السلام علیکم ریڈرز۔۔۔۔
سب سے پہلے تو اتنا لیٹ ریویو دینے کے لئے بہت سوری۔۔۔۔ میرے پیپر چل رہے تھے تو اس لیے میں کچھ نہیں لکھ پائی۔۔۔۔ کوئی ناول بھی نہیں پڑھ پائی۔۔۔ ابھی بس کل میں نے دو سٹوریز پڑھی ہیں اور ان اسٹوریز کے ریویو میں دوں گی انشاءاللہ۔۔۔۔
آج ایک نیا ریویو لے کر حاضر ہوئی ہوں ۔۔۔۔
اس ناول کا نام ہے
وہ اجنبی
جسے لکھا ہے
bintejawedakhter
نے۔۔۔یہ ایک اصلاحی اور شارٹ ناول ہے۔۔۔ میں اس کو لگاتار بڑھتی رہی۔۔۔ مجھے گیپ نہیں لینا پڑا کہ چھوٹا سا ناول تھا اور بہت مزے کا تھا۔۔۔۔
کہانی کی مین کردار ہے آنیہ جس کے دو بھائی ہیں معاویہ اور سلمان ۔۔۔۔اور اس کے ابو ہیں اور وہ تینوں بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں آنیہ کو۔۔۔ اس کی والدہ وفات پا چکی ہیں۔۔۔۔
آنیہ کی دوست مریم کا کردار مجھے بہت پسند آیا خاص طور پر جب مریم اس کو معاویہ کی شادی پر جا کر سرپرائز دیتی ہے اور فائز کا کردار جو کہ سوشل میڈیا پر( فیس بک پر) آنیہ سے گفتگو کر رہا تھا وہ مجھے بہت گھٹیا ، بہت برا لگا۔۔۔ اب یہ بات تو ہے کہ لکھاری ہی کہانی لکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کردار کو قاری کو اچھا لگنا چاہیے اور کونسا کردار برا لگنا چاہیے اور رائٹر نے جیسے سٹوری چلائی تھی اس کے مطابق مجھے فائز کا کردار برا لگا۔۔۔کہ جب آنیہ اس سے جان چھڑانا چاہ رہی ہے تو اسے اس کی جان چھوڑ دینی چاہیے ۔۔۔بڑا ہی کوئی انا پرست قسم کا بندہ تھا۔۔۔😒😒
کہانی میں فائز کا کردار دو جگہ آیا ہے۔۔۔۔اب یہ فائز جو دو جگہ آیا ہے یہ ایک ہی بندہ ہے یا دو الگ الگ بندے ہیں وہ کہانی پڑھ کر پتہ چلے گا آپ کو۔۔۔
آنیہ کی فائز سے فیس بک پر چلتی بات چیت کے بارے میں اس کے بھائی کو پتہ چل جاتا ہے ۔۔۔اب آنیہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا جائے گا ۔۔۔اس کو سزا ملے گی یا معافی؟
معافی اس لیے کہ آنیہ بعد میں اپنی غلطی پر پچھتاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔اب آنیہ کے ساتھ کیا ہوگا ۔۔۔کہانی کیا موڑ لے گی۔۔۔ وہ پتہ چلے گا کہانی پڑھ کے۔۔۔ تو کہانی پڑھیں۔۔۔۔ مجھے بھی بتائیں آپ کو کیسی لگی اور رائٹر کو بتائیں رائٹرز کو سپورٹ کریں ۔۔۔۔
اگلے ریویو تک کے لیے فی امان اللہ😍
YOU ARE READING
Writer's Interviews, Novel reviews and promotions💝
Short Storyالسلام علیکم ۔ یہ بک میں لکھ رہی ہوں سوشل میڈیا رائٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے ۔۔۔۔🌠 کیونکہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا رائیٹرز کا لکھا ہوا پسند نہیں آتا ۔۔۔۔۔😑 حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے سوشل میڈیا رائٹرز میں کچھ رائٹرز ایسی ہیں ۔۔۔یا...