Epi 2

790 51 9
                                    

عشق زندگی
از سکینہ زیدی
قسط نمبر ٢

”فاتح تم نے کل گارڈس کو واپس کیوں بیجھ دیا تھا؟“۔۔۔میر وجدان نے اپنی مخصوص رعب در آواز میں سوال کیا۔۔۔

”دادا ساٸیں وہ مجھ ایزی فیل نہیں ہورہا تھا“۔۔۔فاتح چاۓ کا کپ لبو سے لگاتا بولا سب اس وقت خاموش سے ناشتہ کررہے تھے۔۔۔

”فاتح تم بچے نہیں ہو۔ تمہیں معلوم ہے دوسرے گاوُں والے شیرازی ہمارے دشمن ہیں وہ ہمارے اپر حملہ کرنے کے موقعہ دیکھتے ہیں“۔۔۔میر وجدان تیز لہجے میں بولا۔۔۔شیرازیوں کے نام پر فاتح نے مٹھیاں بھنیچی وہ ہی لوگ تو تھے جس بے اس کے باپ کے دل میں غلط فہمی ڈالی۔۔۔

”اب تم بغیر گارڈس کے کہٸی نہیں جاٶ گے“۔۔۔۔میر وجدان سخت لہجے میں بول کر کھڑے ہوۓ لیکن رکے۔۔۔

”رات گیٹ پر جو گارڈ کھڑا تھا صبح تم نے نوکری سے نکالا ہے“۔۔۔وجدان نے سوال کیا تو بےساختہ روشنی نے خوف زدہ نظروں سے فاتح کو دیکھا جو سخت نظروں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔

”جی دادا سائیں“۔۔۔فاتح بولا تو میر وجدان سر اثباب میں ہلاتے بغیر دوسرا سوال کیۓ آگے بڑ گۓ وہ انُ کا لاڈلا پوتا تھا اسُ سے زیادہ سوال وہ نہیں کرتے تھے وہ فاتح کے لیۓ بابا ماں دادا سب بنے تھے۔۔۔
🌟🌟🌟🌟🌟
"اریکہ گڑیا تم کیوں اپنے معصوم بھائی کی پوری کلاس کے سامنے بیزیتی کروانا چاہتی ہوں"...دس منٹ سے گھر پر کھڑا بالاج بےبسی سے بولا حنا جہان صاحب کے ساتھ جاچکی تھی لیکن اریکہ میڈم کا آج پہلا دن تھا اور اریکہ کا دیر سے اٹھنا اب دیر سے اٹھی تھی تو اس وقت تیاری میں لگاتی جلدی جلدی...

"بس بس آگئی شولی (سوری) بھائی"...اریکہ تیار ہوکر آکر معصومیت سے بچوں کی طرح کان پکڑ کر بولی تو بےساختہ مسکرادیا...

"اچھا چلو جلدی بیٹھو گاڑی میں"...بالج نے اد کے لیئے دروازہ کھولا تو اریکہ مسکرا کر بیٹھی...

"اگر کل تم مجھ سے پہلے نہ اٹھی نہ تو دیکھنا پھر"...بالاج گاڑی روڈ پر ڈالتا بولا...

"تو کیا کریں گے آپ"...اریکہ نے سوالیاں آئبرو اچکائی...

"تو میں ایک ہفتے کے لیئے تمہارا چوکلیٹ کیک اور چوکلیٹس کھانا بند کردوگا"...اپنی طرف سے بالاج نے خوف ناک سزا سنائی جو واقعی اریکہ کے لیئے خوف ناک تھی وہ کیکس اور چوکیلٹس کی دیوانی...

"نہ...نہیں بھیا پلیز آپ تو اتنے کیوٹ سے بھیا ہیں نہ میرے اپنی معصوم بہن کے ساتھ ایسا ظلم کریں گے"...اریکہ نے نا آنے والے آنسو صاف کرتے کہا...

"ڈرامے باز"...لیکن اریکہ یہ غلط ہے دیکھنا نہ آج کتنا لیٹ ہوگئے اور آپ نے ناشتگ بھی نہیں کیا"...بالاج سنجیدگی سے بولا...

"جی بھائی کل سے پکا آپ سے پہلے اٹھ جاؤگی"...اریکہ کے بولنے پر بالاج مسکرایا...
🌟🌟🌟🌟🌟
"تمہاری وجہ سے پھر لیٹ ہوگیا آج"...زارون اپنے جلدی نہ اٹھنے کا  الزام صارم پر ڈالتا جلدی سے یونی کے گیٹ سے اندر انٹر ہوا...

Ishq Zindagi (Complete✅)Where stories live. Discover now