Assalamo alikum people💖
حیات عزیزم .....
کے قلم سے لکھا گیا شاہکار ناول جسے پڑھتے ہوئے کئی مرتبہ آنکھوں میں آنسو آئے۔۔ کئی مرتبہ چہرے پر مسکراہٹ آئی۔۔ کئی مرتبہ مجھے غصہ آیا۔۔۔خاص طور پر ناول کا اینڈ مجھے بہت برا لگا۔۔۔
میں خود بھی ایک رائٹر ہوں اور اپنی دوسری پروفائل سے اپنے دو شارٹ ناولز میں ، میں نے اپنے کیرکٹرز کے ساتھ وہی کیا ہے جو ان رائٹر نے کیا ہے ۔۔۔۔۔
ایک ریڈر کے طور پر مجھے یہ اینڈنگ بالکل پسند نہیں آئی لیکن ایک رائٹر کے طور پر مجھے یہ بہت اچھی لگی۔۔۔۔ریڈرز کے طور پر ہمیں اس طرح کی اینڈنگ سے بہت دکھ ہوتا ہے لیکن رائیٹرز کو پتہ ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے ناول کو کس طرح اینڈ کرنا ہے۔۔۔
ناول کی کہانی حیات کے آس پاس گھومتی ہے جو کہ ناول کی مین لیڈ ہے۔۔۔۔ہیروئین ہے۔۔۔۔زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے والی لڑکی۔۔۔۔ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی لڑکی💓۔۔۔۔جو کہ ہر لمحہ خوش رہتی ہے، خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے اور اس کو سی ایچ ڈی ہے۔۔۔۔💔
ناول رائٹر نے کافی کچھ بتایا ہے ہمیں اس بیماری کے بارے میں اور خوب اچھی طرح ایکسپلین کیا ہے یعنی رائٹر کو اس کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔۔۔۔سی ایچ ڈی کے پیشنٹ کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔۔۔۔ اس ناول میں حیات کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو آپ ناول میں پڑھیں گے۔۔۔۔
ناول کی مین لیڈ میں ہشام زاویار اور مریم بھی شامل ہیں۔۔۔۔زاویار حیات کا بھائی ہے جو باہر پڑھنے جاتا ہے اور وہاں اسے مریم ملتی ہے اور کچھ حالات کی بنا پر اسے مریم سے نکاح کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔اور پھر وہ مریم کو لے کر پاکستان آ جاتا ہے۔۔۔۔ مریم کے بھی اپنے کچھ مخصوص حالات ہیں جن کی وجہ سے اسے زاویار سےنکاح کرنا پڑتا۔۔۔۔ مریم کے والد مسلمان تھے لیکن اس کی والدہ برٹش تھیں۔۔۔۔
زاویار اپنی دونوں بہنوں ماہی اور حیات سے بہت محبت کرتا ہے، ان کے والدین بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں، حیات ایک کانفیڈنٹ لڑکی ہے۔۔۔۔ماہی بھی اس جیسی ہی ہے مگر وہ بہت حساس ہے۔۔۔۔۔💝
حیات کے مقابل ہشام ہے 😍😍😍😍جس کا کردار مجھے بہت اچھا لگا ۔۔۔۔ شروع میں وہ سڑو اور اکڑو قسم کا انسان تھا لیکن اس کو حیات نے چینج کر دیا کیونکہ محبت بدلنے کی طاقت رکھتی ہے🥀۔۔۔۔اور یہ چینج بہت اچھا تھا ایک طرح سے۔۔۔۔ لیکن دوسری طرف اس کا چینج مجھے تھوڑا چبھا بھی۔۔۔۔ جب وہ ٹوٹ رہا تھا۔۔۔۔جب وہ بکھر رہا تھا حیات کی حالت کو لے کے تو مجھے بہت رونا آیا کیونکہ ایسی محبت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جس میں کوئی آپ کو اتنا ٹوٹ کے چاہے💞۔۔۔۔۔تو حیات واز ویری لکی۔۔۔۔🔥
ناول میں دو ہشام ہیں اور دو حیات ہیں۔۔۔ مگر مین ہشام اور مین حیات کے بارے میں ، میں آپ کو بتا چکی ہوں۔۔۔۔
زارا بھی بہت اچھا کردار ہے۔۔۔۔بہت اچھے طریقے سے رائٹر ناول کے پلاٹ اور کیریکٹرز کو ساتھ لے کر چلیں۔۔۔۔پلاٹ میں کہیں بھی جھول نظر نہیں آیا۔۔۔ سب کے کیرکٹر بہت امیزنگ تھے مگر حیات کا کیرکٹر بہت اچھا تھا۔۔۔۔🖤
ایک بار پھر کہوں گی کہ ایز آ رائٹر اینڈنگ بہت اچھی تھی۔۔۔ لیکن ایز آ ریڈر مجھے اینڈنگ بالکل پسند نہیں آئی۔۔۔
بہت اچھا ناول ہے۔۔۔💌
اور سب سے اہم بات کہ سوری ریویو لیٹ ہو گیا۔۔۔ میں نے کب سے اپنی لائبریری میں ایڈ کیا ہوا تھا مگر میرے پیپر شروع ہوئے تو مجھے پڑھنے کا ٹائم نہیں ملا ۔۔۔اب میں نے آدھے گھنٹے میں اس کو پڑھا اور پھر ریویو لکھا۔۔۔اور سب سے مزے کی بات کہ ناول اتنا زبردست تھا۔۔۔ اس نے مجھے اتنا انگیج کیا کہ مجھے وقت کا احساس ہی نہیں ہوا ۔۔۔نہ ہی میں مجھے خیال رہا کہ میں نے اسکرین شاٹ لینے ہیں ناول کے ریویو کیلیے۔۔۔۔مگر بلیو می بہت زبردست ناول ہے۔۔۔۔
آج کے لئے اجازت چاہوں گی اگلے ریویو تک کے لئے فی امان اللہ اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔۔ اور رائیٹرز کو بھی سپورٹ کرتے رہیے۔۔۔💖💓💝😍
YOU ARE READING
Writer's Interviews, Novel reviews and promotions💝
Short Storyالسلام علیکم ۔ یہ بک میں لکھ رہی ہوں سوشل میڈیا رائٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے ۔۔۔۔🌠 کیونکہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا رائیٹرز کا لکھا ہوا پسند نہیں آتا ۔۔۔۔۔😑 حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے سوشل میڈیا رائٹرز میں کچھ رائٹرز ایسی ہیں ۔۔۔یا...