#Surprise 🎉🎉🎉
ایک بار کہو تم میری ہو
از کیو بی آرائیں
قسط نمبر 15
Second Last Episode
وہ ڈیوٹی سے فری ہوکر اپنے کمرے میں آئی۔اسکی روم میٹ کی نائٹ شفٹ تھی۔وہ تیار کھڑی تھی جانے کیلئے۔
اسکے جانے کے بعد جولیا تیزی سے واشروم کی طرف بڑھی۔
جب واپس آئی تو اسکا چہرہ گیلا تھا،بازو اور ہاتھ بھی گیلے تھے۔
آستین جو فولڈ کی ہوئی تھی،انہیں گیلے ہاتھوں سے سیدھا کر رہی تھی۔
وہ الماری کی طرف بڑھی پہلے ایک بڑی سی شال نکال کر اس طرح اوڑھی کہ کوئی بال نظر نہ آئے پھر احتیاط سے ایک کتاب نکال کر بستر پر آگئی اور اسے پڑھنے لگی۔
کتاب کا کور سیاہ رنگ کا تھا درمیان میں سنہرے رنگ سے لکھا عربی میں لکھا ہوا تھا:القرآن الكريم.
اسکے عین نیچے انگریزی میں لکھا تھا۔
The Holy Qur'an
English Translation.
وہ بڑی محویت سے پڑھنے میں مصروف تھی۔دروازہ پر ناک ہونے پر وہ چونک اٹھی برق رفتاری سے کتاب کو الماری میں رکھا اور دروازہ کھولا۔
وہ آنیہ تھی،ساتھ والے روم سے۔
تم نے اتنی کَس کر شال لی ہے؟سلام دعا کے بعد آنیہ نے حیرت کا اظہار کیا۔
سردی لگ رہی تھی۔جولیا نے بےربط انداز میں کہا۔
آنیہ اسکی بےربطگی محسوس کیے بغیر باتوں میں مصروف ہوگئی تھی، جبکہ جولیا چور نگاہ بار بار الماری پر ڈال رہی تھی۔
***
وہ لاؤنج کے صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھی تھی۔ریان اپنے کمرے میں چینچ کرنے چلا گیا تھا۔
پاکیزہ جو کچن میں کھڑی تھی اسے دیکھ کر باہر آگئی۔
تھک گئی ہو؟پاکیزہ کے پوچھنے پر اس نے سر اثبات میں ہلا دیا۔
کیسا لگا آفس؟پاکیزہ نے پوچھا۔
ٹھیک ہے لیکن ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے!پارسا نے ریان کو آتے دیکھ لیا تھا اسلئے وہ جان بوجھ کر بولی۔
آپ نے جوائن کر ہی لینا ہے شادی کے بعد ایک دو مہینوں میں پھر جس محنت کی ضرورت ہے وہ آپ خود کروا لیجئے گا!ریان نے ہلکا سا مسکرا کر کہا اور کچن کی طرف چلا گیا۔
ہونہہ آیا بڑا!!!شادی کے بعد!!وہ منہ بگاڑ کر بولی۔ اس نے ریان کو تپانے کیلئے کہا تھا مگر اسکی بےنیازی دیکھ کر وہ خود سُلگ اُٹھی۔وہ چند منٹ یونہی بیٹھی رہی پھر اٹھ کر کچن کی طرف گئی۔
ریان وہیں کھڑا پانی پی رہا تھا،پارسا اسے نظرانداز کرتے ہوئے فریج کی طرف بڑھی۔
سوری پارسا!ریان کی آواز پر وہ چونک کر مڑی اور سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی۔
کس لئے؟پارسا نے پوچھا۔
تمہیں آفس وزٹ نہیں کروا سکا! ایکچولی واقعی میں بہت امپورٹنٹ میٹنگ تھی میں مس نہیں کرسکتا تھا۔
مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میٹنگ اتنی لمبی ہوجائے گی ورنہ میں تمہیں کل آفس لیجانے کا کہہ دیتا۔ریان نے نرم لہجے میں وضاحت دی۔
اٹس اوکے!پارسا کے لبوں سےنجانے کیوں یہی الفاظ نکلے حالانکہ چند منٹ پہلے وہ ریان سے ٹھیک ٹھاک خفا تھی۔
ریان مسکرا کر چلا گیا۔
اس کے لئے کسی سے بھی معذرت کرنا اتنا آسان ہے!پارسا نے حیرت سے سوچا۔
میں کبھی بھی کسی سے اتنی آرام سے معذرت نہ کروں۔
***
کسی جنت سی سرسبز
حسین سی وہ جگہ
تھی کھڑی وہاں وہ
جامنی رنگ کے لبادے میں
تھا رنگ اسکا سانولا
مگر نین نقش تھے پر کشش
تھی عاری وہ کسی قسم کے سنگھار سے
مگر پہنا تھا اک تاج
بنا تھا وہ گلابی سرخ اور سفید پھولوں کا
مگر نظر آرہے تھے سبز پتے بھی کہیں کہیں
لہرا تھے ہوا سے
بھورے گھنگھریالے بال
تھا کھڑا اک لڑکا بھی قریب ہی اُسکے
مگر نہ تھا واضح چہرہ اسکا
ملبوس تھا وہ بھی جامنی شرٹ میں
اک چمک تھی اس لڑکی کی آنکھوں میں
جو ستاروں کو بھی مات دے رہی تھی۔
YOU ARE READING
ایک بار کہو تم میری ہو❤
General Fictionیہ کہانی خاص ان لوگوں کیلئے لکھی گئی ہے، جو کچھ مختلف پڑھنا چاہتے ہیں۔کہانی ایک معصوم لڑکے اور ایڈونچرس لڑکی کی۔کہانی ایک باعمل مسلمان لڑکے اور سمجھدار لڑکی کی۔ ذات کی تبدیلی کا سفر ایک ایسی لڑکی کا جو کہ ایک بروکن فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور شدید تن...