مہوش ہم دونوں بہت امید لے کر تمہارے پاس آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میری بہن مجھے نا امید نہیں کرے گی (طاہر صاحب نے چائے کا کپ ٹیبل پر رکھتے ہوئےکہا)
بھائی آپ حکم کریں کیا بات ہے__
میں فلک کو اپنی بیٹی بنانا چاہتا ہوں میں تم سے وجدان کے لیے فلک کا رشتہ مانگنے آیا ہوں_ مجھے امید ہے تم مجھے ناامید نہیں کروں گی__
بھائی آپ نے تو میرے منہ کی بات چھین لی_ وجدان اور فلک کی شادی ابو کی خواہش تھی اور میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں ہوگی کہ میں اپنے ابو کی خواہش کو پورا کروں گی__ لیکن آپ پھر بھی مجھے تھوڑا وقت دے میں فلک سے اس کی مرضی پوچھ لوں مجھے یقین ہے کہ اس کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا__
___________________________________________________________________________
میں تم دونوں سے جو کچھ بھی پوچھوں گا سچ سچ بتانا__ جس دن ماموں لوگ پاکستان آئے تھے اس دن طلال تمہارے گھر آیا تھا تم نے یہ بات مجھے کیوں نہیں بتائی؟؟
یہ سن کر وہ دونوں پہلے ایک دوسرے کو دیکھتی ہیں اور پھر حارث کو__
فلک کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر وہ پھر کہتا ہے
میں کچھ پوچھ رہا ہوں فلک__
تمہیں یہ بات کس نے بتائیں_ (فلک کہتی ہے)
میرے لیے یہ اہم نہیں ہیں کہ مجھے یہ بات کس نے بتائی میرے لیے یہ اہم ہے کہ تم نے یہ بات مجھے کیوں نہیں بتائی__ مجھے یہ بات کسی اور سے کیوں پتا لگی؟؟
(وہ اس دن آیا تو_______) بلکہ اس کو ساری بات بتا دیتی ہے__
تم دونوں نے ایک بار بھی سوچا کہ وہ کیوں منع کر رہا ہے تم دونوں کو کہ کسی کو نہیں بتانا کہ وہ پاکستان آیا ہے__ حارث غصّے میں بولا
میں حیران ہوں کہ تم دونوں اتنی بیوقوف کیسے ہو سکتی ہو__ اس کے ساتھ جانے سے پہلے کم از کم ایک بار تو کچھ سوچ لیتی__ تم دونوں کو اس کی یہ باتیں مشکوک نہیں لگیں؟؟ حیرانی ہو رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کہوں میں تم دونوں سے (وہ چیختے ہوئے بولتا ہے)
ہم پر کیوں چیخ رہے ہو تم حارث __ کل جو کچھ بھی ہوا ہم نے جان بوجھ کر نہیں کیا میں مانتی ہوں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے اور غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اس لیے بس کر دو اب تم__
حارث یہ سن کر ایک گہری سانس لیتا ہے ہے اور کہتا ہے__ میرے اور طلال کے کالج فرینڈ سلیمان کا پتا ہے نا، جس نے کچھ مہینے پہلے لوگوں کے مطابق خود کشی کر لی تھی__ جانتی ہو اس نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اس کا قتل ہوا تھا اور وہ قتل کسی اور نے نہیں بلکہ طلال نے کیا تھا__
یہ سن کر وہ دونوں سکتے میں چلی گئی
طلال نے کیا تھا __(کچھ دیر بعد بولی)
سلیمان نے کالج کی چھت سے چھلانگ نہیں لگائی تھی بلکہ طلال نے اس کو دھکا دیا تھا__
لیکن طلال نے ایسا کیوں کیا__ فلک بولی
ان دونوں کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی تھی جس وجہ سے طلال نے اس کو دھکا دیا اور وہ کالج کی چھت سے گر گیا اور میں بھی وہیں موجود تھا اس کو دھکا دینے کے بعد طلال نے میرا ہاتھ پکڑا اور نیچے کی طرف بھاگا جب ہم نیچے آئے تو پہلے سے بہت سارے لوگ سلیمان کے پاس جمع ہوگئے تھے اس کو ہسپتال لے کر گئے لیکن وہ پہلے ہی چلا گیا تھا اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے___ میں نے اپنے سب سے اچھے دوست کو کھو دیا تھا مجھے ہوش نہیں تھی کہ وہ کیسے مر گیا بس یہ پتا تھا کہ وہ چلا گیا ہے اور کبھی واپس نہیں آئے گا___ میں نے اس دن کالج کے بعد رات کو نہیں دیکھا اور نہ ہی وہ سلیمان کے جنازے پر آیا___ ایک ہی دن میں ہر طرف یہ خبر پھیل گئی کہ پیپرز میں کم نمبر آنے کی وجہ سے سلیمان نے خود کشی کر لی ہے لیکن صرف میں جانتا تھا کہ سلیمان نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل ہوا ہے اور یہ جانتے ہوئے بھی میں کچھ نہیں کر پایا کیونکہ جب مجھے تھوڑا ہوش آیا تو میں یہ بات زین کو بتا رہا تھا کہ ماما نے سن لی ماما نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے اور کہا کہ میں یہ بات کسی کو بھی نہ بتاؤں کیوں کہ پولیس والے یہ نہ کہیں کی سلمان کے قتل میں میرا ہاتھ ہے اور میں خود کو بچانے کے لئے طلال پر نام لگا رہا ہوں میں مجبور تھا میری ماں نے میرے سامنے ہاتھ جوڑے تھے اس لئے میں کسی کو کچھ نہیں بتا پایا لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گا میں سب کو بتاؤں گا کہ سلیمان کا قتل طلال نے کیا ہے وہ خود پاکستان نہیں آیا بلکہ خدا اس کو واپس لے کر آیا ہے کیوں کہ اس کی سزا کا وقت آ گیا ہے___ یہ بتاتے ہوئے حارث کی آنکھوں میں پانی آگیا__
ساتھ ہی دروازہ کھلتا ہے حارث اور اپنے آنسو صاف کرتا ہے___
منال دروازہ کھول کر سیدھا اندر آ جاتی ہے
منال آپ کو تمیز نہیں ہے کہ کسی کے کمرے میں کیسے آتے ہیں__
کیا مطلب حارث صاحب کیسے آتے ہیں چل کر ہی آتے ہیں نا اور میں بھی چل کر ہی آئی ہوں یقین کریں میری بات کا__ (منال نے ہاتھ باندھتے ہوئے کہا)
آپ دروازہ کھٹکھٹا کر بھی آ سکتی تھی لیکن نہیں، اتنی ہمت ہے آپ میں__
میں یہاں پر آپ سے بحث کرنے نہیں آئی ہوں (منال غصے سے بولی)
تو جو کرنے آئی ہیں وہ کریں اور جائیں یہاں سے___ (حارث نے منہ دوسری طرف کرتے ہوئے کہا)
منال کوئی کام تھا تمہیں (منال بولنے لگی لیکن صدف اس کو ٹوک دیا)
مجھے تم دونوں سے سے کچھ بات کرنی ہے باہر آنا__
وہ دونوں باہر جانے لگتی ہیں تو حارث کہتا ہے صدف تم جاؤ مجھے فلک سے کچھ بات کرنی ہے___
یہ سن کر منال کو غصہ آتا ہے لیکن وہ کچھ کہتی نہیں ہے منال کو خود سمجھ نہیں آتی کہ اس کو اس بات پر غصہ کیوں آیا__ وہ دونوں کمرے سے چلی جاتی ہیں اور فلک پھر سے بیٹھ جاتی ہے
تم ہمیشہ مجھ سے پوچھتی تھی نا کہ میں تمہیں بلیک کلر کا ڈریس پہننے سے اور بال کھلے چھوڑنے سے کیوں روکتا ہو__ پابندی تو لگاتا ہوں لیکن پابندی لگانے کی وجہ نہیں بتاتا آج میں تمہیں وجہ بتاؤں گا__
وہ حیرانی سے حارث کو دیکھ رہی ہوتی ہے__
تمہیں پتا ہے ہے طلال اور سلمان کی لڑائی کس بات پر ہوئی تھی__ طلال کے سلمان کو چھت سے دھکا دینے سے پہلے، پیریڈ فری ہونے کی وجہ سے میں اور سلیمان کالج کی چھت پر بیٹھے ہوئے تھے میں اپنی کتابوں میں مگن تھا کہ سلیمان نے کہا حارث یار تجھے ایک بات بتانی ہے__
ہاں بول سن رہا ہوں میں__
بند کر یہ کتابیں اور میری بات سن( سلیمان نے حارث سے کتابیں کھینچتے ہوئے کہا)
میں نے تجھے ایک ضروری بات بتانی ہے بات تیرے گھر کی عزت کی ہے تو میں نے تجھے بتانا ہی بہتر سمجھی__
کیا مطلب میں سمجھا نہیں__ (حارث نے حیرانی سے کہا)
یار کل میں عورت العلم باہر کھانا کھانے گئے تھے کھانا کھانے کے بعد میں ہاتھ دھونے کے لئے چلا گیا جب میں واپس آیا تو موبائل دیکھ رہا تھا جب میری نظر اس کے موبائل پر پڑی تو وہ کوئی تصویر تھی غور کرنے پر مجھے پتا چلا کہ وہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ تمہاری کزن فلک تھی یہ دیکھ کر میں نے طلال کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو وہ اپنی دنیا سے باہر آیا اور موبائل بند کر کے ٹیبل پر رکھ دیا__
طلال یہ کیا بدتمیزی ہے تم اس طرح سے کسے کسی کی تصویر لے سکتے ہو جب کہ وہ اس تصویر سے بے خبر ہو
کیا مطلب (طلال کو لگا کے سلیمان نے کچھ نہیں دیکھا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا طلال کو کچھ دیر بعد پتا لگ گیا تھا)
مطلب یہ کہ تمہارے پاس فلک کی تصویر کیا کر رہی ہے__؟؟
تو طلال نے گہری سانس لی__ پیار کرتا ہوں اس سے بہت جلد ہی امی کو بھیج دوں گا اس کے گھر__
حارث اس کے بعد وہ مجھے فلک کے بارے میں باتیں بتانے لگ گیا کہ وہ مجھے بلیک کلر کے ڈریس میں بہت اچھی لگتی ہے اور کھلے بالوں میں بھی اور بھی وغیرہ وغیرہ__
حارث مجھ سے یہ ساری باتیں اپنے پیٹ میں نہیں رکھی گئی اور طلال کے کہنے کے باوجود بھی میں تمھیں بتا رہا ہوں___
ابھی سلیمان اپنی بات مکمل نہیں کرتا کے پیچھے سے طلال آکر اس کو گریبان سے پکڑ لیتا ہے اور مارنا شروع کر دیتا ہے__ تجھے جب میں نے کہا تھا کہ تو نے یہ بات نہیں بتانی حارث کو تو تیری ہمت بھی کیسے ہوئی اس کو بتانے کی (طلال سلیمان کے منہ پر مکا مارتے ہوئے کہتا ہے) اس سے پہلے کہ میں آگے ہو کر سلیمان کو بچاتا طلال اس کو دھکا دے چکا تھا___
حارث خاموش ہو جاتا ہے اور اپنا سر جھکا لیتا ہے تھوڑی دیر کی خاموشی کے بعد کہتا ہے مل گیا جواب پابندی کیوں لگائی تھی میں نے سچ بتاؤ تو مجھے تم کبھی بھی بلیک کلر کے ڈریس میں اور کھلے بالوں میں اچھی نہیں لگی جب سے مجھے یہ پتا لگا کہ تم اس طرح کسی اور کو بھی اچھی لگتی ہو__
وہ صرف حارث کو دیکھ رہی ہوتی ہے فلک کو سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ وہ کیا کہے اتنی ہی دیر میں دروازہ کھٹکنے لگتا ہے__
آجاؤ (حارث کہتا ہے)
فلک بی بی آپ کو صدف بی بی نیچے بلا رہی ہیں__ اچھا تم جاؤ میں آتی ہوں__ تو ملازمہ چلی جاتی ہے
_________________________________________________
ہاں صدف بولو (فلک صدف کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کہتی ہے)
یار وہ چڑیل کہہ رہی ہے کہ میرے ساتھ بازار چلو__
کونسی چڑیل (فلک حیرانی سے پوچھتی ہے)
منال چڑیل اپنا موبائل گھر ہی بھول آئی تھی وہ لینے گئی ہے کّہ رہی تھی کہ میں آتی ہوں اتنی دیر فلک کو بلا لو پھر چلتے ہیں___
اتنی ہی دیر میں سامنے سے منال آجاتی ہے___ چلو چلتے ہیں (منال اپنا موبائل پرس کے اندر ڈالتے ہوئے کہتی ہے)
صدف تم منال کے ساتھ چلی جاؤ میرا دل نہیں کر رہا اس لیے میں گھر جا رہی ہوں___ (فلک یہ کّہ کر باہر کی طرف جانے لگتی ہے)
فلک تم ابھی تک اس گاڑی والی بات کو نہیں بھولی مجھے لگا کے تم بھول گئی ہو گی___ (منال کہتی ہے)
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے بس میرا دل نہیں کر رہا جانے کا___
اچھا یار فلک چلو نہ باہر جاؤ گی تو کچھ اچھا محسوس کرو گی تم__( اس بار صدف کہتی ہے)
لیکن سچ میں میرا دل نہیں کر رہا صرف__
اچھا بس اب میں کچھ نہیں سنوں گی چلو چلتے ہیں (صدف کہتی جاتی ہے)
اچھا ٹھیک ہے تم دونوں انتظار کرو میں زین بھائی سے پوچھ کر آتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں گے__
زین کو ساتھ کیوں لے کر جانا ہے ہم تینوں اکیلی بھی تو جا سکتی ہیں نا__ (منال کہتی ہے)
ہاں ہم تینوں اکیلی بھی جا سکتی ہیں لیکن اگر زین بھائی ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم تینوں محفوظ ہوں گی___ (فلک یہ کہتے ہوئے باہر کی طرف چلی جاتی ہے)
کیا مطلب اگر زین ساتھ ہوگا تو ہم تینوں محفوظ ہو گی (منال صدف سے سوال کرتی ہے)
مجھے نہیں پتا جس نے یہ کہا ہے اس کو ہی اس کا مطلب پتا گا___( صدف یہ کہتے ہوئے بیٹھ جاتی ہے)
__________________________________________________
زین بھائی میں اندر آ سکتی ہوں فلک دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے کہتی ہے__
اندر سے کوئی جواب نہیں آتا تو فلک دروازہ کھول کر اندر چلی جاتی ہے مگر زین کمرے میں نہیں ہوتا فلک واپس جانے لگتی ہے جب اس کی نظر ایک ڈائری پر پڑتی ہے جو اسٹڈی ٹیبل کے ساتھ نیچے گری ہوتی ہے جب فلک ڈائری کو اٹھانے لگتی ہے تو اس میں سے ایک تصویر نیچے گر جاتی ہے فلک اس تصویر کو اٹھا کر دیکھتی ہے تو اس کا حیرانی سے منہ کھل جاتا ہے وہ تصویر صدف کی ہوتی ہے فلک کو محسوس ہوتا ہے کہ اس تصویر کے پیچھے کچھ لکھا ہوا ہے وہ تصویر کو موڑ کر دیکھتی ہے تو وہاں پر لکھا ہوتا ہے
*کسی سوکھے گلاب کی مانند
یکطرفہ محبت سنبھال رکھی ہے*
فلک (پیچھے سے زین کی آواز آتی ہے)
تو فلک فورا سے تصاویر کو ڈائری کے اندر رکھ کے ڈائری کو ایک کتاب کے نیچے رکھ دیتی ہے__ جس وجہ سے زین کو پتا نہیں چلتا کہ وہ وہاں پر کیا کر رہی تھی__
جی بھائی__
یہاں پر کیا کر رہی ہو ( زین س
صوفے پر بیٹھے ہوئے کہتا ہے)
بھائی مجھے آپ سے کچھ بات کرنی ہے___
ہاں بولو کیا بات ہے (زین نے لیپ ٹاپ کھولتے ہوئے کہا)
بھائی آپ ناراض ہیں مجھ سے؟؟
نہیں میں نے کیوں ناراض ہونا ہے___
وہ منہ پر تو کّہ رہا تھا کہ وہ ناراض نہیں ہے لیکن اندر سے وہ ناراض ہی تھا اور یہ بات فلک بھی جانتی تھی___
وہ جاکر زین کے قدموں میں دو زانو ہو کر بیٹھ جاتی ہے__ سوری بھائی میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا اور نہ ہی میں آپ سب کو پریشان کرنا چاہتی تھی__
اٹھو یہاں سے اوپر بیٹھ شاباش زین نے پیار سے کہا تو وہ اٹھ کر صوفے پر بیٹھ گئی___
میں جانتا ہوں تم نے اور صدف نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا لیکن سوچو اگر وہ طلال تمہیں اور صدف کو نقصان پہنچا دیتا تو ہم کیا کرتے ہیں فلک__؟؟
یہ سن کر فلک حیرت سے زین کی طرف دیکھتی ہے__
بھائی آپ کو____
مجھے حارث نے سب کچھ بتا دیا تھا رات کو کال پر___
یہ سن کر وہ نظرے جھکا لیتی ہے اور دل میں حارث کو کوستی ہے__
میں جانتا ہوں کل جو کچھ بھی ہوا اس کی وجہ سے تم بھی پریشان ہو اس لیے میں تم سے کوئی سوال نہیں کروں گا___ اب بتاؤ کہ کس کام سے آئی ہو__
وہ منال کّہ رہی تھی کہ میرے ساتھ بازار چلو اور میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی ہمارے ساتھ چلیں__
میں حاضر ہوں تم چلو میں بس پانچ منٹ میں آیا___