Epi 9

689 43 4
                                    

عشق زندگی
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 9

"گڑیا گاڑی میں بیٹھو آیا میں"...بالاج نے اریکہ کو گاڑی کی چابی دی تو وہ گاڑی کی طرف چل دی...

"ہاں تو کیا بول رہے تھے تم صارم"...بالاج صارم سے بولا جو کچھ بول رہا تھا لیکن اریکہ کے آنے پر خاموش ہوگیا تھا...

"ہاں وہ ہمارے داا کی سالگرہ آرہی ہے تو فاتح اور میں دادا کی سالگرہ سیلبریٹ کرنا چارہے ہیں تو میں بول رہا تھا تم بھی آنا سب ک ساتھ"...صارم نے بالاج کی گاڑی سے نظریں ہٹاکر کہا البتہ فاتح کی نظر گاڑی پر ہی تھی...

"اچھی بات ہے یار ضرور آوگا میں"...بالاج خوشی سے بولا...

"اپنی بہن کو بھی لانا"...صارم جلدی سے بولا...

"ضرور اور پہلے بھی کہا تھا میری بہن تیری بھی بہن ہے"...بالاج بولا...

"اللہ نہ کرے"...صارم نے بےساختہ کہا...

"نہیں مطلب میری بھی بہن ہے اور اریکہ جیسے بہن تو تمہارے لیئے ہی ٹھیک ہے"...صارم نے گڑبڑا کر بات بدلی اور فضول میں قہقہہ لگایا عارب مسلسل صارم کو گھور رہا تھا...

"میری بہن کی بری مت کرنا ورنہ بالاج بالاج نہیں رہے گا"...بالاج نے سنجیدگی سے کہا اور پھر ایک زور سے تھپکی اس کی پشت پر ماری...

"چلو پھر ملتے ہیں کل ضرور آنا اپنی تینوں"...صارم بالاج سے بولتا فاتح کو لیتا آگے بڑا...
🌟🌟🌟🌟🌟
"سچ بتائیں مذاق تو نہیں کررہے"...روشنی کو ابھی بھی یقین نا آیا کہ واقعی وہ ان کی اریکہ ہے جو کل ان کی حویلی آرہی ہے...

"میرا تمہارا مذاق ہے"...فاتح نے آئبرو اچکائی...

"مذاق تھوڑی کسی کا ہوتا ہے"...ہی ہی ہی ہی...روشنی ہنستے ہوئے بولی تو صارم کا بھی قہقہہ نکلا...

"بھائی وہ ہمیں پیچھان جائے گی"...تحریم نے سوال کی تو کچھ لحمہ صارم نر خاموشی سے ہونٹ بھینچ لیئے...

"تحریم گڑیا اسےُ کچھ یاد نہیں اور ابھی گھر میں اسُ سے یہ بات کوئی کرے گا بھی نہیں دادا ماما بابا سب کو منع کردیا ہے اس لیئے آپ لوگ بھی خیال رکھنا اوکے"...صارم نے سنجیدگی سے کہا تو دونوں نے ہاں میں سر ہلایا...

"یہ بات تمہیں صرف روشنی کو سمجانے کی ضرور ہے کہ وہ اپنی ایفی ٹاور لمبی جتنی زبان بند رکھے"...چائے کا گھونٹ لیتے سنجیدگی سے فاتح نے کہا اور نظر موبائل پر ڈالی روشنی نے خوانخوار نظروں سے فاتح کو دیکھا صارم اور تحریم بہت مشکل سے قہقہہ ضبط کہئے بیٹھے تھے...
🌟🌟🌟🌟🌟
"یہ تم نے پکا بالاج کے ہاتھوں شہید ہونے کی خوائش کرلی ہے کیا"...عارب اس سنجیدگی سے بولا عارب اور زارون اس کے ساتھ ہی آگئے تھے حویلی کل کے پروگرام کی وجہ سے...

"کیا مطلب"...صارم موبائل سے نظریں ہٹا کر ناسمجھی سے بولا..

"کیا مطلب کیا..او بھائی یہ جو توُ اریکہ کو آنکھیں پھاڑ کر دیکھتا ہے نہ اور وہ کیا تھا اللہ نا کرے اریکہ میری بہن ہو...بالاج بچا نہیں ہے توُ کسی دن اسُ کے ہاتھوں سے یقینا شہید ہوگا"...عارب نے وارن کیا...

Ishq Zindagi (Complete✅)Onde histórias criam vida. Descubra agora