Epi 12

522 41 6
                                    

چراغِ محبت
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 12

اففف بہت ہی لمبا سفر تھا...دعا اور آرزو گاڑی سے نکل کد بولی...

تم لوگ تو صرف بیٹھے ہی تھے ہم تو گاڑی بھی چلارہے تھے ہم سے پوچھو...مومن نے احمر اور اپنے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا...

آپ لوگ تو صدا کے مظلوم...دعا طنزیا بولی...

دیکھ رہے ہو یہ وہ ہی ہے جو مجھ سے ڈرتی تھی...مومن نے بچارگی سے احمر سے کہا تو وہ بامشکل مسکرا...

کیا ہوا احمر ٹھیک ہو...مومن نے اس کی خاموش پر کہا...

ہاں...بس وہ تھک گیا یار چل صبح ملتے ہیں...احمر گڑبڑا کر بولا...

اوکے...مومن بولا اور ساتھ سب نے اندر قدم بڑھائے...
🌟🌟🌟🌟🌟
دعا در اور میر کو دیکھلو...مومن دعا سے بولا تو وہ در نجف کے روم کی طرف بڑی در نجف کے روم میں جاکر دیکھ تو وہ سو رہی تھی دعا کو بےسخاتہ پیار آیا وہ سوتے ہوئے بھی معصوم بچی لگ رہی تھی لیکن اسُ کا چہرہ سرخ ہورہا تھا دعا نے در نجف کی پیشانی پر ہاتھ رکھا تو وہ بخار میں تپ رہی تھی...

یا اللہ اتنا تیز بخار...اٹھ بھی نہیں سکتی ابھی ہوسکتا ہے تھکن کی وجہ سے گیا ہو اگر صبح تک ٹھیک نہ ہوئی تو مومن یا میر کے ساتھ ڈاکٹر کیئے لے جاوگی...دعا نے در نجف کو پیار کیا اور روم سے نکل گئی...
🌟🌟🌟🌟🌟
میں تو سوچ رہا ہوں میرچ بیرو کھول لو یا گھر کے باہر بورڈ لگادو مفت میں نکاح کا گواہ حاضر...احمر دانت پیس کر کاضم سے بولا تو کاضم کا زبردست قہقہ برآمد ہوا...

صیح پھسا دیا تم دونوں نے مجھے مومن کو دیکھ کر ہی عجیب سے لگتا ہے اسےُ معلوم ہوا تو جان لے لے گا میری...احمر نے پیشانی مسلی...

کول ڈاو بابا سب سچ پتہ چلے گا مومن چاچو کو تو کچھ نہیں بولے گے ہم نے مجبوری میں کیا یہ سب آپ جانتے ہیں...کاضم سنجدگی سے بولا تو احمر نے گہری سانس لی بات تو سچ تھی کاضم کی...
🌟🌟🌟🌟🌟
کیا ہوا دیکھ لیا دونوں کو...دعا روم میں آئی تو مومن موبائل میں مصروف بولا...

ہاں میر سورہا ہے در بھی سو رہی ہے لیکن مومن اسے تیز بخار ہورہا ہے...دعا نے پریشانی سے کہا...

کیا چلو پھر ہوسپٹل لے کر چلتے ہیں...مومن ایکدم اٹھ کر بولا...

نہیں نہیں ابھی رک جائے ہوسکتا ہے نیند کی وجہ سے تھک کی وجہ سے بخار چڑ گیا ہو کل بھی رات بھر ٹیسٹ کی تیاری کررہی تھی صبح دیکھے گے اگر ٹھیک نہ ہوا تو چلے گے...دعا بولی...

ہممم..یاد سے دیکھ لینا میری بیٹی کو کچھ ہونا نہیں چاہیئے...مومن نے وارن کیا...

ہاں میری جو جیسے دشمن ہے...دعا منہ بناکر بولی..

تمہارا وہ لاڈلا بیٹا ہے نہ...مومن نے فوری جواب دیا...

میرا کم آپ کا زیادہ لگتا ہے ہر وقت غصہ ناک پر رہتا ہے...دعا بولی تو مومن انہون کرتا لیٹ گیا...
🌟🌟🌟🌟🌟
وہ گاڑی چلارہا تھا کہ موبائل پر کال آئی اس نے کال نیم دیکھ کر کال رسیو کی...

Chiragh e MohabbatWhere stories live. Discover now