قسط نمبر : 7
"فلک میں تمہارے ماموں کے گھر جا رہی ہوں تم چلو گی___؟؟" (مہوش بیگم نے فلک سے سوال کیا)
"نہیں مجھے نہیں جانا آپ جائیں___"
"اچھا سنو میں رات کو سیدھا تمہاری خالہ کے گھر چلی جاؤں گی تم، زین اور زارا تیار ہو کر آ جانا____ تمہاری خالہ نے سب کو کھانے پر بلایا ہے___"
"نہیں ماما میں نہیں آؤں گی میری طبیعت نہیں ٹھیک___"
"تمہاری طبیعت بالکل ٹھیک ہے مجھے پتا ہے___ آ جانا ورنہ تمہاری خالہ ناراض ہو جائیں گی___" وہ یہ کَہ کر باہر کی طرف چلی گئیں___
اتنی ہی دیر میں فلک کا موبائل بجنے لگا جب اس نے موبائل اٹھا کر دیکھا تو طلال لکھا ہوا آ رہا تھا وہ حیران ہوئی کہ اس نے طلال سے نمبر تو لیا تھا لیکن فون نہیں کیا تھا تو پھر طلال کے پاس اس کا نمبر کیسے گیا__
اس نے فون اٹھا لیا دوسری طرف سے آواز آئی__
السلام علیکم، کیا حال ہے فلک__ فارغ ہو تو تھوڑی دیر بات ہو سکتی ہے؟؟؟
تمہیں کس بات کی جلدی ہے ایک ایک کر کے پوچھ لو___
"نہیں مجھے تو کوئی جلدی نہیں __ میں نے کہا کہ کہیں تم مصروف نہ ہو اس لیے جلدی جلدی بات کر لیتا ہوں__"
نہیں میں بالکل بھی مصروف نہیں ہوں تم آرام سے بات کرلو__
اچھا چلو بتاؤ کیسی ہو؟؟
"میں بالکل ٹھیک ہوں تم مجھے یہ بتاؤ کہ تمہیں میرا نمبر کہاں سے ملا؟؟؟"
"جہاں تک مجھے یاد ہے نمبر میں نے بدلا تھا تم نے نہیں__ تم نے مجھ سے نمبر تو لے لیا تھا لیکن کال ہی نہیں کی پھر میں نے سوچا کہ میں خود ہی تمہیں فون کر لیتا ہوں_ میں دو دن کے بعد واپس امریکہ جا رہا ہوں کیا ہم ایک دفعہ مل سکتے ہیں؟؟؟"
"ہاں ہم بالکل مل سکتے ہیں تم میرے گھر آجاؤ__ اور تم حارث سے بھی مل لینا تم دونوں کے درمیان جو بھی بات ہوئی ہے اس کو بیٹھ کر حل کر لینا___"
"ہمارے درمیان جو بھی بات ہوئی ہے وہ کبھی بھی حل نہیں ہو سکتی__ اور دوسری بات یہ کہ میں پاکستان آیا ہوں اور تم سے ملا ہوں تم غلطی سے بھی اس بات کا حارث کے سامنے ذکر نہ کر دینا___"
"یار مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی کہ تم حارث سے اتنا کیوں ڈر رہے ہو؟ تمہارے چلے جانے کے بعد وہ بہت پریشان تھا___ وہ تم سے بالکل بھی ناراض نہیں ہے_"
"وہ تمہارے سامنے پریشان ہونے کا ڈرامہ کر رہا تھا اس کو پتا تھا کہ میں امریکہ چلا گیا، نہیں بلکہ اس نے ہی مجھے یہ ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا تھا___"
وہ میرے سامنے ڈرامہ کیوں کرے گا؟ (فلک نے اس بار غصے میں بولا)
"تاکہ تمہیں پتا نہ چل سکے کہ اس کو معلوم ہے کہ میں امریکہ چلا گیا ہوں___ وہ چاہتا تھا کہ کسی کو بھی نہ معلوم نہ ہو کہ میں امریکہ چلا گیا ہوں اور سب کو یہ لگے کہ وہ لاپتا ہو گیا ہے___"
"یار وہ ایسا کیوں چاہے گا مجھے تمہاری کسی بات کی سمجھ نہیں آرہی__"
"تم چھوڑ دو اس بات کو تم بتاؤ تم مجھ سے ملنے آؤ گی یا نہیں؟؟"
"یار تمہیں پتا تو ہے مجھے گھر سے باہر کہیں بھی اکیلا جانے کی اجازت نہیں ہے__ میں تم سے باہر اکیلا ملنے نہیں آ سکتی_ اگر تم کہتے ہو تو میں صدف کو ساتھ لے کر آ جاؤں گی__؟؟"
"اچھا ٹھیک ہے تم صدف کو ساتھ لے کر آ جانا لیکن خیال رہے کہ کسی کو بھی پتا نہ چلے کہ تم مجھ سے ملنے آ رہی ہو__"
"اچھا ٹھیک ہے نہیں پتا لگے گا کسی کو بھی___ تم پرسوں واپس جا رہے ہو؟؟"
"ہاں پرسوں صبح کی فلائٹ ہے میری__"
"تو ٹھیک ہے پھر، کل ملاقات ہوگی__"
طلال نے اللہ حافظ کَہ کر فون رکھ دیا__ فلک سوچنے لگ گئی کہ ایسی بھی کیا بات ہے جو طلال حارث سے اتنا ڈر رہا ہے___
________***********_______________
صدف میں اندر آ جاؤں___؟؟
آجاؤ فلک___؟
"یہ تم نے کمرے کا کیا حال بنایا ہوا ہے صدف__؟؟ فلک بیڈ پر ہر جگہ کپڑے دیکھ کر بولی __ اور تم ابھی تک تیار کیوں نہیں ہوئی؟؟ نیچے سب تمہارا خ
کھانے پر انتظار کر رہے ہیں___"
یار مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کون سے کپڑے پہنوں__ صدف کپڑوں کو اپنے ساتھ لگا کر شیشے میں دیکھتے ہوئے بولتی ہے___
"یہ ریڈ والا پہن لو یہ اچھا لگے گا__"
"نہیں یہ زیادہ ہی سمپل ہو جائے گا__"
"تو یہ وائٹ والا پہن لو__"
"میں کون سا کوئی شادی پر جا رہی ہوں جو اتنی کڑھائی والے کپڑے پہن لوں__"
"صدف میڈم آپ کا جو دل کرتا ہے وہ کپڑے پہن کر جلدی سے نیچے آ جائیں سب کھانے پر انتظار کر رہے ہیں___ فلک یہ کہہ کر چلی جاتی ہے" فلک کے جانے کے آدھ گھنٹے بعد جب صدف تیار ہو کر نیچے جاتی ہے تو سب لوگ لاؤنج میں بیٹھے ہوتے ہیں___ اور باتوں میں مصروف ہوتے ہیں__ صدف کچن کی طرف چلی جاتی ہے__
فلک تم یہاں پر کیا کر رہی ہو؟؟؟ صدف کچن میں کھڑی کچھ کام میں مصروف فلک سے پوچھتی ہے___
چائے بنا رہی ہوں سب کے لئے__ (فلک چائے کپ میں ڈالتے ہوئے کہتی ہے__)
یار یہ لوگ کتنے عجیب ہیں کھانے سے پہلے چائے پیتے ہیں؟؟؟ (صدف بولی)
"یہ عجیب لوگ کھانے سے پہلے نہیں کھانے کے بعد چائے پینے لگے ہیں__ یہاں پر سب کھانا کھا چکے ہیں اگر تمہارا انتظار کرتے رہتے تو شاید بھوک سے ہی مر جاتے" (فلک چائے کی ٹرے اٹھاتے ہوئے بولتی ہے)
تم نے میرے بغیر کھانا کھا لیا فلک بے وفائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں تم نے تو__
اچھا اب اوور ایکٹنگ بند کرو تم یہاں پر ہی رہنا میں چائے دے کر آتی ہوں پھر مجھے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے__(فلک یہ کہتے ہوئے باہر کی طرف چلی جاتی ہے)
فلک جا کر چائے ٹیبل پر رکھ دیتی ہے___
ماموں آپ میری بہن کی ہاتھ کی چائے پئیں آپ نے اس سے اچھی چائے آج تک نہیں پی ہوگی__ (زین چائے کا کپ طاہر صاحب کو پکڑاتے ہوئے کہتا ہے)
زین تم ٹھیک کَہ رہے ہو میں نے سچ میں اس سے اچھی چائے آج تک نہیں پی (طاہر صاحب چائے کا ایک گھونٹ لے کر کہتے ہیں)
جو بھی فلک کے ہاتھ کی چائے پیتا ہے یہی کہتا ہے کہ اس نے آج سے پہلے اتنی اچھی چائے نہیں پی (حارث چائے کا کپ اٹھاتے ہوئے کہتا ہے)
فلک واپس کچن میں آ جاتی ہے__
ویسے تمہارے بھائی کی مجھے سمجھ نہیں آتی ہے (فلک صدف سے کہتی ہے)
اب کیا کر دیا ہے حارث نے؟؟
جب اکیلا ہوتا ہے تب اپنی باتوں سے میرا دل دکھاتا ہے اور سب کے ساتھ___
کیا سب کے سامنے فلک؟؟
"کچھ نہیں تم اس بات کو چھوڑو__ تم نے کل میرے ساتھ جانا ہے_"
"طلال پاکستان آیا ہوا ہے__اور یہ بات تم نے کسی کو بھی نہیں بتانی اور حارث کو تو بالکل بھی نہیں__"
طلال وہ تمہیں کہاں پر ملا_؟؟ (صدف حیران ہو کر اونچی آواز میں بولتی ہے)
"یار میں تمہیں کَہ رہی ہوں کہ یہ بات کسی کو بھی نہیں بتانی اور تم اتنا ہی اونچی بول رہی ہو جس کو یہ بات نہیں پتا لگنی اس کو بھی پتا لگ جائے__"
تمہیں کیسے پتا کہ وہ پاکستان آیا ہے؟؟؟
"(وہ اس دن گھر آیا تھا______)" فلک ساری بات بتاتی ہے__
"تم نے اس سے وجہ نہیں پوچھی کہ کیوں نہیں بتانا کسی کو کہ وہ پاکستان آیا ہے؟؟؟"
"میں نے اس سے بہت بار پوچھا ہے کہ کیوں کسی کو پتا نہ چلے کہ وہ پاکستان آیا__ لیکن وہ بات کو گھما دیتا ہے اور جواب نہیں دیتا__"
مجھے تو یہ بات کافی عجیب سی لگ رہی ہے___ چلو خیر ہے کل جائیں گے تو اس سے ساری بات پوچھ لیں گے اور اس کو بتانی ہی پڑے گی (صدف پریشان ہوتے ہوئے کہتی ہے)
کس سے تم کیا پوچھ لوں گی اور اس کو کیا بات بتانی پڑے گی؟؟؟
جب فلک کو یہ آواز آتی ہے تو اس کے ہوش اڑ جاتے ہیں وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے تو وہاں حارث کھڑا ہوتا ہے__
"وہ دونوں پہلے ایک دوسرے کو دیکھتی ہیں اور پھر حارث کو __
کچھ نہیں حارث وہ میں اپنی ایک دوست کی بات کر رہی تھی__ (صدف کہتی ہے)
اچھا صدف جلدی جاؤ تمہیں ماما بولا رہی ہیں__ (وہ یہ کہتے ہوئے فریج سے پانی کی بوتل نکالتا ہے)
میں نے صدف کہا ہے فلک نہیں__ (پانی گلاس میں ڈالتے ہوئے وہ بولتا ہے)
فلک جو صدف کے پیچھے جا رہی ہوتی ہے یہ سن کر رک جاتی ہے___
"ویسے وجدان تمہاری چائے کی بہت تعریف کر رہا تھا کَہ رہا تھا کی اس سے اچھی چائے میں نے آج تک نہیں پی جب کہ ممانی کو وجدان کی اس بات کا غصہ بھی لگا لیکن اس نے پھر بھی پروا نہیں کی"
تو تمہیں کوئی مسئلہ ہے کرنے دو تعریف__ یہ کَہ کر وہ پھر سے باہر جانے لگتی حارث اس کو پیچھے سے آواز دیتا ہے__
"باہر مت جانا مجھے تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے__"
"ہاں بولو کیا بات ہے لیکن پلیز جلدی بولنا میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے"
"میں جانتا ہوں کہ جو سب کچھ میں نے اس دن تم سے پارک میں کہا تھا تم ابھی تک ان باتوں پر ناراض ہو__ تو ایسی باتوں پر غصہ ہو جاتی ہو اس لیے میں صرف تم سے مذاق کر رہا تھا اور یہ مذاق میں پہلے بھی تم سے کئی بار کر چکا ہوں لیکن اس بار تم نے زیادہ غصہ کر لیا ہے خیریت ہے نہ
ا__؟؟"
"حارث، مذاق ایک بار ہوتا ہے دو بار ہوتا ہے ہر روز ایک ہی مذاق نہیں ہوتا؟؟"
"اچھا معاف کر دو آج کے بعد نہیں کروں گا یہ مذاق تم کہتی ہو تو کان پکڑ لیتا ہوں؟؟"
ہاں یہ ٹھیک ہے تم کان پکڑ کر مجھ سے معافی مانگو پھر میں تمہیں معاف کر دوں گی_ (وہ مسکراتے ہوئے بولتی ہیں)
"یار میں تو مذاق کر رہا تھا تم تو سیریس ہی ہوگئی ہو__"
"لیکن اب میں تم سے تب بات کروں گی جب تم کان پکڑ کر مجھے سوری کہو گے__"
"اچھا چھوڑو اس بات کو، مجھے تمہیں ایک ضروری بات بتانی ہے__"
"نہیں میں نے کہا ہے کہ پہلے کان پکڑ کر سوری کرو پھر بات کروں گی__"
وہ کان پکڑتا ہی ہے کہ پیچھے سے منال آ جاتی ہے وہ جلدی سے ہاتھ نیچے کر لیتا ہے__ فلک جب منال کو دیکھتی ہے تو وہ شرمندہ ہو جاتی ہے__
سوری لگتا ہے میں غلط وقت پر آگئی__ منال یہ کہتے ہوئے واپس جانے لگتی ہے تو فلک پیچھے سے کہتی ہے__
"منال کچھ چاہیے تھا آپ کو؟؟"
"پانی چاہیے تھا مجھے" (منال حارث کو عجیب نظروں سے دیکھتے ہوئے کہتی ہے جیسے جو کچھ بھی اس نے دیکھا تھا اس پر یقین نہ آ رہا ہوں_)
(فلک منال کو پانی دے دیتی ہے اور وہاں سے چلی جاتی ہے)
"ہائے اللہ ! اس نے تمہیں کان پکڑتے ہوئے دیکھ لیا ہے وہ کیا سوچ رہی ہوگی میرے بارے میں؟؟"
"ما شاء اللہ یعنی کے کان میں نے پکڑے تھے اور تمہیں فکر ہے کہ وہ تمہارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی تم یہ سوچو کہ وہ میرے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی؟؟ اور تم میری بات سنو اس منال سے دور ہی رہو تم__"
"کیا مطلب ہے تمہارا؟؟"
"مطلب یہ ہے کہ میں نے اس کو اس دن تمہاری وجہ سے گاڑی سے جانے کو کہا تھا اور یہ تم سے اس بات کا بدلہ ضرور لے گی__"
"کیسی عجیب و غریب باتیں کر رہے ہو تم حارث__ وہ مجھ سے بدلہ کیوں لے گی ویسے بھی میں اس سے بات کر کے ساری بات کلیئر کر دوں گی میں نہیں چاہتی کہ میرے لئے وہ اپنے دل میں کوئی بھی بات رکھے__"
"ویسے یہ بات اس کو سوچنی چاہیے تھی کیونکہ بد تمیزی اس نے کی تم نے نہیں___ اس کو تم سے ساری بات کلیئر کرنی چاہیے تھی تا کہ تم اپنے دل میں اس کے لئے کوئی بات نہ رکھتی___"
"کوئی بات نہیں حارث اگر بات شروع اس نے کی تھی تو ختم میں کر دوں گی اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے __ اب تم جاؤ یہاں سے اس سے پہلے کہ کوئی اور آ جائے__"
______***********________
"زارا ادھر آؤ___( فلک جو لاؤنج میں بیٹھی ہوتی ہے زارا کو باہر سے آتے دیکھ کر کہتی ہے__)"
"جی آپی__"
"کہاں سے آ رہی ہو تم اتنی رات کو "( فلک تلخ لہجے میں کہتی ہے)
اور یہ سوال کرنے والی آپ کون ہوتی ہیں آپ اپنے کام سے کام رکھا کریں" (زارا یہ کَہ کر اوپر کی طرف چلی جاتی ہے)
"فلک زارا کو اوپر جاتا دیکھ رہی ہوتی ہے_ زارا کا لہجہ اتنا تلخ تھا کہ فلک کی آنکھوں میں آنسو آ گئے__ فلک ایک گہری سوچ میں چلی جاتی ہے جس سے باہر وہ زین کی آواز پر آتی ہے__"
کیا ہوا ہے تم رو کیوں رہی ہو__ (زین پریشانی سے بولتا ہے)
تب فلک کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کا چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا ہے __
"فلک میں تم سے پوچھ رہا ہوں کیا ہوا ہے؟__"
کچھ نہیں بھائی آپ کو کوئی کام تھا؟ (وہ اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے کہتی ہے)
"میں تم سے یہ کہنے آیا تھا کہ ایک کپ چائے بنا دو لیکن تم تو یہاں بیٹھ کر رو رہی تھی بتاؤ کیا ہوا ہے؟؟"
بھائی کچھ بھی نہیں ہوا ہے آپ یہاں بیٹھیں میں آپ کے لئے چائے بنا کر لاتی ہوں (وہ یہ کَہ کر اٹھ کر چلی جاتی ہے)
زین اس کو پیچھے سے آواز بھی دیتا ہے لیکن وہ نہیں رکتی اور چلی جاتی ہے___ جب وہ چائے بنا کر لاتی ہے تو زین اس سے پھر پوچھتا ہے لیکن وہ یہ کَہ کر اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے کہ اس کے سر میں درد ہے اور وہ آرام کرنا چاہتی ہے___
________*********________
فلک شیشے کے سامنے کھڑی ہو کر اپنے بالوں میں برش پھیر رہی ہوتی ہے جب اس کا موبائل بجتا ہے وہ موبائل اٹھا کر سپیکر پر لگا دیتی ہے اور پھر بالوں میں برش پھیرنا شروع ہوجاتی ہے ___
کب تک آ رہی ہو تم فلک__؟ (طلال پو چھتا ہے)
بس تھوڑی دیر میں گھر سے نکلنے لگے ہیں ہم__
چلو ٹھیک ہے جلدی آ جاؤ میں انتظار کر رہا ہوں (طلال یہ کَہ کر فون رکھ دیتا ہے)
(بچپن ساتھ گزارنے کی وجہ سے زین، حارث اور طلال میں کافی اچھی دوستی تھی__ طلال کا گھر فلک کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر تھا_ طلال کا فلک اور حارث کے گھر میں بہت آنا جانا تھا بلکہ مہوش بیگم تو کہتی تھی جیسے زین میرا بیٹا ہے ویسے ہی طلال بھی میرا بیٹا ہے__ ایک رات طلال اور اس کی امی کسی کو بغیر بتائے کہیں پر چلے گئے__ طلال کا نمبر بھی بند تھا__ سب نے ان کو بہت ڈھونڈا طلال کے سارے دوستوں سے بھی پوچھا لیکن کسی کو بھی کچھ پتا تھا__ پھر ایک دن زین کا ایک دوست جو کہ فیصل آباد میں رہتا تھا جس کی طلال سے ایک دو بار ملاقات ہوئی تھی اس نے زین کو بتایا کہ اس کے ساتھ والے گھر میں ایک لڑکا اور ایک عورت آئے ہیں اور وہ لڑکا طلال ہے جب زین یہ بات حارث کو بتاتا ہے تو وہ دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم صبح ہی فیصل آباد جائیں گے اور اس سے پوچھیں گے کہ ایسا بھی کیا ہوا جو اس کو رات کو ہی گھر سے جانا پڑا وہاں جانے پر طلال کی امی نے بتایا کہ طلال ہمیشہ کے لیے امریکہ چلا گیا ہے اور جب زین نے نمبر مانگا تو طلال کی امی نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ طلال نے منع کیا ہے زین کو طلال کی امی کا یہ رویہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا_ جبکہ حارث کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی تھی زین نے ایک دو بار وجہ بھی پوچھی کہ وہ لوگ اپنا گھر چھوڑ کر یہاں پر کیوں آ گئے ہیں لیکن طلال کیا امی نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ دونوں واپس آ گئے__ جب وہ دونوں واپس آنے لگے تو طلال کی امی نے کہا کہ ہو سکے تو یہاں پر دوبارہ مت آنا__ جس کے جواب میں حارث نے کہا آپ فکر نہ کریں ہم یہاں پر دوبارہ کبھی نہیں آئیں گے___)
______**********_________
ویسے طلال تم نے فلک کو کچھ نہیں بتایا کوئی بات نہیں لیکن میں تم سے ایک بات پوچھو گی____ لیکن کھانا کھانے کے بعد (صدف نے کہا__)
اچھا ٹھیک ہے پوچھ لینا (طلال نے مسکراتے ہوئے کہا)
چلو طلال شروع سے شروع ہو جاؤ صدف کھانا کھا کر ہاتھ جھاڑ تے ہوئے کہتی ہے
کیا مطلب صدف (طلال کہتا ہے)
پہلے مجھے یہ بتاؤ کہ کسی کو کیوں نہیں بتانا کہ تم پاکستان آئے ہو___؟؟؟
کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی کو بھی پتا لگے__
اور تم کیوں نہیں چاہتے؟؟؟
اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ ہے جو میں تمہیں نہیں بتا سکتا__ (طلال بے فکری سے کہتا ہے)
اچھا تو یہ بتاؤ کہ تم لوگ اپنا گھر چھوڑ کر کیوں گئے تھے وہ بھی کسی کو بغیر بتائے؟؟؟ صدف اپنے سوال جاری رکھتی ہے__
یار صرف وہ دن اب گزر گئے ہیں تو تم بھی اب چھوڑ دو ان باتوں کو__
صدف تم کیوں اس سے سوال کرے جا رہی ہو اگر وہ نہیں بتانا چاہتا تو___
میں تو اس سے سوال کروں گی اور اس کو میرے سوالوں کے جواب دینے نہیں پڑیں گے___ صدف کہتی ہے__
یار اصل میں مجھے ایک کام ہے جس کی وجہ سے مجھے اب جانا پڑے گا تم دونوں بھی چلو میں تم دونوں کو گھر چھوڑ دیتا ہوں__ اور میں تمہارے سارے سوالوں کے جواب راستے میں دے دوں گا صدف_( طلال یہ کہتا ہوا کھڑا ہو جاتا ہے)
نہیں ہم دونوں خود ہی چلی جائیں گی تم جاؤ (فلک کہتی ہے)
فلک چلتے ہیں اور میں اس سے راستے میں سب کچھ پوچھ لوں گی (صدف بھی کھڑی ہو جاتی ہے)
فلک صدف کے کہنے پر طلال کے ساتھ جانے کو تیار ہوجاتی ہے__
چلو طلال اب بتانا شروع کرو (ان کو گاڑی میں بیٹھے پانچ منٹ ہوگئے تو صدف نے کہا)
طلال یہ ہم کس راستے سے جا رہے ہیں__ (فلک نے باہر دیکھتے ہوئے کہا)
(تو ساتھ ہی طلال گاڑی کی سپیڈ تیز کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اب حارث کو پتا لگے گا)
کیا پتا لگے گا اب حارث کو صدف طلال کو کہتی ہے__
یہ ہی کہ مجھ سے پنگا لینے کا انجام کیا ہوتا ہے__
طلال گاڑی کو روکو ہمیں تمہارے ساتھ کہیں نہیں جانا__ صدف چیختی ہوئی کہتی ہے کیوں کہ اس کو پتا لگ جاتا ہے کہ وہ دونوں محفوظ نہیں ہے__
صدف اپنی بکواس بند کرو تمہارے چیخنے سے اب کچھ نہیں ہوگا __
طلال تم ہمیں کہاں لے کر جا رہے ہو یہ راستہ ہمارے گھر کو نہیں جاتا خدا کا واسطہ ہے گاڑی کو روک دو تو ہم خود گھر چلے جائیں گے__ فلک روتے ہوئے طلال کی مِنّت کرتی ہے__
اگر میں نے گاڑی کو روکنا ہوتا اور تم دونوں کو جانے دینا ہوتا تو میں تم دونوں کو گاڑی میں بٹھا کر لاتا ہی کیوں__ طلال ہنستے ہوئے کہتا ہے___