پیش لفظ:
اسلام و علیکم میرے پیارے قارئین!!!میں حاضر ہوں ایک نئی کہانی" میرا نصیباں" کے ساتھ۔اُمید ہے آپ سب کو پسند آئے گی۔اس کہانی کو لکھنے کا مقصد ہے کہ ہم اور ہمارا سماج اجاگر ہو۔یہ کہانی ہے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے۔میں شکر گزار ہوں میری پیاری ریڈر رباب کی جنہوں نے میری توجہ اس ٹاپک کی جانب مبذول کروائی۔عموماً آج کے دور میں والدین لڑکیوں کی پڑھائی کو ترجیح تو دے رہے ہیں لیکن کیا ہم اتنی ہی توجہ پر اُن پر دھیان دیں پا رہے ہیں۔اپنے بچوں کا کسی اسکول میں داخلہ تو کروا دیتے ہیں لیکن کیا کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ ہمارا بچہ کیا سیکھ رہا ہے؟؟اُس کی توجہ پڑھائی کی جانب ہے بھی یا نہیں آیا وہ بس نام کو روزانہ اسکول آ اور جا رہا ہے۔میں یہ بات اپنی خود ساختہ بنائی ہوئی نہیں کہہ رہی ہوں۔میں نے ایسی بھی ماؤں کو دیکھا ہے،جو اپنے بچوں کو اسکول توپڑھنے کے لیے بھیج رہی ہیں لیکن اس بات پر دھیان ہی نہیں دیتیں کہ ہمارا بچہ یا بچی اسکول جا رہے ہیں تو کیا وہ صحیح پابندی سے پڑھائی کر رہے ہیں؟؟؟یا بس اسکول جانا ہے تو جا رہے ہیں پھر پڑھنا آیا تو آیا ورنہ نہ آیا، اسکول تو جا رہے ہیں ناں؟؟کیا اس بات سے ہمارا فرض پورا ہو جاتا ہے؟؟یہیں بات آج اس کہانی کےذریعے بتانا چاہتی ہوں۔ایک بچے کی پہلی درس گاہ اُس کی ماں کی گود ہوتی ہے،اس لیے ایک عورت کا ،ماں کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے۔ایک لڑکی نسلوں کی امین ہوتی ہے،اُسی سے نسلوں کی آبیاری ہوتی ہے۔ایک ماں پڑھی لکھی ہوگی تو اولاد کی صحیح تربیت کر پائے گی...اپنی اولاد کو صحیح اور غلط کا فرق واضح کرنا سکھا پائے گی۔آج ہمارے سماج کے خود ساختہ بنائے گئے مفروضے کہ بیٹی کو پڑھا لکھا کر کیا کرنا ہے... چولہا چکی میں ہی تو جھونکنا ہے... اسے ہم نے کون سا نوکری کے لئے بھیجنا ہےکیوں...آخر ایسی باتیں کیوں؟؟ ہر لڑکی اسی لیے تو نہیں پڑھتی کہ وہ نوکری کرے،وہ تو شعور حاصل کرنے کے لیے پڑھتی ہے۔
محبت میں فریقین کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا، ایک دوسرے کے فیصلوں کو ترجیح دینا بہت ضروری ہوتا ہے تب ہی ازدواجی زندگی کی گاڑی اپنی صحیح راہوں پر گامزن رہتی ہے ڈگمگاتی نہیں اس کہانی میں آپ ملیں گے ایسے ہی کچھ کرداروں سے۔
نامکمل کرداروں کی مکمل داستاں۔۔۔۔محرمیوں کی شکار، نصیب کے لکھے پر یقین رکھنے والی لڑکی۔۔۔رب سے نیک ہمسفر کی متمنی اپنی ذات کے لیے بھی اتنی ہی استقامت اور اچھائیاں مانگتی ہے۔۔۔اپنے ہمسفر سے عزت،توجہ اور محبت کی توقع رکھتی ہے۔۔۔آپسی رشتے میں محبت سے زیادہ خلوص، وفاداری، پاسداری، دیانت داری کو ترجیح دینے والا لڑکا۔۔۔دو فریقین میں مساوی حقوق کا قائل۔۔۔ اپنی خوشیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے فریق کی خوشیوں کو عزیز رکھنے والا۔۔۔ پارس انصاری اور زوہیب شاہ کی کہانی جو مکمل کرتے ہیں ایک دوجے کو۔۔۔۔
اس کہانی کے تمام کردار فرضی ہیں۔حقیقی زندگی سے ان کرداروں کا کوئی تعلق نہیں۔
(احمرین شیخ)
ŞİMDİ OKUDUĞUN
میرا نصیباں (COMPLETED)
Kısa Hikayeنامکمل کرداروں کی مکمل داستاں۔۔۔۔محرمیوں کی شکار، نصیب کے لکھے پر یقین رکھنے والی لڑکی۔۔۔رب سے نیک ہمسفر کی متمنی اپنی ذات کے لیے بھی اتنی ہی استقامت اور اچھائیاں مانگتی ہے۔۔۔اپنے ہمسفر سے عزت،توجہ اور محبت کی توقع رکھتی ہے۔۔۔آپسی رشتے میں محبت سے ز...