Chapter 6

3 1 0
                                    

اگلی صبح اُسکے لیے کچھ خاص تھی آج اُسے اپنا سب کم کر کے کمپیوٹر کلاس کے لیے نکلنا تھا۔ صبح اٹھتے ہی اُسنے اپنا کم کیا اور چار بجتے ہی تیار ہونے چلی گئی تیار بھی کیا ہونا تھا اُسنے بس اپنا برقع پہن کر نکلنا تھا اُسے سجنا سورنا پسند نہیں تھا

جیسے ہی جانے کے لیے نیچے اتری نگینہ تو اُسے تکتے رہ گئی کے یہ مجھ سے بغیر پوچھے جا کہا رہی ہے

"عائلہ صاحبہ کہا جانا ہو رہا ہے آپکا" نگینہ نے اُسے روکتے ہوئے پوچھا

وہ آپی میں کمپیوٹر کلاس کے لیے جا رہی ہوں " عائلہ نے جواب دیا

"کوئی ضرورت نہیں ہے جانے کی گھر میں بیٹھو آئی بڑی کمپیوٹر سیکھے گی" نگینہ نے طنزیہ لہجے میں کہا

نگینہ کی اونچی آواز سن کے امّا بھی آگئی
"ارے نگینہ جانے دے نا اس منہوس ماری کو کچھ پل تو میری نظروں سے دور رہی گی"

عائلہ تو بس انہیں دیکھتی رہ گئی اتنی نفرت اُنکے دل میں آئی کہا سے

"اچھا بھی جاؤ جہاں بھی مرنے جانا ہی تم ہے" نگینہ کہتی ہوئی آگے بڑھ گئی

عائلہ بھی اب گھر سے باہر آچکی تھی

راستے سے عائلہ نے حرم کو لیا اتنے دنوں کے ملنے کے بعد دونوں بہت خوش تھی دونوں سارا راستہ باتیں کرتی ہوئی گئی تھیں

انسٹیودِ پہنچ کے دونوں اندر داخل ہوئی اور اپنے سر کو سلام کیا

"ارے عائلہ مجھے یقین نہیں تھا کے آپ بھی آئیگی" سر نے عائلہ کو دیکھتے ہوئے کہا

جی سر بس میں یہ موقعہ مس نہیں کرنا چاہتی تھی

پھر دونوں کلاس روم کی طرف بڑھ گئے سر انہیں بتا چکے تھے کے لڑکوں لڑکیوں کی کلاس ایک ساتھ ہوگی کلاس روم میں جا کے پتہ لگا کے کلاس روم بہت ہی بڑا تھا جہاں پیچھے لڑکے بیٹھے تھے اور آگے لڑکیاں عائلہ اور حرم کو آنے میں دیر ہوگئی تھی تو اُن کو پیچھے کی سیٹ ملی تھی

وہ دونوں جا کے اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے

"السلام وعلیکم میرے تمام بچوں کو پہلے تو میں آپ سب کو بتادوں کے ہمارے شہر میں کچھ خاص مہمان آئے ہیں جو اس شہر اور اس ملک سے تعلق نئی رکھتے میرے بہت پیارے بچے زریام کاظمی" سر نے پیچھے سیٹ پر بیٹھے ہوئے لڑکے کی طرف اشارہ کیا

لڑکے نے جب سب کو اپنی طرف متوجہ دیکھا تو السلام علیکم کھ کے سر ہلا دیا

عائلہ کی نظر جب اس لڑکے پر گئی تو وہ چاہ کر بھی اپنی نظر نا ہٹا سکی ایک الگ ہے کشش تھی اس چہرے میں سلیقے سے بننے ہوئے بال پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں مبلوس وہ شخص سب میں الگ ہی نظر آرہا تھا

"ذریام سلطان" عائلہ نے اُسکا نام دہرایا

زریام کی نظر عائلہ پر پڑی تو عائلہ نظرے جھکا گئی

"اسلام علیکم" زریام نے عائلہ کو دیکھتے ہوئے کہا

"وعلیکم سلام" عائلہ نے ہچکچاہٹ کر ساتھ جواب دیا

So finally hmare hero ki entry hogayi hai💛
Ignore all the mistake
Do suggestions
Chp 6 complete

*******L

°Zarurat yaa Zaruri°Where stories live. Discover now