Episode : 7

46 5 1
                                    

تیرا عشق میری زندگی سیزن ( 2 )
تحریر : حیانور شاہ
قسط _ نمبر _ 7
#donotcopypastewithoutmypermission 🙏😊

میں نے سوچا تھا تم سے اب کبھی نہیں ملوں گا تم جانتی ہو میں نے ان دو سالوں میں ہر ممکن کوشش کی تم سے نفرت کرسکوں اور میں کامیاب بھی ہوگیا تھا لیکن آج  تمھیں دیکھ کر میرے دل نے یہ اقرار کیا کہ میں دنیا میں سب سے نفرت کرسکتا ہوں لیکن تم سے نہیں تم سے نفرت مجھے میری موت کے قریب لے جائے گی کیونکہ  تم صرف میرا عشق میری زندگی ہی نہیں میرا جنون ہو لہجہ ایسا کہ سامنے والی کی روح تک فنا ہو جائے ۔۔۔۔۔۔" ک۔۔کون۔۔۔ہ۔۔ہو۔۔۔تم ؟؟؟ وہ خوف کے مارے صرف اتنا ہی بول پائ وہ بھی اٹک اٹک کر تمھارا دیوانہ !!!!! اس دفعہ وہ اسکے بہت زیادہ قریب ہوکر بولا ۔۔۔۔۔۔" م۔۔میں۔۔۔ش۔۔۔شادی۔۔۔ش۔۔شدہ اششش ابھی وہ اتناہی بولی کہ وہ اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کروا دیتا ہے ۔۔۔۔۔"  یہ بات کرکے میرے زخموں کو تازہ مت کرو مجھے وہ سب یاد مت دلاؤ جو میں یاد نہیں کرنا چاہتا مجھ صرف تمھاری قربت کے چند لمحے چائیے بہت ترسا ہوں میں ان لمحوں کے لیے تم اندازہ نہیں لگا سکتی میں نے تمھارے بغیر یہ دو سال کیسے گزارے ہیں تم جانتی ہو درد کیا ہے ، تکلیف کیا ہے ، کسی کے اتنا قریب جاکر اسے کھودینا وہ اسکے چہرے پر آئ آوارہ لٹوں کو کان کے پیچھے کرتا ہے م۔۔میں۔۔مجھ۔۔۔ اشششش آج میں بولوں گا اور تم سنوگی
ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں 💔
لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں 🔥
سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے 🙏
شاید ہم بھی مل جائیں تمھیں ایک دن 🥺
ٹوٹے ہوئے ستاروں میں ✨آواز ایسی کہ سانسیں ساکن ہوجائیں کتنا درد تھا اسکی آواز میں مگر وہ کون تھا اور اس قدر ٹوٹا ہوا کیوں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی وہ اس کا چہرہ دیکھتی کہ کسی کے رونے کی آواز پر وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کر بیٹھ جاتی ہے اے سی کی ٹھنڈک ہونے کے باوجود اس کا چہرہ پسینے سے شرابور تھا ایک منٹ کے لیے تو ارد گرد دیکھ کر یہ سمجھنے کی کوشش کررہی تھی کہ وہ ہے کہاں تبھی اسے زوہان کے رونے کی آواز آتی ہے جو ازھران کی گود میں تھا تم ٹھیک ہو ؟؟؟ وہ زوہان کو چپ کرواتا فکرمند نظروں سے اسکی طرف دیکھتا پوچھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔" صنم ازھران کی آواز پر ہوش کی دنیا میں آتی ہے یہ کیوں رو رہا ہے کیا ہوا ہے میرے بچے کو وہ ازھران کے سوال کو نظر انداز کیے اس سے زوہان کے رونے کی وجہ پوچھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔" شاید بھوک لگی ہے اسے جلدی سے جاؤ اور اس کا فیڈر لے آؤ وہ بھی زوہان کے رونے کی وجہ سے صنم سے اس بارے میں بعد میں بات کرنے کا سوچتے ہوئے اسے زوہان کا فیڈر لانے کو کہتا ہے جس پر صنم سر ہلاتی ہوئ وہاں سے چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔" ۔
💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜
واہ بھائ واہ دیکھو تو صحیح زویا میڈم کے چہرے کی رونق کیسے خوشی سے چمک رہا ہے اس کا چہرہ بس یہ سوچتے کہ اگلے تین دن وہ شافیان سر کے ساتھ گزارے گی وہ بھی اکیلے ہاں پاکستان جاکر سارہ اسے چھیڑتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔" بس کرو سارہ ہم صرف میٹنگ کے سلسلے میں وہاں جارہے ہیں کسی ویکیشنز پر نہیں اور ویسے بھی انہیں میری شکل پسند نہیں وہ تو مجھے مجبوری کے تحت لے جارہے ہیں وہ اداسی سے بولی !!!! تم فکر ہی مت کرو ڈئیر اس کے دل میں ایک دن ضرور تمھاری محبت پیدا ہوگی دیکھنا وہ خود تم سے اپنی محبت کا اظہار کرینگے تم بس ہمت مت ہارنا اب جلدی سے جاؤ ورنہ کہیں فلائٹ مس ہوگئ تو پھر وہ جھرجھری لے کر رہ جاتی ہے تو زویا بھی مسکرا کر اپنا چھوٹا سا سفری بیگ اٹھاتی آفس سے باہر نکل جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
تم غلط کررہے ہو مجھے وہاں بھیج کر جہاں میں جانا نہیں چاہتا وہ اپنا غصہ بمشکل ضبط کیا اپنے پارٹنر سے بولا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔" تم صرف ایک میٹنگ کے لیے جارہے ہو وہ بھی ارجنٹ میٹنگ میں تمھیں بس اپنا کام کرنا اور کام ختم ہوتے ہی واپس آجانا ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔" ٹھیک نہیں ہورہا ہے یہ میرے ساتھ میرے بس میں نہیں ہے اسے چھوڑنا میں اسے دیکھ کر پھر سے کمزور پڑ جاؤں گا جو کہ میں نہیں چاہتا وہ بےبسی سے بولا ریلکس تم شافیان ہو بس اس بات کو یاد رکھنا اور کچھ نہیں اب جاؤ وہ زویا کو وہاں آتا دیکھ اسے جانے کی تلقین کرتا ہے اسے کیوں بھیج رہے ہو ساتھ زہر لگتی ہیں مجھے اس جیسی لڑکیاں وہ زویا کی طرف دیکھتا اپنے پارٹنر سے کہہ کر کار کی طرف بڑھ جاتا ہے جبکہ زویا صرف اسے افسوس دیکھ کر رہ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔" تم اسکی باتوں کو اگنور کیا کرو اسکی عادت ہے تمھیں میں اس کے ساتھ اس لیے بھیج رہا ہوں کہ تم اسے وہاں سنبھال سکو مجھے لگتا ہے وہاں وہ ضرور اپنا ہوش کھودے گا میں اس کے ساتھ کسی بھی کمپنی کے میل ورکر کو بھیج سکتا تھا لیکن نہیں میں تمھیں بھیج رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں تم سب کور کرلوگی بولو کرلوگی نہ وہ بڑی آس سے پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔۔" زویا اس سے بہت کچھ پوچھنا چاہتی ہے لیکن پوچھ نہ سکی رائٹ سر آپ بےفکر رہیں میں شافیان سر کو کچھ نہیں ہونے دوں گی انشاء اللّٰہ وہ صحیح سلامت تین دن کے بعد یہاں ہوں گے وہ پر اعتمادی سے بولی !!!!! مجھے یہی امید ہے آپ سے مس زویا اب جائیے ورنہ ایسا نہ ہو وہ آپ کو چھوڑ کر چلا جائے اس کے کہنے پر وہ سرہلاتی ہوئ گاڑی کی طرف بڑھ جاتی ہے اور دیکھتے دیکھتے گاڑی دھول اڑاتی وہاں سے غائب ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔" گاڑی کو دور جاتا دیکھ وہ دل ہی دل میں اپنے دوست کی خیریت اور صحیح سلامت واپس لوٹ آنے کی دعا کرتا ہے اور پھر سر جھٹکتا آفس کی طرف بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
یہ تم دونوں کہاں جارہے ہو صبح صبح نادیہ بیگم ثمرین اور شاہان کو تیار دیکھ ان سے پوچھتی ہے ۔۔۔۔۔" مما بتایا تو تھا کہ سوات جارہے ہیں شاہان کی فیملی سے ملنے وہ انہیں یاد کرواتی ہے ۔۔۔۔۔" ارے ہاں دیکھو زہن سے نکل گیا میرے ٹھیک ہے بیٹا خیر سے جانا دونوں اللّٰہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین وہ ان دونوں کے سر پر پیار کرتی انہیں دعا دیتی ہیں جی آنٹی بس آپکی دعا کی ضرورت ہے شاہان ان کے گلے لگتا ان سے بولا !!!!! بیٹا میری دعا ہمیشہ آپ دونوں کے ساتھ ہیں وہ مجتبیٰ کو سینے سے لگائے اسے دیوانہ وار چوم کر بولی ٹھیک ہے اب ہم چلتے ہیں ازھران کو میں نے بتادیا ہے آج وہ بھی ہاسپٹل سے گھر واپس آجائے گا ٹھیک ہے آپ بالکل بھی پریشان مت ہوئیے گا انکل سے میں ملنا چاہتا تھا لیکن وہ آج مجھے لگتا ہے بہت بزی ہیں شاید کسی بڑی کمپنی سے ان کی ڈیل ہے اس لیے صبح صبح چلے گئے خیر میں انہیں کال کرلوں گا ٹھیک ہے کسی بھی چیز کی ضرورت یا پھر کوئ بھی پریشانی ہوئ مجھے بس ایک کال کرلیجیۓ گا میں حاضر ہوجاؤں گا وہ جس انداز سے بولا تھا نادیہ بیگم مسکرا دیتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔" بیٹا تم ہماری فکر چھوڑو اور جاؤ اپنی فیملی سے ملو اللّٰہ تم دونوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین وہ ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ انہیں وہاں سے رخصت کرتی ہیں اور خود دوپہر کے کھانے کی تیاری کے لیے کچن کی طرف بڑھ جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔"
💞💞💞💞💞💞💞💞💞
چلو جی ہوگیا آپ کا ایڈمیشن بھی اور کوئ کام اگر ہو تو بتائیے میڈم بندہ حاضر ہے آپکی خدمت میں وہ یونیورسٹی کے گیٹ سے نکلتا ہوا اسکے سامنے جس انداز سے جھکا تھا آس پاس کھڑے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے حیرت سے اس خوبصورت مرد کو دیکھا تھا جو ساتھ چلتی چھوٹی سی لڑکی کے سامنے جھک گیا تھا صنم اسے اپنے سامنے جھکا دیکھ جلدی سے اسے کندھوں سے تھامے سیدھا کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔" ازی کیا کررہے ہیں آپ سب دیکھ رہے ہیں وہ اسے آنکھیں دکھاتی اس پاس حیرت سے کھڑے اسٹوڈنٹس کی طرف توجہ دلاتی ہے ۔۔۔۔ " تو کیا ہوا میں اپنے بیٹے کی ماں سے محبت کا اظہار کررہا ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لوگوں سے مجھے صرف آپ کی ذات سے مطلب ہے آپ کو پتا ہے صنم آپ ساتھ ہوتی ہیں تو زندگی حسین لگتی ہے آپ ہیں تو مجھے لوگوں کی کوئ پرواہ نہیں میں صرف خود کو آپ کی ذات تک محدود رکھنا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔" وعدہ کریں کبھی مجھے چھوڑ کر نہیں جائیں گی وہ اسکے دونوں ہاتھوں کو تھامے بولا !!!!! کیسی باتیں کررہے ہیں میں کیوں آپ کو چھوڑ کر جاؤں گی ازی آپ میرے شوہر ہیں اور تو اور میری محبت میرے زوہان کے بابا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ اسے یقین دلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔" وعدہ کرو مجھ سے کہ چاہے کچھ بھی ہو صنم ازھران کو کبھی نہیں چھوڑے گی کیونکہ اگر کبھی ایسا کچھ ہوا تو میں مرجاؤں گا صنم  میں آپ کی جدائی برداشت نہیں کر پاؤں گا وہ بے بسی بولتا ہوا اسے اپنے سینے سے لگا لیتا ہے جبکہ صنم جو شوک کی کیفیت میں اسکی باتیں سن رہی تھی اچانک اسے خود کو سینے سے لگاتا دیکھ بوکھلا جاتی ہے اور ارد گرد دیکھتی ہے جہاں کچھ اسٹوڈنٹس شرارت سے اسے دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔" ازی کیا کررہے ہیں چھوڑیں مجھے اور چلیں یہاں سے وہ اسے خود سے دور کئیے جلدی سے دوڑ کر گاڑی کا دروازہ کھولتی اس میں بیٹھ جاتی ہیں ازھران اسکی جلدبازی پر مسکراتا ہوا آس پاس دیکھتا وہاں سے گاڑی کی طرف بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔"
💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜
ہانی آپی آپ کب آئی ہیں صبا ہانیہ کو لڑکھڑاتا سڑھیوں سے چڑھتا دیکھ جلدی سے اسکے پاس آتی ہے ۔۔۔۔" کہاں ۔۔۔۔ہ۔۔ہے۔۔۔و۔۔وہ۔۔۔از۔۔۔ھران ۔۔۔می۔۔چھوڑوں وہ لڑکھڑاتی زبان سے صرف اتنا ہی کہتی ہے کہ لڑکھڑا کر گرنے ہی والی ہوتی ہے کہ مزمل جلدی سے آکر اسے تھام لیتا ہے جبکہ صبا بے یقینی سے اسکی طرف دیکھتی ہے ۔۔۔۔۔۔" صبا جلدی سے اسے اسکے روم میں لیکر چلو اس سے پہلے کوئ اسے اس حالت میں دیکھے مزمل اسے تھامتا صبا سے بولا جو شوک کھڑی ہانیہ کو دیکھ رہی تھی مزمل انہوں نے ش۔۔شراب پی ہے وہ ڈر کر بولی بابا کو پتا چل گیا تو وہ بجائے اسے تھامنے کے خوف سے بولی !!!! صبا یہ سب ابھی مت سوچو ابھی اسے اندر لے چلو ورنہ سچ میں اسے تایا جان اس حالت میں دیکھ لیں گے آج امان کی برسی میں نا ہونے کی وجہ سے ویسے ہی وہ اس سے ناراض ہیں اگر انہوں نے اسے اس حالت میں دیکھ لیا تو وہ یہ سب برداشت نہیں کرپائیں گے سمجھو اس بات کو وہ اسے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے تو وہ جلدی سے سر ہلاتی اسکے ساتھ مل کر ہانیہ کو تھامے اسے اس کے کمرے تک لے جاتی ہے وہ دونوں ہانیہ کے روم میں داخل ہوتے اسے بیڈ پر لیٹا کر اسکے اوپر کمبل اوڑھ دیتے ہیں تبھی انہیں اسکی بڑبڑاہٹ سنائ دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔" ازھ۔۔۔ھران ۔۔۔۔۔می۔۔میں۔۔۔تم ۔۔۔۔تمھیں۔۔۔۔معا۔۔۔معاف ۔۔۔۔۔نہی۔۔نہیں۔۔۔۔کر۔۔کروں گی ۔۔۔۔۔۔ " مزی یہ کیوں ایسا کررہی ہیں پہلے ہی مما امان بھائ کے جانے سے ٹوٹ گئ ہیں اب ان کی یہ حالت دیکھ کر تو وہ مرجائیں گی وہ روتے ہوئے بولی صبا کو روتا دیکھ مزمل اسے اپنے سینے سے لگا لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔" تم فکر مت کرو جان میں آزر بھائ کو کال کرکے بولاتا ہوں یہاں وہ لے جائیں گے ہانیہ کو یہاں سے پھر سب ٹھیک ہو جائے گا تم ریلکس رہو میری جان وہ اسکا سر تھپتھپائے اسے تسلی دیتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتی اسکے گرد اپنا حصار مضبوط کرلیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
💜💜💜💜💜💜💜💜💜💜
مما کیا ہوا پریشان لگ رہی ہیں صنم جو ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی کمال ولا سے واپس آئ تھی اور اب زوہان کا فیڈر لینے کچن میں آئ تھی لیکن نادیہ
کو پریشانی سے ادھر سے ادھر چکر لگاتا دیکھ زوہان خالدہ بی کو دئیے خود نادیہ بیگم کے پاس آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔'" کیا ہوا ہے مما ٹینشن میں لگ رہی ہیں سب ٹھیک تو ہے نہ وہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھے بولی تو وہ چونک کر اسکی طرف دیکھتی ہیں۔۔۔۔۔" شبیر صاحب صبح سے آفس میں اتنا مصروف ہیں کہ انہیں گھر آنے کی فرصت ہی نہیں ابھی میں نے انہیں کال کی تھی کہ گھر واپس آئیں کہہ رہے ہیں تھوڑی دیر میں میٹنگ شروع ہوگی میں نہیں آسکتا بیٹا انہوں نے تو اپنی دوائ بھی نہیں لی ہے کہیں طبعیت خراب نہ ہو جائے ان کی میں ازھران کا ویٹ کررہی تھی کہ وہ آئے اور انہیں کھانا اور دوائیں ان کے آفس دے آئے لیکن وہ آہی نہیں رہا ہے اور ڈرائیور کے ساتھ میں بھیج نہیں سکتی وہ اسے اپنی پریشانی کی وجہ بتاتی ہیں ۔۔۔۔۔" مما ازی کی آج نائٹ شفٹ ہے انہوں نے مجھے کہا تھا آپ کو بتانے کو آپ ایک کام کریں کھانا اور دوائیں بابا کی مجھے دے دیں میں انہیں آفس دے آتی ہوں بلکہ صرف دے نہیں کھلا کر بھی آجاؤں گی آپ بس پریشان نہ ہو لیکن بیٹا تم اس وقت کیسے میرا مطلب ہے رات ہوگئ ہے ۔۔۔۔۔۔" ارے کوئ مسئلہ ہی نہیں ہے میں ڈرائیور انکل کے ساتھ چلی جاؤں گی ازھران نہ سہی میں ہی سہی اور ویسے بھی وہ میرے بھی باباہیں مجھے بھی ان کی صحت کا خیال ہے تو آپ بے فکر ہوکر مجھے دیں میں انہیں کھلا کر واپس آجاؤں گی آپ بس زوہان کو فیڈر پلا کر سولا دیں میں یوں گئ اور یوں آئ کہہ کر وہ ملازمہ کو اشارہ کرتی ہے جس پر وہ سمجھتے ہوئے سر ہلاتی کچن کی طرف بڑھ جاتی ہے اور تھوڑی ہی دیر میں ٹفن اور دوائیں اسے لاکر دیتی ہے ۔۔۔۔۔" بیٹا میں تمھارا شکریہ ادا کیسے کروں وہ اسکا ماتھا چوم کر محبت سے بولی اسکی ضرورت نہیں ہے مما میں چلتی ہوں اللّٰہ حافظ وہ ان کے گال کھیچتی وہاں سے چلی جاتی ہے پیچھے وہ بھی سر جھٹک کر زوہان کو فیڈر پلانے کے مقصد سے لاونج کی طرف بڑھ جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
🤎🤎🤎🤎🤎🤎🤎🤎🤎
تو مسٹر شبیر میروانی ایسی کیا خاص بات ہے آپ کے برینڈ میں کہ ہم آپ کے ساتھ ڈیل ڈن کریں وہ اپنی سحر انگیز شخصیت کے ساتھ چہرہ ماکس سے کور کئیے براہ راست ان کی آنکھوں میں دیکھتا ان سے پوچھ رہا تھا جو شاید تھوڑے نروس دکھائ دے رہے تھے ۔۔۔۔۔۔" اصل میں مسٹر شافیان ہمارا برینڈ ابھی وہ اتنا ہی کہتے ہیں کہ کوئ کانفرنس روم کا دروازہ کھولتا اندر داخل ہوتا ہے شبیر صاحب کے ساتھ ساتھ شافیان بھی دروازے کی طرف دیکھتا ہے لیکن اندر آنے والی شخصیت کو دیکھ اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا اسے لگا وہ خواب دیکھ رہا ہو ہاں وہ وہی تھی جس کے لیے وہ پچھلے دو سال تڑپ تڑپ کر جیا تھا وہی اسکی لاحاصل محبت اسکی پہلی اور آخری محبت نہ اس سے پہلے کوئ تھا نہ اسکے بعد کوئ آیا شافیان اسے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو سیراب کررہا تھا کتنی خوبصورت ہوگئ تھی وہ پہلے سے بھی زیادہ وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا کہ شبیر صاحب کی حیرت بھری آواز پر اس کا تسلسل ٹوٹتا ہے ۔۔۔۔۔۔ " بیٹا تم اس وقت یہاں کیا رہی ہو؟؟؟  وہ حیرت سے پوچھتے ہیں بابا وہ آپ نے صبح سے کچھ نہیں کھایا اور تو اور میڈیسن بھی نہیں لی اپنی مما پریشان ہورہی تھی آپ کے لیے تو اس لیے میں آپ کی میڈیسن اور اس کے ساتھ آپ ڈنر لائ ہوں پہلے کچھ کھالیں پھر میٹنگ کریں وہ وہاں بیٹھے تمام لوگوں کو نظر انداز کرتی شبیر صاحب سے بولی !!!!! بیٹا تم اسے میرے آفس میں رکھوادو میں میٹنگ ختم ہونے کے بعد کھا لوں گا بلکل نہیں میں آپ کو اس کنڈیشن میں میٹنگ نہیں کرنے دوں گی کون ہے جس کی آپ کے ساتھ میٹنگ ہے وہ جلدی سے پوچھتی ہیں تو وہ آنکھوں سے سامنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں جہاں وہ سنجیدگی سے بیٹھا ہوا تھا صنم اس آدمی کو دیکھتی جس کی طرف شبیر صاحب اشارہ کرتے ہیں وہ ماکس میں تھا صنم جلدی سے اسکی طرف بڑھتی ہے جبکہ زویا حیرت سے اس لڑکی کو دیکھتی ہے جس نے شافیان کے کام میں ٹانگ اڑائی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ وہ بے رحم ہے کسی کی نہ سننے والا پھر اس لڑکی نہ تو عین کام کے وقت اینٹری مار کر اس کانٹریکٹ کو کینسل کروانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اب تو گئ یہ لڑکی وہ بڑبڑاتی ہوئ اپنا سر نیچے کر لیتی ہے ۔۔۔۔۔۔" اسکیوزمی مسٹر آئ نو میں نے میٹنگ میں مداخلت کرکے کوئ اچھا کام نہیں کیا لیکن ٹرسٹ می بابا کی طبیعت ٹھیک نہیں اور اس وقت وہ کافی اسٹریس میں ہیں شاید کانٹریکٹ کو لے کر آپ صرف پانچ منٹ دے سکتے ہیں بابا کو وہ کچھ کھا کر اپنی میڈیسن لے لیں اسکے بعد میٹنگ کرئیے گا وہ ریکوسٹ کرتی ہے اور پھر وہ ہوا تھا جس کا وہاں بیٹھے کسی بھی آدمی نہ سوچا تھا ان سب کو لگا تھا کہ شافیان اس لڑکی کو ذلیل کرے گا
زویا تو شوک رہ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔"اوکے صرف پانچ منٹ کہہ کر وہ تیزی سے کانفرنس روم سے نکل جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔" زویا بھی اپنی حیرت پر قابو پاتی اس کے پیچھے بھاگتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔" دیکھا مان گئے آپ کے پارٹنر چلیں اب کچھ کھا لیں ورنہ میں نہیں جاؤں گی وہ جس انداز میں بولی شبیر صاحب مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر اسکے ساتھ اپنے آفس کی طرف بڑھ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
💙💙💙💙💙💙💙💙💙
نہیں نہیں کیوں کیا میں نے ایسا کیوں اسے دیکھ کر میں بے بس ہوگیا وہ کسی اور کی ہوگئ ہے اب لیکن میں کیوں اب بھی اسکے سامنے مجبور ہوں کیوں اسے منع نہ کرپایا میں نہیں نہیں وہ صرف میری ہے وہ کیسے کسی اور کی ہوگئ میں اسے چھین لوں گا سب سے صرف اپنا بنا کر رکھوں گا اس دفعہ میں اسے خود سے دور نہیں جانے دوں گا چاہے کچھ بھی ہو جائے میں کسی بھی حد تک جاؤں لیکن اپنی گڑیا کو اپنے پاس واپس لاؤں گا ازھران میروانی اپنے ہارنے کی تیاری شروع کرو کیونکہ اس دفعہ تمھاری قسمت بھی تمھارا ساتھ نہیں دے گی میں مجبور کردوں گا گڑیا کو اپنے پاس آنے کے لیے وہ خود آئے گی میرے پاس میں نے بہت رہ لیا اس کے بغیر اب اسکے ساتھ رہوں گا کیونکہ مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ صرف میری ہے اور میں اسے اپنا بنا کر رہوں گا وہ ایک ارادہ کیے وہاں سے نکلتا ہوا شبیر صاحب کے آفس کی طرف بڑھ جاتا ہے جہاں صنم اور شبیر صاحب موجود تھے زویا جو اسے ڈھونڈنے آئ تھی اسے شبیر صاحب کے آفس کی طرف جاتا دیکھ  حیرت سے اسکے پیچھے جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
تیری محبت میں یہ کیسا احساس ہے❣️❣️
تو دور ہو کر بھی میرے دل کے پاس ہے
میری تیری تمنا کو دل سے مٹاؤں کیسے
تو سمندر ہے اور مجھے تیری پیاس ہے ❤️😍
جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Assalam o Alaikum kesy Hain mery pyary readers here is Ep 7 of Tera ishq Meri Zindagi Season 2 I hope apko Pasand aayegi agar AP chahty Hain KY mein roz Ep don tu mujhy ap logon ka iss Ep par acha response chaiye agar acha response aagaya tu INSHALLAH daily Ep dongiii promise parh kar zaroor bataiyega Ep kesi lagi maina iss dafa long Episode di hai issliye mujhy Apky feedbacks bhi achy chaiye apna Bht khayal rakhiyega mujhy aur Meri family ko duaon mein Yaad rakhiyega shukriya 😊❣️

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Aug 18, 2022 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

تیرا عشق میری زندگی(سیزن ٢)Where stories live. Discover now