Episode : 4

39 8 0
                                    

تیرا عشق میری زندگی ( سیزن 2 )
تحریر : حیانور شاہ
قسط_ نمبر _ 4
#dontcopypastewithoutmypermission🙏😊

زوہان کے بابا جانی ایک بات پوچھوں آپ سے ؟؟صنم زوہان کا سر تھپتھپاتی ہوئ بولی!!! " جو ازھران کے پیٹ پر سویا ہوا تھا جی پوچھیں زوہان کی مما اور ازھران کی بےبی گرل ازھران نے اسے خود سے قریب کرتے ہوئے کہا ۔۔۔۔" آپ کیا مجھے ہر وقت بےبی گرل بولتے ہیں اب میں بڑی ہوگئ ہوں اور تو اور ایک بچہ کی ماں بھی بن گئی ہوں اب تو مجھے بےبی گرل نہ بولیں صنم منہ بنائے بولی" تو کیا ہوا ہے میرے لیے تو آپ اب بھی میری چھوٹی سی بےبی گرل ہیں ازھران اسکی ناک دبائے بولا دیکھیں آپ صنم اسے انگلی دکھاتی ہے یار قسم سے جب سے شادی کی ہے آپ کے سوا کسی کو نہیں دیکھا ازھران شرارت سے بولا ازھران کی بات سن کر صنم کے کانوں کی لو تک سرخ ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔
مجھے آپ سے بات ہی نہیں کرنی صنم ناراض ہوتے ہوئے بولی !!!!! اچھا نہ مزاق کررہا تھا میں چلیں بتائیں کیا پوچھنا ہے آپ نے؟؟؟ ازی عشق کیا ہے ؟؟؟ آپ کی یاد ازھران اس کے ہاتھوں کو چومتے ہوئے بولا یاد کیا ہے ؟؟؟ آپ کا انتظار اب کہ وہ اس کے کانوں کی لو کو چومتے ہوئے بولا صنم شرم سے پانی پانی ہوجاتی ہے از۔۔۔۔۔ازی۔۔۔ پہ۔۔پلیز صنم اٹک اٹک کر بولی اور پوچھو نہ ازھران مسکراتے ہوئے اس کا چہرہ دیکھتا ہے جو لال ٹماٹر بنا ہوا تھا انت۔۔۔انتظار ۔۔۔ک۔۔۔کیا ہے ؟؟؟صنم اتنے آرام سے بولی تھی کہ اگر ازھران اسکی بات دھیان سے نہ سن رہا ہوتا تو شاید ہی سمجھ پاتا آپ میری زندگی ازھران اب کی بار اس کے ناک پر اپنے لب رکھتا ہے صنم کے چہرے پر مسکان آتی ہے اور زندگی کیا ہے ؟؟؟ اب کی بار وہ بغیر اٹکے پوچھتی ہے تیرا عشق میری زندگی ازھران کہتے ساتھ اس کے ماتھے پر اپنے لب رکھ دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕
ارے مزمل اور صبا بیٹا آپ لوگ صبح صبح آؤ نہ ناشتہ کرو ہمارے ساتھ نادیہ بیگم اور شبیر صاحب جو ناشتہ کی ٹیبل پر موجود تھے مزمل اور صبا کو آتا دیکھ نادیہ بیگم نے ٹیبل سے اٹھتے ہوئے انہیں بھی ناشتے کی دعوت دی ۔۔۔۔۔۔۔۔"
بہت شکریہ آپ کا آنٹی ہم بس زوہان کو دیکھنے آئے تھے کل پاپا سے پتا چلا اس کی خراب طبعیت کا تو سوچا دیکھ کر آجائیں مزمل ان سے پیار لیتا ہوا شبیر صاحب کے پاس رکھی ہوئ چیئر پر بیٹھتے ہوئے بولا ہاں آنٹی صنم کہاں ہے نظر نہیں آرہی ہے اور زوہان وہ کہاں ہے ؟؟؟
صبا بھی ان کے ساتھ ہی رکھی ہوئ چیئر پر بیٹھتے ہوئے نادیہ بیگم سے پوچھتی ہے ۔۔۔۔۔" جس پر وہ روم کی طرف اشارہ کرتی ہے وہ اصل میں ازھران صبح جلدی ہی ہاسپٹل چلاجاتا ہے نہ تو صنم کو بھی اس کے ساتھ ہی جلدی اٹھنا پڑتا ہے اسے ناشتہ وغیرہ بنا کر دیتی ہے ۔۔۔۔۔ " تو اس لیے ابھی شاید سورہی ہو روم میں ویسے میں نے بھیجا ہے خالدہ کو اسے بولانے آتی ہوگی تم لوگ کرو ناشتہ جب تک نادیہ بیگم کی بات پر مزمل اور صبا اثبات میں سرہلاتے ہوئے ناشتے کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں تبھی ثمرین اور شاہان سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ان کی طرف آتے ہیں ......
السلام علیکم ایوری ون شاہان سب کو مشترکہ سلام کرتا ہوا مزمل سے بغلگیر ہوتا ہے ثمرین بھی مجتبیٰ نادیہ بیگم کو دیتی ہوئ صبا سے گلے ملتی ہے اور چڑیل کیسی ہو تم ؟؟؟ تم خود ہو چڑیل + ہٹلر کی بہن صبا مسکرا کر شرارت سے بولی جس پر ثمرین بھی مسکراتے ہوئے بولتی ہے میں تو چلو بہن ہوں ہٹلر کی تمھیں کچھ نہیں بولوں گی لیکن ہٹلر کی بیوی کے سامنے یہ بات غلطی سے بھی مت کرنا ورنہ تم تو گئ وہ اسے صنم کا حوالہ دیتی ہے جس پر صبا بھی سمجھتے ہوئے سرہلاتی ہے ویسے کافی بڑا ہوگیا ہے نہ مجتبیٰ وہ نادیہ بیگم کی گود میں کھیلتے ہوئے مجتبیٰ کو دیکھ کر ثمرین سے بولی ہاں الحمدللّٰہ تم لو نہ کچھ ہمارے میاں تو اپنی باتوں میں ہی مصروف ہیں ثمرین اسکی توجہ شاہان اور مزمل کی طرف دلاتی ہے جو آپس میں گفتگو کرنے میں مصروف تھے البتہ شبیر صاحب آفس جانے کے لیے کھڑے ہوگئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا بچوں آپ لوگ انجوائے  کرو ناشتہ میں چلتا ہوں وہ انہیں مسکرا کر کہتے ہوئے نادیہ بیگم کو اشارہ کرتے ہیں " جیسے وہ سمجھتے ہوئے مجتبیٰ کو اٹھاتی ہوئ ان کے پیچھے چلی جاتی ہے جبکہ باقی چاروں خوشگوار ماحول میں گفتگو کے ساتھ ساتھ ناشتے سے بھی انصاف کررہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
💕💕💕💕💕💕💕💕

تیرا عشق میری زندگی(سیزن ٢)Where stories live. Discover now