Episode 5

1.5K 90 16
                                    

"کیا ہوا الویرا...شائستہ نے بتایا تم مجھ سے ملنے آئی تھی بوتیک میں..خیریت تو تھی؟'' کائنات اس کے کمرے میں آتی ہوئی بولی تھی....
"ہاں وہ میں نے کچھ دکھانا تھا تمہیں لیکن تم تھی نہیں..شائستہ نے بتایا کسی دوست سے ملنے گئی ہو..تو آگئی میں واپس....کس سے ملنے گئی تھی؟'' الویرا نے کائنات سے سوال کیا تھا..
"ہاں وہ بوتیک کے سلسلے میں ہی گئی تھی..کچھ انفارمیشن لینی تھی...تتتم بتاؤ نہ...کیا دکھانا تھا؟'' اس نے بات تبدیل کی تھی...
"وہ میں نے یہ دکھانا تھا تمہیں'' اس نے خوبصورت غلاف میں لپٹی کتاب سامنے کی تھی..
"یہ تو قرآنِ پاک ہے الویرا..ماشاءاللہ بہت خوبصورت غلاف ہے...مگر یہ کیوں دکھانا تھا؟ مطلب کیا میں سمجھی نہیں..'' وہ نہ سمجھتے ہوئے بولی تھی..
"یارا یہ دیکھو نہ غور سے.. آج نہ میں نے جب قرآنِ پاک کھولا تو قرآنِ پاک میں ایک ایسی صورت ملی مجھے جیسے کہ یہ میرے ہی لئے لکھی ہو...میں نے بار بار پڑھا اور سمجھا...یار سچ میں یہ میرے ہی لئے لکھی ہوئی ہے تم پڑھو تو...'' وہ سورۃ ضحیٰ کائنات کو دکھاتے ہوئے بولی تھی...
"اچھا مجھے بھی سمجھاؤ ذرا..'' وہ مسکراتے ہوئے اسکی جانب متوجہ ہوئی تھی...

"دیکھو..پہلی آیت...
'قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی'
چڑھتا دن...پتا ہے جب میں صبح صبح دن نکلتے ہوئے دیکھتی تھی تو بہت سکون ملتا تھا..سارے دکھ کچھ دیر کو غائب ہو جاتے تھے...پرندوں کی بہت خوبصورت آوازیں آتی تھیں..کتنی خوبصورت قسم کھائی ہے نہ اللہ نے..اور دوسری آیت دیکھو...
'اور رات کی جب اس کا اندھیرا پھیل جائے'
جب آدھی رات کو میں چھت پر بیٹھ کر آسمان کو دیکھتی تھی نہ...تو میں کھو جاتی تھی اس اندھیرے میں..ایسے لگتا تھا جیسے کوئی بھی نہیں ہے اس دنیا میں میرے علاوہ...ایک عجیب خوشبو آتی تھی اور اس میں بہت سکون ملتا تھا..تیسری آیت دیکھو...
'آپ کے رب نے آپ کو نہ چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے'
یار مطلب دیکھو...کہ جب سب نے مجھے چھوڑ دیا تھا تب میں اللہ اکبر کہنے لگی تھی..یعنی ایک امید تھی کہ بےشک سب چھوڑ دیں مگر اللہ اپنے بندے کو نہیں چھوڑتا..پھر چاہے وہ میری طرح گنہگار ہی کیوں نہ ہو..اللہ ہمیشہ وہیں ہوتے ہیں..ہم بھٹکتے ہیں..اور چوتھی آیت بہت خوبصورت ہے...
"اور آنے والا وقت گزرے ہوئے وقت سے بہتر ہوگا'.....
پتا ہے کیسے...میرا آنے والا وقت اسامہ تھے اور گزرا ہوا وقت معاویہ..اور تمھارے سامنے ہے کہ کونسا وقت خوبصورت ہے..اور پانچویں آیت دیکھو...
'کہ عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا دیگا کہ آپ راضی ہوجائیں گے'
اسامہ تمھارے سامنے ہیں کائنات اور واللہ میں راضی ہوں..اتنی محبت اتنا پیار اتنی عزت اتنی قدر...کبھی کبھی تو حیرت ہوتی ہے کہ میرا نصیب اتنا اچھا ہے..اور چھٹی آیت تو دیکھو..
'کہ کیا آپ کے رب نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا اور پھر ٹھکانا دیا..' امی بابا کے ساتھ جو ہوا...اس کے بعد اللہ نے مجھے خوبصورت رشتے دئے.....رہنے کی جگہ دی اور یہاں تک پہنچادیا..اور ساتویں آیت....
'اور آپ کو گمراہ پایا تو ہدایت دی'
اور یہ اللہ کا سب سے بڑا احسان یے مجھ پر کہ انہوں نے مجھے ہدایت دی..میں کیسی تھی اور اب کیسی ہوں..یہ سب اللہ کا کرم ہے....
آٹھویں آیت میں...
'آپ کو نادار پایا تو غنی کردیا'
یعنی کہ سب کچھ ہو کر بھی میرے پاس کچھ نہیں تھا..اور پھر اللہ نے مجھے خوبصورت رشتے دئے تم ملی اسامہ ملے..میں نے اپنے رشتوں کو پہچانا..اللہ نے مجھے ہدایت عطا کی...اور اب دیکھو..مجھ سے زیادہ غنی کون ہے بھلا..
نویں اور دسویں آیات میں اللہ میرے اخلاق درست کروانے کو کہ رہے ہیں..
'اور اب جو یتیم ہے اس سے سختی نہیں کرنی اور سائل کو ڈانٹنا نہیں ہے'
یعنی اپنے لہجے میں نرمی لانی ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی یے..اونچی اور سخت لہجے میں بات نہیں کرنی..محبت سے ادب سے پیار سے بات کرنی ہے..
'اور آخری آیت اس صورت کی
'اور اب جو آپ کے رب نے آپ کو نعمتیں عطا کی ہیں انکا ذکر کرتے رہنا ہے'
نعمتیں وہی جیسے کہ تم بتاتی تھی کہ ایک رشتے کیلئے روتی رہوں گی تو باقی سب کی محبتیں نہیں دیکھ پاؤں گی..اور یہ ہدایت کی نعمت..یعنی اب اگر اللہ نے مجھے ہدایت دیدی ہے تو میں دوسروں تک بھی اللہ کا پیغام پہنچاؤں..اور اللہ کا ہر حال میں شکر کروں ان نعمتوں پر جو اس نے مجھے عطا کی ہیں...'' وہ اسے سمجھانے کے انداز میں بولی تھی..
"تمہیں واقعی بہت خوبصورت سورۃ ملی ہے اللہ کی طرف سے الویرا...بہت خوبصورت!...اچھا مجھے جانا ہے پھر ملتے ہیں'' وہ حیران تھی کہ الویرا نے وہ پالیا تھا جو وہ اسے دینا چاہتی تھی...کہ اپنی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزارے..اور وہ جانتی تھی کہ اب اس کیلئے کوئی مشکل نہیں ہوگی..کیونکہ اب وہ کبھی مشکل میں نہیں آسکتی...کیونکہ اب رہنما قرآنِ پاک اور اللہ ہیں...
"مگر تھوڑی دیر تو رک جاتی نہ'' وہ معصومیت سے بولی تھی..
"پھر آؤں گی نہ'' وہ اسی معصومیت سے جاتے ہوئے کہ کر گئی تھی.. جس ہر وہ دونوں خوب ہنسی تھیں..

آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں (✔Completed)Dove le storie prendono vita. Scoprilo ora