#sneakpeek of Upcoming Novel Starting from 17th October Sunday...
Weekly 2 Episodes..
#الم_زاد
بقلم : #مصطفیٰ_چھیپا"ویسے چیز بڑی مست ہے اب ظاہر آبان الباز کی محبت کوئی عام لڑکی تو ہوگی نہیں.. قسم سے دِل کہہ رہا ہے بے ایمانی کر ہی لوں.." وُہ بازاری لہجے میں بولا تھا۔
"اگر اُس پر ایک گندی نظر بھی ڈالی تو تیری آنکھیں نکال کر اُس کی جگہ کنچے فٹ کردوں گا.."
وُہ شعلہ بار آنکھوں سے اُسے دیکھتے ہوئے بولا..
"دیکھ کر مُجھے کیا کرنا ہے جب میں اُسے چھو تک سکتا ہوں اور تُو کُچھ نہیں کرسکتا.."
اطہر نے بیہودہ انداز میں کہتے ہوئے کیمرے کا رُخ بے ہوش عیشل کے چہرے پر کرتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے اُس کے گال پر ہاتھ پھیرا..
"ہاتھ ہٹا..." وُہ بری طرح چلایا..
"ہٹا دیا.. نہیں چھو رہا۔۔ مگر جو مُجھے چاہیے اگر وہ اگلے دو گھنٹوں میں میرے پاس نہیں پہنچا تو میں اِس لڑکی کا وُہ حشر کروں گا کہ تو پہچان بھی نہیں سکے گا.."
اطہر نے تند خو لہجے میں کہتے ہوئے کال بند کردی..
"تو ایسا کُچھ نہیں کرے گا.." اُس نے چیختے ہوئے سیل فون دیوار پر دے مارا...
"اُسے کُچھ نہیں ہونا چاہیے، میں اُسے کُچھ نہیں ہونے دوں گا.."
آبان کی حالت جنونی ہورہی تھی..