تیرا عشق میری زندگی (سیزن 2)
تحریر : حیانور شاہ
قسط_ نمبر _ 2
صنم کہاں تھی تم صبح سے؟؟؟ روم سے نکلی ہی نہیں نادیہ بیگم اسے سڑھیوں سے اترتا دیکھ پوچھتی ہیں کچھ نہیں مما وہ زوہان صبح سے ٹھیک ٹھیک نہیں لگ رہا مجھے نہ صحیح سے فیڈر پی رہا ہےبس روئے جارہا تھا ابھی بھی بڑی مشکل سے سلاکر آئ ہوں صنم بتاتے ہوئے انکے پاس ہی صوفے پر بیٹھ جاتی ہے ارے کیا ہوا صبح تو ٹھیک تھا جب میں نے اسے دیکھا تھا فیڈر بھی ٹھیک سے پیا تھا پتا نہیں شاید موسم چینج ہوا ہے اس لیے اور کوئٹہ میں سردی بھی تو کتنی بڑھ گئ ہے وہ ان کو پریشان دیکھ تسلی دیتی ہے تم کہو تو ڈاکٹر کے پاس چلیں ازھران تو اسلام آباد گیا ہوا ہے سرجری کے لیے وہ کچھ سوچ کر بولی نہیں مما مجھے نہیں لگتا ابھی ضرورت ہے آپ تو جانتی ہیں وہ اپنے بابا سے کتنا کلوز ہے جب بھی وہ کبھی باہر جاتے ہیں زوہان ضد کرتا ہے وہ کہہ تو ٹھیک رہی تھی زوہان صنم کے مقابلے میں ازھران سے زیادہ کلوز تھا ازھران جب کبھی شہر سے باہر یا پھر آنے میں لیٹ کرتا تھا زوہان ایسے ہی سب کو تنگ کرتا تھا جب تک ازھران آ نہیں جاتا آج بھی وہ ایسا ہی کررہا تھا ہاں بیٹا لیکن پھر بھی تم دیکھ لینا اگر ٹھیک نہیں ہوا تو مجھے بلالینا میں آجاؤں گی پھر ہم اسے ہاسپٹل لے چلیں گے نادیہ بیگم اب بھی مطمئن نہیں تھی اس لیے صنم سے بولی جی مما صنم مسکراتے ہوئے انہیں گلے لگاتی ہے اچھا اچھا اب یہ سب چھوڑو اور چائے پلاؤ مجھے سر میں کافی درد ہورہا ہے وہ اسے خود سے دور کرتے ہوئے بولی تو اثبات میں سر ہلاتی ہوئی کچن کی طرف بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
کیا ہوا ازھران میں تمھیں نوٹ کررہا ہوں تمھارا دھیان کہیں اور ہے کہیں کل کی سرجری کو لے کر پریشان تو نہیں ہوگئے ہو اسد جو بولان میڈیکل کالج سے استعفی دیکھ کر اسلام آباد شفٹ ہوگیا تھا اپنا خاندانی بزنس سنبھالنے جب ازھران نے اسے بتایا کہ وہ اسلام آباد آرہا ہے ایک سرجری کے سلسلے میں تو اسد نے اسے کہا کہ وہ اسد کے گھر ہی رہے گا ازھران اسے منع کرتا رہا لیکن وہ باضد رہا اس لیے ازھران اسکے سامنے گھٹنے ٹیکتا ہوا اس وقت اس کے گھر میں موجود تھا اور وہ دونوں آپس میں باتوں میں مصروف تھے لیکن اسد کو لگا اس کا دھیان کہیں اور ہے تبھی وہ ازھران سے پوچھتا ہے کچھ نہیں یار بس وہ زوہان کے لیے تھوڑا پریشان ہوں وہ میرے بغیر نہیں سوتا رو رو کر پورا گھر سر پر اٹھا لیتا ہے پتا نہیں کیسا ہوگا ارے واہ میں سمجھا بےبی گرل سے دور ہو اس لیے وہ یاد آرہی ہے لیکن تم تو اپنے بیٹے کو یاد کررہے ہو اسد شرارت سے بولا شٹ اپ اسد بیٹے سے زیادہ اس کی ماں کی فکر ہورہی ہے کیوں کہ وہ بیٹا ایسا ہے کہ وہ سنبھالا نہیں جاتا ماں سے ازھران مسکراتے ہوئے بولتا ہے وہ جانتا تھا زوہان صنم سے نہیں سنبھالا جاتا جب وہ صنم کو زیادہ تنگ کرتا ہے تو اس کی شکل ان قریب رونے والی ہوجاتی تھی یہ تو ہونا ہی تھا بیٹا آخر کس کا ہے ڈی گریٹ ازھران میروانی جو خود بھی ایسا ہی تھا اسد کی بات پر ازھران مسکراتا ہے ریلکس بھائ وہ ٹھیک ہوگا آنٹی ہیں نہ سنبھالنے کے لیے اور اگر تجھے اتنی ہی ٹینشن ہورہی ہے تو کال کرکے بات کرلے تسلی ہو جائے گی اسد اسے مشورہ دیتا ہے کال کررہا ہوں لیکن صنم پک نہیں کررہی ہے ازھران مایوسی سے بولا چل بزی ہوگی نہ وہ بعد میں کرلینا ابھی چل میں تجھے کچھ کھلاتا ہوں اسد اسے زبردستی اٹھاتا ہے اسد میرا بالکل دل نہیں کررہا ابھی کچھ بھی کھانے کو وہ صاف انکار کرتا ہے اچھا کوئ نہیں مجھے کمپنی ہی دے دینا کھانا بےشک مت کھانا اسد اسے آنکھ مارتا ہوا بولا جس پر ازھران تاسف سے سر ہلاتا ہوا اسکے ساتھ چلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡🧡
زوہان بےبی اٹھو اور کتنا سونا ہے زوہان کو اتنی دیر تک سوتا دیکھ صنم اسے اٹھانے کے لیے اسکے گالوں پر کس کرتی ہے لیکن جیسے ہی زوہان کے گالوں پر کس کرتی ہے اسے لگا جیسے اس نے گرم توے کو چھوا ہو وہ ایک جھٹکے سے اسے اٹھا کر اپنی گود میں لیتی ہے اسے تو بہت تیز بخار ہورہا ہے یا میرے اللّٰہ میں کیا کروں پل بھر میں اس کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہوتے ہیں زوہان اٹھو بےبی وہ زوہان کا گال سہلاتی ہے لیکن اسے ٹس سے مس نہ ہوتا دیکھ وہ اسے اپنے سینے سے لگاتی زوہان دیکھو مما کو تنگ مت کرو پلیز اٹھو دیکھو بابا آئیں ہیں وہ رندھی ہوئ آواز میں بولی کیا کروں ی۔۔یہ۔۔۔اٹھ۔۔نہ۔۔۔نہیں۔۔۔ازی۔۔۔ان۔۔نہیں مما ہاں مما وہ ایک جھٹکے سے روم سے نکلتی ہے بکھری ہوئی حالت میں وہ اسے اپنے سینے سے لگاتی ہوئ سڑھیوں سے اترتی ہے سامنے ہی ثمرین اور شاہان نادیہ بیگم سے مل رہے تھے جو شاید ابھی آئے تھے اور مجتبیٰ نادیہ بیگم کی گود میں تھا شاہان کو دیکھ صنم تیزی سے اسکی طرف بڑھتی ہے شاہان بھائ زوہان کو ہوش ۔۔۔ن۔۔نہیں۔۔۔پ۔ پلیز۔۔۔اسے چیک کریں وہ لڑکھڑاتی ہوئی اس تک پہنچتی ہے جبکہ شاہان کے ساتھ ساتھ نادیہ بیگم اور ثمرین بھی حیرانی اسے دیکھتی ہیں جو بکھری حالت میں بغیر ڈوپٹہ کے وہاں موجود تھی کیا ہوا زوہان کو نادیہ بیگم جلدی سے مجتبیٰ ثمرین کو دئیے زوہان کو اٹھاتی ہے جو بخار سے تپ رہا مما یہ پتا نہیں اٹھ نہیں رہا میں کیا کروں ازھران تو مجھے مار ہی ڈالیں گے اگر انہیں پتا چلا کہ ان کی غیر موجودگی میں یہ سب ہوا نادیہ بیگم کو وہ اپنے حواسوں میں نہ لگی تبھی وہ ثمرین کو اشارہ کرتی ہے جس پر وہ سرہلاتی ہوئ صنم کو سنبھالتی ہے صنم ریلکس کچھ نہیں بخار ہے اسے صرف ٹھیک ہو جائے گا شاہان چیک کررہے ہیں اسے تم آؤ میرے ساتھ وہ مجتبیٰ کو ملازمہ کے حوالے کیے صنم کو سنبھالتی ہوئ سڑھیوں کی طرف بڑھتی ہے ۔۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ثمرین تم نہیں سمجھ رہی وہ ٹھ۔۔۔ٹھیک ۔۔۔۔نہیں۔۔۔۔وہ۔۔ازھ۔۔ اٹک اٹک کر بولتی ہوئ وہ وہیں اسکی بانہوں میں جھول جاتی ہے جبکہ ثمرین تاسف سے اسے دیکھتی ہے اسے وہ آج بھی دو سال پہلے والی ڈرپوک سی صنم لگی جو اندھیرے سے ڈر جاتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️ : ہاسپٹل
شاہان بیٹا کیا ہوا میرے زوہان کو شاہان کو وارڈ سے باہر نکلتا دیکھ شبیر صاحب اٹھتے ہوئے پوچھتے ہیں تبھی نادیہ بیگم بھی تیزی سے اٹھتی ہے ہاں بیٹا بتاؤ وہ ٹھیک تو ہے نہ وہ روتے ہوئے پوچھ رہی تھی آنٹی ریلکس اسے فیور ہوگیا ہے آپ تو جانتی ہیں سردی کتنی بڑھ گئ ہے بس اسی لیے مجھے لگتا ہے ازھران کو بتانا چاہیے شاہان کچھ سوچتا ہوا بولا نہیں شاہان تم تو جانتے ہو وہ زوہان سے کتنی محبت کرتا ہے اگر ابھی اسے بتایا تو بلاوجہ پریشان ہوجائے گا اور ویسے بھی وہ اپنی سرجری کے لیے گیا ہوا ہے شبیر صاحب کی بات پر شاہان ان کے کندھے پر ہاتھ رکھتا ہے آپ فکر نہ کریں انکل زوہان ٹھیک ہو جائے گا مجھے تو گڑیا کی ٹینشن ہورہی ہے ثمرین بتارہی تھی کہ رو رو کر اپنا برا حال کردیا ہے اس نے شبیر صاحب زوہان ٹھیک تو ہے نہ وسیم صاحب تیزی سے آتے ہوئے پوچھتے ہیں ۔۔۔۔ پتا نہیں اچانک میرے بچے کو کیا ہوگیا صبح تو ٹھیک تھا اب اچانک ہی اسکی طبعیت خراب ہوگئی نادیہ
بیگم روتے ہوئے بولی آنٹی آپ لوگ پلیز حوصلہ کریں وہ ٹھیک ہے آپ پلیز گڑیا کو دیکھیں زوہان سے زیادہ اس کی حالت خراب ہورہی ہے ہاں بیٹا تم ٹھیک کہہ رہے وہ شاید ازھران سے ڈر رہی ہے کہیں وہ اسے آکر ڈانٹے نہ اسی لیے تو میں آپ لوگوں سے کہہ رہا ہوں ازھران کو بتادیں کال کرکے شاہان ایک دفعہ پھر سے شبیر صاحب سے کہتا ہے جس پر وہ نفی میں سر ہلاتے ہیں نہیں بیٹا ابھی نہیں ابھی وہ مصروف ہوگا اور میں نہیں چاہتا کہ وہ پریشان ہو آپ صحیح کہہ رہے ہیں شبیر صاحب اور ویسے بھی شاہان بیٹا ہم سب ہیں نہ یہاں پر زوہان کا خیال رکھنے کے لیے انشاء اللہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا وسیم صاحب پہلے شبیر صاحب اور پھر شاہان کو تسلی دیتے ہیں جس پر وہ اثبات میں سرہلاتا ہوا وارڈ کی طرف بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
صنم سنبھالو خود کو یار پلیز ثمرین روتی ہوئی صنم کو گلے سے لگائے چپ کروانے کی کوشش کرتی ہے جس نے رو رو کر خود کو ہلکان کردیا تھا نہیں ثمرین تم نہیں سمجھ رہی میرا بچہ اسے کیا ہوا ہے وہ آنکھ۔ آنکھیں نہیں کھول رہا تھا پلیز مج۔۔ مجھے اس کے پاس لے جاؤ پلیز ثمرین وہ روتے ہوئے اسکے سامنے ہاتھ جوڑدیتی ہے جس پر ثمرین جلدی سے اسکے جوڑے ہوئے ہاتھوں کو تھام لیتی ہے صنم پلیز یار رونا بند کرو میں نے شاہان سے پوچھا ہے وہ کہہ رہے ہیں زوہان اب بلکل ٹھیک ہے اور وہ لوگ اسے ایک سے دو گھنٹے تک گھر لے آئیں گے پلیز خود کو سنبھالو ثمرین اسے ایک دفعہ پھر سے اپنے سینے سے لگاتی ہے جس کی حالت تھوڑی سی دیر میں ہی خراب ہوگئی تھی
کیا ہورہا ہے یہاں پر وہ دونوں جو ایک دوسرے کے گلے سے لگی ہوئی تھیں ازھران کی آواز پر اسکی طرف دیکھتی ہیں صنم تو ازھران کو اچانک دیکھ ڈر کے مارے ثمرین کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیتی ہے ثمرین بھی اسکی آنکھوں میں ڈر دیکھ لیتی ہے اس لیے اسے تسلی دیتی ہے ۔۔۔۔۔
لالا آپ اتنی جلدی آگئے آپ کی تو سرجری تھی نہ آج ثمرین بات بناتی ہے ازھران جو حیرت سے کانپتی ہوئی صنم کو دیکھ رہا تھا ثمرین کی بات پر اسکی طرف دیکھتا ہے ہاں وہ کینسل ہوگئی تو اس لیے واپس آگیا ہوں تم میرے لیے ایک چائے کا کپ بنا کر آؤ گی وہ دیکھ صنم کو رہا تھا لیکن کہہ ثمرین کو رہا تھا اور ہاں زوہان کہاں ہے ؟؟؟ اب کہ وہ صنم سے پوچھتا ہے ازھران کے پوچھنے پر وہ خوف سے ثمرین کی طرف دیکھتی ہے لالا آپ پلیز بیٹھیں نہ میں آپ کے لیے چائے لاتی ہوں اور زوہان مجتبی کے ساتھ کھیل رہا ہے مما کے کمرے میں آپ آرام کریں میں زوہان کو بعد میں بھیجتی ہوں آپ کے پاس ٹھیک ہے وہ کہہ کر اٹھتی ہے تو صنم بھی اسکے ساتھ ہی اٹھتی ہے م۔۔۔۔میں بھی تمھارے ساتھ چلوں گی ۔۔۔۔۔
نہیں تم یہیں روکو دیکھو لالا تھکے ہوئے آئیں ہیں ایسے کروگی تو انہیں شک ہوگا پلیز خود کو سنبھالو اوکے وہ اسے آہستہ آواز میں سمجھاتی ہوئ وہاں سے چلی جاتی ہے جبکہ پیچھے صنم لب کاٹتی ہوئی ازھران کی طرف دیکھتی جو اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہوا تمھیں بتاؤ مجھے وہ اسے اپنی طرف کھینچتا ہوا اپنے سینے سے لگالیتا ہے اور آرام آرام سے اسکے بالوں کو سہلاتا ہوا اپنی آنکھیں بند کرلیتا ہے جبکہ ازھران کے سینے سے لگنے کے بعد صنم کے رونے میں تیزی آجاتی ہے جس پر وہ بوکھلا جاتا ہے کیا ہوا بےبی گرل رو کیوں رہی ہو یار کسی نے کچھ کہا ہے کیا بولو وہ اسے کندھوں سے تھامتا ہوا پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
از۔۔ازھ۔۔۔۔ازھران ز۔۔زو۔۔۔زوہان وہ اتنا کہتے ہوئے پھر سے اسکے سینے سے لگ جاتی ہے صنم کیا زوہان بولو کیا ہوا ہے زوہان کو بتاؤ مجھے جبکہ زوہان کا نام سن کر اب کہ وہ اونچی آواز میں پوچھتا ہے جس پر صنم ڈر کر اس سے دوقدم دور ہوتی ہے اور خوف کے مارے کانپنے لگتی ہے ازھران اسے خود سے ڈرتا دیکھ اس کے قریب ہوتا ہوا اسے اپنے سینے سے لگاتا ہے آئم سوری ڈول میرا ارادہ آپ کو ڈانٹنے کا نہیں تھا چلو شاباش مجھے بتاؤ تم کیا کہہ رہی تھی زوہان کے بارے میں کیا ہوا ہے اسے اب کہ وہ لہجہ میں نرمی سموئے پوچھتا ہے جس پر وہ اسے جلدی سے سب کچھ بتا دیتی ہے صنم کی بات سن کر ازھران پریشان ہوجاتا ہے اور جلدی سے شاہان کو کال کرتا ہے ۔۔۔۔
شاہان جو شبیر صاحب سے بات کررہا ہوتا ہے ازھران کی کال دیکھ گھبراتے ہوئے کال ریسیو کرتا ہوا خود کو ریلکس کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔
ہیلو ازی کیسے ہو ؟؟؟ شانی میرا بیٹا کیسا ہے اب ؟؟ لہجے میں واضح بےچینی تھی شاہان لمبی سانس خارج کرتا ہے ازی بھائ وہ اب پہلے سے بہتر ہے تھوڑا سا فیور ہوگیا تھا اسے لیکن اب ٹھیک ہے وہ آپ ٹینشن نہ لیں آپ یہ بتائیں سرجری کیسی رہی آپ کی شاہان بات بدلتے ہوئے اس سے سرجری کا پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بھاڑ میں گئ سرجری مجھے ہاسپٹل کا ایڈریس بھیجو جلدی سے فوراً وہ کہہ کر کال کاٹ کرلیتا ہے جبکہ شاہان نفی میں سرہلاتا ہوا اسے ایڈریس بھیجتا ہے شبیر صاحب کی طرف دیکھتا ہے جو اسکی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
ازھران کو زوہان کی طبیعت کا پتا چل گیا ہے مجھ سے ہاسپٹل کا ایڈریس مانگ رہا تھا میں نے بھیج دیا ہے آتا ہی ہوگا شاہان اپنا ماتھا سہلا کر بولا کیونکہ وہ جانتا تھا اب ان سب کی شامت آنی تھی کیونکہ انہیں ازھران سےاتنی بڑی چھپائی تھی پتا نہیں یہ لڑکا کیا کرے گا یہاں آکر شبیر صاحب بھی پریشانی سے بولے انکل ریلکس سب ٹھیک ہو جائے گا شاہان کے تسلی دینے پر وہ اثبات میں سر ہلادیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕
ڈول چپ ہو جاؤ یار میں جارہا ہوں نہ ہاسپٹل آئ پرومس کچھ نہیں ہونے دوں گا اپنے بےبی بوائے تم خود کو سنبھالو پلیز کہہ کر وہ اونچی آواز میں ثمرین کو پکارتا ہے جس پر فوراً سے پہلے آتی ہے لالا آپ نے بلایا ہاں صنم کا خیال رکھو میں آتا ہوں ثمرین سے کہتا ہوا وہ تیزی سے باہر کی طرف نکل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum kesy Hain mery pyary readers here is Ep 2 plzzz Ep parh kar feedback zaroor dijiyega Episode ek ek din chor kar aayegi Bht mehnat ki hai so plzz response acha dijyega
Shukran 💞💞
YOU ARE READING
تیرا عشق میری زندگی(سیزن ٢)
Romanceازھران میروانی کے بے انتہا محبت کی کہانی صنم ازھران میروانی کی معصومیت اور بے لوث محبت کی کہانی ۔۔۔۔۔۔ زوہان ازھران میروانی کی شرارتوں اور نادانیوں کی کہانی۔۔۔۔۔۔۔ ایک دفعہ پھر سے ان کی محبت کی کہانی عشق سے زندگی تک کے سفر کو مل کر تہہ کرتے ہیں تیرا...