پارٹ ۱

703 35 50
                                    

کمرے کی کھڑکیوں سے سورج کی روشنی چھن سے اندر آ رہی تھی

اور وہ شیشے کے سامنے کھڑی اپنے بال بنا رہی تھی
اس نے پہلے اپنے بالوں کا جوڑا بنایا اور پھر بیڈ پر پڑے اسٹالر کو اٹھایا اور اس سے حجاب کیا جب وہ اپنےحجاب پر آخری پین لگا رہی تھی تو ایمان دروازہ کھول کر اس کے روم میں آئی حور بیٹا اٹھ گئی آپ ؟؟؟؟؟؟

حور ۔۔۔۔ جی ماما میں نماز پر کے نہیں سوئی تھی آج یونیورسٹی میں ٹیسٹ تھا تو اس کی تیاری کر رہی تھی

ایمان ۔۔۔ ہممممم ٹھیک ہے بیٹا سب ناشتے پے انتظار کر رہے ہیں تو جلدی آجاؤ پھر تب تک میں حدن کو اٹھا لوں ساری رات یہ لڑکی سوتی نہیں اور پھر صبح اٹھتی نہیں

ایمان کی بات سن کر حور کے ہونٹوں پے مسکراہٹ
آئی اور ساتھ ہی اس کی گال پر ایک ڈمپل نمو دار
ہوا یہ ڈمپل حور کو زیان سے ملا تھا یہ کہنا غلط
نہیں ہو گا کے حور کی مسکراہٹ پے کوئی بھی اپنا
دل ہر سکتا تھا

ایمان نے حدن کے کمرے کا دروازہ کھلا تو کمر ے
میں فل اندھیر تھا اور ساتھ ہی کھڑ کیوں کے پردے بھی کھڑکیوں پے گڑے ہوۓ تھے اے _ سی فل سپیڈ پر چلا رہا تھا اور بیڈ کے سامنے ایل ای ڈی پے کوئی ہارن مووی لگی ہوئی تھی جب ایمان کی نظر وہاں پر پڑی تو تب ہی وہاں ایک ڈراؤنا سین آیا جیسے دیکھ کر ایمان نے بہت مشکل سےاپنے منہ پے ہاتھ رکھ کر اپنی چیخو کا گلا گھونٹا ایمان نے خود کو نارمل کیا اور کھڑکیوں کی طرف چلی گئی وہاں جا
کے اس نے پردے پیچھے کیے تو سارے کمرے میں روشنی پھیلا گئی جب ایمان کی نظر کمرے پر پڑی
تو اس نے بسس افسوس سے اپنا سر ہلایا بیڈ کے پاس نیچے کین ،چاکلیٹ ، لیز ، کے ریپر اور پیزے کے خالی ڈبے پڑے ہوۓ تھے تکیے بھی اردگرد بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے بیڈ شیٹ آدھی بیڈ پہ اورآدھی بیڈ سےنیچے تھی اور وہ بیڈ پے سر تک کمبل لے کے
لیٹی ہوئی تھی ایمان نے اسے کے چہرے سے کمبل
اترا اور بولی حدن اٹھ جاؤ یونیورسٹی نہیں جانا
کیا

حدن۔۔۔ جانا ہے نا ماما اور یہ کہا کے اس نے پھر اپنے
اوپر کمبل لے لیا

ایمان ۔۔۔حدن اٹھ بھی جاؤ تایا ابو ( زیان کے ابو اور
حدن کے دادا جان ) انتظار کر رہے ہیں تمہیں پتا ہے
نا وہ تمہارے بغیر ناشتا نہیں کرتے اور انہو ں نے دوائی بھی لینی ہے ( آج کل سلیم شاہ کا بی پی ہائی رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ بی پی کی دوائی لے رہے تھے )

ایمان کی بات سن کر حدن ایک جھٹکے میں اٹھی اور بیڈ پر سے چھلانگ لگا کے وارڈ ڈراپ کے پاس گئی وہاں سے اپنے لیے بلیو کلر کی ایک جینس لی اور اس کے ساتھ وائٹ کلر کی ٹاپ لے کر جلدی سے واش روم میں چلی گئی اور وہاں پیچھے ایمان اپنا منہ کھلے اس کی سپیڈے دیکھ رہی تھی واش روم کا دروازہ بند ہونے کی آواز سے ہوش کی دنیا میں واپس آئی اور سر جھٹک کر کمرے سے باہر چلی گئی

تیرے پیار میں  ( سیزن ٹو )Where stories live. Discover now