Chapter: 15

15 2 0
                                    


اس نے اپنے چہرے پر کسی کی انگلیوں کا لمس محسوس کیا تھا ۔۔ کوئی اس کے بال چہرے سے ہٹا کر کان کے پیچھے کر رہا تھا ۔۔ لیکن یہ لمس اس کے لئے نیا تھا ۔۔ اچانک ہی اس نے گھبرا کر آنکھیں کھولی تھیں ۔

اور ماسٹر نے جلدی سے اپنا ہاتھ اسکے چہرے پر سے ہٹایا تھا ۔۔

'' کیا کر رہے تھے تم ؟ '' اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا تھا ۔۔

'' تمہارے پر بال بکھرے تھے ۔۔ وہی ہٹا رہا تھا ۔۔ '' سامنے دیکھتے ہوئے اس نے سنجیدگی سے جواب دیا تھا ۔۔

'' آئیندہ مجھے چھونے کی کوشش بھی مت کرنا نائل شاہ '' ایک انگلی اسکی جانب اٹھا کر اس نے جیسے دھمکی دی تھی ۔۔

'' تمہیں چھونے کا شوق ہے بھی نہیں مجھے ۔۔ ڈر لگ رہا تھا تم سے اس لئے ہٹائے بال ''

'' ڈر لگ رہا تھا ؟ واو ۔۔ تو نائل شاہ کو امل شاہ سے ڈر بھی لگتا ہے '' ایک مسکراہٹ امل کے ہونٹوں پر بکھری تھی۔

'' ہاں ۔۔ کیونکہ اس حالت میں مجھے تم بلکل رنگز مووی کی چڑیل لگ رہی تھی '' اور اس جواب پر امل کے ہونٹوں کی مسکراہٹ فوراً غائب ہوئی تھی ۔۔

'' ایسا تو لگنا ہی ہے نہ ۔۔ آخر ہمارا تعلق ایک خاندان سے جو ہے '' اور وہ امل ہی کیا جو ٹکاسا جواب نہ دے ۔۔

'' تمہیں اپنی زبان پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے امل شاہ '' ماسٹر کو اب غصہ آنے لگا تھا ۔۔

'' اور تمہیں اپنے ہاتھوں کو ''

'' بھولوں مت کے بیوی ہو تم میری ۔۔ '' اس نے یاد دلانا ضروری سمجھا تھا ۔

'' اور تم بھی بھولو مت کے بیوی ہونے کی پہلی شرط تمہارا چار فٹ دور رہنا تھا '' چلو پھر امل نے بھی یاد دلا ہی دیا۔

'' ٹھیک ہے پھر گاڑی سے اتر جاؤ ۔۔ کیونکہ تم صرف دو فٹ دور ہو مجھ سے ''

'' بہت خوشی سے '' اور وہ کہہ کر گاڑی سے اتر گئ تھی ۔۔ جبکہ ماسٹر کا منہ حیرانی سے کھل گیا تھا ۔۔

'' آخر یہ لڑکی اتنی ضدی کیوں ہے ؟ '' بڑبڑاتے ہوئے وہ گاڑی سےباہر نکلا تھا۔۔

'' امل ۔۔ امل ۔۔ واپس آؤ '' وہ اسے آواز دے رہا تھا مگر امل ان سنی کرتی ہوئی تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی ۔۔

'' امل ۔۔ '' وہ تیزی سے اسکے سامنے آکھڑا ہوا تھا ۔۔

'' کیا مسئلہ ہے ؟ ''

'' گاڑی میں واپس آکر بیٹھو '' حکم جاری ہوا تھا ۔

'' میں نہیں بیٹھونگی '' وہ کہہ کر دوبارہ چلنے لگی تھی ۔۔

'' تم اگر دو منٹ میں گاڑی میں واپس نہیں بیٹھی تو میں تمہیں اٹھا کر لے جاؤنگا '' ماسٹر کی دھمکی پر امل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آئی تھی ۔۔

Koi Sath HuWhere stories live. Discover now