"تو میرا مان ہو"
"از قلم نور بٹ"
قسط نمبر 3:
"ہیلو ماہ نور___"
جی آپی کیسی ہیں آپ__؟؟
"میں ٹھیک ہوں__ دوپہر کو جو کچھ بھی ہوا تم نے کسی کو کچھ بتایا تو نہیں__؟؟"
"نہیں آپی میں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا لیکن حارث بھائی مجھ سے بار بار پوچھ رہے تھے کہ کوئی بات ہوئی ہے کیا__؟"
"تم کسی کو کچھ بھی نہ بتانا__"
"میں خود ہی سنبھال لوں گی_"
"ٹھیک ہے آپی__ لیکن حارث بھائی کو شک ہو گیا ہے کہ کوئی نہ کوئی بات تو ضرور ہوئی ہے_ مجھ سے بار بار پوچھ رہے تھے__ اور مجھے یقین ہے کہ وہ آپ سے بھی اس بارے میں ضرور پوچھیں گے__"
"کیا کَہ رہا تھا حارث__؟؟"
"کَہ رہے تھے کے تم واپس نیچے کیوں نہیں آئی اور آتے ہی گھر کیوں چلی گئی__؟؟"
"میں نے کہا کہ نہیں کوئی بات نہیں ہوئی__"
"اچھا ٹھیک ہے میں دیکھ لوں گی بس تم اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنا__"اور صدف اسلام آباد سے کب واپس آ رہی ہے__؟؟
" آج رات کو__"
"اچھا جب وہ آجائے تو اسے کہنا کہ مجھ سے ملنے ضرور آئے __" اچھا چلو ٹھیک ہے حارث کال کر رہا ہے میں پوچھ لوں کہ کیا بات ہے__"
"ٹھیک ہے، اللہ حافظ"
"اللہ حافظ"
"ہاں ،حارث بولو کیا بات ہے__؟؟"
"کیا مطلب کیا بات ہے میں تمہیں ویسے ہی کال نہیں کر سکتا کیا__"
"نہیں میں نے ایسا کب کہا_"
"اچھا چلو جلدی سے سامنے والے پارک آجاؤ میں انتظار کر رہا ہوں تمہارا"
"پارک کیوں__؟"
"کیا مطلب کیوں، میں انتظار کر رہا ہوں جلدی سے آ جاؤ"
"نہیں میرا دل نہیں کر رہا__"
"لیکن میرا دل کر رہا ہے جلدی سے آ جاؤ_"
( یہ کہہ کر اس نے فون بند کر دیا)
"لیکن میں، حد ہے یار بندہ بات ہی سن لیتا ہے اپنی بات کَہ کر فون ہی بند کر دیتا ہے__""ماما،ماما کہاں ہیں آپ___؟"
"کیا ہو گیا ہے فلک کیوں شور مچا رہی ہو__؟"
زین بھائی ، ماما کہاں ہے__؟
"وہ سامنے خالہ کے گھر گئی ہیں___"
"اچھا، وہ آئے تو انہیں بتا دینا کہ میں سامنے پارک جا رہی ہو____"
"کس خوشی میں پارک جا رہی ہو تم___؟"
"میرا دل گھبرا رہا ہے گھر میں اس لیے باہر کھلی ہوا میں سانس لینے جا رہی ہوں___"
"سانس تو ویسے گھر میں بھی آ جاتا ہے. اور تمہیں کتنی بار منع کیا ہے مغرب کے بعد گھر سے اکیلی نہ جایا کرو__"
"ایسا کریں کہ آپ لوگ میرا سانس لینا بھی بند کر دیں تاکہ مر جاؤں میں اور جان چھوٹ جائے آپ لوگوں کی مجھ سے___"
"کیا ہوگیا ہے فلک اتنا غصہ کیوں کر رہی ہو تم___" اچھا
چلی جاؤ لیکن جلدی آ جانا___"
"پھر مجھے تم سے اور ماما سے ایک بات بھی کرنی ہے__"
"کیا بات__؟"
"آج پاپا کی کال آئی تھی__"
کیا کہہ رہے تھے پاپا___؟
"وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے پاس ملائیشیا آجاؤں__ اور ان کے ساتھ وہاں پر کام کروں ___"
"نہیں بھائی ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا میں آپ کو وہاں کبھی نہیں جانے دوں گی___"
"کیا ہو گیا ہے یار ابھی تو انہوں نے بس بات کی ہے میں کون سا کل ہی جا رہا ہوں وہاں__"
"کل یا کبھی بھی آپ نہیں جائیں گے وہاں، بس میں نے کَہ جو دیا__."
(یہ کہتی ہوئی فلک باہر کی طرف چلی گئے)
(جب وہ پارک کے اندر گئی تو اس کو دور سے حارث ایک بینچ پر موبائل استعمال کرتا ہوا دکھائی دیا)
(اس نے کالے کلر کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی___)
فلک نے اس کے پاس جا کر اونچی آواز میں ، حارث!___
(حارث نے موبائل سے آنکھیں ہٹا کر فلک کو دیکھا اور بولا) "آرام سے بولا کرو اتنا اونچا کیوں بولتی ہو ، مجھے ہلکی آواز بھی سنائی دیتی ہے__"
میں تو ہمیشہ آرام سے ہی بولتی ہوں لیکن تمہیں تو میری آواز ہمیشہ اونچی ہی لگتی ہے__
"کیوں کہ تم ہمیشہ اونچا ہی بولتی ہو__""جب تم صبح مجھے چائے بنا کےدے کر اوپر گئی تھی تو کوئی بات ہوئی تھی کیا___؟"
"نہیں، نہیں تو کوئی بات بھی نہیں ہوئی تمہیں کسی نے کچھ کہا ہے کیا__؟"
"یہی تو مسئلہ ہے میں جانتا ہوں کہ کوئی تو بات ہے جو تم اور ماہ نور مجھ سے چھپا رہی ہو___"
"نہیں حارث کوئی بات نہیں ہے__"
"اچھا اگر کوئی نہیں ہے تو تم واپس نیچے کیوں نہیں آئی تھی__؟ اور ماہ نور اوپر سے آ کر گھر چلی گئی تھی__؟؟"
(میں نے ماہ نور سے پوچھا) "لیکن اس نے مجھے صرف اتنا ہی بتایا کہ فلک آپی آپ کو پسند کرتی ہیں___"
"یہ تم سے مانور نے کہا__؟؟"
"جی ماہ نور نے کہا اب بتاؤ کیا بات ہوئی ہے اور ماہ نور کو یہ کس نے بتایا__؟؟"
"مجھے نہیں پتا __ پھر تم نے آگے سے ماہ نور کو کیا کہا__؟؟"
"میں نے کہا کہ تمہارا بھائی پیارا ہی اتنا ہے کہ اس پر ہر لڑکی مرتی ہے اس لئے مجھے پروا نہیں کہ کون مجھے پسند کرتا ہے اور کون مجھ پہ مرتا ہے___"
تم نے ایسا کہا؟
ہاں،میں نے بالکل ایسا ہی کہا___
"حارث مرزا اگر تم اپنے کسی بھی بات سے مکرے تو میں تمہارا خون پی جاؤں گی__"
اللہ اللہ، تم خون بھی پیتی ہو میں بھی کہوں مجھے تم چڑیل کیوں لگتی ہو__"
"میں تمہیں چڑیل لگتی ہوں __؟؟"اب تم دیکھنا میں کیا کرتی ہوں میں وہ سارے کام کروں گی جس سے تم نے مجھے منع کیا ہے___ میں مغرب کے بعد اکیلی گھر سے بھی جاؤں گی__ میں فیملی فنکشن میں بلیک کلر کا ڈریس بھی پہنوں گی اور بال بھی کھلے چھوڑوں گی__ اور وہ سارے کام کروں گی جس سے تم نے مجھے منع کیا ہے __"
(وہ یہ کہہ کر اٹھ کر چلے گی__)
اچھا سنو مذاق کر رہا تھا میں___ اگر تم میری بات سن کر نہ گئی تو میں بات نہیں کروں گا ___
(لیکن وہ نہیں رکی اور چلی گئی)
(گھر آ کر اس نے اپنا موبائل اٹھا کر بیڈ کے اوپر مارا)
"میں جِسے جتنا چاہتی ہیں وہ اتنا ہی میرا دل دکھاتا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے میرے ساتھ__"
"حارث بس بہت ہوگیا میں اب تمہارے سامنے نہیں جھکوں گی__ ہر بار تم اس طرح کی باتیں کر کے میرا دل دکھاتے ہو اور پھر ناراض بھی خود ہو جاتے ہو اور میں تمہیں مناتی ہوں لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوگا__ اس بار میں تمہیں نہیں مناؤ گی__"