Episode 2

1.2K 74 84
                                    

ہانی اور رامین رامین کے کمرے میں موجود ہیں اور ساتھ میں کوکو بھی موجود ہے۔
کوکو رامین کے بلے کا نام ہے۔
ہانی حسب معمول چپس کھاتے ہوئے رامین کی باتیں سن رہی ہے۔ اور کوکو اسے چپس ندیدوں کی طرح کھاتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔
یار ہانی ہمدان کتنا بدل گیا ہوگا نا کتنے ٹائم بعد آرہا ہے۔ رامین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔
ہاں مزید ہینڈسم ہوگیا ہوگا۔ ہانی نے چپس کھاتے کھاتے اپنی رائے پیش کی۔
ہائے اس کے ڈمپل یاد ہیں کتنے کوئی حسین لگتے ہیں اس پر ۔۔
رامین کمرے میں ادھر سے ا'دھر چکر لگاتے ہوئے کہے جا رہی تھی۔
ویسے بچپن سے ہی ہینڈسم اور ڈیشنگ ہے وہ۔ ہانی نے خوشی کا اظہار کیا۔۔
یار ہانی مجھے سینڈریلا والی فیلنگ آرہی ہے۔۔۔ کل پارٹی میں میری سینڈل گم جائے اور ہمدان ڈھونڈ کر لائے ، ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں شرما کر چلی جاؤں۔ رامین نے بیڈ پر بیٹھتے ہوئے ہاتھوں کو لہرا کر کہا۔۔
'لو شروع ہو گیا دو نمبر سینڈریلا کا منجن' ہانی نے چپس کھاتے ہوئے ہلکے سے کہا۔
کچھ کہا---؟
نہیں نہیں تم بولو کیا بول رہی تھی،
ہانی نے شکر ادا کیا کہ رامین نے نہیں سنا ورنہ ابھی ایک چپل پڑ جانی تھی۔۔

اتنے میں ان دونوں کا فون ایک ساتھ بجا دونوں کے فون پر براق اور سارہ کی گروپ کال تھی ۔۔ ہانی بیڈ سے اٹھ کر صوفے پر جاکر بیٹھ گئی اور رامین بیڈ پر ہی بیٹھی رہی تاکہ صحیح سے الگ الگ بات ہوسکے۔
براق صاحب بیڈ سے ٹیک لگائے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ جبکہ سارہ اپنے گھر کے لان میں تشریف فرما رہی ہیں۔۔
کیسے مزاج ہیں سالیوں ؟ براق محبت بھرے لہجے میں اپنی سالیوں سے مخاطب ہوا۔

میں تو ہواؤں میں أڑ رہی۔رامین نے چہکتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ہیں ہیں ہیں ____! کیوں بہن پر لگ گئے کیا-؟
براق نے حیرت سے کہا۔۔
ارے ان کے پر پاکستان پرواز کر چکے ہیں۔۔ ہانی نے براق کو آنکھ مارتے ہوئے کہا ۔۔
أؤئے ہوئے ہمدان آگیا ہے؟ سارہ سمجھ گئی ہانی کس کی بات کر رہی ہے۔
ہاں بس اسی خوشی میں کھسک گئی ہے تھوڑی سی۔۔ ہانی نے ہنستے ہوئے کہا۔۔
یہ سنتے ہی رامین نے بیڈ سے تکیہ اٹھایا اور ہانی کو دے مارا۔۔
ظالم عورت ہنہہ۔۔ ہانی منہ بنا کر کہنے لگی۔۔
اوو۔۔ ٹام اینڈ جیری بعد میں لڑ لینا پہلے یہ بتاؤ کب آیا ہمدان اور ہاں ریان بھی آیا ہوگا نہ۔؟؟.
براق ان دونوں کی لڑائی سے عاجز آکر رامین سے پوچھنے لگا۔۔
ہاں ریان بھی آگیا ہے اور کل ہی ائے ہیں دونوں اور پتہ ہے ڈیئر بیسٹ فرینڈ کل پارٹی رکھی ہے داؤد انکل نے وہاں جانا ہے ہمیں ہائے مزہ آئے گا یارر۔۔ رامین نے خوش ہو کر ساری کہانی براق کو سنائی ۔۔
ہائے کوئی تو روک لو میری بچی کو خوشی سے مر ہی نہ جائے۔۔ سارہ نے شوخی سے رامین کو چہیڑا۔۔
کتنا مزہ آئے گا اگر ابھی مر گئی ، کل دوپہر میں اسکی بریانی کھاؤں گی اور رات میں داؤد انکل کی پارٹی میں۔۔ ہانی سوچتے ہوئے کہنے لگی..
چپ کر جا بھکر قبر میں ہی اتار دیا مجھے منحوس۔۔۔ رامین حیرت اور غصّے کی ملی جلی کیفیت میں بولی۔
آفففففففففففففف بس کردو تم دونوں اور براق اپنی ہنسی روک لو میں ڈر گئی تمہاری آواز سے۔ سارہ براق کو کہہ رہی تھی جس کا ہنس ہنس کہ برا حال تھا بیچارہ بیڈ پر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔اچھا سوری سوری یار اتنی پیاری آواز تو ہے میری۔۔ براق سب بھول کر اپنی تعریفیں کرنے لگا۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Where stories live. Discover now