جی ماما آپ نے بُلایا تھا__؟؟(فلک کمرے میں داخل ہوتے ہوئے پوچھتی ہے)
کیا ہوا بھائی آپ بھی یہاں ہیں سب خیریت ہے نا__ (فلک زین کو دیکھتے ہوئے حیرانی سے بولی)
ہاں سب ٹھیک ہے تم بیٹھو (زین نے صوفے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا)
فلک تم سے ایک ضروری بات کرنی ہے اور مجھے پتا ہے کہ تم میری بات کا مان رکھو گی__
جی ماما آپ حکم کریں بس__
وجدان ایک اچھا لڑکا ہے میرے خیال سے تمہارے لئے اس سے اچھا لڑکا نہیں ہو سکتا کوئی__
کیا مطلب میں آپ کی بات سمجھی نہیں__ (اس نے ایک نظر زین کو دیکھتے ہوئے کہا)
تمہارے ماموں نے مجھ سے وجدان اور تمہارے رشتے کی بات کی ہے__ مجھے پتا ہے تمہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا لیکن میں نے کہا کہ پھر بھی ایک بار تم سے پوچھ لو___
ماما آپ ماموں کو منع کر دیں میں یہ شادی نہیں کروں گی__
کیوں نہیں کرو گی تم یہ شادی؟؟ (مہوش بیگم نے غصے سے کہا)
بس کہا نہ کہ میں یہ شادی نہیں کر سکتی___
میں تمہارے ماموں کو انکار نہیں کروں گی کیوں کہ میرے پاس انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے__ (فلک اٹھ کر باہر جانے لگتی ہے تو پیچھے سے مہوش بیگم کہتی ہیں)
تمہارے پاس شام تک کا وقت ہے اگر تمہارے پاس انکار کرنے کی کوئی وجہ ہے تو بتاؤ ورنہ میں ہاں کر دوں گی ___فلک یہ سن کر مزید وہاں پر نہیں رکتی اور کمرے سے باہر نکل جاتی ہے__
وہ اپنے کمرے کی طرف جا رہی ہوتی ہے کہ سامنے سے حارث آتا ہوا نظر آتا ہے وہ حارث کو اگنور کر کے اپنے کمرے کی طرف جانے لگتی ہے__
فلک! ( وہ حارث کی آواز پر رک جاتی ہے)
مجھے تم سے کچھ ضروری بات کرنی ہے__
ہاں بولو حارث__ (وہ سنجیدگی سے کہتی ہے)
میں کل اسلام آباد جا رہا ہو پرسوں سے اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں سپیشل کلاسز سٹارٹ ہو رہی ہیں اور ہمارے کالج کے کچھ ہی بچوں کو وہاں پر جانے کا موقع ملا ہے جب میں نے اس لسٹ میں اپنا نام لکھا دیکھا تو مجھے بالکل بھی یقین نہیں تھا کہ میرا نام آجائے گا لیکن مجھے ابھی ای میل آئی ہے مجھے کل ہی اسلام آباد جانا ہوگا___
مجھے بھی کچھ بتانا ہے تمہیں__ (فلک سنجیدگی سے کہتی ہے)
کیا ہوا سب ٹھیک ہے__؟؟
ماموں___
حارث بھائی جلدی گھر چلے صدف آپی کو کچھ ہوگیا ہے___
کیا ہوا ماہ نور___
پتا نہیں بے ہوش ہوگئی ہیں آپ جلدی سے چلیں__
حارث باہر کی طرف بھاگتا ہے اور فلک اور ماہ نور بھی اس کے پیچھے جاتی ہیں
____________________________________________________________________________
کیا ہوا ہے صدف کو (حارث کرسی پر بیٹھتے ہوئے ڈاکٹر کو کہتا ہے)
ابھی میں کچھ نہیں کّہ سکتا ہم نے ٹیسٹ کر لیے ہیں کل تک رپورٹس آ جائیں گی کچھ ہی دیر میں ان کو ہوش آ جائیں گی آپ ان کو گھر لے جا سکتے ہیں___
"کس چیز کے ٹیسٹس، سب ٹھیک تو ہے نا؟؟؟"
"دیکھیں میں نے کہا ہے نا کہ ابھی ٹیسٹس نہیں آئے اس لیے میں کچھ بھی نہیں کّہ سکتا آپ بس دعا کریں__"
__________________________________________________
"فلک حارث کو فون کرو پوچھو کیا ہوا ہے صدف کو ایک تو وہ کسی کو ساتھ بھی نہیں لے کر گیا___"
خالہ کر رہی ہو لیکن وہ کال اٹینڈ نہیں کر رہا___ (فلک فون پر نمبر ملاتے ہوئے کہتی ہے)
کیا ہوا ہے صدف کو (زین لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے کہتا ہے)
"پتا نہیں بھائی وہ بے ہوش ہو گئی تھی حارث اس کو ہاسپیٹل لے کر گیا ہے اور کال بھی اٹینڈ نہیں کر رہا__"
کون سے ہاسپٹل لے کر گیا ہیں (زین اپنا موبائل نکالتے ہوئے کہتا ہے)
پتا نہیں بھائی__
ساتھ ہی لانچ میں حارث اور صرف داخل ہوتے ہیں__
صدف کیسی ہو ___( سارا بیگم اس کے طرف جاتے ہوئے کہتی ہیں)
ٹھیک ہوں ماما، کچھ نہیں ہوا مجھے___
ماما ٹھیک ہے اب صدف، کچھ نہیں ہوا اس کو__ (فلک جاؤ صدف کو کمرے میں لے جاؤ حارث یہ کہتے ہوئے صوفے پر بیٹھ جاتا ہے)
فلک صرف کو لے کر چلی جاتی ہے___
حارث کیا ہوا ہے صدف کو__ (مہوش بیگم حارث سے پوچھتی ہیں)
خالہ آپ فکر نہ کریں کچھ بھی نہیں ہوا اس کو پھر بھی ڈاکٹر نے ہماری تسلی کے لئے اس کے ٹیسٹس کرلیے ہیں کل تک رپورٹس آ جائیں گی اور کمزوری کی وجہ سے چکر آ گئے تھے اس لئے بے ہوش ہو گئی تھی ماما آپ اس کے لیے سوپ بنا کر لے جائیں اور پھر یہ میڈیسن بھی کھلا دیجئے گا
میں اپنے کمرے میں پیکنگ کرنے کے لئے جا رہا ہوں مجھے ابھی ایک گھنٹے تک اسلام آباد کے لیے نکلنا ہے _____ (حارث یہ کہتے ہوئے کھڑا ہو جاتا ہے)
لیکن حارث تم نے تو کل جانا تھا ___( سارہ بھی حیرانی سے پوچھتی ہیں)
جی ماما کل جانا تھا لیکن ابھی ارمان کی کال آئی تھی اس لئے مجھے ابھی جانا ہوگا (وہ یہ کہتے ہوئے لانچ سے نکل جاتا ہے)
__________________________________________________
تم ٹھیک ہو نہ صدف (فلک اس کے پاس بیٹھتے ہوئے پوچھتی ہے)
ابھی تک تو بالکل ٹھیک ہوں آگے کا پتا نہیں___ (صدف بے فکری سے کہتی ہے)
کیا مطلب ہے تمہاری اس بات کا___
"کوئی مطلب نہیں ہے میری اس بات کا تم جاؤ اور مجھے کچھ کھانے کے لئے لا دو، بہت بھوک لگی ہے مجھے___"
اچھا لاتی ہوں
(فلک کمرے سے چلی جاتی ہے___)
___________________________________________________________________________
خالہ کیا کر رہی ہیں آپ__ (فلک کِچن میں داخل ہوتے ہوئے پوچھتی ہے___)
صدف کے لئے سوپ بنا رہی ہوں___
اچھا آپ ہٹیں میں بنا دیتی ہوں آپ صدف کے پاس جائیں__ سارہ بیگم ہاتھ دھو کر کے کِچن سے نکل جاتی ہیں___
فلک___
فلک سوپ بنانے میں مصروف ہوتی ہے جب اس کو پیچھے سے وجدان کی آواز آتی ہے__
جی وجدان بھائی__ (فلک وجدان کو دیکھتے ہوئے کہتی ہے)
وجدان کو بھائی سن کر جھٹکا سا لگتا ہے اور وہ کچھ بول نہیں پاتا___
جی بولیں کوئی کام تھا آپ کو (فلک اس کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر دوبارہ پوچھتی ہے)
"وہ__ وہ ___ماہ___ ماہ نور نے بتایا تھا کہ صدف کی طبعیت خراب ہے کیا ہوا ہے اس کو؟؟ ماما اور بابا بھی ساتھ آئے ہیں وہ لاؤنج میں بیٹھے ہیں لیکن گھر میں کوئی نظر نہیں آ رہا___ "
ماما اور خالہ صدف کے کمرے میں ہے آپ بھی وہاں چلے جائیں__
یہ کّہ کر فلک اپنے کام میں مصروف ہو جاتی ہے__ اور وجدان چلا جاتا ہے__
__________________________________________________
فلک تم میرے لیے سوپ کیوں بنا کر لائی ہو میں کوئی بیمار نہیں ہوں جو یہ سوپ پیوں گی___ (صدف سوپ کو دیکھتے ہوئے کہتی ہے___)
"اچھا تو تم بیمار نہیں ہو اگر تمہیں یاد ہو تو تم تھوڑی دیر پہلے بے ہوش ہوئی تھی__ اس لئے اب خاموشی سے یہ سوپ پی لو اس کے بعد میڈیسن بھی کھانی ہے__ اور اگر تم نے اب ایک لفظ بھی اور بولا تو میں نے خالہ کو بلا لینا ہے__"
صدف خاموشی سے سوپ پینا شروع کر دیتی ہے اور فلک مسکراتی ہے__
اچھا تمہیں پتا ہے حارث کل اسلام آباد جا رہا ہے___( صدف فلک سے پوچھتی ہے)
ہاں پتا ہے (فلک بک کے پیج الٹ پلٹ کرتے ہوئے کہتی ہے)
حیرانی ہے مجھے تم پھر بھی اتنے سکون سے بیٹھی ہوئی ہوں__
کیا مطلب ہے صدف__ (وہ حیرانی سے صدف کو دیکھتے ہوئے کہتی ہے)
میری بات کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے گھر والے تمہارا اور وجدان کا رشتہ کرنا چاہ رہے ہیں یہ بات تم اس کو کب بتاؤ گی جب وہ چلا جائے گا؟؟؟
یہ بات تمہیں کیسے پتا (فلک صوفے سے اٹھ کر کر اس کے پاس بیٹھتے ہوئے کہتی ہے)
ماما نے بتائی ہے اور تمہیں پتا ہے حارث کے علاوہ ہر ایک شخص کو یہ بات پتا چل گئی ہے کہ تمہارا اور وجدان کا رشتہ بچپن میں ہی طے ہو گیا تھا__
بچپن میں طے ہو گیا تھا (فلک حیرانی سے اس کی بات دہراتی ہے)
ہاں نانا ابو نے تمہارا اور وجدان کا رشتہ بچپن میں طے کر دیا تھا لیکن ان کی ڈیتھ کے بعد کسی نے اس رشتے کا ذکر نہیں کیا__
ٹھک__ ٹھک___ میں اندر آ سکتا ہوں؟؟
ہاں آ جاؤ حارث (صدف کہتی ہے)
بلو کلر کی جینز ، ڈارک بلو کلر کی ٹی شرٹ پہنے، کندھے پر بیگ لٹکائے وہ اندر آتا ہے__
کیسی طبیعت ہے اب تمہاری__؟؟؟ (وہ آتے ہیں صدف سے سوال کرتا ہے)
میں ٹھیک ہوں تم کہاں جا دہے ہو اتنا تیار ہو کر ____
اسلام آباد جا رہا ہوں___( وہ سنجیدگی سے کہتا ہے)
اسلام آباد، لیکن تم نے تو کل جانا تھا نا (صدف حیرانی سے پوچھتی ہے )
ہاں کل ہی جانا تھا لیکن ایک ضروری کام کی وجہ سے آج ہی جانا ہوگا ___خیال رکھنا___ اللہ حافظ
وہ ایک نظر فلک کو دیکھتے ہوئے باہر نکل جاتا ہے__
حارث ___( فلک اٹھ کر اس کے پیچھے جاتی ہے)
مجھے پتا ہے تم نے مجھ سے کیا کہنا ہے نا چاہتے ہوئے بھی میں نے تمہاری اور صدف کی باتیں سن لی ہیں___ دیکھو فلک مجھے ابھی جانا ہوگا میں اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کر سکتا لیکن تم سب کچھ کر سکتی ہو تمہاری مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوگا اور یہ بات تم بھی جانتی ہو__ دیر ہو رہی ہے مجھے جانا ہوگا جاتے ہوئے یہ ہی کہوں گا_ "بی اسٹرانگ اینڈ بی کیئر فل"
اللہ حافظ__( یہ کہتے ہوئے وہ وہاں سے چلا جاتا ہے)
__________________________________________________
کیا ہوا ہے مجھے تم پریشان لگ رہی ہو (فلک صدف کو مسلسل کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے کہتی ہے)
یار یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا تم پریشان ہو رہی ہو (صدف اس کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر کہتی ہے)
"ماما نے مجھے کہا ہے کہ میں آج شام تک انکار کرنے کی وجہ بتاؤں ورنہ وہ ماموں کو ہاں کر دیں گئی___ اور جو اس انکار کرنے کی وجہ ہے وہ تو چلا گیا ہے ___ اب میں کیا کروں__ (وہ صدف کے سامنے جا کر بیٹھتے ہوئے کہتی ہے)
یار حارث گیا ہے اور دو مہینے تک واپس آ جائے گا لیکن تمہارے پاس انکار کرنے کی وجہ تو موجود ہے تم جا کر خالہ کو بتا دو کہ کہ تم حارث کو پسند کرتی ہو اور وجدان سے شادی ہرگز نہیں کرو گی__"
واٹ آ گریٹ آئیڈیا صدف (فلک تالی بجاتے ہوئے کہتی ہے)
تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے لیکن میرا ابھی ٹھیک ہے__ تمہیں سچ میں لگتا ہے کہ میں یہ بات ماما سے کر سکتی ہوں__؟؟ (جب وہ صدف کی طرف سے کافی دیر تک جواب نہیں پاتی تو اس کی طرف دیکھتی ہے)
صدف اپنا سر ہاتھوں تو میں گرا کر بیٹھی ہوتی ہے__
صدف کیا ہوا ہے (فلک پریشانی سے کہتی ہے)
یار سر میں ایک دم بہت تیز درد شروع ہو گیا ہے__ (وہ بے بسی سے فلک کو دیکھتے ہوئے کہتی ہیں)
تم ٹھیک تو ہو نا ___ اچھا میں زین بھائی کو بلا کر لاتی ہوں پھر ہم ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں (وہ جانے لگتی ہے تو صدف اس کا ہاتھ پکڑ کر روک لیتی ہے)
"نہیں یار میں ٹھیک ہوں بس تھوڑی دیر سونا چاہتی ہوں__ تم بھی گھر جاؤ اور آرام کرو"
"لیکن تمہاری طبیعت مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی میں نہیں جاؤں گی گھر__"
"میں ٹھیک ہوں سونا چاہتی ہوں تھوڑی دیر تم جاؤ گھر اور فکر نہ کرنا ہم اس بات کا کوئی حل نکال لیں گے__"
سچ میں چلی جاؤں تم ٹھیک ہو نا؟؟
ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں تم جاؤ__
اچھا ٹھیک ہے میں جاتی ہوں کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے کال کر لینا___
__________________________________________________
فلک___
زین فلک کو باہر سے آتا دیکھتا ہے تو آواز دیتا ہے__
جی بھائی ____( وہ لاؤنج میں جاکر کہتی ہے)
صدف کی طبیعت کیسی ہے اب؟؟
ٹھیک ہے( فلک مسکراتے ہوئے کہتی ہے)
تم مسکرا کس خوشی میں رہی ہو___
بھائی آپ کو ایک شعر سناؤ (وہ زین کے برابر میں بیٹھتے ہوئے کہتی ہے)
شعر ___ اچھا سناؤ __( وہ فلک کی بات پر کافی حیران ہوتے ہوئے کہتا ہے)
"کسی سوکھے گلاب کی مانند یک طرفہ محبت سنبھال رکھی ہے "
یہ سن کر زین کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا ہے جس کو فلک اچھا خاصہ نوٹ کرتی ہے__
یہ __ یہ___ ک__کہاں سے سنا ہے تم نے اور اس شعر کا یہاں پر کیا ذکر؟؟ (زین لڑکھڑاتی ہوئی آواز میں پوچھتا ہے)
کچھ نہیں بھائی بس ایسے ہی یاد آیا تو سنا دیا___ (یہ کہتے ہوئے وہ اٹھ کر جانے لگتی ہے کہ مہوش بیگم لاؤنج میں داخل ہوتی ہیں)
رکو فلک
(وہ فلک کو باہر کی طرف جاتا دیکھ کر کہتی ہے__)
"جی ماما__"
پھر کیا سوچا تم نے__؟؟
کس بارے میں__ (وہ حیرانی سے پوچھتی ہے)
"تمہیں اچھے طریقے سے پتا ہے میں کس بارے میں بات کر رہی ہوں__"
(وہ سنجیدگی سے کہتی ہیں)
یہ سن کر وہ ایک گہری سانس لیتی ہے __
ماما میں نے ابھی اس بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا اور نہ ہی سوچنا چاہتی ہوں (وہ یہ کّہ کر جلدی سے اپنے کمرے کی طرف چلی جاتی ہے)
زین دیکھ رہے ہو تم
(مہوش بیگم غصے سے زین کو دیکھتی ہیں)
"دیکھ رہا ہوں ماما، پہلی بات کہ وہ صدف کی وجہ سے کافی پریشان ہے اور دوسری بات یہ کہ اس کی زندگی کا فیصلہ ہے اس کو سوچنے کا وقت دے اور اس پر دباؤ نہ ڈالیں__"
لیکن میں تمہیں بتا رہی ہوں میں طاہر کو کسی صورت انکار نہیں کروں گی___
"ماما اس کو سوچنے کا وقت دیں مجھے یقین ہے وہ آپ کو مایوس نہیں کرے گی"
__________________________________________________
یار ویسے کچھ لوگ یہاں ہو کر بھی یہاں پر نہیں ہے__(ارمان سعد کو کوئی مار کر حارث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہے)
ہاں یار میں بھی کافی دیر سے یہ ہی دیکھ رہا ہوں کہ کوئی مسلسل کھڑکی سے باہر دیکھ کر کسی کو یاد کر رہا ہے (سعد حارث کو دیکھتے ہوئے کہتا ہے)
اس کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر سعد حارث کو بازو سے پکڑ کر اچھی طرح ہلاتا ہے__
حارث کے بچے کس دنیا میں گم ہو تم___
یار سعد کیا کر رہا ہے بازو توڑنی ہے میری__ (حارث اپنے بازو اس کے ہاتھوں سے چھڑاتے ہوئے کہتا ہے)
کن سوچوں میں گم ہے آپ حارث صاحب (ارمان سامنے شیشے سے پیچھے حارث کو دیکھتے ہوئے کہتا ہے)
کہیں بھی نہیں میں نے کن سوچوں میں گم ہونا ہے؟؟(حارث اپنی بازو مسلتے ہوئے کہتا ہے)
ہم بھی یہی پوچھ رہے ہیں کہ کن سوچوں میں گم ہو تم___؟؟
اچھا یار بکواس بند کرو اور گاڑی کو کسی ریسٹورنٹ میں روکو بہت بھوک لگی ہے مجھے(حارث نے غصے سے کہا تو وہ دونوں خاموش ہو گئے)
فلک تم نے مجھے کس کشمکش میں ڈال دیا ہے___ (یہ سوچتے ہوئے وہ پھر کھڑکی سے باہر دیکھنے لگ جاتا ہے)
__________________________________________________
مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے بلال__(زارا پچھلے دس منٹ سے بالکونی میں کھڑی بلال کو ایک ہی بات کّہ رہی ہوتی ہے___)
ہاں ٹھیک ہے میں رات کو ہی ماما کی الماری سے سارا زیور نکال لوں گی اور پھر کل عائشہ کے گھر چلی جاؤں گی تم وہی____
(وہ اپنی بات مکمل نہیں کر پاتی کہ پیچھے سے کوئی اس کے ہاتھ سے موبائل کھینچ لیتا ہے___)