Episode 7

812 61 50
                                    

لال خوبصورت شرارے میں ملبوس دلہن اپنا شرارہ اٹھائے چہکتے ہوئے سیڑھیاں اتر رہی تھی۔۔

اب وہ اپنے ہاتھ پھیلائے گول گول گھوم رہی تھی۔۔ اسکی خوشی اسکے خوبصورت چہرے کو اور گلابی بنا رہی تھی۔۔۔

رامیییییینن۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!

ایک آواز آئی اور اگلے لمحے اسے لگا وہ پانی میں ڈوب رہی ہے۔۔
کیوں کہ۔۔۔!!
ہانی نے اسکے اوپر پانی پھینک دیا تھا۔۔ وہ جنجھلا کر اٹھی۔۔

کیا بدتمیزی ہے۔۔۔

ٹائم دیکھو میڈم پیپر ہے آج اور تم سو رہی ہو۔۔
ہانی نے اسےیاد دلایا۔

ابے یاررر۔۔۔۔۔

الارم کیوں نہیں بجا۔۔ رامین بیڈ چھوڑ کر بھاگی اور ہانی واپس اپنے روم میں چلی گئی۔۔

رامین جلدی جلدی تیار ہورہی تھی تو اسے صبح کا خواب یاد آیا جس میں وہ دلہن بنی ہوئی تھی۔۔
ہائے یہ کیسا خواب تھا۔۔ وہ سوچ رہی تھی۔ اتنے میں ہانی کی آواز آئی۔۔

آا بھی جاؤ سارہ بھی آگئی ہے۔۔

ہانی کی آواز سن کر رامین نیچھے بھاگی ۔
پھر وہ تینوں ذین کے ساتھ یونیورسٹی چل دی۔۔
آج انکا آخری پیپر تھا۔۔ مطلب یونیورسٹی کو خیر آباد کہنے کا وقت آگیا تھا۔۔

              ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے۔۔
مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا۔۔

ریان اپنے دھن میں گنگناتے ہوئے جارہا تھا کہ داؤد صاحب کی آواز پر رکا ۔

کدھر برخوردار۔۔؟؟؟

ارے!! مامو جان۔۔ بس ذین کی طرف چکر لگانے جارہا ہوں۔۔ وہ انکے گلے میں ہاتھ ڈال کر بیٹھ گیا۔۔

ذین کی طرف چکر لگانے جارہے ہو یا کسی چکر میں جارہے ہو۔۔ وہ معنی خیز انداز میں بولے تو وہ ہنس دیا۔۔۔

ایسی باتیں بتائی نہیں جاتی بڈی۔۔!!

میں نے تمہیں پالا ہے رگ رگ سے واقف ہوں۔۔ یہ جو تم ہانیہ کے آگے پیچھے گھومتے ہو سب نظر آتا ہے۔۔
بولو تو ارشد سے رشتے کی بات کروں۔۔؟؟ وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہے تھے۔۔

نہیں مامو ایسے نہیں پہلے میں ہانی کو تو راضی کر لوں۔۔

چلو لگے رہو لفٹ تو وہ تمہیں کرواتی نہیں۔
خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔ وہ ہنسی دبائے کہہ رہے تھے۔۔

اچھا زرہ اپنی نانو کے سامنے یہ سب نہ کہہ دینا۔۔ داؤد صاحب نے اسے یاد دلایا۔۔

اللّٰہ توبہ!! جو میں انکے سامنے ذکر کروں۔۔ وہ کان پکڑے کہہ رہا تھا۔۔ اور داؤد صاحب اسکی اس حرکت پر ہنس رہے تھے۔۔

اچھا ہمدان کدھر ہے؟؟

وہ فیکٹری گیا ہے۔۔ ریان نے جواب دیا اور پھر چلا گیا۔۔۔
              ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انجان عشق (✔️COMPLETED)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang