"یہاں کیوں بیٹھی ہو الویرا...سب نیچے باتیں کر رہے ہیں اور تم یہاں اکیلی بیٹھی ہو..''زہیب اسکے قریب آکر بیٹھا تھا...
"پتا نہیں زہیب بھائی...دل نہیں کررہا تھا وہاں بیٹھنے کا تو یہاں آگئی...لیکن آپ کیوں اب تک جاگ رہے ہیں آپ کا نکاح ہے صبح...دیکھیں مہجبین کو...کب کی سوگئی ہے...سیکھیں کچھ اس سے...'' اس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا تھا..
"ہاہاہاہا...اسکا تو ہمیشہ کا ہے...کسی چیز کی فکر نہیں اسے...بس سونے اور کھانے کو مل جائے اسے...باقی دنیا میں چاہے آگ لگتی رہے....تم بتاؤ مجھے..آغا جان سے اب تک خفا ہو تم؟ معاف نہیں کیا انہیں یا ہم سب کو جو یہاں آکر بیٹھ گئی اکیلی...'' زہیب سنجیدہ ہوا تھا...
"نہیں زہیب بھائی ایسا نہیں ہے..میں نے انہیں تب ہی معاف کردیا تھا جب اسامہ نے مجھے حضرت ابو بکر صدیق(رض) کا واقعہ سنایا تھا...میں نے تو فوراً معاف کردیا تھا سب کو...رہی بات یہاں کی...تو رات کو سکون ملتا ہے آسمان کے نیچے بیٹھنے سے...میں اپنے گھر بھی بیٹھتی ہوں..'' وہ زہیب کی طرف متوجہ ہوئی تھی...
"عجیب نہیں لگتا الویرا''
"کیا بھائی؟''
"یہ دین کی باتیں کرنا...مطلب جب کوئی نصیحت کرے تبلیغ کرے کوئی واقعہ سنائے کوئی بات بتائے دین کی...تو عجیب نہیں لگتا؟''
"نہیں..عجیب کیوں لگنا بھائی؟''
"نہیں مطلب کبھی تم سے اس بارے میں بات نہیں ہوئی نہ...تو عجیب لگا''
"مجھے بھی لگتا تھا پہلے پہلے....جب میری عدت کے دوران کائنات کوئی بات بتاتی تھی نہ دین کی..تو مجھے غصہ آتا تھا کہ میں اس مصیبت میں ہوں اور یہ لکچر دیرہی ہے مجھے...پھر آہستہ آہستہ میں نے اللہ اکبر پڑھنا شروع کیا..اللہ سے انکی مدد مانگی...فجر کی پابندی کی...اور فجر کے ساتھ ہی مجھے اللہ سے محبت ہوگئی اور آپ کو پتا ہے....جب اللہ سے محبت ہوجاتی ہے نہ...تو اللہ کے نام اچھے لگنے لگتے ہیں..انکا کلام اچھا لگتا ہے...انکے پیغمبر اور اولیا اچھے لگتے ہیں...انکے احکام اچھے لگنے لگتے ہیں....یہ جو مدارس ہوتے ہیں اور جو علماء ہوتے ہیں یہ بھی برے نہیں لگتے....کوئی آپ کو دینی بات بتادے تو وہ بھی نہیں لگتی بری....دینی کتابیں بھی بری نہیں لگتیں...کوئی کیسا بھی ہو خود لیکن اگر ہمیں اچھی بات بتارہا ہو تو انکی تبلیغ بھی بری نہیں لگتی...لوگ طنز بھی کریں تو آپ اللہ کیلئے صبر کر لیتے ہیں..کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور اگر کوئی آزمائش آجائے تو آپ کا رب نکالتا ہے آپ کو اس آزمائش سے اور آپ کے درجات بھی بڑھاتا ہے....ابھی آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا اور سوچ رہے ہونگے کہ کب چپ کروں گی...لیکن جب اللہ سے محبت ہوجاتی ہے نہ تو دل کرتا ہے کہ بس کوئی اللہ کے بارے میں بتاتا ہی رہے...'' اس نے مسکراتے ہوئے کہا تھا...
"تو دعا کرو نہ اپنے بھائی کیلئے کہ اللہ کی محبت مل جائے مجھے''
"آپ یہ دعا پڑھئے گا نہ...
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي، وَمِنَ المَاءِ البَارِدِ..
اے اللہ ، میں آپ سے آپ کی محبت اور ان لوگوں کی محبت کے لئے دعا گو ہوں جو آپ سے محبت کرتے ہیں...اور ان اعمال کیلئے بھی جو مجھے آپ کی محبت تک پہنچا دیں..اے اللہ اپنی محبت کو میرے لئے مجھ سے..میرے گھر والوں سے اور ٹھنڈے پانے سے زیادہ محبوب بنا دیجئے..*''
"ٹھنڈے پانی سے؟ مطلب؟'' وہ نا سمجھتے ہوئے بولا تھا..
"ہاں نہ....رمضان کے ماہ میں سخت گرمی میں جب کوئی روزہ رکھتا ہے اور اسے ٹھنڈے پانی کی طلب ہوتی ہے....مگر وہ نہیں پیتا...پتا ہے کیوں؟ کیونکہ اسے اللہ سے محبت ہوتی ہے...اور وہ اس محبت کی وجہ سے پیاس برداشت کرتا ہے...ایسے ہی ہم...اللہ کی محبت میں آزمائشوں پر ثابت قدم رہتے ہیں...کیونکہ پتا ہوتا ہے...کہ جب مغرب کی آذان ہوگی تو پانی مل ہی جائے گا...''
"اوہ اچھا اچھا''
"جی جی میں بھی کروں گی آپ بھی کل نکاح کے وقت کیجئے گا...اس وقت دعا قبول ہوتی ہے...''
"تمہیں کیسے پتا؟ تم نے بھی کی تھی کیا؟ ''
"میں کیوں بتاؤں آپ کو....ہر بات بتانے والی تھوڑی ہوتی ہے کوئی''
وہ دونوں اس بات پر خوب ہنسے تھے.....

KAMU SEDANG MEMBACA
آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں (✔Completed)
Spiritualیہ کہانی ہے دو محبت کرنے والوں کی جو بتاتے ہیں کہ زندگی گزارنے کیلٸے محبت ضروری نہیں ہوتی۔۔ ایسے مخلص رشتوں کی جو سکھاتے ہیں ساتھ نبھانے کیلٸے کسی رشتے کا ہونا ضروری نہیں۔ ایسے قدر دانوں کی جو بتاتے ہیں ...