*تم میرا مان ہو*
(از قلم نور بٹ)
قسط نمبر : 6میں اندر آ سکتا ہوں___؟؟
(فلک نماز پڑھ کر دعا مانگ رہی تھی جب اس کو اپنے کمرے کے باہر سے آواز آئی__ جب وہ دعا مانگ کر باہر گئی تو وجدان کھڑا تھا جیسے اس کا انتظار کر رہا ہو)
ویسے اتنا وقت تو نہیں لگتا دروازہ کھولنے میں___
میں نماز پڑھ رہی تھی___
اچھا لگا سن کر کے آپ نماز بھی پڑھتی ہیں ___ (وجدان مسکراتے ہوئے بولا__) ویسے آپ مجھے اندر نہیں بلائیں گی؟؟؟
آ جائیں، فلک نے اس کو راستہ دیا___
وجدان اندر جاکر فلک کے سٹڈی ٹیبل سے کتابیں اٹھا کر دیکھنے لگ گیا___
آپ خیریت سے آئے ہیں یہاں پر___ فلک کو جیسے اس کا کمرے میں آنا برا لگا ہو___
کیوں میں یہاں نہیں آ سکتا؟؟؟
نہیں میرا مطلب وہ نہیں تھا___
آپ مجھے اپنے شہر نہیں دکھائیں گئی؟؟؟
کیا مطلب؟؟؟
مطلب یہ ہے کہ ہم لوگ کل سے پاکستان آئے ہیں لیکن کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ آ جاؤ ہم تمہیں اپنا شہر دکھا کر لاتے ہیں___اس لئے میں نے سوچا کہ میں خود ہی آپ سے پوچھ لوں__
اگر آپ کہیں تو آپ، میں اور منال چلتے ہیں شام کو__؟؟؟
ٹھیک ہے میں حارث اور صدف سے بھی پوچھ لیتی ہوں___
میں نے ان سے پوچھ لیا ہے وہ آج بیزی ہیں___ حارث اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا ہے اور صدف کَہ رہی تھی کہ اس کو ضروری کام ہے__
"ٹھیک ہے پھر میں زین بھائی سے پوچھ لوں اور آپ زاویار سے پوچھ لیں___"
وہ دونوں چلے گئے ہیں___ زین نے اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں باہر جانا تھا تو وہ زاویار کو بھی ساتھ لے گیا___
اور ساتھ ہی فلک کو کمرے کے اندر حارث آتا ہوا نظر آتا ہے__
آپ یہاں کیا کر رہے ہیں وجدان؟؟
"کیوں میں یہاں نہیں آ سکتا فلک؟؟"
"سوال میں نے کیا ہے فلک نے نہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ جواب بھی مجھے دیں___"
"لیکن یہ کمرا تو فلک کا ہے تو یہ پوچھنے والے آپ کون ہوتے ہیں کہ میں یہاں کیا کر رہا ہوں؟؟"
"ٹھیک ہے وجدان میں آپ کے ساتھ شام کو چلی جاؤں گی__"
(اس سے پہلے کہ حارث کچھ بولتا فلک بول پڑی___)
مجھے یقین تھا کہ آپ مجھے انکار نہیں کرو گی__ (وجدان مسکراتے ہوئے بولا) چلیں ٹھیک ہے میں چلتا ہوں شام کو ملتے ہیں پھر___
آپ یہاں کبھی بھی آ سکتے ہیں_
(یہ سن کر وہ مسکراتا ہوا باہر چلا گیا جیسے وہ حارث پر ہنس رہا ہو ___)
وہ کہاں جانے کی بات کر رہا تھا فلک؟؟؟
جہاں تم نے جانے سے انکار کر دیا تھا___
"تو تم جاؤ گی اس کے ساتھ؟؟؟"
کیوں میں نہیں جا سکتی؟؟
"نہیں تم اکیلی نہیں جا سکتی میں چلوں گا تمہارے ساتھ"
"نہیں تم اپنے دوستوں کے ساتھ جاؤ__ اور ویسے بھی میں اکیلی نہیں جا رہی منال بھی ساتھ جا رہی ہے__"
"نہیں میں دوستوں کے ساتھ پھر کبھی چلا جاؤں گا__ آج میرا تمہارے ساتھ جانا ضروری ہے___"
"کس نے کہا کہ تمہارا میرے ساتھ جانا ضروری ہے؟؟؟"
"میں نے کہا __"
تو تمہارے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟؟
"اچھا تو آج یہ وقت آگیا ہے کہ میرے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا___ مجھے نہیں پتا کہ تم کس بات پر ناراض ہو لیکن تم جس بھی بات پر ناراض ہو اس کے لیے سوری۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا تمہاری ناراضی دور کرنے کے لیے___ شام کو میں بھی ساتھ چلوں گا بلکہ میری گاڑی میں چلیں گے___" (وہ یہ کَہ کر اٹھ کر چلا گیا__)
_____***********______