part 9

505 24 4
                                    


پری ریموٹ مجھے دو ماہی پچھلے 10 منٹ سے اسے چینل چینج کرنے کو بول رہی تھی پر پری اسے اگنور کرنے کے موڈ میں بالآخر وہ غصے سے چلا ہی پڑی

تم دونوں جا کر سو جاؤ آدھی رات ہو گئ پر ہوش نہیں تم دونوں کو
پری تو خیر بچی ہے لیکن تمہارا تو نکاح بھی ہو چکا تب بھی عقل نہیں آئ، تمہاری حرکتیں دیکھ کر اپنے فیصلے پر افسوس ہوتا ، کہیں رائل کی زندگی تو نہیں برباد کر دی، ماما آہ بھر کر کہتی ہیں۔

غلطی پری کی ہے میں آرام سے بات کر رہی تھی،اور ہر بات میں میرے نکاح کا طعنہ دینا ضروری ہے کیا؟ نکاح ہی ہوا ہے میرا، خدا نخواستہ فیل نہیں ہو گئ یوں ایگزام میں
پری منہ چڑا کر روم میں جا چکی ہوتی ہے تو وہ بھی پیچھے سے بڑبڑاتی ہے

تم کھڑی کیوں ہو تم بھی جاؤ،اور بکیا بڑابڑا رہی ہو، تیز بولو تاکہ میں بھی سنوں، وہ اسے خشمگیں نظروں سے گھورتی ہیں۔
نکاح ہو گیا پر بچپنے ہی ختم نہیں ہو رہے وہ بڑبڑا کر چلی جاتی

مجھے سمجھ نہیں آتا آخر سب کو مجھ سے پریشانی کیوں ہے جس دن میں مری ، تب ان سب کو میری قدر ہوگی

چڑیل زیادہ نوٹنکی مت کرو ہماری اتنی اچھی قسمت کہاں جو تم سے جان چھوٹے وہ مصنوئی آہ بھر کر بولتا ہے

تم کو اپنے پورشن میں سکون نہیں ملتا جو تم ہر وقت یہیں پڑے ہوتے وہ جل کر بولتی، اسکی وجہ سے مجھے ڈانٹ پڑی ہے، اور یہ چھپ کر تماشہ دیکھ رہا تھا، دوسروں کے شوہر اپنی بیویوں کو کتنے اچھے سے رکھتے اور یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ غصہ سے اسے دیکھتی ہے

میں تو آئسکریم کھانے جا رہا تھا سوچا چڑیل کو ساتھ لے لوں آخر مجھے اپنی جان جو پیاری ہے 😜

ٹھیک ہے چلو وہ آئسکریم کا سن کر خوش ہو جاتی اور باقی باتوں کو ایسے اگنور مانتی جیسے سنا ہی ہو

پاگل نہ ہو تو

میں نے سن لیا ہے وہ پیچھے مڑ کر گھورتی ہے

کیا جان من💞

یہی کہ اگر تم یہاں سے ہلے نہیں تو زندگی بھر افسوس رہیگا ماہی فلاور پوٹ اسکی طرف پھینکتے ہؤۓ بولتی ہے جسے راحل کیچ کر لیتا
اگر یہ ٹوٹتا تب تم زیادہ اچھے سے آئسکریم کھاتی وہ اسے گھورتا ہے پر وہ کندھے آچکا کر کار کی طرف بڑھ جاتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ روڈ کراس کرتی ہے تبھی اس نے چیخنے کی آواز سنی اور دیکھتے ہی دیکھتے سڑک پر خون پھیل گیا
ماما وہ چینخ کر بیٹھ جاتی ہے اسکی پیشانی پسینے سے تر رہتی اور آنکھوں میں آنسو

ایمی تم ٹھیک تو ہو نہ اسفی کی آنکھ اسکی چینخ سے کھل جاتی وہ گھبرا کر اس سے پوچھتا ہے
ایمی سر ہلا کر واشروم چلی جاتی ہے اور ہمیشہ کی طرح وہ اب بھی جاۓنماز پر کھڑی ہوتی ہے
اسفی اسکے ہلتے وجود کو بے بسی سے دیکھتا ہے

تو زندگی من ھستی۔۔۔۔۔۔ CompleteWhere stories live. Discover now