اپریل کا مہینہ شروع ہوچکا تھا اور علی ہاؤس میں شادی کی تیاری عروج پر تھی۔۔۔
ینگ جنریشن کی ڈانس پریکٹس چل رہی ہے اور باقی لوگ تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔۔۔
ڈانس پارٹنر کچھ یوں بنے۔۔۔
ریان ہانی
براق رامین
سارہ زینکپل ڈانس کے بعد لڑکوں نے اپنے گروپ ڈانس کی پرکٹس کی اور لڑکیوں نے اپنی۔۔۔
لڑکیوں کے گروپ ڈانس میں کومل بھی شامل تھی۔۔۔دن اتنی تیزی سے گزر رہے تھے کہ پتا ہی نہیں چل رہا تھا کب شام ہوتی اور کب صبح۔۔۔ اسی دوران شئیز کے روز میسیج اتے کبھی کبھار کال بھی آجاتی تھی اب تو رامین کو بھی اس کی عادت ہونے لگی تھی ہمدان کے سخت رویہ کے بعد شئیز کا محبت بھرا لہجہ اُسے اچھا لگنے لگا تھا اسے اچھا لگتا تھا کہ کوئی ہے جو اس کی اتنی فکر کرتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج 19 اپریل ہے یعنی دوپہر میں ابراھیم کا نکاح ہونا ہے اور رات میں مہندی۔۔۔
مما میرا دوپٹہ شاید ٹیلر کے پاس رہ گیا ہے۔۔۔ رامین نے جوتے پہنتے ہوئے کہا۔۔۔
بیٹا زین آتا ہوگا اس کے ساتھ چلی جانا۔۔۔ رجیا بیگم نے کہا۔۔
نہیں مما زین بھائی لیٹ ہوجائیں گے سیلون سے ہوتے ہوئے آئیں گے میں جا رہی ہوں۔۔۔ رامین رجیا بیگم کے گلے لگی اور چلی گئی۔۔۔افف شکر ہے مل گیا میں تو ڈر گئی تھی گم نہ ہوگیا ہو۔۔ رامین ٹیلر کی شاپ سے اپنا دوپٹہ لے کر واپسی پیدل آرہی تھی۔۔۔
اچانک سے رامین کو لگا اس کے پیچھے کوئی ہے اس نے پلٹ کر دیکھ تو چار لڑکے اس کے قریب پہنچ چکے تھے رامین ان چاروں کو دیکھ کر ڈر گئی۔۔۔اوہ ہو دیکھو تو کتنی خوبصورت لڑکی ہے۔۔ ایک لڑکے نے رامین کو دیکھتے ہوئے ہونٹ دبا کر کہا۔۔۔
بس میری ہے اب تو یہ۔۔۔ دوسرے نے رامین کے بالوں کو چھیڑتے ہوئے کہا۔۔۔
رامین ڈر کے پیچھے ہٹی لیکن چاروں لڑکوں نے اسی پوری طرح گھیر لیا تھا رامین اپنے آپ کو کوس رہی تھی کہ وہ کیوں اکیلے آگئی۔۔۔
رامین کانپ گئی تھی ایسی حالت میں لڑکیاں ڈر ہے جاتی ہیں وہ خود کو جتنا بھی بچا لیں ایسے لوگ مل ہی جاتے ہیں ہر جگہ۔۔ جیسے رامین کو مل گئے آج۔۔۔
پوری گلی سنسان پڑی تھی اب وہ کیا کرے گی۔۔۔
اس نے پیچھے موجود دونوں لڑکوں کے سائڈ سے نکل کر بھاگنا چاہا تو ایک لڑکے نے رامین کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچا۔۔۔۔
پلیز چھوڑ دو مجھے۔۔۔۔ وہ روتے ہوئے التجا کر رہی تھی اور وہ چاروں ایک دوسرے کو دیکھ کر ہنس رہے تھے۔۔۔
ارے ابھی تو پکڑا ہے ایسے کیسے چھوڑ دیں۔۔۔ دوسرے لڑکے نے رامین کا منہ دبوچتے ہوئے کہا اچانک ایک پتھر آکر اس کے سر پر لگا اور وہ زمین بوس ہوگیا۔۔۔
ESTÁS LEYENDO
انجان عشق (✔️COMPLETED)
Misterio / Suspensoمحبت عشق پیار۔۔۔ افف قیامت ہے یار۔۔۔🔥 کہانی ایک انجان عشق کی۔۔۔ کیا یہ عشق اپنی منزل تک جا سکے گا.؟ یا آدھے راستے میں ہی بھیانک موڑ آجاے گا؟؟؟ یہ کہانی صرف ایک کردار پر مبنی نہیں بلکہ آپ کو اس میں کئی کردار ملیں گے۔۔۔ ہر رشتے میں محبت اور دوستی دیک...