Episode : 6

30 5 0
                                    

تیرا عشق میری زندگی سیزن ( 2 )
تحریر : حیانور شاہ
قسط _ نمبر _ 6
#donotcopypastewithoutmypermission🙏😊

سر آپ کی فائل زویا شافیان کے آفس میں داخل ہوتی ہوئ اس کے سامنے ٹیبل پر فائل رکھتی ہے ۔۔۔۔" کتنی دفعہ میں نے بکواس کی ہے کہ میرے آفس میں بغیر اجازت داخل ہونے کی اجازت کسی کو نہیں ہے پھر آپ مس زویا وجاہت کیا آپ کو اس نوکری کی اب ضرورت نہیں رہی وہ سرد لہجہ میں بولتا ہوا اسے گھبرانے پر مجبور کرگیا تھا ۔۔۔۔۔" سوری سر اگلی دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔۔۔۔" مجھے یہی امید ہے کہ یہ آپکی پہلی اور آخری غلطی ہے ورنہ میں اپنی بات دوہرانے کا روادار نہیں ناؤ گیٹ آؤٹ وہ کہہ کر اپنے کام میں مصروف ہوجاتا ہے ۔۔۔۔" جبکہ زویا اپنی اتنی تذلیل پر نم آنکھوں سے اس بےحس انسان کو دیکھتی ہے جو اسے نظر انداز کیے اپنے کام میں مصروف تھا آنکھوں میں آئ نمی کو بےدردی سے صاف کیے وہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہے جبکہ شافیان ایک نظر بند دروازے کو دیکھتا ہوا پھر سے اپنے کام میں مصروف ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕
صنم زوہان کہاں ہے ؟؟؟ ازھران بیڈ پر بیٹھتا ہوا صنم سے پوچھتا ہے جو موبائل میں کوئ ویڈیو دیکھ رہی ہوتی ہے ازھران کے پوچھنے پر اس کی طرف دیکھتی ہے ۔۔۔۔۔۔" وہ بھیو کے پاس ہے وہ بہت خوش ہوتے ہیں جب زوہان ان کے پاس ہوتا ہے آپ کہیں تو لے آؤں !!!!! ارے نہیں نہیں کوئ بات نہیں میں تو روز ہی اسے دیکھتا ہوں اگر آج وہ اس کے پاس ہے تو کوئ بات نہیں میں جانتا ہوں مزمل اور صبا کتنی محبت کرتے ہیں زوہان سے میں تو بس ویسے ہی پوچھ رہا تھا وہ اسے خود سے قریب کیے بولا !!!!!! ازی سدھر جائیں آپ یہ آپ کا بیڈ روم نہیں ہے میرا گھر ہے کوئ دیکھ لے گا وہ اسکے حصار سے نکلتی ہوئ خفگی سے بولی کیا بات ہے آپ کی بیوی میں آپ کے لیے اپنا ہاسپٹل اپنے مریض سب کچھ چھوڑ کر آیا ہوں اور آپ ہیں کہ الٹا مجھے ہی ڈانٹ رہی ہیں وہ کسی بچے کی طرح منہ پھلائے ہوئے بولا جیسے دیکھ وہ صنم کو تیس سال کا مرد نہیں بلکہ تین سال کا معصوم بچہ لگا ہاہاہا ازی آپ تو بچوں کو بھی مات دے دیں وہ اسکے گال کھینچ کر ہنسنے لگی اب ہنس کیوں رہی ہیں میں نے کونسا لطیفہ سنایا وہ ناراضگی سے بولا جبکہ صنم کو اسکے ایسے کہنے پر اور ہنسی آجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔" ازی ایک نظر خود کو آئینے میں دیکھیئے کہیں سے بھی آپ تیس سال کے میچور ڈاکٹر نہیں لگ رہے اس وقت وہ کہہ کر پھر سے ہنسنے لگتی ہے جس پر اب کی بار ازھران کو غصہ آجاتاہے وہ ایک جھٹکے سے اٹھتا ہے اور دروازے سے باہر جانے ہی والا ہوتا ہے کہ صنم اسکے سامنے آجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔" اب کیا ہے ؟؟؟ وہ بگڑ کر بولا آئم سوری آپ پلیز ناراض مت ہوں وہ کان پکڑ کر معصومیت سے بولی ایک شرط پر معاف کروں گا وہ معنیٰ خیزی سے کہتا ہوا اسے خود سے قریب تر کردیتا ہے کی۔۔۔کیا؟؟؟ وہ نظریں نیچھے کیے اٹک کر پوچھ بیٹھی مانوگی میری شرط وہ اپنی پیشانی کو اسکی پیشانی سے ٹکائے بےخودی سے بولا!!!! وہ صرف سرہلا کر رہ جاتی ہے ۔۔۔۔ " ٹھیک ہے بعد میں بتاؤں گا وہ اسکے ماتھے پر بوسہ دیتا ہوا اس سے دور ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔ " ازھران کے دور ہونے پر صنم سکھ کا سانس لیتی ہے ۔۔۔۔۔" تبھی صبا زوہان کو گود میں اٹھائے روم میں آتی ہے جو رورہا تھا کیا ہوا میرے بچے کو کیوں رہا ہے یہ صنم تیزی سے صبا کی گود سے لیتی ہوئے اسے اپنے سینے سے لگاتی ہے پتا نہیں ابھی ٹھیک تھا اچانک پتا نہیں صبا خود حیرانی سے زوہان کو دیکھ رہی تھی جو کمرے میں داخل ہوتے ہی گلہ پھاڑ کر رونا شروع ہوا تھا ازھران جو پاس ہی کھڑا تھا زوہان کو زور وقطار روتا دیکھ اسے صنم سے لیتا ہوا اپنے سینے سے لگاتا ہے پھر جو ہوا تھا اسکو دیکھ کر صنم کے ساتھ ساتھ صبا بھی حیران ہوتی ہے زوہان ازھران کی گود میں آتے ہی کھلکھلاتا ہوا باپ کے چہرے پر اپنے ننھے ننھے ہاتھ پھیر کر اسکے گرد اپنے ننھے ہاتھوں کا حصار بناتا ہوا اپنا چھوٹا سا سر اسکے کندھے پر ٹکادیتا ہے اسکے ایسے ردعمل پر ازھران کی مسکراہٹ گہری ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔" لگتا ہے یہ ہٹلر کا بیٹا ہٹلر سے بہت زیادہ کلوز ہے میں بھی حیران تھی کہ ابھی تو ٹھیک تھا اچانک کیا ہوگیا اپنے باپ کو دیکھا تھا جناب نے اس لیے رورہا تھا صبا صنم کے کانوں میں سرگوشی کرتی ہے جس پر وہ مسکراتی ہوئ اثبات میں سر ہلاتی ہے چلو میں چلتی ہوں تم لوگ جلدی سے ڈنر کے لیے نیچھے آجاؤ سب انتظار کررہے ہیں تم دونوں کا وہ کہہ کر چلی جاتی ہے جبکہ صنم مڑ کر ازھران کی طرف دیکھتی ہے جو زوہان کو لیے بیڈ پر نیم دراز ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔" سو گیا ؟؟؟؟ وہ اشارے سے پوچھتی ہے جس پر ازھران اثبات میں سر ہلاتا ہے تو وہ سمجھتی ہوئ اسکے قریب آتی ہے ۔۔۔۔۔۔" ڈنر پر سب ویٹ کررہے ہیں ہمارا پلیز کوئ بحث مت کیجیئے گا میرے لیے جب یہاں تک آگئے ہیں تو ڈنر بھی کرلیجیۓ میری خوشی کے لیے وہ منت کرتی ہے ٹھیک ہے آپ جائیں میں آتا ہوں وہ بغیر کوئ بحث کیے بولا تو صنم خوش ہوتی ہوئ وہاں سے چلی جاتی ہے پیچھے وہ بھی زوہان کو بیڈ پر لیٹائے اسکے ارد گرد تکیے رکھتا ہوا اسکے ماتھے پر بوسہ دئیے روم سے نکل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
🤎🤎🤎🤎🤎🤎🤎
آج اتنا سناٹا کیوں ہے گھر میں ہے کہاں ہے ہمارے گھر کی رونق شبیر صاحب نے ڈنر کی ٹیبل پر آتے ہوئے نادیہ بیگم سے پوچھا وہ کل امان کی برسی ہے نہ تو مزمل چاہ رہا تھا کہ صنم بھی اس میں شامل ہو پھر سوحا بیگم بھی اسے یاد کررہی تھی تو میں نے بھیج دیا دونوں کو وہ بتاتے ہوئے ان کی پلیٹ میں کھانا ڈالتی ہے تبھی ثمرین اور شاہان بھی کھانے کی میز پر آجاتے ہیں ثمرین مجتبیٰ خالدہ بی کو دئیے شاہان کو کھانا سرو کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔" اچھا ہے بچی تھوڑا اپنے گھر والوں کے ساتھ رہیگی تبھی تو غلط فہمیاں ختم ہوں گی شبیر صاحب کہہ کر کھانے کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔" لگتا ہے بابا اپنی بہو کو مس کررہے ہیں ثمرین شبیر صاحب کو دیکھتے ہوئے شرارت سے بولی !!!! جس پر وہ مسکراتے ہیں ہاں بھئی کیوں نہ مس کروں میں اپنی بہو نہیں بیٹی ہے وہ میری آپ کی شادی کے بعد میں اور نادیہ بیگم بہت اداس رہنے لگے تھے لیکن اس بچی نے کچھ ہی دنوں میں ہماری ساری اداسی ختم کردی ہے ہمارے رنگ میں رنگ گئ کبھی ہمھیں یہ محسوس نہ کرنے دیا کہ وہ ہماری بیٹی نہیں بہو ہے شبیر صاحب کے لہجے میں پیار ہی پیار تھا صنم کے لیے آپ صحیح کہہ رہے ہیں شبیر صاحب وہ واقعی بہت اچھی بچی ہے بعض اوقات پریشانیوں کے باعث میرا لہجہ اس کے ساتھ تلخ اگر ہو بھی جاتا ہے تو بھی وہ ہنس کر اسے درگزر کردیتی ہے کبھی کبھی تو میں حیران ہوجاتی ہوں اسکی ایسی سعادت مندی پر وہ واقعی میرے ازھران کی ہی صنم ہے جتنا وہ غصے والا سنجیدہ مزاج انسان تھا آج سے دو سال پہلے مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ وہ پھر سے مسکرائے گا لیکن اس کے آتے ہی وہ کھلکھلانے لگا مسکراہٹ اسکے ہونٹوں سے جدا ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی میری دعا ہے وہ ہمیشہ اسی طرح میرے ازی کی زندگی میں رہے دونوں کو اللّٰہ پاک سلامت رکھے ایک ساتھ وہ بےساختہ ان کی خوشیوں کے لیے دعا کرتی ہیں جس پر وہاں موجود تینوں افراد نے آمین کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔" مما آپ کے بیٹے نے ڈرا کر رکھا ہوگا اسے کہ خبردار جو تم نے ایک لفظ بھی اگر میرے گھر والوں کے لیے بولا ثمرین نے ازھران کی نقل اتاری جس پر نادیہ بیگم اسے صرف گھور کر رہ گئی ویسے آنٹی بات تو آپ نے واقعی ٹھیک کی ہے گڑیا بہت اچھی ہے وہ ازی بھائ کے لیے پرفیکٹ ہے میں نے ایسی ہی لڑکی سوچی تھی ان کے لیے وہ میرے آئیڈیل ہیں مجھے اپنی بھابی بھی ان کے میچ کی ہی چائیے تھی صنم بالکل ویسی ہی بس میری اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللّٰہ دونوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ  خوش رکھے  شاہان کہہ کر بے ساختہ دونوں کے لیے دعا کرتا جس پر شاہان کے ساتھ ساتھ ثمرین نادیہ بیگم اور شبیر صاحب بھی آمین کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💜💜💜💜💜💜💜💜
تم سب سے اتنی روڈلی بات کیوں کرتے ہو ہاں جواب چاہیے مجھے اس بے رخی کا مانتا ہوں تمھارے ساتھ غلط ہوا بہت غلط لیکن یوں خود کو مکمل طور پر توڑنا غلط بات ہے شافی !!!!! وہ تھک گیا تھا اپنے دوست کو اس حال میں دیکھ کر وہ نہیں چاہتا تھا کہ وہ ایسی زندگی جیئے جس میں تکلیف کے سوا کچھ نہ ہو ۔۔۔۔۔۔" جبکہ شافیان جواب دینے کی بجائے اٹھ کر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔" شافیان کو خاموش دیکھ وہ پھر سے بولا !!!!!
کیوں کررہے ہو یہ سب تم شافی بولو کیا کمی ہے تمھیں ہر چیز تو موجود ہے تمھارے پاس دولت، شہرت ، عیش وآرام
پھر بھی تم اذیتوں کی انتہا پر ہو ۔۔۔۔۔" کیا فائدہ سب کچھ ہونے کا جب میرا سکون ہی میرے پاس نہیں پھر دولت ، شہرت کا کیا کرنا گھٹن ہوتی ہے مجھے اس عیش وآرام کی زندگی سے شافیان پاس رکھی چیئر کو لات مارتا ہوا وہیں زمین پر بیٹھتا ہوا اپنا سر دونوں ہاتھوں میں تھام گیا تھا ۔۔۔۔۔۔" کب ختم کروگے یہ سزا کیوں خود کو تکلیف دے رہے ہو وہ دکھ سے بولا!!!!! یہ سزا تو عمر بھر قید کی سزا جیسی ہے جس سے میں چاہ کر بھی ختم نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔۔" شافیان تم اپنی زندگی برباد کررہے ہو اس کے لیے جو کبھی تمھارا تھا ہی نہیں !!!!! برباد ہاہاہا برباد ہوچکا ہوں میں وہ بھی بےدردی سے میرے اپنوں کے ہاتھوں جن کو میں نے اپنا سب کچھ مانا زندگی تنگ پڑ رہی ہے مجھ پر تو میرا دوست ہے نہ دعا کر میں مرجاؤں کیوں کہ اب مجھے جینے کی کوئ چاہ نہیں وہ کہہ کر جاچکا تھا ۔۔۔۔۔۔۔"
💕💕💕💕💕💕
ازھران کھانا کھا کر فوراً روم میں  آتا ہے جہاں زوہان گہری نیند سورہا تھا ازھران اس کے پاس ہی بیڈ پر بیٹھتا ہوا اسکے ماتھے پر بوسہ دیتا ہے تبھی صنم  روم میں داخل ہوتی ہے ......" ازی آپ نے کھانا کیوں اتنا کم کھایا سب پوچھ رہے تھے کہ کہیں آپکی طبعیت تو نہیں خراب صنم اسکے پاس آتے ہوئے پریشانی سے پوچھتی ہے ۔۔۔۔" ازھران اسے بغیر کوئ جواب دئیے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے صنم جوکہ اس حملے کے لیے تیار نہ تھی سیدھا اس کے اوپر گرتی ہے ابھی وہ چینخ مارتی ازھران اسکا ارادہ بھانپتے ہوئے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔" چیخیں تو مت یار میرا بیٹا سورہا ہے !!!!! وہ اسکے منہ پر سے ہاتھ ہٹا کر بولا آپ پاگل ہیں ایسے کون کرتا ہے ابھی میری جان نکل جاتی وہ لمبی سانس لیتی ہوئ خفگی سے بولی آپ کی جان اتنی سستی نہیں ہے مائے ڈول جو اتنی آسانی سے چلی جائے وہ اسکے بالوں سے کھیلتا ہوا بےخودی سے بولا ۔۔۔۔۔۔" ازی کیا کررہے ہیں آپ ہٹیں کوئ دیکھ لے گا وہ ازھران کو اپنے ہونٹوں پر جھکتا دیکھ اسے خود سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔۔۔۔" مجھے کوئ فرق نہیں پڑتا میری بھلا سے آپ کا پورا خاندان آجائے کہہ کر وہ پھر سے اسکے ہونٹوں پر جھکنے لگا از۔۔۔ی۔۔۔۔م۔۔مج۔۔مجھے ۔۔۔۔۔ب۔۔بات۔۔۔۔ک۔۔۔۔کرنی ہے صنم اسکے سارے ارادوں پر پانی پھیرتی ہوئ اسکے سینے سے لگ جاتی ہے جس پر ازھران مسکرا دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔" بات تو مجھے بھی کرنی ہے آپ سے وہ اسکے گرد اپنا حصار تنگ کرتا ہوا بولا ۔۔۔۔۔۔۔" کیا !!!!! صنم حیرانگی اسکی طرف دیکھے پوچھتی ہے ۔۔۔۔۔" مجھے بیٹی چائیے وہ مسکراتا ہوا معنیٰ خیزی سے بولا !!!! ازھران کی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے صنم کا چہرہ سرخ پڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔" بولو دوگی نہ وہ اسکے ہاتھوں کو چومتے ہوئے پھر سے بولا ۔۔۔۔۔۔" م۔۔۔می۔۔میں۔۔۔ن۔۔نیچ۔۔ھے۔۔۔صب۔۔صبا۔۔۔انت۔۔۔انتظار۔۔۔۔۔پی۔۔۔پلیز وہ اسکی گرفت سے نکلنے کی کوشش کرتی ہوئ اٹک اٹک کر بولی ۔۔۔۔۔" میں جانتا تھا آپ یقیناً کچھ ایسا ہی کرینگی خیر چھوڑیں اس بات کو مجھے بتائیں آپ نے کیا کہنا تھا مجھ سے وہ اسے مزید تنگ کرنے کاارادہ ترک کیے پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔" تو صنم کو اپنی بات یاد آتی ہے ہاں وہ میں کہہ رہی تھی میں آگے پڑھنا چاہتی ہوں آپ میرا ایڈمیشن کسی یونیورسٹی میں کروادیں ۔۔۔۔۔" یونیورسٹی کیوں آپ اپنی بقیہ میڈیکل کی پڑھائ مکمل کرسکتی ہیں اور پھر اب تو میرا اپنا ہاسپٹل بھی ہے آپ کو آسانی رہے گی وہ یقیناً اسکی پڑھائ مکمل کرنے کی بات پر خوش ہوا تھا تبھی جوش سے بولا !!!! لیکن میں میڈیکل نہیں کرنا چاہتی مجھ سے نہیں ہوپائے گا میں ایم ایس سی کرنا چاہتی ہوں صنم کہہ کر ازھران کی طرف دیکھتی جو اسے ہی دیکھ رہا تھا لیکن صنم  !!! ازی پلیز میرے لیے میری بات مان لیں مجھے زوہان کو بھی سنبھالنا ہوتا ہے پھر اگر میں نے میڈیکل لیا تو میں اسے بالکل ٹائم نہیں دے پاؤں گی جوکہ میں نہیں چاہتی صبح پھر بھی مما ( نادیہ بیگم) اسے دیکھ لیں گی اور پھر میرے لیے بھی آسانی رہے گی پلیز مان جائے وہ اسکے ہاتھوں کو  تھامے ہوئے التجا کرتی ہے جس پر ناچار ازھران کو ماننا پڑتا ہے تم وہ واحد ہستی ہو جس کی کسی بھی بات کی نفی کرنا ازھران میروانی کو کبھی گوارا نہیں اس لیے جیسا آپ چاہیں گی بیوی ویسا ہی ہوگا وہ مسکرا کر کہتا ہوا اسکے ماتھے پر اپنے لب رکھ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔" تھنکیو سو مچ ازی میں ابھی یہ نیوز صبا کو سنا کر آتی ہوں وہ کہہ کر اٹھنے لگی کہ ازھران پھر سے اسے خود پر گرا دیتا ہے جس پر صنم اسے سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہے ۔۔۔۔۔" آپ کی بات تو مان لی میں نے میری بات کب مانیں گی آپ وہ براہ راست اس کی آنکھوں دیکھے پوچھ رہا تھا۔۔۔۔۔" کونسی بات ؟؟؟ صنم ناسمجھی سے پوچھتی ہے وہی بیٹی والی ازھران کی آنکھوں میں واضح شرارت تھی صنم کے کانوں کی لو تک سرخ پڑجاتی ہے ۔۔۔۔۔" از۔۔۔ازی۔۔۔۔ آپ بہت بدتمیز ہیں صنم  اس کے سینے پر مکہ مارتی ہوئ روم سے بھاگ جاتی ہے جبکہ پیچھے ازھران بھی مسکراتا ہوا پاس لیٹے زوہان کو اپنی بانہوں میں بھرے آنکھیں بند کر لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔"
💕💕💕💕💕💕💕💕💕
کیا ہوا اس ڈیل کا وہ مصروف سا ہوکر پاس کھڑے اپنے دوست سے پوچھتا ہے جو ابھی ابھی اس کے روم میں انٹر ہوا تھا ڈیل کو دن ہی سمجھو لیکن انہوں نے ایک شرط رکھی ہے وہ اسکے سامنے والی چئیر بیٹھ  کر بتاتا ہے ہے کیسی شرط ؟؟؟ اب کہ وہ مکمل اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوا پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔" یہی کہ اس ڈیل کو اگر تم حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمھیں پاکستان آنا ہوگا وہ جیسے شافیان کے سر پر بم پھوڑتا ہے ۔۔۔۔۔۔" یہ کیا بکواس ہے میں نہیں جاؤں گا پاکستان ابھی کہ ابھی اس ڈیل کو کینسل کرو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوا تھا ۔۔۔۔۔'" سمجھنے کی کوشش کرو شافی یہ ڈیل ہمارے لیے بہت ضروری ہے تمھاری ایک ضد کی وجہ سے میں اسے کینسل نہیں کرنا چاہتا گوٹ اٹ !!!!! میں نہیں جاؤں گا ہرگز نہیں وہ اب بھی ضد پر آڑا ہوا تھا جانا تو پڑیگا آپ کو مسٹر شافیان کیونکہ میں آپ کی وجہ سے اپنا نقصان نہیں کرواسکتا تیار رہو تم کل کی فلائٹ سے پاکستان جارہے ہو وہ بھی زویا کے ساتھ وہ تمھاری پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر تمھارے ساتھ جائے گی کہہ کر وہ آندھی طوفان کی طرح وہاں سے چلاجاتا ہے جبکہ پیچھے شافیان ایک مکہ زور سے کانچ والی ٹیبل پر رسید کرتا ہوا خود کو زخمی کرلیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
وہی ضد ، وہی حسرت، نہ درد دل کو کمی ہوئ ،😢
عجیب ہے محبت میری ، نہ مل سکی ، نہ ختم ہوئ 💔💔
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum kesy Hain mery pyary readers here is Ep 6 of Tera ishq Meri Zindagi Season (2) parh kar zaroor bataiyega Ep kesi lagi aur haaan yeah bhi KY Shafiyaan Kon hai ??? Mujhy intezar rahega Apky feedbacks ka jitna acha response Ep ko dengy itni jaldi next Ep dongiii khush rahiye humesha mujhy aur Meri family ko duaon mein Yaad rakhiyega shukriya 😊❣️❣️

تیرا عشق میری زندگی(سیزن ٢)Where stories live. Discover now