،،تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع،،،
میں آئینہ ہوں مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے،،،میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا،،،
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے،،،ترے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی،،،
نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے،،،وصال میں بھی وہی ہے فراق کا عالم،،،
کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے،،،یہ مشکلیں ہیں تو پھر کیسے راستے طے ہوں،،،
میں ناصبور اسے سوچنے کی عادت ہے،،،یہ خود اذیتی کب تک فراز تو بھی اسے،،،
نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے،،،
احمد فراز...
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
"اب کیا کرنا ہے "
"کرنا کیا ہے بس اسے یہاں لانا ہے " ایک مکروع خیال کے تحت مسکراہٹ ابھری تھی
"ابھی نہیں ابھی کچھ کیا تو سارا شک تم پر جائے گا "
"پھر کب " وہ تلملایا
"بس کچھ دن ٹھنڈا سانس لے "
"پر کام پورا کرنا ہے کسی بھی قیمت پر اس کو کسی قابل نہیں رہنے دینا "زمین لرزی تھی ایسی سوچ پر لیکن اسکا دل نہیں کانپا تھا
※※※※ؔ※※※※ؔ※※ؔ※ؔ※ؔ※ؔ
ہادیہ نماز پڑھ کر قدسیہ بیگم کے پاس بیٹھی تھی اسکا دل سوکھے پتے کی طرح لرز رہا تھا دو دن بعد قیصر صاحب نے چلے جانا تھا
وہ دونوں باتوں میں مشغول تھیں کہ کرنل قیصر آگئے
"بابا جانی آج اتنی جلدی کیسے " اس کا چہرہ کھل اٹھا تھا
قدسیہ بیگم بھی متوجہ تھیں
"وہ بیٹا آپکے قاقا آرہے ہیں"
"دلاور آرہا ہے "
"جی اماں وہ سب آرہے ہیں " وہ سکون سے بتا رہے تھے
"اوہ کوئی تیاری ہی نہیں کی کھانے کی بتا دیتے میں سب تیار کروا دیتی "
"دادی جان آپ فکر نا کریں اپ آرام سے بیٹھیں میں سب کروا لوں گی "
یہ کہہ کر وہ اٹھ کر کچن میں چلی گئی جہاں خان سامہ پہلے سے موجود کھانا بنا رہا تھا
"انکل مہمان آرہے ہیں کھانے میں کیا بنا ہے "
وہ اپنے سب ملازموں کا بہت احترام کرتی تھی اور ان کی اذت کرتی تھی
"بیٹی چکن مکھنی بنائی ہے فیرنی بنائی ہے بس اور کچھ نہیں "
"انکل میں بریانی بناتی ہوں آپ پاستا بنا لیں پھر دیکھتے ہیں اور کیا کیا بنانا ہے "
"بیٹی اپ رہنے دو بریانی بھی میں بنا لیتا ہوں "
"نہیں انکل کوئی بات نہیں میں کراتی ہوں "
پھر وہ جلدی جلدی ہاتھ چلانے لگی بریانی کے ساتھ ساتھ سلاد اور ٹرائفل بھی بنا دیے
ابھی چاولوں کی تہ لگا رہی تھی کہ باہر سے ہارن کی آواز آئی تھی
"بیٹی لگتا ہے مہمان آگئے ہیں آپ جائیں میں باقی دیکھ لیتا ہوں " خان سامہ نے اسے کہا تھا
"نہیں انکل بس میں دم پر دے کر جاتی ہوں پھر آکر میں خود ہی دیکھ لوں گی " اسنے مسکرا کر انہیں کہا تھا
باہر یقیناً مہمان آچکے تھے
YOU ARE READING
ہوا مہک اٹھی
RomanceComplicated love story..... Journey of trust ,loyalty and love.... Story revolves around Bilawal Shah and Hadia Qaisar